10/08/2025
میں یونیورسٹی آف میانوالی سے ڈاکٹر محمد منصور ہوں، اسسٹنٹ پروفیسر۔ میری بیٹی کی 25 مئی 2025 کو پیدائش ہوئی۔ بلال میڈیکل کیئر میں ۔ وہ 7 ماہ کی عمر میں قبل از وقت پیدا ہوئی تھی۔ ابتدائی طور پر، اس کے پھیپھڑے صحیح طریقے سے تیار نہیں ہوۓ تھے . میری بچی کو سانس ذرا بھی نہیں آ رہا تھا۔ تو الحمداللہ میں نے فیصلہ کیا کہ
میں اپنی بیٹی کا علاج ڈاکٹر بلال احمد لالی سے کراؤنگا ۔
اور ابتدائی 7 دنوں میں بچی کی حالت بہت نازک تھی۔ بچی وینٹی لیٹر پر رہی 7 دن ۔ اس کے بعد وہ تقریباً 16 دن تک این آئی سی یو میں داخل رہی۔ اب ماشااللہ میری بیٹی بہت بہتر ہے۔ ہر ڈاکٹر مریضوں کا علاج کرتا ہے۔ لیکن ڈاکٹر بلال احمد لالی کی سب سے بڑی خوبی ان کی ایمانداری ہے۔ وہ انتہائی پیشہ ور ہیں۔ اپنے مریضوں کے ساتھ انکی کی وفاداری بڑی اہم ہے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر بلال لالی کو جزائے خیر دے اور اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی دے۔ اور میں یہ کہنا چاہوں گا کہ رب کے بعد میری بیٹی کی جان بچانے میں اگر کردار تھا وہ ڈاکٹر بلال لالی صاحب کا تھا۔ میں آپ کو تجويز کرونگا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے بچوں کو شفا دے, صحت دے ۔ لیکن اگر کبھی کوئی کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو یا آپ کا بچہ نازک حالت میں ہو تو میں آپ کو تجويز کرونگا صرف ایک ماہر اطفال جو بچوں کا علاج کرتے ہیں وہ ڈاکٹر بلال لالی صاحب ہیں سرگودھا میں ۔ اور میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کے بچوں کو صحت دے ۔
اور ڈاکٹر بلال لالی کو مزید ترقی اور ہمت دے جو ایسے نازک بچوں کا علاج کرتے ہیں ۔ جزاک اللہ۔
.