Ali Dawakhana Chiniot Walay- Since 1988

Ali Dawakhana Chiniot Walay- Since 1988 --> Serving People Since 1935.
--> We are Purity and quality-oriented and offer a wide range of 1200+ products. Free Consultation With Competency.

A unique Combination and provision ofHerbs, Shrubs, and Herbal Beauty Items, Allopathic Homeopathic Medicine

15/09/2023

‏یہ تحریر آپ کے مسئلے اور ان کا حل کے پیج سے کاپی کی گئی ہے

1۔ روزانہ ایک دیسی ڈلی لہسن ضرور کھائیں.
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔

7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں,

8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں..
9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔

11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے!

12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ کا ذکر کریں۔۔۔تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے خیر کریں!!!

23/08/2023
‏ایک بڑی الائچی دس بڑی بیماریاںگندم کی الرجی بس ایک ٹوٹکہ سے ختمچھینکوں کا طوفان اور الرجی کا انفیکشنہمارے ایک مخلص اپنا...
31/07/2023

‏ایک بڑی الائچی دس بڑی بیماریاں
گندم کی الرجی بس ایک ٹوٹکہ سے ختم
چھینکوں کا طوفان اور الرجی کا انفیکشن
ہمارے ایک مخلص اپنا تجربہ بتارہے تھے کہنے لگے کہ میں نے بارہا یہ بات آزمائی ہے اور بے شمار لوگوں کو یہ تجربہ دیا ہے کہ جن کو چھینکوں کا طوفان یعنی ہر پل چھینکیں آتی ہیں‘کبھی موسم بدلنے سے‘ کبھی پولن الرجی سے‘ کبھی الماری کھولنے سے‘ کبھی صندوق کا ڈھکن اٹھانے سے یا کبھی کوئی خوشبو یا پرفیوم کے استعمال سے‘ الغرض کسی طرح بھی کوئی شخص چھینکوں کے طوفان کا ہروقت منتظر رہتا ہے اور وہ اسے کسی طرح بھی نہیں روک پاتا تو اس کا بہترین حل بڑی الائچی ہے جو ہم سالن میں اور پلاؤ میں ڈالتے ہیں۔ چھلکے سمیت منہ میں رکھیں اور چباتے رہیں۔ ہلکا ہلکا چبائیں اتنا کہ چند گھنٹے منہ میں رہے اور اس کا لعاب نگلتے رہیں‘ یقین جانیے! یہ ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ لیکن بہت حیرت انگیزفوائد‘ انسانی صحت‘ تندرستی اور شفاء یابی کا ایک بہترین راز ہے جس کو بھی دیا‘ بہت ہی مفید اور فائدہ مند پایا اور صحت مندی کا لاجواب ٹوٹکہ ہے۔ میں نے بے شمار لوگوں کو دیا۔ ایک صاحب تو ایسے تھے کہ انہیں چھینکتے چھینکتے آخر ناک سے خون نکلنا شرو ع ہوجاتا تھا‘ بہت ادویات اورچیزیں کھائیں‘ الرجی کے انفیکشن کا پورا کورس کیا‘ ملک کے بڑے شہروں سےا س کا تدارک کروایا‘ پیسہ خرچ کیا‘ ہروقت اپنی ناک پر ماسک لگا کر رکھتے تھے۔ کہنے لگے: میرے قریبی دوست کہتےہیں کیا تجھے لوگوں سے گھن آتی ہے کہ تو ماسک لگا کر رکھتا ہے مزید اس جیسی باتیں مجھے سننے کو ملتیں‘ میں باتیں سنتا بھی تھا اور اندر ہی اندر روتا اور کڑھتا بھی تھا کہ انہیں میرےد رد‘ دکھ‘ تکلیف اور پریشانی کا احساس نہیں کہ میں کس مصیبت‘ کس دکھ اور پریشانی میں مبتلا ہوں۔
نہایت سستا مگر صحت مند ٹوٹکہ
مگر جب سے میں نےمنہ میں بڑی الائچی رکھ کر ہلکا ہلکا چوسنا شروع کیا تو اس دن سے میری چھینکیں اور مسائل بہت زیادہ حل ہونا شروع ہوئے اور میں صحت یابی کی طرف جانا شروع ہوا ۔اگر پہلے مجھے دن میں بارہ پندرہ بار چھینکوں کا دورہ پڑتا تھا تو اب صرف دن میں ایک یادو بار وہ بھی صرف دو تین چھینکیں آتی ہیں۔ مجھے بڑی الائچی کا چھوٹا سا ٹوٹکہ وہ فائدہ دے گیا اور صحت مندی کا وہ راز بتاگیاکہ جو میں چاہتا ہوں کہ سب کو بتاؤں‘ نہایت سستا ٹوٹکہ لیکن نہایت صحت مند ٹوٹکہ اور اس سستے اور صحت مند ٹوٹکہ کو عام کریں تو معلوم ہوا کہ سب سے پہلے یہ صحت مند ٹوٹکہ چھینکوں کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔
ناک سے بہتا پانی اور صرف ایک الائچی
دوسرافائدہ: ناک سے پانی بہتا ہو اور مسلسل بہتا ہو اور رکتا نہ ہو حتیٰ کہ بعض لوگ ناک میں مسلسل ٹشو یا روئی ٹھونس کر رکھتے تھے جب انہوں نے بڑی الائچی منہ میں رکھی‘ کسی نے پانچ‘ کسی نے دس‘ کسی نے پندرہ دن تک ‘دن میں استعمال کی‘ وقفے وقفے سے گھنٹے دو یا تین گھنٹے کے بعد وہ منہ میں رکھتے تھے اور اسے چوستے تھے‘ اس کا بہت فائدہ اورنفع ملا ۔ چند دنوں میں ہی حیرت انگیز شفاءیابی ملی۔
کان کھجاتے افراد کیلئے لاجواب چیز
تیسرافائدہ: وہ لوگ جو مسلسل کان کو کھجاتے رہتےہیں اورکوئی نہ کوئی چیز کان میں ڈالے رکھتے ہیں تب جاکر انہیں سکون ملتا تھا ‘بڑی الائچی کا چوسنا ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔
کمزور نظر اور آنکھوں کے سامنے جالاآنا
چوتھافائدہ: جن کی آنکھوں سے پانی بہتا ہے‘ نظر کمزور جالا آگیا ‘ چند ہفتےبڑی الائچی کا چوسنا بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔
دماغی کمزوری اور یادداشت کی کمی کیلئے
پانچواں فائدہ: دماغی کمزوری یادداشت کی کمی کیلئے یہ چیز بہت مفید ہے۔ کئی لوگ صرف اس کے چوسنے کی وجہ سےصحت مند ہوئے‘ ان کی یادداشت واپس آئی‘ ان کو بھولی ہوئی باتیں یاد آئیں حالانکہ وہ اس ٹوٹکہ کو کچھ نہیں سمجھتے تھے۔ مجھے بعض اوقات حیرت ہوتی ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے بعض لوگ پلاؤ یا سالن میں بڑی الائچی ہو تو اس کو ایک طرف رکھ دیتے ہیں‘ میں اٹھا کر کھا لیتا ہوں‘ انہیں پتہ ہی نہیں بڑی الائچی کیا ہے؟ حالانکہ سالن میں دار چینی اور لونگ بھی ایک طرف رکھ دیتے ہیں جبکہ وہی چیز اس سالن کی اصلاح کرتی ہے اور اس کی تکلیف سے بچاتی ہے۔
مسوڑھوں کے امراض اور منہ کی بدبو کیلئے
چھٹا فائدہ: منہ کی بدبو‘ مسوڑھوں کی خرابی‘ خون آنا‘ مسوڑھوں کا گل جانا‘منہ کی کسی بھی تکلیف کیلئے بہت فائدہ مند ہے اور اس کا بہت تجربہ کیا ہے۔ بے شمار لوگ ڈاکٹروں سے دانتوں کا علاج کروا کروا کر تھک چکے تھے لیکن جب انہیں بڑی الائچی چوسنے کو دی اور استعمال کرنے کو دی تو اس کا ان کو بہت زیادہ فائدہ ہوا‘ آج وہ مطمئن زندگی گزار رہے ہیں۔
گندم کی الرجی بس ایک ٹوٹکہ سے ختم
ساتواں فائدہ: ایسے لوگ جو فوڈ پوائزنگ یا گندم کی الرجی میں مبتلا ہوں‘ ان کے بچے یا وہ بڑے‘ چاہیں تو منہ میں رکھ کرچوسیں اگر بچے ہیں تو انہیں چھلکا سمیت بڑی الائچی کوٹ کر چٹکی‏02
بقیہ
بڑی الائچی
چٹکی دن میں دس بیس مرتبہ دیں‘ گندم کی الرجی کا آخری اور بہترین علاج ہے‘ جو شخص آزمانا چاہے تسلی سے آزمائے‘ اس کا بہت فائدہ ہے کہ گندم کی الرجی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتی ہے اور انسان صحت مند اور شفا یاب ہوتا ہے‘ اس کے بہت زبردست ر زلٹ ہیں‘ کتنے لوگ ایسے ہیں کہ جنہوں نے سالہا سال سے گندم کھائی نہیں‘ چکھی نہیں حتیٰ کہ گندم کانام آتے ہی انہیں تکلیف شروع ہوجاتی‘ اس ٹوٹکہ کے استعمال سے صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔
سرخ الرجی اور خارش جب جوبن پر ہو تو
آٹھواں فائدہ: جسم پر دھپڑ پڑجائیں ‘سرخ الرجی پورے جوبن پر ہو‘ خارش ہوجائے‘ کھجاتے کھجاتے انسان پاگل ہوجائے‘ ایسی الرجی کیلئے بڑی الائچی بہت فائدہ مند ہے۔
کسی ملک یا شہر کا پانی موافق نہ ہو تو
نواں فائدہ: آپ کسی ملک شہر میں جائیں‘ پانی موافق نہ ہو اور اس پانی کی وجہ سے طرح طرح کی تکالیف ہوں بس منہ میں بڑی الائچی چوستے رہیں کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی۔
حاملہ کی قے کا بہترین علاج
دسواں فائدہ: حاملہ کی قے کا بہترین علاج ہے‘ جن لوگوں کوگیس‘ بادی‘ تبخیر ہوتی ہو اور گیس بادی تبخیر سے وہ لوگ متاثر ہوں وہ کھانے کے بعد یا کھانے سے پہلے دن میں چند بار بڑی الائچی کا چوسنا شروع کردیںاس سے بہت فائدہ اور رزلٹ ملتا ہے۔

‏اعصابی ٹانک   آج کے دور میں نسیان , چڑچڑاپن, سستی , کاہلی اور تھکاوٹ اور دیگر اعصابی کمزوری کی علامات بھی تیزی سے پیدا ...
21/07/2023

‏اعصابی ٹانک
آج کے دور میں نسیان , چڑچڑاپن, سستی , کاہلی اور تھکاوٹ اور دیگر اعصابی کمزوری کی علامات بھی تیزی سے پیدا ہو رہی ہیں. ان مسائل کے پیشِ نظرمجرب المجرب گھریلو علاج پیش خدمت ہے
ھوالشافی:
بادام گیری 200 گرام
منقٰی. 200 گرام
گلقند. 100 گرام
سبز الاچی. 10 گرام
ورق نقرہ. 25 عدد
ترکیب تیاری:
بادام ثابت لیں اور خود گیری نکال کر اچھی طرح کوٹ لیں کہ. مکھن کی طرح نرم ہوجائے پھر منقٰی کے بیج نکال دیں منقٰی کو بھی کوٹ لیں اور آخر میں سبز الالچی اورگلقند شامل کرکےخوب اچھی طرح مکس کریں کے تمام اجزاء یکجان ہو جائیں چاندی کے اوراق آخر میں شامل کریں بس. تیار ہے ہوا بند بوتل میں محفوظ کرلیں.
طریقہ استعمال:
1/2 چمچ صبح و شام دودھ کے
ساتھ بعد از غزا استعمال کریں
فوائد::
معدہ کےافعال کو منعظم کرے
دائمی قبض کو ختم کرے
دل و دماغ کو طاقت دے
جسم کے پٹھوں کو طاقت دے،
خون کی کمی کو پورا کرے
حرارت غریزی میں اضافہ کرے،
یادداشت میں اضافہ کرے
قوت باہ میں ضافہ کرے
سستی کاہلی کو ختم کرے
اورجسم کوچست وتوانا کرے
احتیاط و پرہیز:
مرغن و گرم مصالحہ جات سے پرہیز کریں زیادہ ترش اشیاء بلکل بند کریں شوگر کے مریض اس نسخے کو استعمال نا کریں معالج کے مشورہ سے استعمال کریں
بشکریہ مدنی مطب

14/07/2023

آرائش حسن کیلئے سادہ نسخے
1-تازہ نیم گرم دودھ سے ہاتھ منہ دھونے سے چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے۔ اس مقصد کیلئے آپ ایک پلیٹ میں دودھ ڈال کر روئی یا اسفنج کی مدد سے دودھ کو چہرے پرملیں۔ پندرہ منٹ بعد تازہ ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھو ڈالیں۔ دودھ چہرے کیلئے بہترین ٹانک ہے۔
2-اگر چہرے کی جلد خشک ہو تو بالائی کا استعمال کریں۔ ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کرتا ہے۔
3-گلیسرین اور لیموں کا رس ہم وزن ملا کر لگانے سے چہرے کی جلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔
4-جلد کو ملائم اور صاف ستھرا کرنے کیلئے ابلتے ہوئے پانی میں بیسن ملا کر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس سے ہاتھ منہ اور پاﺅں صاف کریں۔ اس سے جلد ملائم اور صاف ہو جائے گی۔
5-سنگترے کے چھلکوں کو سکھا کر باریک پیس لیں اور سفوف کو پانی میں حل کر کے چہرے پر ملیں اس سفو ف سے چہرے کے داغ دھبے اور پھنسیاں دور ہو جائیں گی۔
6-مہاسوں کو دور کرنے کیلئے مسور کی دال کا ابٹن گائے کے دودھ میں ملا کر دن میں دو بار لگانا بہت مفید ہے۔ اس سے نہ صرف مہاسے دور ہوتے ہیں بلکہ چہرے کی رونق بھی بڑھتی ہے۔
7-روغن زیتون اور روغن کدو ہم وزن ملا کر لگانے سے چہرے پر دانوں اور مساموں کی وجہ سے پڑنے والے گڑھے ٹھیک ہو جاتے ہیں بلکہ یہ روغن چہرے پر چیچک کے داغوں کو بھی دور کرتا ہے۔ اس کو مسلسل چھ ماہ استعمال کرنے سے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
8-ایک انڈہ لے کر پھینٹیں اور چہرے اور گردن پر اس کا ماسک لگائیں۔ بیس منٹ تک بالکل آرام سے لیٹ جائیں بعد میں تازہ پانی سے چہر ہ دھو ڈالیں۔ اس ماسک سے چہرے کی تازگی عود آئے گی کیونکہ انڈے کی سفیدی بہترین کلینر ہے۔
9-کھیرے کا رس جلد کیلئے بہترین چیز ہے۔ کھیرے کے رس میں تھوڑا سا دودھ ملا کر اس ٹانک کو چہرے پر لگائیں تو جلد ملائم اور صاف ہو جاتی ہے۔ کھیرے کی قاشوں سے چہرہ صاف اور ہمیشہ تروتازہ رہتا ہے۔ اس کا ٹانک چہرے کو دھوپ کی تمازت سے محفوظ رکھتا ہے۔
10-آلو چہرے کے داغ دھبوں کو دور کرنے کیلئے بھی بہترین چیز ہے۔ آلو کے قتلوں سے چہرے کوصاف کرنے سے چہرے کی جھریاں دور ہوتی ہیں۔
11-گوبھی میں ایسے وٹامنز موجود ہیں جو چہرے کی جلد کے لئے ٹانک کا کام دیتے ہیں۔ گوبھی کو تھوڑے سے پانی میں ابالیں پھر اس پانی کو ٹھنڈا کر کے ایک شیشی میں محفوظ کر لیں اس ٹانک کو چہرے کی جلد کیلئے استعمال کریں اس کے استعمال سے چھائیاں اور جھریاں ختم ہو جاتی ہیں۔
12-دہی بھی ایک قدرتی کلینر ہے ‘ روغنی اور کٹی پھٹی جلد کیلئے اس کا لیپ بہت مفید ہے۔
13-سنگترے کے چھلکوں کا سفوف دودھ میں شامل کر کے لگانے سے جلد میں نکھار آجاتا ہے۔
14-اگر چہرے کے مسامات کھل گئے ہوں تو ٹماٹر کا گودا دہی میں ملالیں اور چہرے پر لیپ کریں۔ سوکھنے پر چہرہ صاف کر لیں۔ یہ لئی مسامات بند کرنے کی بہترین چیز ہے۔
15-کھیرے کے رس میں نصف چمچہ گلیسرین اور اتنا ہی عرق گلاب ملا کر مرکب تیار کر لیں۔ روئی کے ساتھ اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں۔ اس کے استعمال سے دھوپ کے داغ دھبوں سے نجات ملتی ہے اور سانولی رنگت نکھر آتی ہے۔
16-مچھلی کا تیل چہرے کی جھریوں اور داغ دھبوں کو دور کرتا ہے۔ اس دھوپ سے سانولاہٹ بھی دور ہوتی ہے۔
17-ملتانی مٹی کا باریک سفوف دودھ میں ملا کر چہرے اور گردن پر نصف گھنٹے تک لگانے سے چہرے کی جلد کو تقویت و توانائی ملتی ہے۔
18-جھائیوں کے خاتمے کیلئے ایک بہترین گھریلو نسخہ‘ بادام اور خشخاش کو ہم وزن لے کر ذرا سے پانی میں اتنی دیر بھگو رکھیں کہ وہ آسانی سے پیسا جا سکے۔ رات کو اس کا لیپ پورے چہرے پر لگائیں‘ صبح منہ دھو ڈالیں۔
19-خشک اور کھردری جلد کیلئے سنگترے کا گودا الگ کر کے چھلکے کو سکھا لیں۔ چھلکا خشک ہو جائے تو اسے باریک پیس کر سفوف بنا لیں۔ اس سفوف کے ہم وزن بیسن بھی ملا لیں اور تھوڑی سی ہلدی بھی ملا لیں۔ اس میں چنبیلی کا تیل ڈال کر ابٹن بنا لیںاور رات کو سونے سے پہلے چہرے پر ملیں۔ پندرہ منٹ بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں بعد میں کوئی اچھا سا لوشن لگا لیں۔
20-جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے گھر میں ماسک زیادہ اچھا رہتا ہے۔ کھیرے کا ماسک ہر قسم کی جلد کیلئے اچھا ہے۔ ایک چمچ دہی میں چھلکے سمیت کھیرا کدو کش کر کے ڈالیں۔ اس میں ایک چمچ آٹا اور لیموں کے رس کے چند قطرے ملائیں۔رات کو سوتے وقت اس ماسک کو لگائیں ‘ بیس منٹ لگا رہنے دیں بعد میں سلاد کے پتوں کو ہلکے نیم گرم پانی میں ڈال دیں‘ نرم ہونے پر منہ پر رکھ لیں۔ تقریباً آٹھ منٹ بعد اتار دیں۔
21-خشک جلد اور خشکی کی وجہ سے سوزش ہو جائے تو درج ذیل نسخہ بہت مفید رہتا ہے۔عرق گلاب چار اونس‘ مچھلی کا تیل ایک اونس‘ روغن بادام ایک اونس۔ ان تینوں اشیاءکو اچھی طرح یکجان کریں۔ پھر اسے جلد پر لگائیں ۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے اور جلد پر سوزش محسوس ہوتی ہے تو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔ یہ مرہم جلد کو نرم و ملائم کرتا ہے اور رنگ بھی نکھر آتا ہے۔
22-درج ذیل نسخہ بھی بیحد مفید ہے۔ روز میری ۲۱ اونس‘ لیموں کے چھلکے ایک اونس‘ پودینہ ایک اونس‘ عرق گلاب ‘بام ایک اونس۔ ان تمام اشیاءکو ملا کر شیشی میں بند کر دیں۔ چار ہفتے کے بعد محلول کو چھان لیں۔ غسل کے بعد یہ لوشن ہتھیلی پر ڈال کر چہرے ‘ ہاتھوں‘ بازوﺅں اور تمام بدن پر مل لیں۔ اس نسخہ سے جسم نرم و ملائم ہو جاتا ہے۔
23-چہرے کی رنگت کے نکھار کیلئے کلونجی کو باریک پیس کر گھی میں مرہم بنا کر چہرے پر لگانے سے چہر ہ نکھر آتا ہے۔
24-کیل اور مہاسوں کیلئے پسی ہوئی کلونجی کو سرکہ میں ملا کر لیپ تیار کریں اور سونے سے قبل منہ پر لیپ کر لیں صبح اٹھ کر اچھے صابن سے منہ دھو ڈالیں۔ چند دن کے استعمال سے کیل مہاسے ختم ہو جائیں گے اور جلد میں نکھار آجائے گا۔
25-چھائیوں کے لئے ایک بہترین گھریلو نسخہ یہ ہے کہ خشخاش اور بادام ہم وزن لے کر تھوڑے سے پانی میں پندرہ بیس منٹ تک بھیگا رہنے دیں۔ پھر انہیں اتنا پیس لیں کہ لئی کی طرح ہو جائے اس مرہم کا لیپ رات کو چہرے پر لگائیں اور صبح دھو ڈالیں۔
26-چہرے کے علاوہ ہاتھوں کی صفائی بھی بے حد ضروری ہے۔ ہاتھوں کو خوشنما بنانے کیلئے ایک بہترین نسخہ نیچے دیا جا رہا ہے جو ہاتھوں کو نہ صرف ملائم بنا دے گا بلکہ ہاتھوں کی رنگت کو بھی نکھا ر دے گا۔
جئی کا آٹا چھ اونس‘ گرم پانی ایک لیٹر‘ لیموں کا رس ایک بڑا چمچ‘ روغن زیتون ایک چھوٹا چمچ‘ عرق گلاب ایک چھوٹا چمچ‘ گلیسرین ایک چھوٹا چمچ‘ ایمونیم ایک چھوٹا چمچ ۔ جئی کے آٹے کو گرم پانی میں ڈال کر رات بھر بھیگا رہنے دیں اگلی صبح اسے چھان لیں اب اس میں باقی اجزاءبھی شامل کر لیں اس محلول کو دن میں تین بار ہاتھوں پر ملیں۔ یہ ہاتھوں کی رنگت کو خوبصورت بنا دے گا

WORLD'S MOST NUTRITIOUS SUPER FOOD IS NOW AVAILABLE AT OUR RETAIL OUTLET AND ONLINE !MORINGA OLEIFERA is a miraculous tr...
14/07/2023

WORLD'S MOST NUTRITIOUS SUPER FOOD IS NOW AVAILABLE AT OUR RETAIL OUTLET AND ONLINE !
MORINGA OLEIFERA is a miraculous tree enriched with Minerals, Vitamins, Proteins, Enzymes, powerful antioxidants.
90+ Nutrients.
40+ Antioxidants.
30+ Anti inflammatory elements.
9 additional amino acids.
2 times more proteins than meat, pulses.
3 times more potassium than bananas.
4 times more calcium than milk.
4 times more vitamin A than carrots.
7 times more vitamin C than oranges.
REVIVE YOUR MENTAL AND PHYSICAL HEALTH WITH ALL ORGANIC MORINGA LEAF POWDER !
Inbox your order here or visit our outlet.

Address

Katchery Bazar, Near Gol Chowk
Sargodha

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 20:45
Wednesday 09:00 - 20:45
Thursday 09:00 - 20:45
Saturday 09:00 - 20:45
Sunday 09:00 - 20:45

Telephone

+923218600160

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Dawakhana Chiniot Walay- Since 1988 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram