Dr.Muhammad Aamir Aziz-Child Specialist

Dr.Muhammad Aamir Aziz-Child Specialist Hi, I’m Dr. Muhammad Amir Aziz, a Gold Medalist in MBBS and an FCPS-certified Child Specialist

30/06/2025
24/06/2025
الحمد للّٰہآج ایک اعزاز اپنے عظیم اساتذہ کے ہاتھوں وصول کیا، جو میرے لیے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں۔ یہ لمحہ میرے لیے ...
16/06/2025

الحمد للّٰہ
آج ایک اعزاز اپنے عظیم اساتذہ کے ہاتھوں وصول کیا، جو میرے لیے کسی خواب کی تعبیر سے کم نہیں۔ یہ لمحہ میرے لیے فخر، شکر اور عاجزی کا امتزاج ہے۔

اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے اس مقام تک پہنچایا، اور ان شخصیات کا جنہوں نے میری رہنمائی کی۔
🌟
وَفُوۡقَ كُلِّ ذِيۡ عِلۡمٍ عَلِيۡمٌ
(سورة يوسف، 76)
"اور ہر علم والے سے اوپر ایک علم والا ہوتا ہے۔"

اللّٰہ تعالیٰ ہمیں علم نافع عطا فرمائے اور اس کو لوگوں کی خدمت کا ذریعہ بنائے، آمین۔

"بچوں کی مسکراہٹ ہی میری کامیابی ہے،اور خدمتِ خلق میرا ذریعہِ نجات۔!!— ڈاکٹر عامر عزیز
15/06/2025

"بچوں کی مسکراہٹ ہی میری کامیابی ہے،
اور خدمتِ خلق میرا ذریعہِ نجات۔!!

— ڈاکٹر عامر عزیز

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہالحمدللہ!میں، ڈاکٹر محمد عامر عزیز (چائلڈ اسپیشلسٹ)، یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ اب میں ...
14/06/2025

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمدللہ!
میں، ڈاکٹر محمد عامر عزیز (چائلڈ اسپیشلسٹ)، یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ اب میں نے اپنی خدمات نیشنل ہسپتال اینڈ ڈائگناسٹک سنٹر، ساہیوال میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔

بطور ماہرِ اطفال، بچوں کی خدمت کو صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری سمجھتا ہوں، کیونکہ:

اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں:
"وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا"
(سورۃ المائدہ: 32)
"جس نے ایک جان کو بچایا، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا۔"

ہر بچہ ہمارے لیے اللہ کی طرف سے ایک امانت ہے، اور ان کی صحت و حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔
میں آپ سب کی دعاؤں، اعتماد، اور تعاون کا منتظر ہوں تاکہ ہم مل کر ایک صحت مند نسل کی بنیاد رکھ سکیں۔

اللہ ہمیں اخلاص، علم، اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔

آپ کا معالج،
ڈاکٹر محمد عامر عزیز
چائلڈ اسپیشلسٹ
MBBS (Gold Medalist), FCPS (Pediatrics)
Ex-Registrar Children Ward, Teaching Hospital Sahiwal
Head Of Children Dept.
Maternity Hospital ,Sahiwal
📍 نیشنل ہسپتال اینڈ ڈائگناسٹک سنٹر، ساہیوال
📞 040-4515138 | 040-2036189 | 0313-6478789

"الحمدللہ!"آج مجھے سلور جوبلی میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال، ساہیوال میں بطور ہیڈ آف چلڈرن ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں سنبھالن...
02/06/2025

"الحمدللہ!"
آج مجھے سلور جوبلی میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال، ساہیوال میں بطور ہیڈ آف چلڈرن ڈیپارٹمنٹ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔
یہ میرے لیے نہایت اعزاز اور خدمتِ خلق کا سنہری موقع ہے کہ میں اپنے شہر کے بچوں کی صحت کے لیے اپنا کردار ادا کر سکوں۔

"وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا"
(اور جس نے ایک جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت کو بچا لیا)
— سورہ المائدہ: 32

آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا طلبگار ہوں۔
اللہ ہمیں خلوصِ نیت اور ایمانداری سے اپنی خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

— ڈاکٹر عامر عزیز
ایم بی بی ایس (گولڈ میڈلسٹ)،
ایف سی پی ایس (پیڈیاکرک میڈیسن )
ہیڈآف چلڈرن ڈیپارٹمنٹ ،
میٹرنٹی ہسپتال ،ساہیوال

""ساہیوال کے عوام کے لیے خوشخبری ""  ڈاکٹر محمد عامر عزیز (کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ) اب ہر اتوار کو بھی معمول کے اوقات میں...
01/05/2025

""ساہیوال کے عوام کے لیے خوشخبری ""

ڈاکٹر محمد عامر عزیز (کنسلٹنٹ چائلڈ اسپیشلسٹ) اب ہر اتوار کو بھی معمول کے اوقات میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔

کلینک کے اوقات:
شام 6:30 بجے سے رات 9:30 بجے تک
(روزانہ، بشمول اتوار)

اپنے بچوں کے صحت کے مسائل کے لیے بغیر کسی تعطیل کے رابطہ کریں۔
مزید معلومات کے لیے کال کریں:
0334-6785730، 0302-3717273

#ساهيوال #چائلڈاسپیشلسٹ #اتوارکوکلینک #بچوں کاڈاکٹر #ساہیوال کلینک

""آج ہم نے اپنی نرسری سے اس ننھی پری کو خوشیوں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس کے ننھے ہاتھوں اور معصوم چہرے نے ہمارے دلو...
25/04/2025

""آج ہم نے اپنی نرسری سے اس ننھی پری کو خوشیوں اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس کے ننھے ہاتھوں اور معصوم چہرے نے ہمارے دلوں کو چھو لیا،

اس سفر میں عثمان ہسپتال، مشن چوک ساہیوال کےڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی انتھک محنت اور بے لوث خدمت قابلِ تحسین ہے۔ ان کی دیکھ بھال، محبت اور پیشہ ورانہ مہارت نے اس بچی کو صحت کی جانب واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے زندگی عطا فرمائی اور شفا بخشی۔
"وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ"
“اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی (اللہ) مجھے شفا دیتا ہے”
(سورۃ الشعراء، آیت 80)

ہم دل سے دعا گو ہیں کہ یہ ننھی کلی ہمیشہ خوش و خرم، صحت مند اور کامیاب زندگی گزارے۔
الوداع پیاری بچی، تمہاری مسکراہٹ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔!!!









"خدمتِ خلق ہمارا مشن ہے،!!!ہر مسکراہٹ، ہر دعا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔27 اپریل کو ہم شاہی باغ ریسٹورنٹ، سرور چوک پر ا...
22/04/2025

"خدمتِ خلق ہمارا مشن ہے،!!!
ہر مسکراہٹ، ہر دعا ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے۔
27 اپریل کو ہم شاہی باغ ریسٹورنٹ، سرور چوک پر ایک فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے۔
فری چیک اپ، فری الٹراساؤنڈ، اور تمام ٹیسٹوں پر 50 فیصد رعایت کے ساتھ،
ہم چاہتے ہیں کہ کوئی بیماری تشخیص سے محروم نہ رہے، اور ہر شخص کو بہترین علاج میسر آئے۔
آئیں، اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے صحت کا تحفہ حاصل کریں۔
یہ ہمارا وعدہ ہے، ہم آپ کا خیال رکھیں گے جیسے اپنا۔"

— ڈاکٹر محمد عامر عزیز
آپکے بچوں کا معالج!!!














نوزائیدہ کی زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ — "گولڈن منٹ"جب بچہ پیدا ہوتا ہے، تو اس کی زندگی کے پہلے 60 سیکنڈ — جسے "گولڈن منٹ...
21/04/2025

نوزائیدہ کی زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ — "گولڈن منٹ"

جب بچہ پیدا ہوتا ہے، تو اس کی زندگی کے پہلے 60 سیکنڈ — جسے "گولڈن منٹ" کہا جاتا ہے — انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ یہی وہ وقت ہے جب نوزائیدہ کو فوری اور درست نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ سانس لینے میں مدد دی جا سکے اور زندگی محفوظ بنائی جا سکے۔

والدین سے گزارش ہے: اپنے بچے کی حفاظت کے لیے پیدائش کے فوراً بعد ماہر نرسری کیئر پر اصرار کریں۔ صرف تربیت یافتہ اسٹاف ہی جانتا ہے کہ اگر بچہ سانس نہ لے رہا ہو تو کیا اقدامات کیے جائیں۔

یاد رکھیں: ایک لمحے کی غفلت، پوری زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
نوزائیدہ کی پہلی سانس، اُس کی زندگی کی ضمانت ہے۔

اپنے بچے کو ایک محفوظ آغاز دیں — گولڈن منٹ کو ضائع نہ ہونے دیں۔

"""کچھ رخصتیں صرف جدائی نہیں ہوتیں،یہ خوشیوں، سکون اور رب کی رحمت کا پیغام بھی ہوتی ہیں۔!!!!آج ہماری نرسری سے ایک ننھا ف...
20/04/2025

"""کچھ رخصتیں صرف جدائی نہیں ہوتیں،
یہ خوشیوں، سکون اور رب کی رحمت کا پیغام بھی ہوتی ہیں۔!!!!

آج ہماری نرسری سے ایک ننھا فرشتہ مکمل صحت اور زندگی کی مسکراہٹ کے ساتھ گھر روانہ ہو رہا ہے۔
اس کی آنکھوں میں چمک اور چہرے پر سکون ہماری ٹیم کی محنت، توجہ اور خلوص کی روشن دلیل ہے۔

"وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ"
“اور میری کامیابی صرف اللہ ہی کی مدد سے ہے”
(القرآن 11:88)

اللہ تعالیٰ اس معصوم جان کو صحت مند، خوشحال زندگی عطا فرمائے، اور ہمیں ہمیشہ خدمتِ انسانیت کے جذبے سے سرشار رکھے۔
ایسے لمحات ہی اصل انعام ہوتے ہیں، جو دل کو سکون اور مقصد کو معنی دیتے ہیں۔


#ڈاکٹرعامرعزیز

"'30 ہفتوں کے حمل میں پیدا ہونے والا یہ ننھا مجاہد صرف 1.4 کلوگرام وزن کے ساتھ اس دنیا میں آیا۔گائناکالوجسٹ کی طرف سے مش...
16/04/2025

"'30 ہفتوں کے حمل میں پیدا ہونے والا یہ ننھا مجاہد صرف 1.4 کلوگرام وزن کے ساتھ اس دنیا میں آیا۔
گائناکالوجسٹ کی طرف سے مشورہ یہ تھا کے بچے کو لاہور لے جایں !!لیکن والدین اللّه پاک کے بعد ہماری نرسری کی سھولیات پر اعتبار کرتے ہوئے ہمارے پاس نرسری میں لے کر آۓ!!

""زندگی کے پہلے دن سے ہی ہر سانس ایک جنگ تھی… لیکن آج، یہ پیارا سا بچہ مکمل صحت کے ساتھ اپنی ماں کی آغوش میں واپس جا رہا ہے۔
یہ صرف ایک discharge نہیں، یہ اُمید، دعا، اور مسلسل محنت کی جیت ہے۔
والدین کی خوشی کا یہ عالم تھا کہ ہمارے لیے مٹھائی بھی لے کر آئے…
ایسے لمحات ہی میرے پیشے کو عبادت بنا دیتے ہیں۔

الحمدللہ!🥰🥰🥰
#الحمدللہ
#ڈاکٹرعامرعزیز

Address

Mission Chowk
Sahiwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Muhammad Aamir Aziz-Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category