
03/11/2023
ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد کیلئے ایک اور اعزاز»
وزارت انسداد غربت اور سماجی تحفظ
*Ministry Of Poverty Alleviation And Social Safety,Government Of Pakistan*
کے تحت چلایا جانے والا صحت کا ایک ایسا پروگرام ہے جس کے تحت ایسے مریض جو صحت سہولت پروگرام/ صحت کارڈ سے کسی بھی وجہ سے مسترد ہو جاتے ہیں ایسے تمام پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے مریضوں کو اس "صحت تحفظ پروگرام" کے ذریعے آپریشن ، او پی ڈی ادویات وغیرہ فری میں ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد میں حاصل ہونگی۔
ٹی ایچ کیو صادق آباد کیلئے اعزاز کی بات یہ ہے کہ یہ پروگرام پورے پاکستان میں بڑے ہسپتالوں میں چل رہا تھا جس میں سے ایک "گمبٹ لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر" بھی ہے مگر تحصیل لیول پر اس پروگرام میں پورے پاکستان میں سے سب سے پہلے شمولیت کا سہرا "ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد" کو جاتا ہے۔ جو کہ اس ہسپتال کی پوری ٹیم اور خاص کر "ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان" کی انتھک کوشش کا نتیجہ ہے کہ وہ اپنے شہر کے ہسپتال جہاں پر سندھ اور بلوچستان کے مریض بھی آتے ہیں کی عوام کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ خدا تعالیٰ اس پروگرام کو ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد کی وساطت سے عوام کیلئے آسانیوں کا ذریعہ بنائے۔