
29/09/2024
ہر سال پوری دنیا میں 29 ستمبر کو عالمی یوم قلب منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد لوگوں کو دل کی بیماریوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور ان بیماریوں سے بچنے کے لئے ان میں بیداری پیدا کرنا ہے۔قلب یا دل انسانی بدن کے اعضائے رئیسہ میں اہم ترین عضو ہے لہذا دل کو صحت مند رکھنا انتہائی ضروری ہے۔
عالمی ادارۂ صحت، ڈبلیو ایچ او، کے مطابق دل کی بیماریاں عالمی سطح پر موت کا سب سے بڑا سبب ہیں جو ہر سال، ایک اندازے کے مطابق، ایک کروڑ 79 لاکھ افراد کی جان لے لیتی ہیں۔ دل کی بیماریوں کی وجہ سے پانچ میں سے چار سے زیادہ یعنی 85فی صد اموات دل کا دورہ پڑنے سے ہوتی ہیں ۔ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار کے مطابق دل کی بیماریوں کی وجہ سے 75فی صد اموات کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں۔