09/10/2025
"زکام میں کیلا؟ اوہ بھائی! وہ تو ٹھنڈا ہوتا ہے، بچے کو اور بیمار کر دے گا!"
یہ جملہ آپ نے بھی ضرور کسی نہ کسی خالہ، چچی یا محلے کی ڈاکٹر آنٹی سے سنا ہوگا۔
لیکن اصل سوال یہ ہے:
کیا واقعی کیلا زکام اور کھانسی میں نقصان دیتا ہے؟
سادہ جواب: ہرگز نہیں!
یہ صرف ایک پرانی غلط فہمی ہے، جو بغیر تحقیق نسل در نسل چلتی آ رہی ہے۔
یعنی وہی بات:
"دہی ٹھنڈا ہے، بند کر دو"
"کیلا ٹھنڈا ہے، نہ دو"
حالانکہ سائنس کچھ اور کہتی ہے۔
کیلا: زکام کا دشمن نہیں، دوست ہے!
یہ پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتا ہے
جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھتا ہے
نرم، ہلکی غذا ہے، جو ہضم بھی آسانی سے ہوتی ہے
توانائی سے بھرپور، کمزور جسم کو فوری طاقت دیتا ہے
خود بھی کھائیں اور اپنے بچوں کو بھی ضرور کھلائیں !