
12/10/2024
سٹيڈيم ہوٹل ميں کبھی شاعری کی محفليں سجا کرتی تھيں
جہاں منير نيازی ،بسمل صابری اور مجيد امجد سميت بہت سے شعرا کی صدائيں بلند ہوا کرتی تھيں ، کیا زمانہ تھا، کیا بہاریں تھیں، کھانا دو سو کا پکاتا تھا اور سو اڄباب مفت کھاتے تھے۔ تایا صادق علی جوگی کا ہاتھ بڑا کھلا تھا کوئی حساب نہ تھا۔ جوگی کے پاس بڑے سیاست دان کئی جرنل رانیاں اور سرکاری افسراں قدم بوسی کے لئے حاصر ھوتے تھے۔
توجہ: ساہیوال کو سنوارنے والے سڑکو ں کی تزئین و آ رائش میں شدید مصروف ہیں جو کہ بہت اچھی بات ہے۔ ان سے گزارش کے ساہیوال کے اس طرح کے اساسوں کی حفاظت اور انہیں پھر سے زندہ کرنے کا بندوبست کیا جائے. شکریہ۔