
17/08/2024
نوشہرہ سون سکیسر(زیڈ ایف اعوان سے)(ر)کرنل ملک اسلم اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پدھراڈ ویلفیئر سوسائٹی کی نہ کوئی کاغذی حیثیت اور نہ ہی کوئی آفس تھا میں نے 2023میں شمولیت اختیار کرکے رجسٹرڈ کرانے کا عمل شروع کیا 8اگست2024کو رجسٹریشن کا لیٹر مل گیا ہے پدھراڑ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران میں سرپرست اعلی حاجی یوسف،صدر حاجی ملک محمدمنیر،جنرل سیکرٹری نعیم آصف،خزانچی حفظ ناصر اور دیگر ممبران بلال ممتاز،عابد فاضل،محمد قاسم ممبرہیں انہوں نے بتایا کہ پدھراڑ ویلفیئر سوسائٹی خالصتاً غیر سیاسی غیر مذہبی اور غیر فرق وارانہ بنیادوں پر کام کر رہی ہے سوسائٹی نے پدھراڑ کے مکینوں کے تعاون سے اپنی مدد آپ کے تحت کروڑوں روپے کے منصوبے مکمل کیے جن میں آب نکاسی قبرستانوں کی مرمت،جنازہ گاہ کی مرمت،انتظار گاہوں کی مرمت،سڑکوں کی مرمت اور دیگر فلاحی کام کئے ہیں۔