Saidu Group of Teaching Hospitals, Swat

Saidu Group of Teaching Hospitals, Swat Saidu Group of Teaching Hospital is one of the largest Hospital in Malakand Division

Radiological Society of Pakistan held its conference in Swat on 14 February 2026 with the theme “𝑽𝒊𝒆𝒘𝒔 𝑩𝒆𝒚𝒐𝒏𝒅 𝑰𝒎𝒂𝒈𝒊𝒏𝒈.” ...
15/02/2026

Radiological Society of Pakistan held its conference in Swat on 14 February 2026 with the theme “𝑽𝒊𝒆𝒘𝒔 𝑩𝒆𝒚𝒐𝒏𝒅 𝑰𝒎𝒂𝒈𝒊𝒏𝒈.” Delegates from across Pakistan gathered to share knowledge, explore innovations, and discuss the future of radiology.

مانیٹرنگ ٹاسک فورس کمیٹی کا دورہ.آج محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کمیٹی نے ڈاکٹر احمد فیصل، ایڈیشنل ڈائر...
11/02/2026

مانیٹرنگ ٹاسک فورس کمیٹی کا دورہ.
آج محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی مانیٹرنگ ٹاسک فورس کمیٹی نے ڈاکٹر احمد فیصل، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) کی قیادت میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات کا دورہ کیا۔ وفد میں مسٹر عمران اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن)، مسٹر توقیر، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر آئی ایم یو ہیلتھ، اور مسٹر عادل اقبال، ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ سوات بھی شامل تھے۔
دورے کے دوران کمیٹی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات، ڈاکٹر نجیب اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جہاں ایم ایس صاحب نے ہسپتال کی خدمات، بایومیٹرک حاضری، ہیومن ریسورس، ایچ ایم سی، ایس ایس پی اور دیگر انتظامی و کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
بعد ازاں کمیٹی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، جن میں کارڈیالوجی یونٹ، پیتھالوجی یونٹ، سرجیکل یونٹ، پلمونولوجی وارڈ، مین سٹور اور دیگر شعبے شامل تھے۔
دورے کے اختتام پر کمیٹی نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹل سیدو شریف سوات کو مختصر دورانیہ کی بنیاد (Daily wages basis) پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں درج ذ...
09/02/2026

سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹل سیدو شریف سوات کو مختصر دورانیہ کی بنیاد (Daily wages basis) پر انتہائی نگہداشت وارڈ میں درج ذیل آسامیوں پر تقرری کیلئے درج شدہ تعلیمی قابلیت پر اترنے والے ضلع سوات کے ڈومیسائل رکھنے والے امیدواروں کیلئے واک – اِن – انٹرویو کا انعقاد مورخہ 2026-02-12 بوقت (10:00AM تا 12:00PM) ایم ایس دفتر میں کیا جائے گا، جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز کے کیجولٹی ڈیپارٹمنٹ میں نصب  (CT Scan) سی ٹی سکین مشین کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔سی...
30/01/2026

سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز کے کیجولٹی ڈیپارٹمنٹ میں نصب (CT Scan) سی ٹی سکین مشین کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔
سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی کیجولٹی میں سی ٹی سکین مشین کی بحالی سے مریضوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ یہ سہولت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نجیب اللہ کی خصوصی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں مالاکنڈ ڈویژن اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کو مقامی سطح پر معیاری تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال سے باہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
ہسپتال انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے، تاکہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

30/01/2026
22/01/2026
سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز، سوات میں مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے لیے ہاؤس جاب انٹرنل امتحان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔درخ...
12/01/2026

سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز، سوات میں مالاکنڈ ڈویژن کے امیدواروں کے لیے ہاؤس جاب انٹرنل امتحان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ: 24 جنوری 2026 ہے۔
اشتہار اور درخواست فارم حاصل کرنے کے لیے سرکاری ویب سائٹ وزٹ کریں:

Welcome to the official website of Saidu Group of Teaching Hospital, Swat. As Chief Executive, I take immense pride in the outstanding work being done at our hospital. Our commitment to providing quality healthcare and medical education is at the heart of everything we do. Saidu Group of Teaching Ho...

وضاحت برائے عوامسوشل میڈیا پر زیرِ گردش پوسٹ کے حوالے سے واضح کیا جاتا ہے کہ فیمیل میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں جو CCTV کیمر...
08/01/2026

وضاحت برائے عوام
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش پوسٹ کے حوالے سے واضح کیا جاتا ہے کہ فیمیل میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں جو CCTV کیمرہ نصب ہے، وہ خواتین کے پردے یا مریضوں کے بیڈز/سائیڈ کی جانب نہیں لگا ہوا۔ جس طرح وارڈ میں پردوں کا باقاعدہ انتظام موجود ہے، اسی طرح کسی بھی مریضوں کے معائنے یا پروسیجر کے دوران مکمل پردے کا خیال رکھا جاتا ہے۔
یہ CCTV کیمرہ صرف اور صرف نرسنگ کاؤنٹر کو کور کرتا ہے، نہ کہ مریضوں کے حصے کو۔ اس کا مقصد مریضوں یا خواتین کی پرائیویسی پر نظر رکھنا ہرگز نہیں بلکہ سیکیورٹی، چیک اینڈ بیلنس اور سابقہ رپورٹس (جیسے چوری، بدتمیزی یا بدسلوکی کے واقعات) کی روک تھام ہے۔
ہسپتال انتظامیہ اس بات کی سختی سے تردید کرتی ہے کہ کسی بھی صورت میں مریضوں، بالخصوص خواتین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کی جائے۔ یہ ایک نہایت حساس معاملہ ہے، جسے غیر مناسب اور نازیبا الفاظ میں پیش کرنا افسوسناک ہے۔
مزید یہ کہ اس قسم کی گمراہ کن پوسٹس کو شیئر کرنا دراصل اشتعال پھیلانے کے مترادف ہے، جو نہ صرف صورتحال کو بگاڑتا ہے بلکہ ہسپتال کے عملے کی سیکیورٹی کے لیے خطرے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ عوام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ایسی پوسٹس پر یقین نہ کریں، انہیں آگے شیئر کرنے سے گریز کریں اور اس طرح کے منفی مواد کی حوصلہ شکنی کریں۔
ہسپتال انتظامیہ ہمیشہ مریضوں کے وقار، احترام اور رازداری کو اولین ترجیح دیتی ہے اور آئندہ بھی اس کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔
انتظامیہ
سیدو ٹیچنگ ہسپتال

07/01/2026

اطلاع برائے عوام الناس
سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز سوات کے ایم ایس ڈاکٹر نجیب اللہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک افواہ زیر گردش ہے کہ ان سے بھتہ مانگا جا رہا ہے اور بھتہ نہ دینے پر ان کو عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے ۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ یہ بالکل منگھڑت خبر ہے اور ایسا کوئی مطالبہ ایم ایس صاحب سے نہیں کیا گیا-

فوکل پرسن سیدو ٹیچنگ ہسپتال

آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز، سوات ڈاکٹر نجیب اللہ نے توشیبا (کینن جاپان) کمپنی کے انجینئرز کے ہمراہ ...
02/01/2026

آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز، سوات ڈاکٹر نجیب اللہ نے توشیبا (کینن جاپان) کمپنی کے انجینئرز کے ہمراہ کیجولٹی (CT Scan) سی ٹی سکین مشین کا تفصیلی معائنہ کیا۔
کمپنی کے انجینئرز کے ساتھ تفصیلی بحث کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مذکورہ سی ٹی سکین مشین کو حتمی بنیادوں پر فعال کیا جائے۔
کمپنی / کمپنی انجینئرز کے تمام تحفظات ختم کی گئیں اورکمپنی انجینئرز نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی سکین مشین کو جلد از جلد فعال کر دیا جائے گا تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو فوری اور بہتر تشخیصی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

27/12/2025
سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات میں مریضوں اور تیمارداروں کے لیے تمام لیفٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور بالکل درست حالت میں کام کر ر...
26/12/2025

سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات میں مریضوں اور تیمارداروں کے لیے تمام لیفٹس مکمل طور پر فعال ہیں اور بالکل درست حالت میں کام کر رہیں ہیں۔
یہ سہولت عوام الناس اور مریضوں کے لیے باعثِ اطمینان ہے۔ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو محفوظ، معیاری اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے-

انتظامیہ: سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات

Address

Saidu Sharif Swat
Saidu Sharif
19130

Telephone

+929469240126

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saidu Group of Teaching Hospitals, Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Saidu Group of Teaching Hospitals, Swat:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram

Category