11/01/2026
"ماں"
جب ماں دنیا سے رخصت ہو جاتی ہے۔۔ تو صرف ایک انسان نہیں جاتا، ایک دعا ختم ہو جاتی ہے، ایک سایہ اٹھ جاتا ہے اور ایک ایسا رشتہ ٹوٹ جاتا ہے جو دوبارہ کبھی جُڑ نہیں سکتا۔۔
ماں کی وفات کے بعد گھر وہی رہتا ہے، وہی دیواریں، وہی کمرہ، وہی پردے، وہی بستر
لیکن ان سب کے بیچ ایک خاموشی اُتر آتی ہے، جو کسی قبرستان کی خاموشی سے بھی زیادہ بھاری ہوتی ہے۔۔
جب ماں نہیں رہتی تو کھانا نمکین نہیں ہوتا، روٹی وہی مگر ذائقہ ختم، کپڑے وہی مگر خوشبو نہیں، گھر وہی مگر روشنی مدھم اور دل ایک ایسا خالی کمرہ بن جاتا ہے، جہاں کبھی ماں کی ہنسی گونجتی تھی۔۔
ماں وہ چراغ ہوتی ہے جو صرف گھر کو نہیں، روح کو بھی روشن رکھتی تھی، جب وہ بجھ جاتی ہے، تو روشنی کے ساتھ ساتھ حوصلہ بھی چلا جاتا ہے۔۔
مائیں جب وفات پا جائیں تو زخم سینے والی سوئیاں زنگ آلود ہو جاتی ہیں، کیونکہ پھر زخم بھرتے نہیں، صرف وقت کے ساتھ پرانے ہو جاتے ہیں۔۔
اور پھر بھی وہ دعا نہیں ملے گی جو ماں کے لبوں سے نکلا کرتی تھی۔۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ و مغفورہ اہلیہ محترمہ ڈاکٹر سلیم باجوہ شہید کو جنت الفردوس کا وارث بنائے
اور انکے
صاحبزادگان ڈاکٹر تنویر سلیم باجوہ ، ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ ، عاصم سلیم باجوہ جنرل ریٹائرڈ، فیصل سلیم باجوہ ، ندیم سلیم باجوہ اور عبدالمالک سلیم باجوہ اور انکے دیگر پسماندگان
کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے
۔۔ آمین یارب العالمین
اللّہ پاک مرحومہ و مغفورہ کو اپنے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے صدقے کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور انکی قبر کو تاحد نگاہ روشن فرمائے
آمین ثم آمین یا ربّ العالمین 🤲🤲
۔
Nadeem S Bajwa Taloot Saleem Bajwa Offical Tanvir Bajwa