24/07/2025
الحمدللہ
لقمان انٹرنیشنل ہسپتال نے مالاکنڈ ڈویژن میں پہلی بار کیمرے کے ذریعے اینڈوسکوپک نیوروسرجری کا کامیاب آپریشن کیا۔ اس جدید طریقۂ علاج کے تحت دماغ کے اندر ایک چھوٹے سے سوراخ کے ذریعے مؤثر اور کامیاب آپریشن انجام دیا گیا۔
اس کامیابی کے اعتراف میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سوات کے نامور نیوروسرجنز اور مختلف طبی شعبوں سے وابستہ ماہرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر لقمان انٹرنیشنل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر جواد اقبال نے معروف نیوروسرجن ڈاکٹر زین العابدین کو اس بڑی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی نیوروسرجری کے تمام آپریشنز ٹیم ورک کے تحت جدید خطوط پر جاری رکھے جائیں گے۔
یہ کامیاب آپریشن صحت کارڈ کے تحت کیا گیا