20/12/2023
ایچ پائلوری، معدہ کا السر، وجوہات اور علاج
اللہ تبارک وتعالیٰ نے انسان کو اس قدر خوبصورتی سے تخلیق کیا ہے کہ جس کی کوئی مثال موجود نہیں اور جب تک قدرت کے بنائے ہوئے طریقوں پر انسانی جسم چلتا رہتا ہے تب تک یہ بالکل صحت مند رہتا ہے لیکن جیسے ہی قدرت سے بغاوت کرنے کا سوچتا ہے تو اس خوبصورت شاہکار میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے ۔ معدے کا کام خوراک کو ہضم کرکے بدن کا حصہ بنانا ہے جب تک معدہ ٹھیک طرح سے کام کرتا ہے تو پورا جسم حتٰی کہ دماغ بھی بہترین کام کررہا ہوتا ہے لیکن جیسے ہی معدے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں پورا جسم متاثر ہوجاتا ہے اسی لیے معدے کو اُم الامراض بھی کہا جاتا ہے ۔ ان سب عوامل کے پیچھے بہت ساری وجوہات کارفرما ہوتی ہیں جیسے کہ ناقص خوراک کے ساتھ مختلف انرجی ڈرنکس وغیرہ لیکن آج ہم ایک خاص جراثیم جس کا نام ہیلی کوبیکٹر پائلوری (Helicobacter pylori) ہے سے پیدا شدہ مسائل پر بات کریں گے ۔
ایچ پائلوری انفیکشن کیا ہے ؟
ایچ پائلوری دیگر جراثیم کی طرح ایک عام جراثیم (Bacteria) ہے جو کہ معدہ میں پایا جاتا ہے اور وقتا فوقتاً معدے کی اندرونی تہہ (Stomach linning) پر حملہ آور ہوتا ہے جس کی وجہ سے معدہ اور چھوٹی آنت میں السر یعنی کہ زخم پیدا ہوسکتا ہے بعض اوقات بغیر کسی نقصان کے بھی پایا جاسکتا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق پوری دنیا میں چوالیس فی صد یا پچاس فی صد لوگوں کو ایچ پائلوری انفیکشن ہے ۔ اپنے آپ کو برقرار رکھنے کے لیے معدے کی تیزابیت کو کم کرنے کے ساتھ معدے کے ماحول کو تبدل کر دیتا ہے جس سے معدے کے مختلف مسائل جنم لیتے ہیں مثلا ً پیپٹک السر (peptic ulcer)، گیسٹراءٹس (Gastritis) وغیرہ ۔
علامات کیا ہیں ؟
اگر دیکھا جائے تو بعض لوگوں میں ایچ پائلوری جراثیم کی کوئی علامات موجود نہیں ہوتیں، لیکن ان میں جراثیم پائے جاتےہیں ۔ لیکن جب معدے کی تہہ میں السر یعنی کہ زخم پیدا ہوتا ہے تو پھر کچھ علامات سامنے آتی ہیں جیسے کہ خاص طور پر خالی پیٹ یا کھانے کے کچھ دیر بعد معدے میں درد، سوزش، تیزابیت ، پاخانے کا بےقاعدہ نہ ہونا ۔ اس کے علاوہ پیٹ میں اپھارہ ، بلند ڈکاریں ، بھوک کی کمی ،متلی، اور جسم میں کمزوری یا لاغری پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کے علاوہ سر میں بوجھ کے احساس کا پیدا ہونا یا ذہنی تناؤ جیسی علامات سامنے آتی ہیں ۔
وجوہات کیا ہیں ؟
ایچ پائلوری پھیلنے کی خاص وجہ تو ابھی تک دریافت نہ ہوسکی البتہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایچ پائلوری جراثیم ناقص ، آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے ایک انسان سے دوسرے میں منتقل ہوتے ہیں ۔ یا منہ یعنی بوسہ لینایا پاخانے کے ذریعے ایک شخص سے دوسرے شخص کو متاثر کرتے ہیں یعنی کہ متاثرہ شخص کے پاخانے کے ذریعے دوسروں تک ایچ پائلوری جرثومہ پہنچتا ہے ۔ لہٰذا پاخانے کے بعد ہاتھوں کو اچھی طرح دھونا چاہیے ۔
پیچیدگیاں کیا ہوسکتی ہیں؟
معدے اور چھوٹی آنت میں حفاظتی تہہ کو خراب کر کے السر یا زخم کا پیدا ہوجانا ۔ اس کے علاوہ معدے کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ معدے کے مختلف کینسر کا سبب بھی یہ جرثومہ بن سکتا ہے ۔
تشخیص کیسے کی جائے؟
عام طور پر خون میں انٹی باڈیز کی مدد سے پتا لگایا جاتا ہے کہ آیا ایچ پائلوری کے خلاف انٹی باڈیز جسم میں موجود ہیں کہ نہیں ، پاخانے کا تجزیہ کرکے بھی جراثیم کو دیکھا جاتا ہے اور اس مقصد کے لیے خون یا پاخانے کا کلچر ٹیسٹ بھی کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ سانس کے معائنے جس میں انزائم یوریس اور EGD کا پتہ لگایا جاتا ہے اور جس میں معدہ اور آنت کو بھی دیکھا جاتا ہے ۔
علاج کیا ہے؟
عام طور پر اگر دیکھا جائے تو ایچ پائلوری انفیکشن میں یہ دونوں انٹی بائیوٹیکس جیسا کہ ) (amoxicillin, clarithryomycin کا استعمال عام کیا جاتا ہے ۔ (metranidazole) اور (azithromycin, tetracycline) کے ساتھ ساتھ (proton pump inhibitor) گروپ کی ادویات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے مثلاً (lansoprazole, omeprazole, pantoprazole, rabeprazole or esomeprazole)
بعض اوقات دیگر ادویات کے ساتھ (Bismuth subsalicylate) کا استعمال بھی کروایا جاتا ہے تاکہ معدے کی تہہ کی حفاظت ہوسکے ۔
آج کل تو دو انٹی بائیوٹیکس کمبینیشن (rifabutin and amoxicillin) کا استعمال (proton pump inhibitor) کے ساتھ کیا جاتا ہے ۔ جو کہ چودہ دن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ (Azithromycin) نامی انٹی بائیوٹیک کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے لیکن ان سب کے باوجود مریضوں میں معدے کے مسائل بڑھتے رہتے ہیں ۔
علاج کیا ہے؟
ایچ پائلوری کا علاج بہت ہی آسانی سے کیا جاتا ہے بلکہ نہ صرف ایچ پائلوری انفیکشن کا بلکہ اس سے پیدا شدہ پیچیدگیوں کو بھی بہترین طریقے سے نمٹا جاسکتا ہے عام طور پر جن ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے ان میں
(nux vomica, arsenic alb, phosphorus, carbo veg, natrum phos, lyco, iris vers)
اگر آپ ایچ پائیلوری انفیکشن اور اس کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں یا معدہ کے دیگر مسائل کا شکار ہیں اور ان پیچیدگیوں سے مکمل نجات چاہتے ہیں تو آج ہی ہمارے کلینک وزٹ کریں یا ہمارے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں، ہم امراض معدہ کا سوفیصد محفوظ اور کامیاب علاج کرتے ہیں۔
کلینک:
ہیلتھ کیئر میڈیکل سنٹر
Whatsapp: 0307:9611138