
19/08/2025
سوات (بیورورپورٹ ) سوات سیدو میڈیکل کالج میں 14 اگست کے حوالے سے سی پی ایس پی ریجنل سینٹر سوات کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام کی میزبانی ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ماہد اقبال اور ریجنل منیجر میاں نعمان نے کی۔ تقریب میں سوات کے متعدد سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے یوم آزادی پر روشنی ڈالی اور وطن عزیز کے خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں ۔