08/02/2026
Breasts Health, Beauty Standards and Rishta Culture in Pakistan
ایک معزز سائیکالوجسٹ اور خود ان حالات کا شکار خاتون کی رپورٹ کا خلاصہ
دنیا بھر میں سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے منفی رجحانات کی بدولت اس طرح کے مسائل اور ذہنی الجھنوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔
پاکستان کے سماجی اور ثقافتی روایات کی وجہ سے اکثر یہ مسائل مستقل جسمانی ، اعصابی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بن رہے ہیں ۔
ان مسائل کا شکار خصوصاً ایسی لڑکیاں اور خواتین ہیں جنہیں بریسٹ کی صحت ، ساخت ، گروتھ کے مسائل ہیں یا جنہیں بریسٹ میں گلٹی کی تشخیص ہو چکی ہے ۔
یہ آگاہی مہم Bebreastaware organization, Global Care Consult USA
اور مقامی صحت سے منسلک پروفیشنلز کی جانب سے مرتب کی گئی ہے ۔ کسی بھی لڑکی یا خاتون میں اس طرح کی جسمانی یا اعصابی الجھنوں کے بروقت حل کے لیے گھر کے افراد ، دوستوں ، ڈاکٹرز اور تھراپسٹ کا کردار اہم ہے اور مدد حاصل کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیے ۔