07/06/2024
گذشتہ بار چاچو کے بیرونی دورے کے دوران جب بل گیٹ نے عطا اللہ تارڑ کے ہوٹل کے کمرے میں آ کر ملاقات کی تھی، تو خیال نہیں تھا کہ اس قدر جلد ملک میں آئی ٹی کی مفت سرکاری تربیت کا سیلاب آ جائے گا، تا ہم شیزا فاطمہ خواجہ اس پر تحسین کی مستحق ہیں کہ چین کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ہواوے‘‘ سے پورے پاکستان سے دو لاکھ نوجوانوں کو تربیت کا ’معاہدہ‘ کر لیا ہے۔ یہ بہت بڑا انقلاب ہے جس کا ادراک شائد اب نہ ہو پائے۔ سکول، کالج اور یونیورسٹی کے لئے طلبہ و طالبات کی یہ تربیت جب پنجاب میں مریم نوازشریف کی زیر نگرانی شروع کی جانے والی ’’کلاوڈ کمپیوٹنگ‘‘ کے ساتھ ملے گی تو یہ کسی انقلاب سے کم نہیں ہوگا۔