Health Solutions - Diagnosis & Treatment

Health Solutions - Diagnosis & Treatment Health awarenes

22/09/2024
27/01/2024

07/05/2022

Normal range.

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)
خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار:
پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)
بالغ: 70 - 115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

ڈینگی کی علامات۔ڈینگی کے وار جاری ہیں احتیاط کریں۔ اور اگر درج ذیل علامات ہوں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔1.تیز بخا...
13/10/2021

ڈینگی کی علامات۔
ڈینگی کے وار جاری ہیں احتیاط کریں۔ اور اگر درج ذیل علامات ہوں تو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
1.تیز بخار
2. سردرد۔
3۔ آنکھوں کے پیچھے درد
4. سانس لینے میں دشواری
5. جلد پر سرخ دھبے
6. پٹھوں اور جوڑوں میں درد
7. متلی
8. رنگ پیلا ہونا۔

17/06/2020

Plz Don't Use Dexamethasone without Doctor's Prescription.
It's very Dangerous. It is a steroid medicine it has many side effects. And it further weakens the human immune system.

25/03/2020

کرونا کی علامات
1۔ تیز بخار ( لازمی)
2۔ سوکھی کھانسی ( لازمی)
( بلغم والی کھانسی نہیں)
3۔ گلے کا سوج جانا (لازمی)
4۔ سانس لینے میں مسئلہ ہونا ( زیادہ تر کیسز میں)
5۔ سر میں تیز درد ( زیادہ تر کیسز میں )
6۔ آنکھوں کا سرخ ہونا ( زیادہ تر کیسز میں )
7۔ نزلہ زکام ( زیادہ تر کیسز میں )
8۔ جوڑوں میں درد، جسم میں درد ( زیادہ تر کیسز میں )
اگر نزلہ زکام گلا درد ناک بہہ رہی ہے تو کرونا نہیں
صرف بخار ہے اور بلغم والی کھانسی تو بھی نہیں
نزلہ زکام بہتی ناک کے ساتھ سر درد ہے تو بھی کرونا نہیں۔
بخار کے ساتھ نزلہ زکام، بہتی ناک جسم درد ہے تو بھی کرونا نہیں
احتیاطی تدابیر:
سب سے پہلے اللّٰه سے رجوع کریں
1۔ گرم پانی کا استعمال کریں جب بھی پانے پیئیں
2۔ نمک والے غرارے یا ڈسپرین والے غرارے
3۔ گھر میں داخل ہوتے ہی ہاتھ دھوئیں صابن سے ( الکوحلک سینیٹائزر اتنا بہتر نہیں جتنا صابن)
4۔ گھر میں آتے ہی کپڑے تبدیل کریں
5۔ ماسک عام۔لوگوں کے لئے ضروری نہیں اگر آپکو کوئی بھی نزلہ زکام ہو تو ضرور استعمال کریں۔ احتیاطاً پہننا بہتر ہے۔
6۔ کولڈ ڈرنک سے بہت زیادہ احتیاط کریں
7۔ اپنے ہاتھ منہ پر مت لگائیں
8۔ پبلک جگہوں ( پارک، مال) پر جانے سے گریز کریں
9۔ جتنا ہو سکے گھر پر رکیں زیادہ پبلک میں جانے سے گریز کریں۔
اللّٰه آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔
براہ مہربانی لوگوں کی رہنمائی کے لئے شیئر ضرورر کریں

27/02/2020

کورونہ وائرس پاکستان میں آ گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ یہ وائرس ہوا سے پھیلتا ہے ۔۔۔اس لئے بند کمرے میں زیادہ لوگ اکٹھے ہونے سے پرہیز کریں ۔۔۔۔۔۔اگر کسی کو کھانسی بخار ہے تو منہ پر ماسک لگا لے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہاتھ ملانے سے بھی وائرس پھیلتا ہے ۔۔۔۔۔تھوک لگا کر نوٹ گن کر دوسرے کے ہاتھ میں دینے سے بھی پھیل سکتا ہے ۔۔۔۔اپنے کمروں میں ڈیزرٹ کولر لگا کر ہوا کا تیز بہاؤ رکھیں ۔۔۔۔۔کھانسی کرنے کے لئے ہاتھ کی مٹھی میں نہ کریں کیونکہ پھر آپ یہ ہاتھ دوسروں سے ملائیں گے ۔۔۔۔۔کھانسی اپنی کہنی میں کریں ۔۔۔۔۔۔ مجمع میں جانے سے پرہیز کریں ۔۔۔۔۔ مسجدوں میں کھلے صحن میں نماز کا انتظام کریں ۔۔۔۔۔ اس وائرس کی خاصیت ہے کہ بچوں کو بہت کم اثر کرتا ہے اور 40 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو زیادہ اثر کرتا ہے ۔۔۔۔۔وٹامن سی وائرس سے بچاتا ہے اس لئے لیموں اور اورینج جوس استمعال کریں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔یاد رکھیں اس وائرس سے جان کو خطرہ بہت کم ہے ۔۔۔تقریبا ایک فیصد ۔۔۔۔
Copy

08/01/2020

کولیسٹرول. (Cholesterol)
کولیسٹرول کیا ہے؟
کولیسٹرول بڑھنے کے اسباب۔
کولیسٹرول کو کم کرنا۔
کولیسٹرول ایک نرم ملائم اور چربیلا مادہ ہے، یہ مادہ نسیجوں اور ہارمونز کی تعمیر میں استعمال ہوتا ہے۔ HDL
کولیسٹرول کو ایک اچھی قسم کا کولیسٹرول مانا جاتا ہے، کیونکہ یہ جسم سے زائد کولیسٹرول کو جگر کے زریعے ختم کرتا ہے۔ ایسے افراد جن میں HDL لیول 45 ملی گرام سے زائد ہو انہیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔ LDL
کولیسٹرول کی ایک غیر موزوں قسم ہے جس کا لیول 130 ملی گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔
کولیسٹرول کے دو بڑے زرائعے ہیں، ایک بیرونی زرائع جو ہم غذا کے طور پر حاصل کرتے ہیں اور دوسرا اندرونی زرائع جو ہمارے جگر میں تیار ہوتا ہے۔
ایک عام سبزی خور آدمی روزانہ 200سے 400 ملی گرام کولیسٹرول صرف کرتا ہے۔
بچوں میں بلڈ کولیسٹرول کا لیول 170 ملی گرام سے کم ہونا چاہئے ایسے بچے جن کا 170 سے 199ملی گرام سے زیادہ ہو وہ بچے خطرے کی حد میں اور جن کا 200 ملی گرام سے زیادہ ہو وہ بچے انتہائی خطرے کی حد میں شامل ہو جاتے ہیں۔
ایسے لوگ جو بڑی عمر کے ہوں ان میں 240 ملی گرام سے لیول نہیں بڑھنا چاہئے۔
بالغ افراد میں 200ملی گرام سے کم لیول لو بلڈ کولیسٹرول کہلاتا ہے۔
عورتوں میں حمل کے آخری ہفتے کے دوران کولیسٹرول لیول 40% سے 50% تک بڑھ سکتا ہے۔
کولیسٹرول خون کی نالیوں کی بندش میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا اگر کولیسٹرول مناسب رہے تو دل کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔
کولیسٹرول لیول بڑھنے سے دل کی شریانوں یا وریدوں کی بیماری CHD یعنی کورونری ہارٹ ڈیزیز کہلاتی ہے۔ CHD کو دنیا میں بہت سے ممالک میں موت کا بڑا سبب گردانا جاتا ہے اور جو اب 40 سال سے کن عمر افراد میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔
کولیسٹرول کو اگر مناسب تدابیر اور علاج سے کنٹرول نہ کیا جائے تو چربی کا جماؤ شریانوں کو تنگ کر دیتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت بڑھ جاتا ہے۔
کولیسٹرول پیدا ہونے کے اسباب۔
طرز زندگی میں تبدیلی ( جسمانی نقل و حرکت میں کمی، مرغن، چٹ پٹے کھانے) تمباکو نوشی،شراب نوشی، موٹاپا، ذہنی تناؤ، کم نیند، چکنائی کا زیادہ استعمال، وغیرہ۔
کولیسٹرول کو کم کرنے والی چیزیں۔
تازہ پھل مثلاً مالٹا، انگور، اور لیمن کا زیادہ استعمال، ان چھنے آٹے کی روٹی، ریشہ دار غزائیں جیسا کہ اسبغول، بادام، خوراک میں چکنائی کا کم استعمال، کافی، چائے، تمباکو نوشی، شراب نوشی، اور کولا سے مکمل پرہیز ، مچھلی کا زیادہ استعمال ، لہسن کا خوراک میں استعمال، وزن کم کرنا، ہلکی پھلکی ورزش کو معمول بنانا، اور ذہنی دباؤ سے چھٹکارا حاصل کر کے بلڈ کولیسٹرول کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ڈاکٹر اختر عباس۔

19/12/2019

درد سر اور درد شقیقہ(آدھے سر کا درد)
درد سر کیا ہے، اسباب و وجوہات۔
درد سر اکثر قدرت کی طرف سے انسان کے لئے ایک انتباہ ہوتا ہے جو اسے جسم کے کسی حصے میں خرابی کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ درد سر کی کئی اقسام ہیں،اسی طرح ان کے علاج کے طریقے بھی مختلف ہیں۔ اسپرین یا کوئی سکون آور دوا کھانے سے عارضی آفاقہ تو ہو جاتا ہے لیکن درد کا سبب وہیں کا وہیں رہتا ہے۔ علاوہ ازیں عارضی آفاقے والی دوائیں زیادہ استعمال کرنے سے اعصاب اور دل کمزور ہو جاتے ہیں، کئی دیگر پیچیدگیاں بھی پیدا ہو سکتی ہیں ہیں۔ پیرا سٹامول جیسی بے ضرر اور معصوم سمجھی جانے والی ادویات کے بے جا استعمال سے ہیپاٹائی ٹس تک ہو سکتا ہے۔
اسباب و وجوہات۔
درد سر کے عام اسباب میں الرجی، جزباتی ہیجان، آنکھوں کا کھچاؤ، ہائی بلڈ پریشر، لو بلڈ پریشر، قبض، گیس، دائمی نزلہ، انفیکشن، غزائیت کی کمی، ٹینشن، اور درد شقیقہ شامل ہیں۔ درد سر کا باعث بننے والی الرجی کے بھی کئی اسباب ہو سکتے ہیں جن کا تعین آسانی سے نہیں کیا جا سکتا ہے۔
جزباتی ہیجان بھی درد سر کا باعث بن جاتے ہیں، کئی لوگ جو باظاہر خوش باش طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اپنی ملازمت یا کاروبار سے متعلق تشویش میں مبتلا ہو نے یا کسی بھی اور ٹینشن میں مبتلا ہونے کی بنا پر درد سر کا شکار ہو جاتے ہیں
آنکھوں کا دباؤ بھی سر درد کا عام سبب ہے، ایسا محسوس ہو تو فوراً ماہر امراض چشم (آئی سپیشلسٹ) سے چیک اپ کروائیں۔
ہائی بلڈ پریشر بھی درد سر کا سبب بن جاتا ہے، صبح بیدار ہوتے ہی سر کی پچھلی جانب درد محسوس کرتا ہے اس صورت میں اس کا علاج کروائیں ۔ اس کے علاوہ نزلہ زکام اور بخار بھی درد سر کی وجہ بنتا ہے۔
درد سر کا اصل علاج یہ ہے کہ اس کا حقیقی سبب معلوم کر کے اس کو ختم کیا جائے، لیکن اگر شدید درد ہو تو فوری افاقے کے لئے وقتی درد ختم کرنے والی ادویات کا سہارا لیا جا سکتا ہے۔ مگر یہ ضروری ہے کہ مستقل فائدہ کے لئے اصل سبب کا پتا لگا کر اور اس کا اصلی سبب دورکیا جائے۔
اور کسی مستند ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے۔
قارئین کسی بھی مسلے کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں اگر آپ کو کسی بیماری پے تفصیلی معلومات چاہئے ہو تو پیج کے ان باکس یا کمنٹ پے بتا سکتے ہیں، اس بیماری کے متعلق لکھنے کی کوشش کروں گا انشاء الله ۔ شکریہ۔
ڈاکٹر اختر عباس۔

14/12/2019

اسلام علیکم۔
اس پیج پر جتنی بھی انفارمیشن دی جاتی ہے وہ خالصتاً میرا اپنا تجربہ اور اپنی تحریر ہوتی ہے۔ جو کچھ بھی میرے نام سے لکھا ہوتا ہے وہ کہیں سے بھی کاپی نہیں کیا ہوتا۔ اگر کوئی تحریر کاپی کرتا ہوں تو اس کے نیچے اسی رائٹر ڈاکٹر کا نام لکھا ہوتا ہے۔ اس پیج سے کوئی بھی مواد کاپی کر کے اپنے نام سے یا اپنے کلینک کی مشہوری کے لئے شیئر کرنا منع ہے۔ ہمارا مقصد لوگوں کو انفارمیشن دینا ہے نہ کہ اپنی مشہوری کرنا۔ شکریہ۔
ڈاکٹر اختر عباس۔

Address

Sargodha
0956

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Solutions - Diagnosis & Treatment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram