Umeed Ki Kiran

Umeed Ki Kiran Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umeed Ki Kiran, Family doctor, Sadiqabad.
(2)

https://whatsapp.com/channel/0029Vb0V3qCDjiOeJbJDoh0w
Umeed Ki Kiran
الخیر دوا خانہ پے خوش آمدید مزید اور بہتر نسخہ جات کے لیے ہمارا واٹس اپپس چینل بھی جوائن کریں شکریہ
+923036477110
کال واٹس اپپس۔۔۔۔

بھرپور توانائی اور طاقت کے لیےاگر آپ محسوس کرتے ہیں:جسم میں کمزوری اور تھکاوٹخون کی کمیعصابی کمزوریعمومی سستی اور نقاہتت...
26/05/2026

بھرپور توانائی اور طاقت کے لیے

اگر آپ محسوس کرتے ہیں:

جسم میں کمزوری اور تھکاوٹ

خون کی کمی

عصابی کمزوری

عمومی سستی اور نقاہت

تو یہ مجرب غذائی مرکب آپ کے لیے بہترین ہے۔ یہ مرد و خواتین دونوں کے لیے توانائی اور قوت بڑھانے والا مکمل نسخہ ہے۔

ھوالشافی!

ثابت مونگ: 500 گرام

سوجی: 250 گرام

سونف: 125 گرام

بادام گری: 250 گرام

پستہ گری: 125 گرام

زعفران: 10 گرام

کشمش: 250 گرام

موصلی سفید: 20 گرام

پستہ: 20 گرام

مغز چلغوزہ: 25 گرام

مغز اخروٹ: 50 گرام

ناریل: 250 گرام

چار مغز: 125 گرام

کمر کس: 125 گرام

گوند: 65 گرام

پھول مکھانہ: 125 گرام

دیسی گھی: حسب ضرورت

چینی: 800 گرام یا حسب ذائقہ
(شوگر والے بغیر چینی استعمال کر سکتے ہیں)

ترکیب:

ثابت مونگ کو دھو کر خشک کریں اور دیسی گھی میں ہلکا سا بھونیں۔

باقی تمام اجزاء کو الگ الگ دیسی گھی میں ہلکی آنچ پر بھونیں، خیال رکھیں کہ کوئی چیز جلے نہیں۔

تمام اجزاء کو باریک پیس کر اچھی طرح مکس کریں۔

آخر میں گرم دیسی گھی میں پسی ہوئی چینی شامل کر کے سب کچھ ہلکا سا بھونیں اور چولہے سے اتار لیں۔

مقدار خوراک:

روزانہ صبح نہار منہ یا دودھ کے ساتھ 1 یا 2 چمچ۔

فوائد:

جسمانی طاقت اور توانائی میں اضافہ

خون کی کمی دور کرتا ہے

اعصاب اور دماغ کو تقویت دیتا ہے

سستی اور تھکاوٹ دور کرتا ہے

مرد و خواتین دونوں کے لیے مفید

یہ ایک قدرتی اور مجرب نسخہ ہے جو طویل عرصے تک توانائی اور قوت فراہم کرتا ہے۔

📱 رابطہ صرف واٹس ایپ پر: 03036477110

عرفہ کے دن کی دعا
26/05/2026

عرفہ کے دن کی دعا

ترپھلہ کیا ہے؟ اس کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے..ترپھلہ جڑی بوٹیوں سے بنی ایک دوا کا نام ہے جس کو صدیوں...
25/05/2026

ترپھلہ کیا ہے؟
اس کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے..

ترپھلہ جڑی بوٹیوں سے بنی ایک دوا کا نام ہے جس کو صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، بنیادی طور پر یہ خشک میوہ جات کا ایک مرکب ہے یہ سفوف تین اجزاء آملہ، ہڑڑ اور بہیڑہ پر مشتمل ہے، ترپھلہ لمبی عمر کو فروغ دینے اور دائمی بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
صرف یہ ہی نہیں ترپھلہ حیرت انگیز طور پر جسم کی اضافی چربی پگھلانے اور وزن کم کرنے کے لئے جانا جاتا ہے، اس سے وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• ترپھلہ کے فوائد
ترپھلہ جسم سے زہریلے مادوں کا نکال کر چھوٹی آنت اور بڑی آنت کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ کولون ٹونر کے طور پر کام کرتا ہے اور بڑی آنت کے ٹشوز کو مضبوط اور ٹون کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ جڑی بوٹی قبض اور ہاضمے کی سوزش سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے، یہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی نمایاں طور پر کم کرتا ہے اور جسم کی اضافی چربی کو ختم کر کے وزن کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے۔

• ترپھلہ میں موجود تین جڑی بوٹیاں
• آملہ
اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور آملہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے آملہ لبلبے کی صحت کو کنٹرول کرتا ہے، کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے۔

• ہرڑ (سیاہ میروبالن)
ہرڑ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ پٹھوں اور ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔

• بہیڑہ
یہ دیکھنے میں بادام کے سائز کا ہوتا ہے اس کا استعمال انسانی جسم کے لئے بےحد فائدے مند ہے، بہیڑہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، یہ گلے کی سوزش، آواز کی خرابی، آنکھوں کی بینائی، معدے کے مسائل، قبض، بدہضمی اور صحت سے جُڑے کئی مسائل کے حل کے لئے بہترین فوائد رکھتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے ترپھلہ کا استعمال کیسے کیا جائے؟
ترپھلہ کو وزن کم کرنے کے لئے 4 مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• ایک گلاس پانی میں ترپھلہ پاؤڈر کے 2 چائے کے چمچ شامل کریں اور رات بھر کے لئے چھوڑ دیں، اب صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں اس سے تیزی سے وزن کم ہوگا۔

• ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ ترپھلہ پاؤڈر ڈالیں اب اس میں ایک دارچینی کا ٹکڑا ڈال کر اسے رات بھر کے لئے چھوڑ دیں، صبح اس پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں اور پی لیں، روزانہ اس کے استعمال سے وزن تیزی سے کم ہوگا۔

• رات سونے سے پہلے ترپھلہ کی ایک گولی نیم گرم پانی سے کھا لیں اور سوجائیں۔

• آپ ترپھلہ کی چائے بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں، ایک چائے کا چمچ ترپھلہ پاؤڈر ایک کپ پانی میں شامل کر کے پکائیں، جب دو سے 3 بار اُبال آ جائے تو اسے چھان کر نکال لیں اور لیموں نچوڑ کر پی لیں، یہ وزن کم کرنے کے لئے بہترین چائے ثابت ہوگی۔

دہی کے غذائی فوائدپروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس سے بھرپور دہی صحت کو ڈھیروں فوائد بخشتا ہے•دہی میں موجود پروبائ...
25/05/2026

دہی کے غذائی فوائد
پروٹین، کیلشیم، وٹامنز اور پروبائیوٹکس سے بھرپور دہی صحت کو ڈھیروں فوائد بخشتا ہے

•دہی میں موجود پروبائیوٹکس اور اچھے بیکٹیریا ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور آنتوں کی صحت میں بہتری لاتے ہیں

•دہی میں کیلشیم اور وٹامن D ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کے لیے ضروری ہیں

•دہی میں موجود پروبائیوٹکس جسم کی مدافعتی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں اور بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں

•دہی میں موجود پروٹین اور کیلشیم دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھتے ہیں

•دہی میں کم کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ پیٹ کو بھر کر زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے

•دہی کا استعمال جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے اور اسے چمکدار بناتا ہے
•دہی میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

منہ کے السر  (پکنا دانے بن جانا )منہ کا السر (زخم، پکنا اور دانے بن جانا) نہایت تکلیف دہ مسئلہ ہے، جو کھانے اور بولنے کی...
25/05/2026

منہ کے السر (پکنا دانے بن جانا )
منہ کا السر (زخم، پکنا اور دانے بن جانا) نہایت تکلیف دہ مسئلہ ہے، جو کھانے اور بولنے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرتا ہے۔ بعض اوقات یہ السر کینسر تک بھی پہنچا دیتا ہے۔ لہٰذا اس سے بچائو یا شکار ہونے کی صورت میں فوری علاج ناگزیر ہے۔ منہ کے چھالوں سے جتنا جلدی ہو سکے پیچھا چھڑوا لینا چاہیے۔ زبان مسوڑوں، ہونٹوں یا گالوں کے اندرونی حصوں میں چھالے یا زخم کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے الرجی، انفیکشن یا کسی چیز کا تنائو وغیرہ۔
گرمیوں کے موسم میں منہ میں اکثر یہ چھالے بن جاتے ہیں، جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ تاہم جب یہ کسی کو اپنا شکار بناتے ہیں تو مریض کھانے پینے اور بولنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو یہ استعمال کریں آپ کو اس تکلیف سے ہمیشہ کیلئے نجات دلا دے گا۔

ملٹھی پائوڈر : ایک کھانے کا چمچ
گلیسرین : آدھا کھانے کا چمچ
شہد : آدھا کھانے کا چمچ

ترکیب و طریقہ استعمال:
کسی برتن میں ملٹھی پائوڈر ڈالیں، اب اس میں گلیسرین اور شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں کہ پیسٹ بن جائے۔ اب اس پیسٹ کو چھالوں کے اوپر لگا لیں۔دن میں دو بار استعمال کریں۔ صرف تین دن کے مسلسل استعمال سے ہی منہ کے السر سے نجات مل جائے گی۔

منہ کے چھالوں کے لئے مجرب نسخہ

اجزاء

طباشیر 50 گرام
چھوٹی الائچی 20 گرام
مغز کولڈوڈے 50 گرام
سنگ جراح 50 گرام
مصری کوزہ 50 گرام

ترکیب تیاری

تمام چیزوں کو اچھے طریقے سے صاف کریں اور پھر باریک سفوف بنا لیں. آپکی دوا تیار ھے

طریقہ استعمال

صبح دوپہر شام بچوں کو ایک چٹکی اور بڑوں کو چھوٹی چمچ چوسوائیں ہر 2/3 گھنٹہ کے بعد
اورصبح دوپہر شام میٹھا سوڈا ایک گلاس پانی میں ایک چمچ 🥄 ڈال کر کلیاں کروائیں ان شاءالله پہلے روز ہی فائدہ ھو گا
جسم کے درجہ حرارت میں کمی کیلئے ناریل کا پانی پئیں۔ ملٹھی میں پائے جانے والے اینٹی انفلمینٹری صلاحیت السر کے باعث منہ کے درد کا بہتر علاج ہے۔
کھانے پینے میں باہر کے کھانوں سے پرہیز کریں۔
فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ سے مکمل پرہیز کریں۔ سوائے گھر کے کھانے کے علاوہ باہر کا کھانا بالکل مت کھائیں۔ بادی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔
کولڈ ڈرنکس کی بجائے فریش جوسز کا استعمال کریں...

25/05/2026
*گیس، اپھارہ، گھبراہٹ اور قبض کا خطرناک تعلق — ایک نظر انداز بیماری*بہت سے لوگ صرف “گیس” سمجھ کر اس مرض کو معمولی لیتے ہ...
24/05/2026

*گیس، اپھارہ، گھبراہٹ اور قبض کا خطرناک تعلق — ایک نظر انداز بیماری*

بہت سے لوگ صرف “گیس” سمجھ کر اس مرض کو معمولی لیتے ہیں، لیکن حقیقت میں یہی مسئلہ رفتہ رفتہ ذہنی دباؤ، گھبراہٹ، کمزوری، بدہضمی، بے خوابی اور دل کی بے چینی کا سبب بن جاتا ہے۔

حکمت میں اس کیفیت کو “حبسِ ریاح” کہا جاتا ہے۔

اگر آپ کو درج ذیل علامات رہتی ہیں تو توجہ ضرور دیں:

❖ پیٹ میں گیس بھر جانا مگر اخراج نہ ہونا
❖ سینے پر دباؤ یا گھبراہٹ محسوس ہونا
❖ بلاوجہ خوف، ڈر یا بے چینی
❖ گھر سے باہر نکلنے کو دل نہ کرنا
❖ ہاتھ پاؤں میں کمزوری اور کپکپی
❖ زیادہ یا بالکل بھوک نہ لگنا
❖ قبض رہنا
❖ وہم، وسوسے اور منفی خیالات
❖ اسٹریس اور ذہنی انتشار
❖ بار بار نزلہ یا طبیعت بوجھل رہنا
❖ زیادہ پسینہ آنا

یہ سب علامات صرف معدہ خراب ہونے کی وجہ سے بھی پیدا ہو سکتی ہیں۔

*حبسِ ریاح کا آزمودہ گھریلو نسخہ*

کلونجی
میتھی دانہ
سونٹھ
پودینہ

چاروں چیزیں ہم وزن لے کر باریک سفوف بنا لیں۔

طریقہ استعمال:

صبح نہار منہ آدھا چمچ پانی کے ساتھ
اور
شام عصر کے وقت آدھا چمچ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔

چند دنوں میں ان شاء اللہ:

✔ گیس کا اخراج بہتر ہوگا
✔ اپھارہ کم ہوگا
✔ معدہ ہلکا محسوس ہوگا
✔ گھبراہٹ اور بے چینی میں آرام آئے گا
✔ بھوک بحال ہوگی
✔ جسمانی کمزوری میں فائدہ ہوگا

پرہیز:

✘ انڈہ
✘ بڑا گوشت
✘ چنے
✘ باسی اور مرغن غذائیں
✘ کولڈ ڈرنکس

سے حتی الامکان پرہیز کریں۔

━━━━━━━━━━━━━━━

*قبض — تمام بیماریوں کی جڑ*

قبض ایسا مرض ہے جسے حکما “اُمُّ الامراض” کہتے ہیں کیونکہ یہ اپنے ساتھ بے شمار بیماریاں لے کر آتا ہے:

❖ گیس
❖ تیزابیت
❖ منہ کی بدبو
❖ بواسیر
❖ جلدی امراض
❖ سستی
❖ ذہنی دباؤ
❖ بھوک کی کمی
❖ جگر کی کمزوری

اگر قبض مستقل رہتی ہو تو یہ نسخہ بہت مفید ہے۔

*مجرب قبض کشا سفوف*

ھوالشافی
گلاب کے خشک پھول 20 گرام
سنامکی صاف شدہ 40 گرام
سونف 40 گرام
مصری 40 گرام

تمام اجزاء کو باریک پیس کر محفوظ کر لیں۔

طریقہ استعمال:

روزانہ رات سونے سے پہلے ایک چھوٹی چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔

ساتھ روزانہ صبح 2 عدد انجیر کھائیں۔

*حیرت انگیز فوائد*

✔ بغیر مروڑ کے قبض کشائی
✔ معدہ صاف
✔ بھوک میں اضافہ
✔ جگر کو تقویت
✔ گیس اور ریاح کا خاتمہ
✔ پیٹ ہلکا اور طبیعت خوشگوار
✔ چہرے پر تازگی

اہم ہدایت:

پانی زیادہ پئیں، کھانے کے فوراً بعد نہ لیٹیں، اور روزانہ تھوڑی واک ضرور کریں۔

صحت مند معدہ ہی صحت مند جسم اور پرسکون دماغ کی بنیاد ہے۔

م

لیکوریا (سفید پانی) کے لیے آزمودہ نسخہاگر خواتین کو لیکوریا یا کمزوری کی شکایت ہو تو یہ دیسی نسخہ بہت مفید ہوتا ہے۔اجزاء...
24/05/2026

لیکوریا (سفید پانی) کے لیے آزمودہ نسخہ
اگر خواتین کو لیکوریا یا کمزوری کی شکایت ہو تو یہ دیسی نسخہ بہت مفید ہوتا ہے۔
اجزاء
مازو — 10 گرام
کُکر سنگی — 10 گرام
کیکر پھلی — 10 گرام
گلِ انار — 10 گرام
سپاری دکنی — 20 گرام
سنگھاڑا — 10 گرام
چیزیں کیسی ہوتی ہیں 👇
🌰 مازو
یہ چھوٹے گول بھورے رنگ کے سخت دانے ہوتے ہیں، اکثر حکیمی دوکانوں پر مل جاتے ہیں۔
🌿 کُکر سنگی
یہ دراصل درخت پر بننے والی ایک خاص سخت سی گانٹھ ہوتی ہے، جس کا رنگ بھورا یا سیاہی مائل ہوتا ہے۔
🌱 کیکر کی پھلی
یہ ببول (کیکر) کے درخت کی لمبی پتلی پھلی ہوتی ہے جس کے اندر چھوٹے دانے ہوتے ہیں۔
🌺 گلِ انار
یہ انار کے درخت کے سرخ رنگ کے خشک پھول ہوتے ہیں۔
🥜 سپاری دکنی
یہ چھالیہ جیسی سخت سپاری ہوتی ہے جو چھوٹے ٹکڑوں میں ملتی ہے۔
🌰 سنگھاڑا
یہ پانی میں اگنے والا پھل ہے، خشک حالت میں آٹے یا ٹکڑوں کی شکل میں بھی ملتا ہے۔
ترکیب
تمام اجزاء کو اچھی طرح باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور کسی صاف شیشی میں محفوظ کر لیں۔
طریقہ استعمال
روزانہ ایک چھوٹی چٹکی صبح اور ایک شام نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
اگر یہ نسخہ چند دن باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جسم کی کمزوری اور لیکوریا میں کافی فائدہ ہوتا ہے۔
کیا آپ صحت مند اور متوازن زندگی گزارنا چاہتے ہیں؟
کیا آپ دیسی جڑی بوٹیوں اور آزمودہ گھریلو نسخوں کے بارے میں مستند معلومات کے خواہشمند ہیں؟
📌 تو آج ہی ہمارےpage جوائن کریں، جہاں آپ کو ملے گا:
✅ دیسی جڑی بوٹیوں کے حیرت انگیز فوائد
✅ آسان اور مؤثر گھریلو ٹوٹکے
✅ طبِ یونانی کی مستند اور قیمتی معلومات
✅ صحت مند زندگی کے آزمودہ اصول
💚 فطرت کے خزانے سے جڑیں اور اپنی زندگی کو صحت مند بنائیں۔

شاہی شباب آور سفوفمردانہ کمزوری، سرعت انزال، جریان، احتلام، کمر درد، ٹانگوں کی کمزوری، دل کی گھبراہٹ اور جسمانی تھکن جیس...
24/05/2026

شاہی شباب آور سفوف

مردانہ کمزوری، سرعت انزال، جریان، احتلام، کمر درد، ٹانگوں کی کمزوری، دل کی گھبراہٹ اور جسمانی تھکن جیسے مسائل آج کل عام ہوتے جا رہے ہیں جن کی وجہ سے مرد اعتماد کی کمی، ذہنی دباؤ اور ازدواجی زندگی میں مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے۔

یہ نسخہ قدیم یونانی و دیسی جڑی بوٹیوں پر مشتمل ایک مضبوط مرکب ہے جو جسمانی طاقت، اعصابی نظام اور جنسی صحت کو سہارا دینے میں روایتی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ سفوف جسم کو اندر سے مضبوط کرنے، اعصابی کمزوری کم کرنے اور عمومی توانائی بہتر بنانے میں مددگار سمجھا جاتا ہے۔

ھوالشافی
اسگندھ ناگوری 20 گرام
موصلی سفید 20 گرام
عقرقرحا 30 گرام
شقاقل مصری 15 گرام
ستاور 50 گرام
تالمکھانہ 50 گرام
کباب چینی 20 گرام
تخم حلبہ 20 گرام
کلونجی 30 گرام
تخم حرمل 50 گرام
موچرس 40 گرام
بہمن سرخ 20 گرام
بہمن سفید 20 گرام
جنسنگ بوٹی 50 گرام
ثعلب مصری 50 گرام
ثعلب پنجہ 50 گرام
مغز تخم جیاپوتا 50 گرام
تخم سلارا 50 گرام
تخم تلسی 50 گرام
ریش برگد 30 گرام
خشخاش 100 گرام
مغز پستہ 100 گرام
تخم کونچ مدبر 50 گرام
ببول کی نرم کونپل 50 گرام

تیار کرنے کا طریقہ
تمام اجزاء کو الگ الگ صاف کر کے خشک پیس لیں۔ تخم کونچ کو بکری کے دودھ میں مدبر کر کے چھلکا اتار کر خشک کریں، پھر باقی اجزاء کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں۔

فوائد
جسمانی کمزوری میں بہتری میں مدد
اعصابی نظام کو تقویت
جسمانی تھکن اور سستی میں کمی
جنسی صحت اور عمومی طاقت میں بہتری کے لیے روایتی معاون
پٹھوں اور جسمانی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں مددگار

استعمال
بالغ افراد معالج کے مشورے کے مطابق استعمال کریں۔

نوٹ
یہ ایک روایتی جڑی بوٹیوں کا مرکب ہے، ہر جسم کی کیفیت مختلف ہوتی ہے اس لیے بہتر نتائج کے لیے باقاعدہ استعمال اور مشورہ ضروری ہے۔

بیرون ملک ترسیل کی سہولت دستیاب ہے

ایک اور بنت حوا درندے کا نشانہ بن گئیسوشل میڈیا انفلونسر طلحہجو کہ ایک ٹک ٹاکر ہے اور ٹک ٹاک پہ طلحہ ریویوز کے نام سے اس...
24/05/2026

ایک اور بنت حوا درندے کا نشانہ بن گئی

سوشل میڈیا انفلونسر طلحہ
جو کہ ایک ٹک ٹاکر ہے اور ٹک ٹاک پہ طلحہ ریویوز کے نام سے اس کا اکاؤنٹ موجود ہے

اس شخص نے ایک لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا
شادی کے نام پر ہوٹل کے کمرے میں متعدد بار لے جاکر جسمانی تعلق قائم کیا
جب یہ لڑکی حاملہ ہوگئی تو اس کا ابورشن کرواکر لڑکی کو بلاک کردیا

سوشل میڈیا کی چکاچوند نظر آنے والی زندگی
پردے کے پیچھے غلاظت، درندگی اور جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہوتی یہ بات مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا

میں لڑکیوں سے اب بھی یہی کہوں گا کہ
پیاز اور لسی کے ساتھ کھا لو
سستا پہن لو
لیکن

کبھی کسی کی شہرت اور دولت کے پیچھےاپنی عزت داؤ پہ نہ لگاؤ
۔
۔

Address

Sadiqabad

Telephone

+923036477110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umeed Ki Kiran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Umeed Ki Kiran:

Share

Category