02/10/2022
آج ہمارے مہمان بنے دو ننھے پھول ماھد اور علی
دائرے میں نظر آنے والا محمد ماھد تھیلیسیمیا میجر کا شکار ہے ہر ماہ اس ننھے ستارے کو بلڈ لگتا ہے۔
قارئین ذرا دل تھام کے سوچیں کہ جس کا بچہ تھیلیسیمیا میجر میں مبتلا ہو، ہر ماہ خون بھی لگے اور ہر طرف سے یہی سننے کو ملے کہ تھیلیسیمیا میں مبتلا بچہ ٹھیک نہیں ہو سکتا تو ایسے ماں باپ کے دل پے کیا گزرتی ہوگی۔ ماں تو ماں ہے، اس سے اولاد کی تکلیف کہاں دیکھی جاتی ہے بیٹے کو تکلیف میں دیکھ کر ماں کی ممتا تڑپ کر رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ دکھ ماھد کے ماں باپ بھی برداشت کر رہے ہیں۔
ماھد کے والد اور والدہ دونوں کئیریر ہیں جبکہ ماھد تھیلیسیمیا میجر کا پیشنٹ ہے، مہنگی مہنگی دوائیں کھلا لیں، بڑے سے بڑے ڈاکٹروں کو چیک کرا لیا، آغا خان اور شوکت خانم جیسی مہنگی ترین لیبارٹریوں کے ٹیسٹ پے ٹیسٹ بھی کرا لیے، اتنا کچھ کرنے کے باوجود بھی کچھ فائدہ ہوتا نظر نہیں آ رہا تھا، ہر ماہ روٹین سے بلڈ بھی لگ رہا تھا لیکن تشویش کی بات یہ کہ ferritin level مسلسل بڑھتا جا رہا تھا۔
پچھلے ماہ ماھد کو پہلی بار میرے کلینک لایا گیا تھا، فیملی ہسٹری لے کر مزید چند سوال پوچھنے کے بعد ماھد کو ایک ماہ کی میڈیسن دے کر رخصت کیا تھا۔ کوئی ہفتہ بعد ریفر کرنے والے دوست کی کال آئی کہ "ڈاکٹر صاحب ماھد کے پیرنٹس آپ کے علاج سے مطمئن نہیں ہیں شائید آپ نے پیسے بہت کم لئے، پہلے تو وہ بہت مہنگا علاج کرا رہے تھے"
میں نے انکو پورا مہینہ میڈیسن کھلانے کے بعد رپورٹ دینے کا کہا۔
آج ایک ماہ بعد ماھد کو لایا گیا تو اس کے پیرنٹس کافی مطمئن دکھائی دیے ان کے بقول ماھد پہلے کھانا بہت کم کھاتا تھا اور سست بھی تھا اب اس نے کھانا زیادہ کھانا شروع کر دیا ہے اور ایکٹو بلکہ شرارتی بھی بہت ہو گیا ہے آج بھاگتے ہوئے گرل لگنے سے ماتھے پر چوٹ بھی آ گئی جو پکچر میں بھی نظر آ رہی ہے۔
اس کے ساتھ آج ماھد کے بڑے بھائی علی کو بھی لایا گیا جو تھیلیسیمیا مائینر کا شکار ہے، کھانا بہت کم کھاتا ہے، سست ہے، کمر درد کی شکائیت کرتا رہتا ہے،
دونوں بچوں کو ایک ایک ماہ کی میڈیسن دے کر اس دعا کے ساتھ رخصت کیا کہ رب کریم ان معصوم بچوں اور انکے والدین کے دکھ دور کر دے، ایسے نا جانے کتنے بچے اور والدین دکھوں بھری زندگی گزار رہے ہیں میرے مولا ہمیں ان بن کھلے پھولوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا بنادے۔
آمین یارب العالمین
ڈاکٹر امجد خلیل
03004076076۔