11/09/2025
ترجمان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی
مورخہ نو ستمبر سوشل میڈیا پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمانی کے خلاف شائع ہونے والی خبر پر رد عمل دیتے ہوئے ترجمان ٹی ایچ کیو ہسپتال سمانی نے کہا ہے کہ مورخہ 9 ستمبر 2025 کو مدیہ عارف نامی ایک بچی جس کی عمر 9 سال تھی اس ہسپتال میں رجوع ہوئی جسے سرجیکل سپیشلسٹ نے ہسپتال ہذا میں دستیاب وسائل کے مطابق ایمرجنسی ٹریٹمنٹ دیتے ہوئے فیکچر ہونے کی صورت میں ارتھوپیڈک سرجن کی ماہرانہ رائے کے لیے ریفر کیا مذکورہ بچی کے علاج معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی سے کام نہ لیا گیا نیز ہسپتال ہذا میں رجوع ہونے والے تمام مریضوں کو دستیاب سہولیات اور وسائل کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات باہم پہنچائی جا رہی ہیں
ترجمان تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی