06/10/2025
(پریس ریلیز):
ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات نے اعلان کیا ہے کہ سیدو ٹیچنگ ہسپتال کی نجکاری (ایم ٹی آئی ایکٹ) کے خلاف تمام الیکٹیو سروسز بند رہیں گی۔
ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل نے بارہا انتظامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا مگر تاحال کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو ایمرجنسی سروسز بھی بند کر دی جائیں گی۔
ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل کے یہ اقدامات کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ نظامِ صحت کی بہتری اور مریضوں کے حق میں کیے جا رہے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانے کے لیے فوری طور پر ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
ہیلتھ کوارڈینیشن کونسل
سیدو ٹیچنگ ہسپتال، سوات