Naveed Hospital & Maternity Home

Naveed Hospital & Maternity Home Naveed Hospital & Maternity Home Sahiwal

**ویگس نرو (Vagus Nerve): -انسانی جسم کا خاموش معجزہ**  انسانی جسم میں کئی اعصاب اپنا اہم کام سرانجام دیتے ہیں، لیکن ویگ...
31/05/2025

**ویگس نرو (Vagus Nerve): -
انسانی جسم کا خاموش معجزہ**

انسانی جسم میں کئی اعصاب اپنا اہم کام سرانجام دیتے ہیں، لیکن ویگس نرو کو اگر "خدا کی نعمت" کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ اعصاب دماغ سے نکل کر سینے، دل، پھیپھڑوں، آنتوں، گردوں، جگر اور دیگر اہم اعضاء تک پھیلی ہوئی ہے۔ یہ جسم کی سب سے لمبی کرینیل نرو (Cranial Nerve) ہے اور انسان کے جسمانی و ذہنی سکون میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

# # # **ویگس نرو کیا ہے؟**

ویگس نرو (Vagus Nerve) دماغ کے نچلے حصے، یعنی میڈولا اوبلونگیٹا (Medulla Oblongata) سے نکلتی ہے اور جسم کے کئی اہم حصوں تک جاتی ہے۔ یہ اعصاب پیراسیمپیتھیٹک نروس سسٹم (Parasympathetic Nervous System) کا حصہ ہے، جو جسم کو سکون اور آرام کی حالت میں رکھتا ہے۔

# # # **ویگس نرو کے حیرت انگیز فرائض**

1. **دل کی دھڑکن کو قابو میں رکھنا:** ویگس نرو دل کی رفتار کو کم کرکے اسے مستحکم رکھتی ہے۔

2. **ہاضمے میں مدد:**
یہ آنتوں کی حرکت کو بڑھاتی ہے اور خوراک کے ہضم ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

3. **ذہنی دباؤ کو کم کرنا:**
یہ اعصاب دماغ میں ایسے کیمیکلز خارج کرتی ہے جو اضطراب، ڈپریشن اور خوف کو کم کرتے ہیں۔
4. **مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا:**
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ویگس نرو کی تحریک سے جسم کا دفاعی نظام بہتر ہوتا ہے۔

5. **نیند میں بہتری:** یہ نیند کے ہارمون میلے ٹونن (Melatonin) کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

# # # **ویگس نرو کو کیسے متحرک کیا جائے؟**

- **گہری سانس لینا:**
ناک سے لمبا سانس لینا اور منہ سے آہستہ چھوڑنا۔
- **غرارے کرنا:**
نمکین پانی سے غرارے کرنے سے ویگس نرو متحرک ہوتی ہے۔
- **ٹھنڈے پانی کا استعمال:**
ٹھنڈے پانی سے منہ دھونا یا نہانا۔
- **مراقبہ اور ذکر:**
ذہنی سکون کے لیے مراقبہ اور تسبیحات پڑھنا مفید ہے۔
- **ہلکی مالش:**
گردن کے پچھلے حصے کی ہلکی مالش سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔

# # # **سائنسی تحقیقات کیا کہتی ہیں؟**

- **جرنل آف کلینیکل سائیکاٹری**
کے مطابق ویگس نرو کی تحریک سے ڈپریشن کے مریضوں میں بہتری آتی ہے۔

- **فرنٹیئرز ان نیورو سائنس**
کی ایک تحقیق کے مطابق یہ اعصاب جسمانی سوزش (Inflammation) کو کم کرتی ہے۔

- **ہارورڈ میڈیکل اسکول**
کے مطابق اسے متحرک رکھنے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

# # # **ویگس نرو میں خرابی کی علامات**

- دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہونا

- معدے یا آنتوں کے مسائل

- ذہنی بے چینی، چڑچڑاپن یا بے خوابی

- متلی یا چکر آنا

- آواز میں تبدیلی یا آواز بیٹھ جانا



ویگس نرو انسانی جسم کا ایک پوشیدہ نظام ہے جو ہماری جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ اگر ہم اس کی حفاظت کریں اور اسے متحرک رکھیں تو نہ صرف ہمارا ہاضمہ، دل اور نیند بہتر ہوگی بلکہ ہم ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور تھکن جیسے مسائل سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ اعصاب بلاشبہ اللہ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک ہے۔

27/05/2025
 #پتے کی پتھری  -   Gall stones پتا جگر کے باکل نیچے موجود ہوتا ہے جس کی شکل تھیلی جیسی ہوتی ہے۔  پتے میں 'بائل' نامی سی...
15/11/2024

#پتے کی پتھری - Gall stones

پتا جگر کے باکل نیچے موجود ہوتا ہے جس کی شکل تھیلی جیسی ہوتی ہے۔ پتے میں 'بائل' نامی سیال موجود ہوتا ہے جو کہ کھانے میں موجود چکنائی کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر یہ چکنائی ہضم نہ ہو تو جمع ہو کر ان کے کرسٹل یا پتھریاں بن سکتی ہیں۔

پتے کی پتھری کو دو اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
پہلی قسم کو کولیسٹرول سٹون یا پتھری کہا جاتا ہے جو کہ جسم میں کولسیٹرول کی مقدار میں اضافے کی وجہ سے بنتی ہے، جب کہ دوسری قسم کو پگمنٹ سٹون کہا جاتا ہے جو کہ بیلیروبن کی سطح میں اضافے کی وجہ سے بنتی ہے۔ پتھریاں مٹی کے ذرات جتنی چھوٹی ہو سکتی ہیں یا ٹیبل ٹینس کہ گیند جتنی بڑی ہو سکتی ہیں۔

⬅️ پتے کی پتھری کی وجوہات

• کولیسٹرول زیادہ ہونا
- تقریبا 75 فیصد پتے کی پتھریاں کولیسٹرول سے بنی ہوتی ہیں ۔ اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہائی کولیسٹرول پتے کی پتھری کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ خون میں ہائی کولیسٹرول کہ وجہ سے بائل میں بھی کولیسٹرول کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ آپ کا جگر خون سے کولیسٹرول کو بائل میں بھیجتا ہے جہاں بائل میں موجود انزائم لیسیتھن اور بائل میں موجود نمکیات اسے جذب کر لیتے ہیں۔ لیکن اگر کولیسٹرول بہت زیادہ مقدار میں ہو تو بائل اسے جذب نہیں کر پاتا اور نتیجتا پتھریاں بن جاتی ہیں۔

• موٹاپا
•ذیابیطس

ہائی کولیسٹرول کی دو عام وجوہات موٹاپا اور ذیابیطس ہیں۔ ان دونوں کا شکار افراد میں پتے کی پتھری عام ہے۔

• پتے کی باقی 25 فیصد پتھریاں پگمنٹ سٹونز یعنی بیلیروبن سٹونز پر مشتمل ہیں ۔ انفیکشن، خون یا جگر کے مسائل میں یہ پتھریاں بن سکتی ہیں۔

• پتے میں بائل کا جمع ہو جانا ۔
پتا سکڑ کر بائل کو آنتوں میں دھکیلتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے پتا ٹھیک سے نہ کام کرے تو بائل مکمل طور پر خارج ہونے کی بجائے تھوڑا سا پتے میں رہ جاتا ہے ۔ یہ گاڑھا ہو کر ذرات اور پتھریاں بناتا ہے۔

⬅️ پتے کی پتھری کن افراد میں زیادہ ہوتی ہے؟

• موٹے افراد
• خواتین (خاص طور پر اگر آپ کے بچے ہیں یا آپ ہارمونل پلز لے رہی ہیں ۔
• 40 یا اس سے زیادہ عمر کے افراد (خطرہ آپ کی عمر بڑھنے کے ساتھ بڑھتا ہے)

⬅️ پتے کی پتھری کا علاج

• عام طور پر پتے کی پتھری کے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی۔ علاج صرف اس صورت میں ضروری ہے، جب پیچیدگیاں ہوں

• علامات جیسے پیٹ میں درد ہونا (عام طور پر پیٹ کے دائیں اور اوپر کی طرف پسلیوں کے نیچے
• دائیں کندھے کی درد
• پیچیدگیاں، جیسے یرقان، جگر کے اندر بلڈ پریشر زیادہ ہو یا شدید لبلبے کی سوزش
• پتے میں زیادہ مقدار میں کیلشیم ہونا ، کیونکہ اس سے پتے کے کینسر کا رسک بڑھ سکتا ہے۔

ان صورتوں میں کی ہول سرجری کے ذریعے پتے کو نکال دیا جاتا ہے ۔ جسے لیپروسکوپک cholecystectomy کہا جاتا ہے۔ اسے انجام دینے میں نسبتاً آسان ہے اور اس میں پیچیدگیوں کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

پتے کے بغیر معمول کی زندگی گزارنا ممکن ہے۔ آپ کا جگر پھر بھی کھانا ہضم کرنے کے لیے بائل پیدا کرے گا، لیکن یہ پتے میں جمع ہونے کی بجائے چھوٹی آنت میں مسلسل ٹپکتا رہے گا۔

⬅️ خوراک اور پتے کی پتھری سے بچاؤ

• کم چکنائی والی غذا لیں
• تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں
• وزن زیادہ ہو تو کم کریں

۔
۔

💢کینسر کی ابتدائی نشانیاں💢کیا آپ کو کینسر ہے ؟ 💢اگر کوئی یہ سوال پوچھے تو اس کا جواب آپ کیسے دیں گے ؟یقیناً یہی کہ ہم کو...
16/08/2024

💢کینسر کی ابتدائی نشانیاں💢

کیا آپ کو کینسر ہے ؟ 💢
اگر کوئی یہ سوال پوچھے تو اس کا جواب آپ کیسے دیں گے ؟
یقیناً یہی کہ ہم کوئی ڈاکٹر تھوڑی ہے جو یہ بتاسکیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ 70 سے 80 فیصد افراد کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی اہم علامات کو نظرانداز کردیتے ہیں؟
کینسر اب لاعلاج مرض نہیں مگر اس کا علاج انتہائی تکلیف دہ ضرور ہوتا ہے جبکہ ایک مخصوص اسٹیج پر کوئی دوا کارآمد ثابت نہیں ہوتی۔
کینسر کی متعدد علامات اس مرض کے مختلف مراحل میں سامنے آتی رہتی ہیں۔
درحقیقت گزشتہ سال انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 2018 میں دنیا بھر میں ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ 81 لاکھ کینسر کے نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 96 لاکھ مریضوں کی موت کا امکان ہے۔
اموات کی شرح میں اضافے کی وجہ آبادی کا بڑھنا اور بوڑھا ہونا، ترقی پذیر ممالک میں قوموں کا صحت مند نہ ہونا اور بڑی معیشتوں کے ساتھ منسلک افراد کا خطرناک روایتی رہن سہن ہونا ہے۔
تاہم اگر اس مرض کی تشخیص ابتدائی مرحلے پر ہوجائے تو علاج آسان اور اس سے مکمل چھٹکارا کافی حد تک ممکن ہوتا ہے۔
تو یہاں کینسر کی وہ ابتدائی علامات جان لیں جو اس موذی مرض کی مختلف اقسام میں عام طور پر سامنے آتی ہیں۔

جلد میں تبدیلیاں

جلد پر کوئی نیا نشان یا اس کے حجم، ساخت یا رنگت میں تبدیلی جلد کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، ایک اور علامت یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ نشان جسم کے دیگر نشانوں سے بالکل مختلف ہو، اگر ایسا کوئی غیر معمولی نشان نظر آئے تو ڈاکٹر سے چیک اپ کروالیں۔

ہر وقت کھانسی

اگر آپ تمباکو نوشی نہیں کرتے تو اس بات کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں کہ مسلسل کھانسی کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، اکثر یہ دمہ، معدے میں تیزابیت یا کسی انفیکشن کا نتیجہ ہوسکتی ہے، تاہم اگر یہ چند دنوں میں ختم نہیں ہوتی یا کھانسی کے ساتھ خون آنے لگتا ہے خصوصاً اگر آپ تمباکو نوشی کرتے ہیں، تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

چھاتی میں تبدیلیاں

چھاتی کا سرطان خواتین میں بہت زیادہ عام ہے، تاہم اکثر چھاتی میں آنے والی تبدیلیاں کینسر کی نشانی نہیں ہوتیں، مگر پھر بھی ضروری ہے کہ ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے اور چیک اپ کرایا جائے، کوئی بھی گلٹی، سرخی، درد یا دیگر تبدیلیاں فکر کا باعث ہوسکتی ہیں۔

پیٹ پھولنا

اگر تو پیٹ پھول جاتا ہے یا گیس کی شکایت ہے تو یہ غذا یا تناﺅ کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے، تاہم اگر اس میں بہتری نہیں آتی یا آپ کو تھکاوٹ، وزن میں کمی یا کمردرد کی شکایت بھی لاحق ہوجائے تو اس کا معائنہ کرانا چاہیے، خصوصاً خواتین کو کیونکہ یہ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔

پیشاب کے دوران مسائل

عمر بڑھنے کے ساتھ بیشتر مردوں کو پیشاب کے دوران مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، جیسے بہت زیادہ واش روم کے چکر لگانا، کپڑوں میں نکل جانا یا دیگر، عام طور پر یہ مثانے کی خرابی ہوتا ہے مگر یہ مثانے کا کینسر بھی ہوسکتا ہے جو ڈاکٹر ہی ٹیسٹ کے بعد بتا سکتے ہیں۔

لمفی نوڈز کا سوجنا

یہ چھوٹے بیج کی شکل کے گلینڈ گردن، بغلوں اور جسم کے مختلف حصوں میں ہوتے ہیں، جب وہ سوجن کا شکار ہوں تو اس کی وجہ اکثر نزلہ زکام یا گلے کی تکلیف جیسے انفیکشن کا سامنا ہوتا ہے، مگر مختلف اقسام کے کینسر جیسے لیوکیمیا اور لمفائی بافتوں کے کینسر بھی اس سوجن کا باعث بنتے ہیں، اس حوالے سے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیے۔

ٹوائلٹ استعمال کرتے ہوئے خون آنا

واش روم میں فضلے کے اخراج کے دوران خون نظر آئے تو اچھا خیال تو یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے، جو کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے مگر آنتوں کے کینسر کا امکان بھی ہوتا ہے، پیشاب میں خون آنا پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے تاہم یہ گردے یا مثانے کے کینسر کی علامت بھی ہے۔

چیزیں نگلنے میں مشکل

نزلہ زکام، معدے میں تیزابیت یا ادویات کے استعمال کے نتیجے میں چیزیں نگلنا مشکل ہوجاتا ہے، مگر صورتحال وقت کے ساتھ یا ادویات کے استعمال سے بہتر نہیں ہوتی تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہیے، چیزیں نگلنے میں مشکل گلے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے یا یہ منہ اور معدے کے درمیان نالی کا سرطان بھی ہوسکتا ہے۔

منہ میں چھالے یا درد

منہ میں چھالے اگر ٹھیک ہوجائیں تو پریشانی کی بات نہیں اور نہ ہی دانت کا درد قابل فکر ہوتا ہے، مگر جب یہ چھالے ٹھیک نہ ہو یا درد جم کر رہ جائے، مسوڑوں یا زبان پر سفید یا سرخ نشانات بن جائے یا جبڑوں کے قریب سوجن یا بے حسی محسوس ہو تو یہ منہ کے کینسر کی علامات ہوسکتی ہیں، خاص طور پر جو مرد سیگریٹ نوشی یا تمباکو استعمال کرتے ہیں ان میں اس کینسر کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری رجوع کرنا چاہیے۔

جسمانی وزن میں کمی

یقیناً ہر کوئی جسمانی وزن میں کمی کا خواہش مند ہوتا ہے جس کے لیے غذا یا ورزش کو ترجیح جاتی ہے، مگر جب ایسا بغیر کسی کوشش اور وجہ کے ہونے لگے خاص طور پر اگر 10 پونڈ وزن کم ہوجائے تو یہ عام سی چیز نہیں، ایسے امکانات ہیں کہ یہ لبلبے، معدے یا پھیپھڑے کے کینسر کی پہلی علامت ہوسکتی ہے۔

اکثر بخار یا انفیکشن کا شکار رہنا

اگر آپ صحت مند ہیں مگر پھر بھی اکثر بخار رہتا ہے تو یہ خون کے کینسر کی ابتدائی علامت ہوسکتا ہے، اس کینسر کی ابتدا میں جسم میں خون کے سفید خلیات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جسم کی انفیکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

سینے میں جلن یا بدہضمی

لگ بھگ ہر ایک کو ہی سینے میں جلن یا بدہضمی کا سامنا ہوتا ہے جو عام طور پر غذا یا تناﺅ کا نتیجہ ہوتا ہے، تاہم طرز زندگی میں تبدیلیوں کے باوجود یہ مسائل سامنے آتے رہے رہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کیونکہ یہ معدے کے کینسر کی ایک علامت بھی ہوتی ہے۔

مسلسل تھکاوٹ

ہر ایک کو جسمانی توانائی میں کمی کا کبھی نہ کبھی سامنا ہوتا ہے تاہم اگر ایسا ایک ماہ تک روزانہ ہو، سانس گھٹنے لگے جو پہلے کبھی نہ ہو تو یہ خطرے کی گھنٹی ہوسکتا ہے، خون کا کینسر ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے، اکثر کینسر نہیں بھی ہوتا مگر ڈاکٹر سے معائنہ کروا لینا چاہیے کیونکہ کسی اور مرض کی علامت بھی ہوسکتا ہے۔

بہت زیادہ خارش

اگر آپ کے جسم میں ہر وقت خارش کے نتیجے میں دانے ابھرتے رہتے ہیں، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں عام طور پر نہیں ہوتے جیسے ہاتھ یا انگلیاں وغیرہ تو ڈاکٹر سے رجوع کریں، عام طور پر یہ علامت بھی خون کے کینسر کا خطرہ ظاہر کرتی ہے۔

معدے میں درد یا متلی

اگر آپ کے معدے میں مسلسل درد رہتا ہے یا ہر وقت متلی کا احساس ہوتا ہے تو یہ غذائی نالی کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، مگر خون اور لبلبے کے کینسر کی صورت میں بھی یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

گلے میں گلٹی

چھاتی سے اوپر گلے میں اچانک گلٹی کا ابھر آنا پھیپھڑوں، حلق، تھائی رائیڈ اور بریسٹ کینسر کی نشانی ہوسکتا ہے، ویسے تو ضروری نہیں کہ یہ کینسر کی ہی علامت ہو تاہم اگر تمباکو نوشی کے عادی ہیں تو پھر ضرور ڈاکٹر ےس اس کا معائنہ کرالینا چاہیے۔

جلد کی رنگت زرد پڑجانا

یرقان ایسا مرض ہے جس کے دوران جلد اور آنکھیں زرد ہوجاتی ہیں، مگر کبھی کبھار یہ لبلبے کے کینسر کی علامت میں سے ایک ہوتی ہے، جلد کی رنگت زرد ہوجانا پتے اور جگر کے کینسر کی بھی علامت ہوسکتی ہے۔

بولنے میں مشکل

منہ اور دماغ کے کینسر کے نتیجے میں بولنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے ، لوگوں میں بنیادی دماغی افعال جیسے بولنے اور زبان ہلانے میں بھی مسائل سامنے آتے ہیں، منہ کے کینسر میں ہونٹوں، مسوڑوں، زبان اور حلق کے باعث بولنے میں مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔

ناخنوں میں گہرے رنگ کی لکیر

ہاتھوں یا پیروں کے ناخنوں میں اگر اچانک سیاہ یا بھورے رنگ کی لکیر ابھر آئے تو یہ جلد کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔

پیشاب کرتے ہوئے درد یا جلن کا احساس

پیشاب کرتے ہوئے درد یا جلن کا احساس مثانے کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے، ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ اگر بتدریج یہ تبدیلی آئے تو فکر کی بات نہیں، مگر ایسا اچانک ہو تو پھر ضرور ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

کھانے کی خواہش ختم ہوجانا

اگر آپ کے اندر اچانک کھانے کے لیے رغبت ختم ہوجائے اور معمول سے کم کھانے لگے تو یہ مختلف اقسام کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے جیسے معدے، لبلبے، آنتوں اور مادر رحم وغیرہ، جس کے دوران معدے پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے اور کم کھانے پر ہی پیٹ بھرنے کا احساس ہونے لگتا ہے۔

زبان سفید ہوجانا

زبان پر اگر سفید نشان ابھر آئے تو یہ منہ کے کینسر سے قبل کی علامت ہے جس کا علاج نہ کرانے پر کینسر ہوسکتا ہے، تمباکو نوشی کے نتیجے میں اکثر اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

10/09/2022

Scientists want to grow new organs in a person for the first time.

یورک ایسڈ   خوراک۔۔مکمل اجتناب خوراک  خوراک جس میں یورک ایسڈ پیدا کرنے والا مادہ  100 % موجود ھوتا ھے۔ درج ذیل ھیں۔۔1۔ ک...
03/04/2022

یورک ایسڈ خوراک۔
۔
مکمل اجتناب خوراک
خوراک جس میں یورک ایسڈ پیدا کرنے والا مادہ 100 % موجود ھوتا ھے۔ درج ذیل ھیں۔۔

1۔ کلیجی اور جانوروں کے دیگر اعضا
2۔ گوشت ھر قسم
3۔ پالک
4 فل کریم دودھ
5 دودھ کی بالائی
6۔ دیسی گھی
7۔ زیادہ کریم والا دھی
8 بناسپتی گھی
9۔ٹھنڈے فریج والے مشروبات
10 نان ۔۔
11 میدے یا سفید آٹے کی روٹی
12 بیکری آئٹمز
13۔ دال چنا اور ماش۔
جب ایک ماہ کی مکمل پرھیز سے آپکا لیول ٹھیک ھو جائے تو پھر ھفتے میں کھبی کھبار یہ خوراک کھا سکتے ھیں اس سے کوئی فرق نی پڑے گا۔
۔
خوراک جو purine مادے کو خارج کرتی ھے اور اچھی ھے
1۔ سادہ پانی روزانہ 20 گلاس
2۔ ابلا ھوا دودھ بلکل بالائی کے بغیر
3۔ دھی کا پانی
4 سبز قہوہ بغیر چینی یا کم مقدار شکر
5۔ قہوہ دار چینی
6۔ تھوم کا زیادہ استمعال
7۔ بادام اور آخروٹ

8۔ سبزی ٹینڈا کدو شملہ مرچ
9۔ سیب کا سرکہ
10۔ لیموں کا رس پانی کے ایک گلاس میں نچوڑ کے
11 فروٹ۔۔ کیلے سیب۔ چیری۔
12۔ دلیہ جو یا گندم صبع یا عصر کے ٹائم خالی پیٹ۔
13۔ مچلھی
14 انڈے بغیر زردی کے۔۔
15۔ چکن hard piece مثلا" chest piece کم ھفتے میں ایک دن استمعال کیا جا سکتا ھے۔
16۔ اچھی کولٹی کی چاکلیٹ
17۔کافی
۔
اھم ٹپس۔Tips
1۔ کھانا دن میں دو ٹائم کر دینا بہتر ھے۔۔ یعنی صبح شام۔۔ دن کا کھانا skip کر دینا بہت کمال اثرات رکھتا ھے۔
2۔ پانی کم از کم 20 گلاس روزانہ۔۔ خصوصا" نہار منہ اور سونے سے قبل ایک گلاس لازمی۔
3۔ گرمی سردی دونوں میں ٹھنڈے پانی کے بجائے نارمل پانی پیا جایے
4۔ خالی پیٹ صبح شام ورزش
یا 3 کلومیٹر واک روزانہ
5۔ گندم کا خالص آٹا استمعال کیا جائے
6۔ براءون چاول استمعال کیے جائیں
7۔ جو کا دلیہ پانی میں بوائل کر کے بغیر بالائی کے دودھ ملا کر استمعال کرنا
8۔ ایک کھانے سے دوسرے کھانے کے درمیان کم از کم 5 گھنٹے کا وقفہ تاکہ جسم اچھی طرح کھانا ھضم کر لے۔۔
9۔ کھانے میں سبزیوں کا زیادہ استمعال
10۔ جسمانی طاقت کے لیے۔۔ زردی کے بغیر ابلے 2 انڈے روزانہ اور بالائی نکلا ھوا دودھ یعنی skim milk
روزانہ استمعال کیا جائے...

Address

Street No 1 Shadab Town
Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naveed Hospital & Maternity Home posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Naveed Hospital & Maternity Home:

Share

Category