14/02/2026
احسان کالج آف ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کیمپس ساہیوال
نے طلباء و طالبات کے لیے سالانہ فنکشن 2026 کا شاندار اہتمام کیا۔ اس تقریب میں انتظامیہ، تمام اساتذۂ کرام، طلباء و طالبات اور پاس آؤٹ گریجویٹس نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام نہایت منظم اور پُروقار انداز میں منعقد ہوا۔ طلباء و طالبات نے مختلف خوبصورت پرفارمنس پیش کیں جن میں تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلوز اور دلچسپ خاکے شامل تھے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور طلباء و طالبات کے اعتماد اور صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی ہوئی۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں اور ان کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔
Ehsan College of Health Sciences proving quality education with Economical fee package.