Riaz Medical Store Main Bazar Sakhakot

Riaz Medical Store Main Bazar Sakhakot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Riaz Medical Store Main Bazar Sakhakot, Sakhakot.

14/07/2023

بیشک
۔
۔
💚

14/07/2023

اہم هدایت وگزارشات
1.دنیا میں ایسی کوئی بیماری نہیں جس میں چاول کھانے پر پابندی ہو۔باقی گندم جو سے celiac disease ہو سکتی ہے۔
2. کسی بھی قسم کے یرقان میں کھانے پینے کا کوئی پر ہیز نہیں۔

3.کالا یرقان اکھٹے کھانا اور اٹھنے سے نہیں لگتا۔

4.بلڈ پریشر کے مرض میں نمک اور چاول بند نہیں۔ تا ہم کھانے میں نمک کی مقدار کم ہونی چاہیے۔

5.اپنی بیماری اور دوا کو چھپا کر رکھیں۔ اور ان کے بارے میں عام لوگوں کے مشورہ پر عمل نہ کریں۔

6.بغیر علم کسی کو مشورہ دینا سخت گناہ ہے لہذا بیماری ، دواؤں کے استعمال اور کھانے پینے کی پر ہیز کے متعلق بغیر علم کے مشورہ دے کر ا پنی آخرت اور مریض کی صحت برباد نہ کریں۔

7۔طاقت کا ٹیکہ، طاقت کی ڈرپ ، گرمی میں ٹھنڈک دینے والی ڈرپ یا جگر کی گرمی کم کرنے والی ڈرپ ، ایسی کوئی اصطلاح میڈیکل سائنس میں موجود نہیں ہے، لہذا ان ناموں پر دھو کہ کھا کر اپنی صحت اور پیسہ خراب نہ کریں۔

8۔خون کا ٹیسٹ H-Pylori اگر Positive آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے معدے میں زخم ہے ۔ لہذا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر ‏Anitbiotics کا استعمال نہ کریں۔بلکہ یہ ٹیسٹ کروانا چاہئے.stool H pylori antigen test یہ اچھا ٹیسٹ ہوتا ہے اس سے کنفرم ہوتا ہے ائچ پیلوری کا

9۔خون کا ٹیسٹ Typhidat یا Widal اگر Positive آجائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو کنفرم معیاری بخار یا ٹائیفائڈ بخار ہے۔ لہذا بلڈ کلچر ٹیسٹ کروانا چاہئے ٹائیفائڈ بخار کے لیے
10۔ خون کا ٹیسٹ A*o Titer اگر Hight Positive آ جائے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے جوڑوں کی بیماری ہے ۔ لہذا اس ٹیسٹ کی بنیاد پر ماہانہ Pencillin کا انجکشن نہ لگوائیں۔

11۔اگر پینٹ خراب ہو جائے ،یا دست لگ جائے تو اس کا First Aid علاج نمکول /ORS ملا پانی ہے فلیجل ciproجیسی ‏Antibiotics کے استعمال سے دور رہیں۔ اس بیماری میں ڈرپ تب لگوائیں جب جسم میں پانی کی شدید کمی ہو جائے ورنہ بہترین اور سستا علاج ابلا ہوا اورنمکول ملا پانی ہے۔
12۔ موٹا پا نہ صرف شوگر، بلڈ پریشر، دل کی بیماری سانس اور جوڑوں کے مرض کا باعث بن سکتا ہے۔ بلکہ جگر کی چربی زردہ کر کے پیچد و یرقان کاسبب بھی بن سکتا ہے۔

13۔لیکور کوئی بیماری نہیں ہے۔ یہ ایک نارمل رطوبت ہے۔ جو منہ کے لعاب کے مانند، نچائی پوشیدہ اعضاء کی حفاظت کیلئے اللہ تعالی نے پیدا کی ہے لہذا اسکے علاج کے پیچھے مت پھریں۔
لیکن کچھ کیس میں لیکوریا کا علاج کیا جاتا ہے جب کوئی انفیکشنز وغیرہ ہو

14۔‏Disprin کی گولی یا Lasix انجکشن بلڈ پر یشر کم کرنے کا علاج نہیں ہے۔ لہذا اس احمقانہ عمل سے دور ہیں۔

15۔ اینیمیا کی بہت ساری اقسام ہوتی ہیں لہذا ہر قسم کے اینیمیا میں آئرن سپلیمنٹ یا انجکشن نہیں دیئے جاتے ۔

16۔ نفسیاتی مسئلے دو قسم کے پوتے ہیں
پہلی قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں پتہ ہوتا ہے جیسا کہ ڈیپریشن ، انزائٹی اور او سی ڈی وغیرہ اسکی مثالیں ہیں اس میں مریض زیادہ تر علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہےاور اسے نیروسس ڈس آرڈرز (Neurosis Disorder ) کہتے ہیں
دوسری قسم میں مریض کو اپنے مسئلے کے بارے میں نہیں پتہ ہوتا اور نہ ہی وہ علاج کروانے کے لیے راضی ہوتا ہے اور نہ کوئی میڈیسن کھانے کے لیے راضی ہوتا ہے اسےسائیکو ٹک ڈس ارڈرز (Psychotic Disorders) کہتے ہیں جیساکہ سکیزو فرینیا اور بائی پولر ڈس آرڈر وغیرہ، اس میں مریض کے گھر والے ہی مریض کا علاج کرواتے ہیں اور زیادہ تر میڈیسن مریض کو کسی چیز میں چھپا کے دیتے ہوتے ہیں۔

17۔ ڈیپریشن اور انزائٹی میں Benzodiazepam والی میڈیسن جیسا کہ lorazepam diazepam alprazolam وغیرہ صرف کچھ ٹائمز 4 سے 6 ہفتے کے لیے استعمال کی جاتی ہے باقی antidepressants لمبے عرصے تک استعمال کی جاتی ہیں

18۔ وائرل انفیکشنز میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا کوئی کام نہیں ہوتا لہذا اینٹی بائیوٹک ادویات صرف بیکٹیریل انفیکشنز میں کام کرتی ہیں ویسے بھی زیادہ تر وائرل انفیکشنز ایک سے دو ہفتے میں خود بخود ٹھیک ہو جاتے ہیں

19۔ اور الرجی والے نزلے میں بھی اینٹی بائیوٹک ادویات کا کوئی کام نہیں ہوتا

20۔ حقیقت میں پاکستان میں 90 پرسنٹ مردانہ کمزوری والے افراد کو زیادہ تر مردانہ کمزوری ہوتی ہی نہیں یا پھر نفسیاتی مریض ہوتے ہیں لہذا جعلی حکیموں کی باتوں میں نہ آئیں ۔

Posted for public interest

26/06/2023

.



20/05/2023

*سب کو صحت کا دن مبارک ہو*
🄷🄰🄿🄿🅈 🄸🄽🅃🄴🅁🄽🄰🅃🄸🄾🄽🄰🄻
🄷🄴🄰🄻🅃🄷 🄳🄰🅈
ذہن میں رکھنے کے لئے اہم چیزیں:
1. بی پی: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. سانس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد -13.50-18
خواتین - 11.50 - 16
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار: PCV 30-40%
11. شوگر لیول: بچوں (70-130) بالغوں کے لیے: 70-115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات WBC: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 1,50,000 - 4,00,000
15. سرخ خون کے خلیات RBC: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 -10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی / ملی لیٹر۔
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml.
*بزرگوں کے لیے خصوصی تجاویز 40/50/60 سال ہیں:*
*1- پہلی تجویز:* ہر وقت پانی پیتے رہیں خواہ آپ کو پیاس یا ضرورت مند ہی کیوں نہ ہو، صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے اکثر جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ کم از کم 2 لیٹر فی دن۔
*2- دوسری ہدایت:* جسم سے زیادہ سے زیادہ کام کریں، جسم کی حرکت ہو، جیسے چہل قدمی، ورزش، یوگا، تیراکی، یا کوئی بھی کھیل۔
*تیسرا مشورہ:* کم کھائیں... بہت زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دیں... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کو کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں زیادہ استعمال کریں۔
*4- چوتھی ہدایت:* گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ یہ بالکل ضروری نہ ہو۔ اگر آپ کہیں بھی گروسری لینے، کسی سے ملنے یا کوئی کام کرنے جا رہے ہیں تو اپنے پیروں پر چلنے کی کوشش کریں۔ لفٹ، ایسکلیٹرز استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیاں چڑھیں۔
*5- 5ویں ہدایت* غصہ چھوڑیں، فکر کرنا چھوڑ دیں، چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں۔ اپنے آپ کو پریشان کن حالات میں مت ڈالو، وہ تمام صحت کو خراب کر دیتے ہیں اور روح کی شان کو چھین لیتے ہیں۔ مثبت لوگوں سے بات کریں اور ان کی بات سنیں۔
*6- چھٹی ہدایت* سب سے پہلے پیسے سے لگاؤ ​​چھوڑ دو
اپنے آس پاس کے لوگوں سے جڑیں، ہنسیں اور بات کریں! پیسہ بقا کے لیے بنایا جاتا ہے، پیسے کے لیے زندگی نہیں۔
*7-7واں نوٹ* اپنے لیے، یا کسی ایسی چیز کے لیے جو آپ حاصل نہیں کر سکے، یا جس چیز کا آپ سہارا نہیں لے سکتے، اس پر افسوس نہ کریں۔
اسے نظر انداز کریں اور بھول جائیں۔
*8- آٹھواں نوٹس* پیسہ، عہدہ، وقار، طاقت، خوبصورتی، ذات اور اثر و رسوخ؛
یہ سب چیزیں انا کو بڑھاتی ہیں۔ عاجزی لوگوں کو محبت سے قریب کرتی ہے۔
*9- نواں مشورہ* اگر آپ کے بال سفید ہیں تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ ایک اچھی زندگی کا آغاز ہے۔ پر امید بنیں، یادداشت کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، لطف اندوز ہوں۔ یادیں بنائیں!
*10- 10ویں ہدایات* اپنے چھوٹوں سے پیار، ہمدردی اور پیار سے ملیں! کچھ طنزیہ مت کہو! اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھو!
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ ماضی میں کتنے ہی بڑے عہدے پر فائز رہے ہیں، اسے حال میں بھول جائیں اور اس سب کے ساتھ گھل مل جائیں!

*صحت کا دن مبارک ہو*

24/09/2022

Address

Sakhakot

Telephone

03459360224

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Riaz Medical Store Main Bazar Sakhakot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram