24/09/2023
ہمارے آج کے سب معاشی مسائل کا جواب
ہم آسائش کے معیار تو اپنا رہے ہیں لیکن اس آسائش کیلئے درکار وسائل کیلئے دن رات کا آرام ختم کرنا پڑتاہے
" میرے رفیق نے کہا کہ زمانہ حال کی شائستگی ہمیں بجائے آرام کے بہت تکلیف پہنچارہی ہے ۔ اور بجاۓ روشن ضمیری کے ہمیں جہالت کی طرف لیجارہی ہے۔ تمہارے ہندوستان میں ابھی تک اصلی شائستگی موجود ہے۔ مگر شاید دن بدن وہ بھی خراب ہورہی ہے۔ فرانس میں جب تک کوئی شخص کم از کم چار پانچ فرانک نہ کمائے ۔ وہ دو وقت کا کھانا اطمینان سے نہیں کھا سکتا گویاہر شخض کو صبح سے شام تک پیٹ کی غلامی کرنی پڑتی ہے۔ ہندوستان میں پیٹ بھرنے کو دوآنہ کافی ہیں۔"