Darul Hikmat

Darul Hikmat ملک الموت کو ضد ہے کہ جان لے کے ٹلوں
سر بسجدہ ہے مسیحا کہ میری شرم رہے Hakeem Mohsin kamal tararr
M Phil in islamic studis
FTWJ tibbi Council islamabad

03/11/2024

جسم کو طاقتور اور خوبصورت بنانے کے نسخہ جات

پانی میں بھگو کر چھیلے ہوئے بادام دس عدد لے کر خوب باریک پیس لیں اور جوش کھاتے ہوئے آدھ سیر دودھ میں ملا دیں۔ جب دو تین جوش آجائیں تو دودھ آگ سے اتار کر ٹھنڈا کریں جب پینے کے لائق ہوجائے تو مصری یا شہد حسب ذائقہ ملادیں۔ نہایت طاقتور نسخہ ہے
دیہات اور پہاڑی علاقوں میں رات کو خنکی بڑھ چکی ہے‘ یہ موسم اور آنے والے تین سے چار ماہ جان بنانے کا موسم کہلاتا ہے‘ جو کھائیں ہضم ہوتا ہے‘ کمزور سے کمزور معدہ والے کی بھی بھوک چمک اٹھتی ہے۔ میرے پاس جسم کو طاقتور اور خوبصورت بنانے کے 19 نسخہ جات ہیں

دودھ میں بادام‘ پستہ‘ الائچی‘ زعفران اور شکر ڈال کر خوب جوش دیں‘ اس کے پینے سے جسم میں خوب طاقت آتی ہے۔
انجیر کو دودھ میں جوش دے کر کھانے سے اور اس دودھ کو پینے سے قوت آتی ہے اور خون بڑھتا ہے۔
بھینس کے گرم دودھ میں دو چمچ شہد کو اچھی طرح سے ملا کر پی لیا کریں۔ عام جسمانی قوت اور طاقت بڑھانے کیلئے مفید ہے۔
۔ پانی میں بھگو کر چھیلے ہوئے بادام دس عدد لے کر خوب باریک پیس لیں اور جوش کھاتے ہوئے آدھ سیر دودھ میں ملا دیں۔ جب دو تین جوش آجائیں تو دودھ آگ سے اتار کر ٹھنڈا کریں جب پینے کے لائق ہوجائے تو مصری یا شہد حسب ذائقہ ملادیں۔ نہایت طاقتور نسخہ ہے۔
اگر صبح کے وقت سات عدد مغزبادام کھا کر اوپر سے گاجروں کا جوس دس تولہ‘ دودھ گائے آدھا کلو میں ملا کر نوش کریں‘ اس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے۔ جسم خوبصورت اور طاقتور ہوجاتا ہے۔
روزانہ صبح اور رات کو سوتے وقت شکر اور سنامکی برابر ملا کر اس کا چورن پھانکنے سے قوت آتی ہے۔
چنے کے آٹےکا حلوہ بنا کر روزانہ کھانے سے اعصابی ودماغی ضعف سے نجات ملتی ہے۔
رات کو اکیس دانے کشمش اور ایک چمچ شہد کا دودھ میں بھگو رکھیں‘ صبح کو کشمش دودھ سے نکال کر نہار منہ کھالیں‘ اوپر سے یہی دودھ نیم گرم کرکے پی لیں‘ دماغی قوت کیلئے فائدہ مند ہے‘ جسم کو خوبصورت بناتا ہے۔
گاجر کا جوس روزانہ صبح نہار منہ پینے سے جسم میں طاقت آتی ہے‘ یرقان کے مریض کیلئے فائدہ مند ہے‘ اگر گاجر کے جوس میں ایک چمچ شہد مکس کردیا جائے تو دوگنا فائدہ ہوتا ہے۔
ایک کپ دودھ میں ایک چمچ شکر اور چٹکی بھر دارچینی ڈال کر پینے سے کمزوری فوری دور ہوجاتی ہے۔
ناشتے میں دودھ کے ساتھ دو یا تین پکے ہوئے کیلے کھانے سے دبلاپن دور ہوجاتا ہے۔
میٹھے مالٹے کا رس پینے سے جسمانی قوت بحال ہوجاتی ہے۔
روزانہ صبح کے ناشتے میں ایک پختہ سیب کھانے سے جسمانی قوت بحال رہتی ہے۔
کھجور کے پانچ دانے گھی میں سینک کر چاولوں کے سات کھانے سے بدن طاقتور ہوتا ہے۔
ایک خشک انجیر‘ پانچ بادام‘ شکر دودھ میں جوش دے کر پینے سے خون صاف ہوتا ہے جسم میں توانائی آتی ہے۔
مغزاخروٹ‘ بادام‘ منقیٰ اور انجیرکو آپس میں ملا کر کھانا مقویٰ اعضائے رئیسہ اور دماغ کیلئے طاقتور چیز ہے۔
۔ کدو کا گودا پانچ تولہ‘ املی دو تولہ‘ چینی دو تولہ‘ تینوں اشیاء کو ایک کلو پانی میں جوش دیں‘ جب ایک پاؤ پانی باقی رہے تو اتار کر چھان کر ٹھنڈا کرکے ایک ہفتہ پلاتے رہیں۔ دماغ اور جگر کی گرمی دور ہوکر خون صالح پیدا ہوگا اور دماغ طاقتور ہوجائے گا۔ بلڈپریشر کے مریض کیلئے فائدہ مند ہے
۔ مغز بادام چھیلے ہوئے دس عدد‘ الائچی خورد دس عدد‘ سونف دو ماشہ‘ منقیٰ پانچ عدد جملہ ادویات کو پانی میں گھوٹ کر گھوٹا بنالیں۔ مصری کا اضافہ کرکے دن میں دو یا تین بار پلانا مقوی دل اور دماغ ہے‘ پیاس کو تسکین دیتا ہے‘ معدہ اور جگر کی ورزش کیلئے مؤثر ہے۔
دارچینی دو تولہ‘ بچ ایک تولہ‘ ہرڑ کابلی ایک تولہ‘ مصری دو تولہ‘ چاروں چیزوں کو باریک پیس کر سفوف بنالیں۔ خوراک: ایک ماشہ سے دو ماشہ تک صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ حافظہ کی تقویت کیلئے بے نظیر نسخہ ہے

09/09/2024

میلادُ النبیﷺ کے آداب

پچھلے چند عشروں سے محافلِ نعت میں اَیسا کلام منظرِعام پر آ رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگ محبتِ رسولﷺ میں شاعر کے دِل کی کیفیات کو ہی اَصل نعت سمجھنا شروع ہوگئے ہیں۔ محافل کے دَوران ہجر و فراق پر مبنی ایک دو کلام پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں، مگر اِس کا یہ مطلب نہیں کہ ساری محفل ہی اَیسے کلام پر مبنی رہ جائے اور گھنٹوں طوِیل محفل میں حضور نبی اکرمﷺ کی صِفات و محاسن پر مبنی ایک بھی کلام شامل نہ ہو۔ اگر یہ سلسلہ پندرہ بیس سال مزید اِسی طرح جاری و ساری رہا تو خدشہ ہے کہ اگلی نسل نعت کا اَصل معنیٰ ہی نہ بھلا دے۔

28/07/2024

صحت کے آداب

بادِ صبا کے جھونکوں میں ایک خوشگوار اِحساس کے ساتھ ساتھ ایک ایسی طاقت بھی ہوتی ہے جو کسی اِنسان کے دل و دماغ کو چھولے تو وہ یقینی طور پر ایک باکمال اِنسان بن جاتا ہے۔ طلوعِ آفتاب سے قبل روشنی کی چمک ہی ایسی ہوتی ہے کہ وہ جس شخص پر پڑتی ہے اُس کی زندگی میں روشنیوں کا بسیرا ہو جاتا ہے؛ اور اِس کی بنیادی وجہ یہ کہ ہمارے پیارے نبیﷺ نے یہ دُعا مانگی ہے کہ ’’اَے اللہ! میری اُمت کیلئے دِن کے اِبتدائی حصے میں برکت عطا فرما۔‘‘ (أبوداؤد، السنن، 3/35، رقم الحدیث: 2606)

جس شے کیلئے تاجدارِ کائناتﷺ نے خود دُعا مانگی ہو پھر وہ خیر اور برکت سے خالی کیونکر رہ سکتی ہے!! یہی وجہ ہے کہ اُس وقت اُٹھ کر اپنے دِن کا آغاز کرنے والے لوگ شاندار ترقیاں حاصل کر لیتے ہیں۔

کھجور کا شربت گرمی اور پیاس کا توڑ ...!جگر,مثانے کی گرمی ہاتھ پاؤں کی جلن کے لیے مفید ہے.معدے کی تیزابیت اور اعصابی طاق...
29/06/2024

کھجور کا شربت
گرمی اور پیاس کا توڑ ...!

جگر,مثانے کی گرمی ہاتھ پاؤں کی جلن کے لیے مفید ہے.
معدے کی تیزابیت اور اعصابی طاقت کے لیے فائیدہ مند ہے.
خون کی کمی کو بڑی جلدی دور کرتا ہے.
پٹھوں اور اعصاب کو طاقت دیتا ہے.

پکی ہوئی 3 نرم کھجوریں لے کر رات کو 1 گلاس پانی میں بھگو دیں
صبح ان کھجوروں کے ریشے الگ الگ کرکے اسی پانی کے ساتھ گرینڈ کرلیں.
مشروب تیار ہے.
اس کو صبح نہار منہ استعمال کریں.
چاہیں تو دن میں 2 بار صبح و شام بھی بنا کر پی سکتے ہیں۔
نوٹ :
روزانہ تازہ بنا کر استعمال کریں کیونکہ 12 گھنٹوں کے بعد اس میں خمیر پیدا ہو جاتا ہے۔

28/06/2024

پرسکون ماحول میں جسم میں طاقت و توانائی پیدا کرنے کے لیے پیش ہے مقوی جسم وجان شربت

(شربت خوبانی)

تازہ وشیریں خوبانی(گٹھلی نکال کر) 5سے 7عدد
چھوٹی الائچی کٹی ہوئی 2عدد
پودینہ خشک پاؤڈر ایک جثکی
چینی حسب ذائقہ
پانی 250ml
تمام اجزا کو بلینڈر میں ڈال کر مکس کر لیں ٹھنڈا کر کے استعمال کرلیں
اسی ترکیب سے تازہ آ لو بخارے کا شربت بھی تیار کیا جا سکتا ہے

لیچی کے 9 حیرت انگیز فائدے👇👇👇 آم، تربوز اور خربوزے کے ساتھ لیچی بھی موسم گرما کا پھل ہے میرا پسندیدہ پھل ھے جس کے کچھ حی...
27/06/2024

لیچی کے 9 حیرت انگیز فائدے👇👇👇

آم، تربوز اور خربوزے کے ساتھ لیچی بھی موسم گرما کا پھل ہے میرا پسندیدہ پھل ھے جس کے کچھ حیرت انگیز فوائد ایسے ہیں جس سے شاید آپ لا علم بھی ہوسکتے ہیں۔

لیچی مدافعتی طاقت اور خون کے دورانیے سے لے کر جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ہے مفرح ھے ۔ اطباء غذائی ماہرین کے مطابق اس میں وٹامن سی کی زائد مقدار پائی جاتی ہے جب کہ یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔

ہم آپ کو لیچی کے ایسے 9 فوائد بتارہے ہیں جو آپ کی صحت کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔

مدافعتی طاقت کو بڑھانا:

لیچی کے اندر وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی یہ 100 فیصد روزانہ ایسکوربک ایسڈ اے بی اے بھی فراہم کرتی ہے جو قوت مدافعت کے لیے مفید ثابت ہے۔ وٹامن سی خون کے وائٹ سیلز کو بھی متحرک کرتے ہیں۔

ہاضمہ تیز کرتی ہے:

لیچی فائبر بھی فراہم کرتی ہے جو کہ ہاضمے کی قوت کو بڑھاتا ہے۔ اس کی وجہ سے قبض، پیشاب اور پیٹ میں تکالیف کی شکایت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جب کہ یہ گیسٹرک کی شکایت کو بھی دور کر دیتی ہے جس کی وجہ سے ہاضمے کا نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔

وائرس سے بچاتی ہے:

لیچی میں پرانتھوساینڈنز اور لیچیٹینین ہوتا ہے جس کے اندر یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر قسم کے وائرس سے تحفط فراہم کرسکتا ہے اور اس طرح جسم میں وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

خون کی گردش میں تیزی:

لیچی میں کاپر کی مقدار بھی شامل ہوتی ہے جس کی مدد سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جب کہ آئرن اور کاپرجسم میں ریڈ بلڈ سیلز بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہونا خون کی گردش، آرگنز اور سیلز کی آکسیجینیشن بڑھاتے ہیں۔

بلڈ پریشر کنٹرول:

لیچی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے یہ بلند فشار خون کو قابو کرتی ہے کیونکہ اس میں شامل فلوئیڈ بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے۔

لیچی میں پوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کم پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کا توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

جلد کے لیے مفید:

لیچی جلد کو جھائیوں، داغ اور دھبوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامن سی جلد کی ان شکایات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

وزن میں کمی:

لیچی میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے یہ وزن کو بڑھنے نہیں دیتی۔ اس پھل میں فائبر کی مقدار وزن کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جب کہ اسے وزن کم کرنے کے لیے آئیڈیل پھل بھی سمجھا جاتا ہے۔

سوزش سے بچاو:

لیچی فلیوینول سے بھرپور ہوتی ہے جو ٹشوز کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں اور اس کی مدد سے سوزش سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی:
لیچی میں شامل میگنیشیم، فاسفورس، آئرن، میگنیز اور کاپر کیلشیم کو ہڈیوں میں جذب کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط اور طاقتور ہونے میں مدد ملتی ہے
یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں

گرمی دانے اور خون صاف موضوع ادویات کا تعارف و استعمال گرمیوں کا سیزن ہے ہر بندے کو دانے نکل آتے ہیں خارش کھجلی ہوتی ہے ت...
26/06/2024

گرمی دانے اور خون صاف

موضوع ادویات کا تعارف و استعمال

گرمیوں کا سیزن ہے ہر بندے کو دانے نکل آتے ہیں خارش کھجلی ہوتی ہے تو کیوں نہ آپ لوگوں کو ایک ایسے 3 چیزوں کے بارے میں بتایا جائے جو آسانی سے ہر پنسار سٹور میں دستیاب ہوتی ہے قرشی کی مصفین ٹیبلٹ ، قرشی کا مصفین لیکوڈ سیرپ اور ہمدرد کی معجون عشبہ نہایت مفید ہے دانے داغ اور رنگ گورا کرنے کیلئے نیچرل اشیاءطریقہ استعمال پیک پر موجود ہے ہدایت کے مطابق استعمال کریں

25/06/2024

بچوں نوجوانوں اور بوڑھوں کے لئے مجرب نسخہ پیش خدمت ہے

مقوی دماغ و مقوی بصر :۔

آج کل اکثر لوگ کمزوری دماغ کی وجہ سے امراض چشم میں مبتلا ہیں اس لیے مقوی دماغ کا نسخہ لکھا ہے تاکہ مرض جڑ سے ختم ہو۔
مقوی دماغ:
مغز بادام،مغز کدو۔ مغز اخروٹ ہر ایک پاؤ ،سونف مصفی،خشخاش ہر ایک آدھا پاؤ ،دانہ الائچی خورد اور کشنیز ایک ایک چھٹانک ،کوزہ مصری ڈیڑھ پاؤ کشتہ مرجان ایک تولہ
سب کا سفوف بنا لیں صرف رات کو کھانے کے بعد دو چمچ ہمراہ دودھ کے لیں جوان آدمی کےلیے ،بچوں کو عمر کے حساب سے کم دیں 40 دن کافی ہے

بہترین اور طبی معلومات سے بھرپور واٹس ایپ چینل کےلنک پر کلک کر کے شامل ہو جائیں ایک خوبصورت سفر میں۔

24/06/2024
23/06/2024

*منٹ مارگریٹا*

*گرمی کیلئے مقوی معدہ و مقوی جگر مشروب*

ھوالشافی،۔،
پودینے کی گٹھی سے پتے لے کر جوسر مشین میں ڈال دیں ، حسب ضرورت چینی اور نمک ڈال کر ایک پیالی پانی ڈال کر گرینڈ کریں ۔ پودینہ جب پس کر باریک ہو جائے تو اسے بچوڑ کر پانی حاصل کرین۔ حسب ضرورت برف ڈال کر پھر مشین چلائیں ، مکس ہو جانے کے بعد اس میں لیموں نچوڑ لیں، اور سیون اپ یا سپرائیٹ کی بوتل ڈال کر پیش کرین۔ خوب ٹھنڈا کرکے پئیں اور خوشبودار ، ہاضمے دار ڈکاریں دیں اور اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں۔

حکیم سید رضوان شاہ گیلانی

Address

Bhullair 119, Sangla Hill
Sangla Hill

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Hikmat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Darul Hikmat:

Share