District Health Officer PS SGD

District Health Officer PS SGD To Provide Best Health Services.

23/09/2025

📢 ہماری قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کے لیے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم –

📅 15 تا 27 ستمبر 2025
👧 9 تا 14 سال کی بچیوں کے لیے
📍 پہلے مرحلے میں, پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں
💉 یہ ویکسین دنیا کے 149 ممالک بشمول سعودی عرب میں دی جا رہی ہے

🌸 صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ 🌸

وہ مسلم ممالک جنہوں نے اپنے معمول کے امیونائزیشن شیڈول میں ایچ۔ پی۔ وی ویکسین متعارف کرائی ہے۔
23/09/2025

وہ مسلم ممالک جنہوں نے اپنے معمول کے امیونائزیشن شیڈول میں ایچ۔ پی۔ وی ویکسین متعارف کرائی ہے۔

23/09/2025
ایچ پی وی ویکسین پر جو شور پاکستان میں اٹھا ہوا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ابھی تک سوچنے اور تحقیق کرنے کی بجائے افو...
20/09/2025

ایچ پی وی ویکسین پر جو شور پاکستان میں اٹھا ہوا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ابھی تک سوچنے اور تحقیق کرنے کی بجائے افواہوں اور واٹس ایپ میسجز پر یقین کرتے ہیں۔ کبھی اسے بچیوں کو بانجھ بنانے کی سازش کہا جاتا ہے، کبھی اسے کسی عالمی تجربے کا نام دیا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب ہمارے اپنے ذہن کے بنائے ہوئے خوف ہیں، سازشیں نہیں۔

یہ ویکسین کوئی نئی یا خفیہ دوا نہیں۔ دو ہزار چھ سے اب تک دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک میں یہ معمول کے امیونائزیشن پروگرام کا حصہ ہے۔ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جاپان اور جرمنی جیسے ممالک اپنے بچوں کو یہ ویکسین لگاتے ہیں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ یہ قومیں اپنی آئندہ نسلوں کو کسی سازش کے سپرد کر دیں؟ اصل بات یہ ہے کہ ہم نے تحقیق کا دروازہ بند کر رکھا ہے اور وہمی سوچ کے پیچھے چھپے ہیں۔

ہمیں یاد ہونا چاہیے کہ پولیو ویکسین پر بھی یہی کہا گیا تھا کہ یہ قوم کو بانجھ بنا دے گی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ آج دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں اور پاکستان اور افغانستان میں یہ مرض اب بھی موجود ہے۔ کووڈ ویکسین کے بارے میں بھی یہی سازشی تھیوریاں پھیلیں کہ یہ ہمیں مارنے کی سازش ہے ، لیکن اربوں انسانوں کے لگوانے کے بعد یہ جھوٹ ثابت ہوا۔ ہر بار کہانی وہی رہی: پہلے واویلا، پھر وقت کا ضیاع، اور آخرکار وہی ویکسین قبول کرنا۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر پاکستان میں ہر سال پانچ ہزار خواتین سرویکل کینسر کا شکار ہوتی ہیں اور ان میں سے تین ہزار جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں تو کیا یہ معمولی بات ہے؟ یہ صرف اعداد نہیں، یہ بہنیں، بیٹیاں اور مائیں ہیں۔ اگر ان میں ایک آپ کی عزیز ہو تو کیا آپ بھی یہی کہیں گے کہ یہ سب سازش ہے؟

اصل سازش باہر سے نہیں، ہمارے اندر سے ہے۔ ہماری عقل پر پردہ ہے، ہم وہم پر یقین کرتے ہیں، دلیل پر نہیں۔ دنیا تحقیق اور سائنس پر آگے بڑھ رہی ہے اور ہم افواہوں کے پیچھے بھاگ کر اپنی نسلوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اگر ہم نے اپنی سوچ نہ بدلی تو ایک بار پھر تاریخ ہمیں اسی طرح پچھتانے پر مجبور کرے گی جیسے پولیو پر ہوئی۔

وقت آگیا ہے کہ ہم وہم چھوڑ کر عقل کو اپنائیں۔ یہ ویکسین سازش نہیں، یہ بچاؤ ہے۔ اصل خطرہ بیماری سے زیادہ ہماری غیر سائنسی سوچ ہے جو ہماری بیٹیوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہی ہے۔ اللہ ہمیں عقل دے کہ ہم اپنے فیصلے افواہوں پر نہیں، تحقیق پر کریں۔

📢 ہماری قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کے لیے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم – 📅 15 تا 27 ستمبر 2025👧 9 تا 1...
17/09/2025

📢 ہماری قوم کی بیٹیوں کے تحفظ کے لیے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ایچ پی وی ویکسینیشن مہم –

📅 15 تا 27 ستمبر 2025
👧 9 تا 14 سال کی بچیوں کے لیے
📍 پہلے مرحلے میں, پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر میں
💉 یہ ویکسین دنیا کے 149 ممالک بشمول سعودی عرب میں دی جا رہی ہے

🌸 صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ 🌸

Expanded Program on Immunization Punjab
Deputy Commissioner Sargodha

17/09/2025
16/09/2025

سرویکل کینسر خواتین میں بہت خاموشی اور تیزی سے پھیلنے والا کینسر ہے۔ دنیا کی سب ترقی یافتہ ممالک میں نوجوان بچیوں کو اس کی ویکسین لگا کر اس سے محفوظ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پھر پچیس سال کی عمر کے بعد ان کا ہر تین سال بعد طبی معائنہ کر کے چیک کیا جاتا ہے کہ ویکسین کے باوجود اس کینسر والے سیلز کی کوئی نشونما تو نہیں ہو رہی۔ قانونی طور پہ سب لڑکیوں پہ پہ لازمی کیا جاتا ہے کہ وہ یہ ویکسین لگوائیں۔ دیر سے سہی لیکن اب بالآخر پاکستان میں بھی اس کینسر کی ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اب خدارا اس ویکسین میں سازشیں تلاش کرنے کے بجائے اس کو لازمی لگوائیے گا۔ یہ آپ کی بچیوں کی زندگی بچانے کا موجب بن سکتی ہے۔ دنیا بہت آگے بڑھ چکی ہے، ان کے پاس ہمارے جیسے کمزور معاشی ملک کو تباہ کرنے کے لیے سازش کرنے کا وقت نہیں ہے۔ اس لیے جو سہولت مل رہی ہے، جو آسانی مل رہی ہے، اسے لے لیجیے۔ اسے مشکوک بنا کر اپنے لیے مشکلات مت پیدا کیجیے۔ اپنی بچیوں کو کینسر سے بچانے والی یہ ویکسین لازمی لگوائیے۔

ایچ پی وی ویکسین سے متعلق عام سوالات اور ان کے جواباتسوال: کیا یہ ویکسین مغربی ممالک یا کسی خفیہ فنڈنگ کے تحت دی جا رہی ...
16/09/2025

ایچ پی وی ویکسین سے متعلق عام سوالات اور ان کے جوابات

سوال: کیا یہ ویکسین مغربی ممالک یا کسی خفیہ فنڈنگ کے تحت دی جا رہی ہے تاکہ ہماری لڑکیاں ماں نہ بن سکیں؟

جواب: اس ویکسین کی فنڈنگ عالمی ادارہ صحت (WHO)، یونیسف (UNICEF) اور حکومت پاکستان کر رہے ہیں تاکہ خواتین کو کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے بچایا جا سکے۔ یہ خالصتاً صحت اور بچاؤ کے لیے ہے، اس کا کوئی سیاسی یا خفیہ ایجنڈا نہیں۔


سرویکل کینسر سے تحفظ اب ممکن!حکومت پنجاب 15 تا 27 ستمبر کے دوران 9 تا 14 سال کی بچیوں کے لیے HPV ویکسینیشن مہم چلا رہی ہ...
14/09/2025

سرویکل کینسر سے تحفظ اب ممکن!

حکومت پنجاب 15 تا 27 ستمبر کے دوران 9 تا 14 سال کی بچیوں کے لیے HPV ویکسینیشن مہم چلا رہی ہے۔

اپنی بیٹیوں کو یہ ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ وہ مستقبل میں اس مہلک بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔ یاد رکھیں، بروقت بچاؤ ہی اصل علاج ہے۔

Address

Sargodha

Telephone

+92489230010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health Officer PS SGD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to District Health Officer PS SGD:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram