Gondal Medical Store

Gondal Medical Store Medicine information
(1)

سٹریس اور انگزائیٹی صرف دماغ کو نہیں بلکہ پیٹ کو بھی براہِ راست متاثر کرتی ہیں ۔ اسی لئے اکثر لوگ قبض ، دست اور پیٹ درد ...
09/09/2025

سٹریس اور انگزائیٹی صرف دماغ کو نہیں بلکہ پیٹ کو بھی براہِ راست متاثر کرتی ہیں ۔ اسی لئے اکثر لوگ قبض ، دست اور پیٹ درد کا شکار رہتے ہیں حالانکہ سارے ٹیسٹ بالکل نارمل ہوتے ہیں۔

پیٹ کو ٹھیک کرنے کا بہترین طریقہ یہ نہیں کہ دوائیں بدلی جائیں، بلکہ ذہنی سکون پر فوکس کیا جائے ۔ جب دماغ پرسکون ہوتا ہے تو پیٹ خود ہی ٹھیک ہونے لگتا ہے ۔

صحت سے متعلق معلومات کے لیئے ہمیں فالو کریں

فیٹی لیور اصل میں جگر کے گرد چربی جمع ہونے کو کہتے 1ہہں ،  اگر وقت پر اس کا علاج نہ ہوجائے تو اس کی وجہ   سے جگر کی سوجن...
06/09/2025

فیٹی لیور اصل میں جگر کے گرد چربی جمع ہونے کو کہتے 1ہہں ، اگر وقت پر اس کا علاج نہ ہوجائے تو اس کی وجہ سے جگر کی سوجن ہوسکتی ہے یا جگر فیل بھی ہوسکتا ہے ۔

وجوہات:
🔹️ موٹاپا
🔹️ شوگر (ذیابطیس)
🔹️ سیگریٹ نوشی
🔹️ کچھ دوائیاں جیسے سٹیرائڈز
🔹️ جسم میں کولیسٹرول زیادہ ہونا
🔹️ اکٹیو لایف سٹائل نہ ہونا ۔

علاج :
🔹️ ورزش
🔹️ وزن میں کمی (جتنی زیادہ کمی اتنا ہی زیادہ فائدہ) ۔
🔹️ زیادہ چکنائی والی غذاووں ، جنک یا فاسٹ فوڈ سے پرہیز ۔
🔹️ شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھیں ۔
🔹️ سگریٹ نوشی وغیرہ سے پرہیز کریں ۔

بظاہر کوئی بیماری نہ ہونا لیکن ہر وقت خود کو بیمار محسوس کرنا جیسے تھکن ، درد ، بدہضمی ، بہت زیادہ فکر مند رہنا ، اس کو ...
06/09/2025

بظاہر کوئی بیماری نہ ہونا لیکن ہر وقت خود کو بیمار محسوس کرنا جیسے تھکن ، درد ، بدہضمی ، بہت زیادہ فکر مند رہنا ، اس کو میڈیکل میں Somatic Symptom Disorder کہتے ہیں ۔ اس میں سارے ٹیسٹ نارمل ہوتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی جسمانی بیماری ہوتی ہے لیکن مریض پھر بھی خود کو بیمار محسوس کرتا ہے ۔
یہ مسلہ سٹریس اور جذبات کو کنٹرول کرنے سے حل ہوجاتا ہے ۔ زیادہ سیریس کیسز میں کاونسلنگ بھی لی جاسکتی ہے کسی ماہر نفسیات سے ۔

اے ایل ٹی: ٹیسٹ کے رزلٹس٭ رینج (لیبارٹری کے حساب سے فرق ممکن ہے)  مردوں میںU/L 7-55   ، خواتین میں  U/L 7-45٭ ریڈنگ میں ...
06/09/2025

اے ایل ٹی: ٹیسٹ کے رزلٹس

٭ رینج (لیبارٹری کے حساب سے فرق ممکن ہے)
مردوں میںU/L 7-55 ، خواتین میں U/L 7-45
٭ ریڈنگ میں ہلکی کمی بیشی پریشانی کی بات نہیں
٭ کم اے ایل ٹی کی وجوہات وٹامن B6 یا غذائی کمی ہیں
٭ زیادہ اے ایل ٹی کی وجوہات چکنائی، ادویات، الکحل یا فیٹی لیور ہیں


بیلروبین (Bilirubin) پیلے رنگ کا مادہ ہوتا ہے جو خون کے پرانے سرخ خلیوں کے ٹوٹنے سے بنتا ہے ۔🔹️بیلروبین کی نارمل رینج :-...
06/09/2025

بیلروبین (Bilirubin) پیلے رنگ کا مادہ ہوتا ہے جو خون کے پرانے سرخ خلیوں کے ٹوٹنے سے بنتا ہے ۔

🔹️بیلروبین کی نارمل رینج :
- ٹوٹل بیلروبین - : 0.3 – 1.2 mg/dL
- ڈائیریکٹ بیلروبین : 0.1 - 0.3 mg/dL
- انڈائیریکٹ بیلروبین : ٹوٹل بیلروبین منفی ڈائیریکٹ بیلروبین

🔹️بیلروبین بڑھنے کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟
- ٹوٹل بیلروبین ہیپاٹائیٹس ، فیٹی لیور اورجگر کی خرابی کی وجہ سے بڑھتا ہے ۔
- انڈائیریکٹ بیلروبین خون کے سرخ خلیئے حد سے زیادہ ٹوٹنے کی وجہ سے بڑھتا ہے ۔ جیسے ملیریا ، انیمیا یا تھیلیسیمیا میں ہوتا ہے ۔
- ڈائیریکٹ بیلروبین گال بلیڈر کی پتھری ، یا گال بلیڈر کی نالی بند ہونے کی وجہ سے بڑھتا ہے ۔

🔹️بڑھے ہوئے بیلروبین کی علامات :
- جلد اور آنکھوں کا پیلا ہونا ۔
- پیشاپ گہرے رنگ کا ہونا ۔
- جسم میں خارش ہونا ۔
- کمزوری اور تھکن رہنا ۔

۔

🌟ذیابیطس کی قسمیں🌟ذیابیطس کئی اقسام کی ہو سکتی ہیں۔ لیکن اسکی جتنی بھی قسمیں ہوں ، اُن میں ایک بات مشترک ہوتی ہے ، اور و...
05/09/2025

🌟ذیابیطس کی قسمیں🌟
ذیابیطس کئی اقسام کی ہو سکتی ہیں۔ لیکن اسکی جتنی بھی قسمیں ہوں ، اُن میں ایک بات مشترک ہوتی ہے ، اور وہ یہ کہ ذیابیطس کی تمام اقسام میں خون کی شوگر نارمل سے ذیادہ ہوتی ہے۔
ذیابیطس کی اقسام میں سے مندرجہ ذیل اہم اورزیادہ عام ہیں

ذیابیطس قسم اول
پرانے زامانے میں اسے بچپن یا کم عمری کی شوگربھی کہا جاتا تھا۔اس میں لبلہ انسولین بنانا بند کردیتا ہے، اور یہ کمی اتنی تیزی سے پیدا ہوتی ہے، کہ دنوں اور ہفتوں میں ہی مریض شدید بیمارہو جاتا ہے۔ اس میں بیماری کی علامات بہت شدید ہوتی ہیں اورعام طور پر تشخیص ہونے میں دیرنہیں لگتی۔ ذیابیطس کی اس قسم کا علاج روز اول سے ہی انسولین کے ٹیکوں سے کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس قسم اول کے مریض بہت ہی کم ہیں، لیکن جو بچے اس مرض سے متاثرہیں اُن کے علاج میں مہارت رکھنے والے افراد بہت ہی کم ہیں۔ ذیابیطس قسم اول کا علاج ہمیشہ کسی ماہر سے کروانا چاہئے۔دی ڈائیابیٹس سنٹر ۔ پاکستان کے اسلام آباد مرکز میں اس قسم کے علاج کی خصوصی سہولیات موجود ہیں ۔جہاں ضرورت مند افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

ذیابیطس قسم دوم
یہ ذیابیطس کی سب سے زیادہ عام قسم ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس والے افرادمیں سے 95 فیصد لوگ ذیابیطس کی اسی قسم سے متاثر ہیں۔ ذیابیطس قسم دوم زیادہ تر بالغ افراد کو ہوتی ہے اسی لئے کچھ عرصہ پہلے تک اسے بڑی عمر کی ذیابیطس بھی کہا جاتا تھا۔لیکن اب ہم جانتے ہیں کہ ذیابیطس قسم دوم
عمر کے کسی بھی حصے میں ہو سکتی ہے۔
ذیابیطس کی اس قسم کے بارے میں سب سے اہم بات ہے کہ اسکی بنیادی وجہ انسولین کا بے اثر ہو جانا ہے۔ یعنی آپکا لبلہ جو انسولین پیدا کرتا ہے، وہ اپنا اثر دکھانے میں ناکام رہتی ہے۔انسولین کی اس بے اثری پر قابو پانے کیلئے لبلہ مزید انسولین پیدا کرتا ہے، اور اسی طرح اپنی ہمت سے زیادہ کام کرتے کرتے، آخر کار لبلہ تھک جاتا ہے، اور انسولین کی بے اثری کے ساتھ انسولین کی کمی بھی واقع ہو جاتی ہے۔ اور خون میں شوگر بڑھنے لگتی ہے۔
انسولین کے بے اثر ی صرف شوگر ہی نہیں بڑھاتی، بلکہ یہ آپ کے لئے کُچھ اور خطرات بھی پید اکرتی ہے۔

حمل کی ذیابیطس
اگر کسی ایسی عورت کو حمل کے دوران ذیابیطس ہو جائے، جسے حمل سے پہلے ذیایطس نہیں تھی، تو اسے حمل کی ذیابیطس کہا جاتا ہے۔

خون کا ایک سادہ ٹیسٹ جو جسم میں سوزش (inflammation) کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے ۔بڑھا ہوا ESR کس چیز کی علامت ہو سکتا ہے؟...
05/09/2025

خون کا ایک سادہ ٹیسٹ جو جسم میں سوزش (inflammation) کی موجودگی کو ظاہر کرتا ہے ۔

بڑھا ہوا ESR کس چیز کی علامت ہو سکتا ہے؟

🔹 ️انفیکشن (infection)

🔹 ️جوڑوں کا درد یا گٹھیا (arthritis)

🔹 ️ٹی بی (tuberculosis)

🔹 ️آٹو امیون بیماریاں (جیسے lupus)

اور چند اور بیماریاں

ای ایس آر ایک غیر مخصوص ٹیسٹ ہے ، یعنی یہ صرف یہ بتاتا ہے کہ جسم میں کہیں سوزش ہو رہی ہے، مگر یہ واضح نہیں کرتا کہ کہاں یا کیوں ہو رہی ہے ۔ اس کو کنفرم کرنے کے لیئے مزید ٹیسٹوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔

صحت سے متعق معلومات کے لیئے ہمیں فالو کریں ۔

دماغی_تناؤ پیٹ میں درد اور قبض کیوں کرتا ہے؟ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جب کوئی شخص بہت زیادہ ذہنی تناؤ اور اضطراب کا شکار ...
04/09/2025

دماغی_تناؤ پیٹ میں درد اور قبض کیوں کرتا ہے؟

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جب کوئی شخص بہت زیادہ ذہنی تناؤ اور اضطراب کا شکار ہوتا ہے تو جسم میں کورٹیسول اور دیگر تناؤ کے ہارمونز کی سطح بڑھ جاتی ہے۔ اس تبدیلی کا نظام انہضام پر گہرا اثر پڑتا ہے: معدہ سست یا زیادہ فعال ہوجاتا ہے، قبض یا اسہال ہوتا ہے،
یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں: "جب میں بے چین ہوتا ہوں تو میرے پیٹ میں درد ہوتا ہے" یا "امتحان کے دوران مجھے بھوک نہیں لگتی"۔ لہٰذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ ذہنی تناؤ نہ صرف انسان کو ذہنی طور پر نقصان پہنچاتا ہے بلکہ جسم کے مختلف حصوں کو بھی منفی طور پر متاثر کرتا ہے۔
اور اگر انسان اپنی پریشانیوں کا ازالہ نہ کرے تو وہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی ذہنی اور جسمانی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے..

اے ایل ٹی ٹیسٹ کیا ہے؟اے ایل ٹی ایک انزائم ہے جو زیادہ تر جگر میں پایا جاتا ہے، اور خلیوں کے متاثر یا خراب ہونے پر خون م...
03/09/2025

اے ایل ٹی ٹیسٹ کیا ہے؟

اے ایل ٹی ایک انزائم ہے جو زیادہ تر جگر میں پایا جاتا ہے، اور خلیوں کے متاثر یا خراب ہونے پر خون میں بڑھ جاتا ہے۔ اے ایل ٹی ٹیسٹ جگر کی صحت جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیسٹ عام طور پر لیور فنکشن ٹیسٹ (ایل ایف ٹی) کا حصہ ہوتا ہے، جس میں البیومن، بلیروبن اور اے ایس ٹی جیسے دیگر اجزا بھی چیک کیے جاتے ہیں۔

پورا مضمون پڑھنے کے لیے پہلے کمنٹ میں لنک پر کلک کریں۔

جب بگاڑ آتا ہے اس ہارمون میں جو آپ کا لبلبہ بناتا ہےجس کا نام انسولین ہے تو شوگر ہو جاتی ہےیہ ہارمون شوگر ٹائپ 1 کے علاو...
02/09/2025

جب بگاڑ آتا ہے اس ہارمون میں جو آپ کا لبلبہ بناتا ہے
جس کا نام انسولین ہے تو شوگر ہو جاتی ہے
یہ ہارمون شوگر ٹائپ 1 کے علاوہ سب کا لبلبہ بناتا ہے
شوگر انسولین کی کمی ، زیادتی اور ناقص کارکردگی تینوں کی وجہ سے ہو سکتی ہے
ان تینوں کا علاج مختلف طریقے سے ہوتا ہے
کسی کو صرف خوراک درست کرنی ہوتی ہے۔کسی کو ساتھ دوا بھی دینی ہوتی ہے
کسی کو واک ایکسرسائز زیادہ کروانی ہوتی ہے
کسی کے لیے انسولین لگانا لازمی ہے
بس 1 کام کریں اپنے ہارمون کو درست کریں اپنے HBA1C کو لازمی 6 کے آس پاس رکھیں
رینڈم 180 سے نیچے فاسٹنگ 125 سے نیچے رکھیں
بلڈپریشر کولیسٹرول یورک ایسڈ وزن کنٹرول میں رکھیں
نہیں ہو رہا تو ہمارا شوگر کنٹرول پروگرام جوائن کریں روٹی چاول کھاتے ہوئے یہ سب کنٹرول کریں
رجسٹریشن کے لیے کمنٹس میں لکھیں SCP
ٹیم آپ کو تفصیلات فراہم کر دے گی

✅️ سی بی سی (CBC) ٹیسٹ کی مختصر تشریح ۔ہیموگلوبین (HB)کم ہو تو خون کی کمیڈبلیو بی سی (WBC)زیادہ ہوں تو انفیکشنآر بی سی (...
02/09/2025

✅️ سی بی سی (CBC) ٹیسٹ کی مختصر تشریح ۔

ہیموگلوبین (HB)
کم ہو تو خون کی کمی

ڈبلیو بی سی (WBC)
زیادہ ہوں تو انفیکشن

آر بی سی (RBC)
کم ہوں تو انیمیا

پلیٹیلیٹس (PLATELETS)
کم ہوں تو خون بہنے کا خطرہ

ایچ سی ٹی (HCT)
خون کی مقدار کا تناسب

ایم سی وی (MCV)
خون کے خلیے بڑے یا چھوٹے ہو تو آئرن یا B12 کی کمی

امرود کے کیڑے اور پیٹ کے کیڑوں کے بعدمشہور زمانہ "دانتوں کا کیڑا" دانتوں کا کیڑا دراصل کیا ہے؟ دانتوں میں سوراخ (Dental ...
02/09/2025

امرود کے کیڑے اور پیٹ کے کیڑوں کے بعد
مشہور زمانہ "دانتوں کا کیڑا"

دانتوں کا کیڑا دراصل کیا ہے؟

دانتوں میں سوراخ (Dental Cavity)

دانتوں میں سوراخ یا "ڈینٹل کیویٹی"
(Dental Cavity)
ایک عام مگر سیرئس دانتوں کی بیماری ہے، جسے عام زبان میں دانت میں کیڑا لگنا کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دانت کی سب سے اوپر والی سخت تہہ جس کو انگریزی میں
(Enamel)
کہا جاتا ہے، آہستہ آہستہ کمزور اور ٹوٹنا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ نقصان اندرونی دانتوں کی تہہ یعنی
(Dentin)
اور پھر دانتوں کے حساس گودے یعنی
(Pulp)
تک پہنچ جاتا ہے. پلپ وہ جگہ ہے جہاں نروز اور خون کی نالیاں موجود ہوتی ہیں۔ نتیجتاً شدید درد، سوزش، انفیکشن، دانت ٹوٹنے اور بالآخر دانت نکلنے کی نوبت آ سکتی ہے۔

یہ بیماری کیسے لگتی ہے؟

منہ میں قدرتی طور پر لاکھوں کی تعداد میں بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں، جن میں سب سے قابل ذکر
Streptococcus mutans اور
Lactobacillus
ہیں۔ یہ بیکٹیریا خوراک میں موجود شکر اور نشاستہ یعنی (Carbohydrates)
کو تیزاب میں تبدیل کرتے ہیں۔ تیزاب بننے تک یہ عمل درج ذیل مراحل سے گزرتا ہے:

پلاک کا بننا: خوراک کے ذرات اور لعاب یعنی
(Saliva)
مل کر دانتوں پر ایک چپچپا تہہ یعنی
(Plaque)
کی صورت جم جاتی ہے۔

تیزاب کی پیداوار: میٹھی اشیاء یا کولڈ ڈرنکس استعمال کرنے پر یہ بیکٹیریا اس کو توڑ کر
lactic acid
نامی تیزاب بناتے ہیں۔
یہ تیزاب منہ کی قدرتی
PH
کو تیزابی بنا دیتی ہے جس کی وجہ سے دانتوں کو نقصان پہنچتا ہے.

اینمل کا کمزور ہونا: یہ تیزاب دانتوں کے اینمل کو گھلانا شروع کر دیتے ہیں جس کو
(Demineralization)
کہا جاتا ہے۔

سوراخ کا بڑھنا: ابتدا میں چھوٹے دھبے بنتے ہیں، پھر یہ سوراخ میں بدل جاتے ہیں جو تیزی سے
Dentin
اور آخرکار
Pulp
تک پہنچ جاتے ہیں۔

اہم وجوہات

بار بار میٹھی اشیاء، چاکلیٹ، ٹافیاں یا سافٹ ڈرنکس کھانا/پینا.

دانتوں کی صفائی نہ کرنا یا غلط برشنگ عادات.

منہ میں خشکی
(Saliva کی کمی)

سگریٹ، پان، گٹکا اور تمباکو کا استعمال

جینیاتی عوامل یا عمر (بچوں اور بوڑھوں میں زیادہ خطرہ ہوتا ہے).

علامات

ابتدائی مرحلے میں دانتوں کی کیویٹی کی کوئی خاص علامت نہیں ہوتی، لیکن وقت کے ساتھ درج ذیل علامات ظاہر ہو سکتی ہیں:

دانت پر کالا، بھورا یا سفید دھبہ

دانت میں چھوٹا سوراخ یا کھڈ محسوس ہونا

ٹھنڈا، گرم یا میٹھا کھانے پر حساسیت یعنی دانتوں پر ٹھنڈا گرم لگنا.

چبانے یا دباؤ ڈالنے پر درد

منہ سے بدبو آنا یا ذائقہ خراب ہونا

اگر انفیکشن بڑھ جائے تو سوجن، پیپ یا مستقل درد.

احتیاطی تدابیر

دن میں کم از کم دو بار فلورائیڈ ٹوتھ پیسٹ سے برش کریں بالخصوص رات کو سونے سے پہلے.

روزانہ ڈینٹل فلاس استعمال کریں تاکہ دانتوں کے بیچ کی جگہ صاف ہو۔

میٹھی اشیاء اور کاربونیٹڈ مشروبات کم استعمال کریں اور رات کو استعمال کرنے سے مکمل گریز کریں.

کھانے کے بعد پانی سے کلی کریں یا غرارے کریں۔

فلورائیڈ والا ماؤتھ واش استعمال کریں۔

بچوں کو رات کو دودھ کی بوتل لے کر سونے کی عادت سے بچائیں۔

ہر چھ ماہ بعد دانتوں کے ڈاکٹر سے چیک اپ کروائیں۔

پانی زیادہ پئیں تاکہ منہ خشک نہ ہو اور لعاب کی پیداوار برقرار رہے۔

علاج

علاج کے لیے دانتوں کے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں. نیچھے عام طور پر کئے جانے والے کچھ علاج لکھے ہیں. آپ کا معالج آپ کی دانتوں کی صحت اور بیماری کی شدت کو دیکھتے ہوئے کوئی سا بھی علاج کر سکتا ہے.

فلورائیڈ ٹریٹمنٹ یا ڈینٹل سیلانٹس لگائے جا سکتے ہیں تاکہ اینمل دوبارہ مضبوط ہو۔

دانت کو صاف کر کے فلنگ
(Fillings)
کی جاتی ہے۔ یہ فلنگ سلور، گولڈ یا کمپوزٹ ریزن سے بنائی جاتی ہے۔

اگر گودا
(Pulp)
متاثر ہو جائے تو روٹ کینال ٹریٹمنٹ
(RCT)
کیا جاتا ہے اور دانت پر مصنوعی کیپ
(Crown)
لگائی جاتی ہے۔

اگر دانت مکمل طور پر تباہ ہو جائے تو اسے نکال کر مصنوعی دانت
(Implant یا Bridge)
لگایا جاتا ہے۔

نوٹ:

دانتوں کا کوئی بھی کیڑا نہیں ہوتا اور نا کوئی کیڑا دانت کو توڑ سکتا ہے. آپ کے جسم کا سب سے مضبوط عضو آپ کا دانت ہی ہے. اگر کوئی دم والا یا کوئی بھی بندہ آپ کے دانت سے کیڑا نکال کر دکھاتا ہے تو ایسے علاج سے بچ کر رہیں کیونکہ وہ رانگ نمبر ہے.

اپنے ایسے دوست کو مینشن کریں جس کے دانت میں کیڑا ہوے.

Address

District Sargodha Bhalwal
Sargodha
31316

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gondal Medical Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram