KAZMI Clinic Pull 111 Sargodha

KAZMI Clinic Pull 111 Sargodha Community providing women health facilities to community

جگر کی چربی. لیور بہت سی بیماریوں  کا بھی باعث بنتا ہے۔ صحت مند جگر کے لئے اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔ جگرکی چربی کی ...
27/08/2025

جگر کی چربی.
لیور بہت سی بیماریوں کا بھی باعث بنتا ہے۔ صحت مند جگر کے لئے اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
جگرکی چربی کی کیا علامات ہوسکتی ہیں؟

بعض اوقات جگرکی چربی کی کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔اگر آپ جگر کی چربی کا شکار ہیں تو آپ کو تھکاوٹ اور اوپر والے دائیں حصے میں درد محسوس ہوسکتی ہے۔ اس کی یہ علامات ہوسکتی ہیں؛
۔ 1 بھوک کا نہ لگنا
۔ 2 وزن کا کم ہونا
۔ 3 جسم میں کمزوری
۔ 4 تھکاوٹ محسوس ہونا
۔ 5 ناک سے خون کا بہنا
۔ 6 جلد کی الرجی
۔ 7 آنکھوں اور جلد کا پیل
۔ 8 پیٹ میں درد
۔ 9 ٹانگوں کا سوج جانا

جگر کی چربی کی وجوہات کیا ہیں؟

جگر کی چربی کی بہت سی وجوہات کی بنا پر ہم فیٹی لیور کا شکار ہوسکتے ہیں۔
۔ 1 جب ہمارا جسم بہت زیادہ فیٹ پیدا کرتا ہے تو ہم جگرپر بھی فیٹ جمع کرتے ہیں۔
۔ 2 اس کے علاوہ بہت زیادہ سافٹ ڈرنک کے استعمال کی وجہ سے بھی جگرکی چربی بڑھ جاتی ہے۔
۔ 3 جو افراد موٹاپے کا شکار ہوتے ہیں ان میں بھی فیٹی لیور زیادہ ہوتا ہے۔
۔ 4 اس کے علاوہ بلڈ پریشر اور بہت زیادہ فیٹس کا ہونا ہمیں جگر کی چربی می مبتلا کرسکتا ہے۔
۔ 5 اس کی بہت کم وجوہات میں حاملہ ہونے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔

6 اچانک وزن کا کم ہونا
۔ 7 کوئی انفیکشن جیسے ہیپاٹائٹس سی بھی اس کی وجوہات میں شامل ہے۔
۔8 ذيابيطس كي بيماری عموماً چربی دار جگر كا باعث بنتی ہے۔

جگر کی چربی کا علاج کیسے کریں؟

ہم کچھ طریقوں کی مدد سے جگرکی چربی کو کم کرسکتے ہی۔آئیں وہ طریقے جانتے ہیں؛

۔ 1 اضافی وزن کو کم کریں

آپ کے جگر پر چربی آپ کے اضافی وزن کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ صحت مند جگر چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے وزن پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ آپ کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوسکے۔ اگر آپ موٹے ہیں تو 3 سے 5 فیصد اپنا وزن کم کریں۔آپ وزن کم کرنے کے لئے کوئی بھی پروگرام شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے لازمی بات کریں۔

۔ 2 متوازن غذا

ہم متوازن غذا کی مدد سےاپنی صحت کو بہتر اور اچھا بنا سکتے ہیں۔ اپنے جگر کی چربی کو کم کرنے کے لئے صحت مند غذا کھانے اپنی روٹین میں شامل کریں۔ قدرتی غذاؤں کا استعمال جن میں پھل، سبزیاں شامل ہیں ان کا استعمال کریں۔ آپ اپنے جگر کی صحت کے لئے ان پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں ؛
۔1 سیب
۔2 کینو
۔3 کجھور
۔4 تربوز
۔5 کیلے
۔6 شکر قندی
۔7 کھیرے
۔8 گاجر
۔9 ٹماٹر
۔ 10 بند گوبھی
اسے کے علاوہ آپ سبز پتوں والی سبزیوں کا بھی استعمال لازمی کریں۔

۔3 چینی کا کم استعمال

آپ جانتے ہیں کہ چینی ہمیں موٹا کرنے کے ساتھ ساتھ صحت کے بہت سے مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے۔ اس لئے ان چیزوں کا استعمال کم کریں جس میں چینی شامل کی گئی ہو۔ جیسے آئس کریم، سافٹ ڈرنکس، کینڈی، انرجی ڈرنک اس کے علاوہ فلیور والا دہی استعمال کرنے سے گریز کریں۔
4 چست رہیں

اگر آپ روزمرہ زندگی میں کوئی بھی جسمانی سرگرمی نہیں کررہے اور آپ زیادہ وقت اپنے بستر پر گزار رہے ہیں توآپ بہت سی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس وجہ سے آپ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اپنے جگر کی چربی کو کم کرنے لئے روزانہ 30 منٹ لازمی چلیں۔

۔ 5 کافی

مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کافی کے استعمال کی وجہ سے جگر کی بیماریوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ روزانہ ایک سے 2 کپ کافی کا استعمال آپ کو جگر کی بیماری سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک کا استعمال بالکل ترک کریں۔

جگر کی چربی سے كيسے بچا جا سكتا ہے؟

۔ 1 موٹاپا كم كرنے كی كوشش كرنی چاہیئے۔
۔ 2 موٹاپے ميں چربی دار جگر كے علاوه اور بہت زياده خطرناک بيمارياں مثلاً بلڈپریشر، فالج، ذيابيطس اور دل كی بيماری لاحق ہو سكتی ہے۔
۔ 3 اپنی خوراک كا خاص خيال ركھنا چاہیئے۔ فاقه كشی، ضرورت سے زياده كھانے ميں كمی بھی چربی دار جگر كا باعث بن سكتی ہے۔
۔ 4 شراب نوشی ہرگز نہيں كرنی چاہیے كيونكه الكحل چربی كے استعمال اور اخراج كم كر ديتی ہے اور يوں چربی دار جگر كا باعث بنتی ہے۔
سبزیاں استعمال کریں، ورزش کریں، سگریٹ نوشی کو کم کرنا غذائیت سے بھرپور غذا کا استعمال کرنا۔
مٹھائیاں، چاول، سفید روٹی، بیکری کی بنی اشیاء کا استعمال کم کریں۔
گوشت کا استعمال بھی بہت ہی کم کرنا چاہیے۔
اگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے تو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرکے، متوازن خوراک اور زیادہ مرغن غذاؤں کا استعمال کم کیا جائے تو اس قسم کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔

روٹی سالن تو ملتا ہے لیکن اس میں سے پروٹین نہیں ملتیاسی لئے تھک جاتے ہو اور بیمار ہو جاتے ہو اور بال گرنے لگتے ہیں۔ بچپن...
22/08/2025

روٹی سالن تو ملتا ہے لیکن اس میں سے پروٹین نہیں ملتی
اسی لئے تھک جاتے ہو اور بیمار ہو جاتے ہو اور بال گرنے لگتے ہیں۔
بچپن سے مجھے کہتے تھے اوہو بچہ بہت کمزور ہے۔
کھانا زیادہ کھاؤ۔
تھوڑا بڑا ہوا زیادہ کھانا شروع کیا تو فیٹ بڑھ گیا۔
بال گر رہے ہیں تو شیمپو بدل دو۔
دنیا بھر کے شیمپو لگا لئے پر بال گرنا نہیں رکے
موڈ خراب ہے چلو آئس کریم کھا لیتا ہوں
ایک فینسی کافی پی لیتا ہوں۔
کبھی کسی نے نہیں سمجھایا تھا کہ کھانے میں پروٹین کتنا ہے وہ دیکھو۔
کیوں کہ کہنے والوں کو بھی پروٹین کا پتہ نہیں تھا۔
پروٹین کا کام صرف باڈی بلڈنگ کے لئے نہیں۔
بلکہ ہر ماں باپ
ہر بچہ
ہر طالب علم
ہر استاد
یا ہر چلتے پھرتے انسان کے لئے ضروری ترین چیز ہے۔
بال بہتر پروٹین سے
سکن پروٹین سے
ہارمونز پروٹین۔
امیون سسٹم پروٹین
اور جب یہ سب خراب ہونے لگتا ہے تو الزام آتا ہے سٹریس پر یا موسم پر۔
جبکہ اصل مسئلہ پیٹ میں کیا کیا ڈال رہے ہو وہ دیکھو
انڈے
دالیں
چکن
لوبیہ اور چنے
بیف اور مچھلی
ہر کوئی کچھ نہ کچھ کھا سکتا ہے۔
بس مقدار پوری کرنی ہو گی۔
زیادہ نہیں تو جتنے کے چنے باہر سے کھاتے ہو اتنے گھر میں بنا کے کھاؤ۔
اسی کلو کے ہو تو اسی گرام پروٹین لینا شروع کر دو
جہاں آلو گوبھی بنانے لگے ہو وہاں ہر پلیٹ میں ایک انڈہ بھی شامل کر دو۔
جہاں مہینے کا پانچ کلو گھی یا ککنگ آئل لگ رہا ہے وہیں اسے ایک کلو تک لے آو۔
جہاں ممکن ہے آئل سے دوری اور پروٹین سے دوستی بڑھائیں
اور ہاں۔ پلیٹ کے سائز کا خاص خیال رکھیں۔
نیچے پلیٹ میں سو گرام ابلے چاول اور ڈیڈھ سو گرام ابلے آلو ہیں۔ ساتھ میں چکن اور ایک کھیرا۔
یہ ایک بیلنس پلیٹ میرا لنچ تھا۔
ممقول

سوہانجنا مورنگاسوہانجنا ہمارا دیسی درخت ہے۔ پورے پاکستان میں اس کے درخت پائے جاتے ہیں۔ کراچی کے اکثر گلی کوچوں اور سڑکوں...
20/08/2025

سوہانجنا مورنگا
سوہانجنا ہمارا دیسی درخت ہے۔ پورے پاکستان میں اس کے درخت پائے جاتے ہیں۔ کراچی کے اکثر گلی کوچوں اور سڑکوں پر اس کے درخت لگے نظر آتے ہیں۔ انگریزی میں اس کو Moringa کہتے ہیں۔ جدید سائنسی ریسرچ نے یورپ اور امریکہ میں اس درخت کی دھوم مچائی ہوئی ہے۔ ""

سُہانجنا یا سُوہانجنا یا سوجہنی کا درخت بھارت۔ پاکستان اور افغانستان میں ہمالیہ پہاڑ کی شاخوں کے قریبی علاقوں میں اُگنے والا درخت ہے۔ جدید تحقیق بتاتی ہے کہ سُہانجنا نامیاتی (organic) قدرتی برداشت ( endurance) اور طاقت کا ضمیمہ (energy supplement) ہے۔ اس کی پھَلیاں اور جڑیں بھی مفید ہیں لیکن سب سے زیادہ کار آمد سُہانجناکے پتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سُہانجنا 300 کے لگ بھگ بیماریوں یا صحت کے مسئلوں میں مفید ہے اور یہ کہ اس کے استعمال کے بُرے اثرات نہیں ہیں۔ یہ بچوں۔ جوانوں اور بُوڑھوں کے لیے بھی مفید ہے۔ سُہانجنا کا استعمال یاد داشت (memory) کو بھی بہتر بناتا ہے۔ اسے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) بھی پچھلی 4 دہائیوں سے بطور سَستے صحت ضمیمہ (health supplement) کے استعمال کر رہی ہے۔
سُہانجنا کے فوائد
‎1۔ جسم کی قدرتی مدافعت بڑھاتا ہے
‎2۔ دماغ اور آنکھوں کو غذا مہیاء کر کے قوت بڑھاتا ہے
‎3۔ جیو(bio) دستیاب اجزاء کے ساتھ حل کو فروغ دیتا ہے
‎4۔ جسم کے خلیے (cell) کی ساخت کو فروغ دیتا ہے
‎5۔ قدرتی صفرائے جامد رقیق مادہ (cholesterol serum) کو فروغ دیتا ہے
‎6۔ چہرے پر جھریوں اور باریک لکیروں کے بننے کو کم کرتا ہے
‎7۔ جگر اور گردے کے کام کو فروغ دیتا ہے
‎8۔ جلد کو خوبصورت بناتا ہے
‎9۔ طاقت کو بڑھاتا ہے
‎10 ہاضمہ بڑھاتا ہے
‎11۔ مخالف تکسیدی عامل (anti-oxidant) کے طور پر کام کرتا ہے
‎12۔ جسم کی قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے
‎13۔ صحت مند خون کے نظام کو فروغ دیتا ہے
‎14۔ سوزش کو روکتا ہے
‎15۔ صحتمندی کا احساس دلاتا ہے
‎16۔ جسم میں شکر (Sugar) کی سطح قائم رکھتا ہے۔
جن وجوہات جن کی بِنا پر سُہانجنا کی بطور بہترین غذا تعریف کی جاتی ہے، اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی نے سُہانجنا کو وِٹامِنز، معدنیات اوردوسری انسانی ضروریات سے بھرا ہے
صرف یہی نہیں بلکہ یہ ایسے خامرے اور کیمیائی اجزا پر مشتمل ہے جو دماغ کو بھرپور صحت، بینائی کی تیزی، یاداشت میں بہتری، دماغی سکون، ڈپریشن سے نجات دیتے ہیں
مورنگا کس طرح استعمال کیا جائے؟
اب آپ کو اس کے استعمال کا طریقہ بتاتے ہیں کہ جس سے آپ اس کرشماتی پودے کی تمام خوبیوں سے فوائد اٹھا سکتے ہیں۔
سوہانجنا کے درخت سے پتے یا شاخیں توڑ لیجیے۔ پتے شاخوں سے الگ کیجیے اور ان کو دھو کر خشک کر لیجیے۔ سائے میں پھیلا کر سکھا لیجیے۔ جب پتے سوکھ جائیں تو ان کو گرائنڈر میں پیس کر پاؤڈر بنا لیجیے اور کسی ایئر ٹائٹ جار میں محفوظ رکھیے۔ روزانہ صبح یا شام ایک چائے کا چمچہ پاؤڈر ڈیڑھ کپ پانی میں خوب اچھی طرح جوش دیجیے اور پھر چائے کی طرح پی لیجیے۔ چاہیں تو مٹھاس کے لیے ایک چمچ شہد بھی ملا سکتے ہیں۔ آپ اس مشروب میں گرین ٹی بھی ملا سکتے ہیں۔
شروع میں ایک چائے کا چمچ پینا شروع کیجیے بعد میں آپ دن میں دو مرتبہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ زیادہ مقدار میں استعمال نہ کیجیے کہ یہ جسم سے زہریلے مادّے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے اور زیادہ میں لینے سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے
، باغبان ساتھیو مورنگا کی پھلیوں کا سالن بنایا جاتا ہے اور اس کی جڑ سے اچار تیار کیا جاتا ہے۔
اس کے پٹوں کا قہوہ اور چائے بہت مفید ہے ۔ انہی خصوصیات کی بدولت مورنگا کو کرشماتی درخت کہا گیا ہے
تو دوستو! اس درخت کو اپنے صحن، کیاری، لان، گھر کے باہر، گلی سڑک پر، پارک میں اور ہر وہ جگہ جہاں لگایا جا سکتا ہے، لگائیے۔ ،

فالج؛ علامات اور احتیاطی تدابیر...!فالج دماغ میں خون کی نالی کی بندش یا رساؤ کے باعث ہوتا ہے جو ناکافی آکسیجن اور غذائ...
20/08/2025

فالج؛ علامات اور احتیاطی تدابیر...!

فالج دماغ میں خون کی نالی کی بندش یا رساؤ کے باعث ہوتا ہے جو ناکافی آکسیجن اور غذائیت کی فراہمی کا باعث بنتا ہے اور اس کا نتیجہ دماغی خلیوں کی خرابی یا تباہی ہے.

فالج کی دو بنیادی اقسام ہوتی ہیں۔ ’اسکیمک فالج‘ دماغی خلیے کی جانب خون کی گردش کی تجدید یا اچانک کمی کے باعث واقع ہوتا ہے اور یہ بہت عام ہے۔

یعنی 80 فیصد سے زائد فالج اسی قسم سے تعلق رکھتے ہیں، دیگر وجوہات میں سیریبل آرٹریز میں ایتھروسیلزوسس اور جسم کے دیگر حصوں بالخصوص دل سے خون کے لوتھڑوں کا بننا شامل ہے۔ ’ہیموریجک فالج‘ میں کچھ بیماریوں جیسے بلند فشار خون وغیرہ کے نتیجے میں دماغ کی خون کی نالی پھٹ جاتی ہے۔

فالج کی علامات

اکثر افراد میں فالج سے قبل کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی ہے۔ فالج کی ظاہری شکل کا انحصار خون کی نالی کے مقام کے ساتھ ساتھ نقصان کے درجے پر منحصر ہوتا ہے۔ جب درج ذیل علامات ظاہر ہوں تو مریضوں کو فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیے۔

1۔ سن ہونے کی کیفیت، چہرے، کسی عضو یا بدن کے کسی حصے میں۔

2۔اعضائی اور بدنی کمزوری عام طور پر جسم کے ایک طرف ہو۔

3۔توازن کا اچانک چلے جانا۔

4۔غیر واضح گفتگو۔ تھوک گرنا، نگلنے میں دشواری، منہ کا ٹیڑھا پن۔

5۔نظر کی دھندلاہٹ، دہری بصارت

6۔غنودگی، کوما۔

7۔ اچانک مسلسل شدید سردرد، مسلسل چکر آنا۔

ٹرانزینٹ اسکیمک اٹیک (ٹی آئی۔اے) فوکل برین، ریڑھ کی ہڈی یا ریٹینل اسکیمیا کے باعث ہونے والے نیورو لاجک ڈس فنکشن کا ایک عارضی واقعہ ہوتا ہے جوکہ عموماً 24 گھنٹوں سے کم وقت کے لیے قائم رہتا ہے۔ ایک مریض کو ٹی آئی اے ایک بار یا زائد مرتبہ ہوسکتا ہے۔

یہ ایک اشارہ بھی ہو سکتا ہے کہ اصل فالج کا حملہ ہونے والا ہے۔ ایک قسم کے فالج میں خون کی شریان پھٹ جانا، دوسرا دماغ کی خون کی شریانوں میں کسی رکاوٹ کا آجانا، دل میں خرابی، دل کے والوو میں خرابی، گردن کی شریانوں میں چربی کا جم جانا، فالج کی کچھ علامات جو ایک ہفتہ پہلے نظر آجاتی ہیں۔

فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہو جاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے تاہم اکثر لوگ اس جان لیوا مرض کی علامات کو دیگر طبی مسائل سمجھ لیتے ہیں اور علاج میں تاخیر ہو جاتی ہے۔

فالج درحقیقت ہارٹ اٹیک کی طرح ہوتا ہے مگر اس میں دل کی جگہ دماغ نشانہ بنتا ہے۔ فالج کی دو اقسام ہوتی ہیں ایک میں خون کی رگیں بلاک ہو جانے کے نتیجے میں دماغ کو خون کی فراہمی میں کمی ہوتی ہے۔

دوسری قسم ایسی ہوتی ہے جس میں کسی خون کی شریان سے دماغ میں خون خارج ہونے لگتا ہے۔ ان دونوں قسم کے فالج کی علامات یکساں ہوتی ہیں۔ ہر فرد کے لیے ان سے واقفیت ضروری ہے۔
فالج کی یہ انتہائی نشانیاں مختلف شکلوں میں اصل دورے سے ایک ہفتہ پہلے سامنے آنے لگتی ہیں۔

جسم کے ایک حصے کا سن ہو جانا یا چلنا ناممکن ہو جانا، بولنے سے قاصر ہو جانا یا باتوں کو سمجھ نہ پانا۔ بہت زیادہ ذہنی الجھن ایک جانب سے چہرہ ڈھلک جانا اور مسکرانے کے قابل بھی نہ رہنا۔ شدید سر درد اور قے، ایک یا دونوں آنکھوں سے دیکھنے میں مشکل کا سامنا، چلنے میں مشکلات کا سامنا، کچھ نگلنا مشکل ہو جانا، جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مشکل، جسمانی توازن میں کمی کے باعث چلتے ہوئے لڑکھڑانا، شدید کمزوری، لاغری، ان علامات کا احساس ہوتے ہی اگر فوری طور پر طبی امداد کے لیے رجوع کیا جائے تو آپ اپنی یا اپنے گھر کے کسی فرد کی زندگی بچا سکتے ہیں۔

فالج کیوں ہوتا ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

سیانوں نے کہا ہے کہ حرکت میں برکت ہے۔ حرکت کرتے رہنا یعنی ہلنا جلنا موومنٹ کرنا زندگی کی علامتوں میں سے ایک علامت ہے۔

اگر کسی وجہ سے حرکت میں کمی واقع ہو جائے اور زیادہ تر بیٹھنا پڑے، جسم زیادہ دیر جامد رہے، ایک ایسی حالت جس میں عام طور پر ذہن تو مفلوج نہیں ہوتا مگر جسم کا کوئی ایک حصہ اچانک کام کرنا چھوڑ سکتا ہے۔ یہ ایک ایسی صورت حال ہوتی ہے جس میں ہوش تو اکثر باقی رہتا ہے مگر جسم سے جوش اور ولولہ ختم ہو جاتا ہے، لامحدود زندگی پر حدیں نافذ ہو جاتی ہیں۔

خود پر سے، اپنے جسم، اپنے بدن سے اختیار ختم ہو جاتا ہے، جیتی جاگتی زندگی فقط کپکپاہٹ اور تھرتھراہٹ تک محدود ہو سکتی ہے۔ اکثر اپنی بنیادی ضروریات اور روزمرہ حاجات کے لیے بھی دوسروں کا محتاج ہونا پڑ جاتا ہے۔ فالج کی وجہ سے جسم کے کسی حصے کے مفلوج اور معذور ہو جانے کی اس کیفیت کو انگریزی میں سٹروک کہتے ہیں.

فالج کیا ہے؟

ہم جانتے ہیں کہ ہمارے جسم کی حرکت، ہمارے بولنے، ہماری زبان، ہمارے ہوش، ہمارے سوچنے سمجھنے کو ہمارا دماغ کنٹرول کرتا ہے۔ جس طرح کسی بھی گاڑی کو فیول کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح ہمارے دماغ کو آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے جو اسے خون کے ذریعے سے ملتی ہے۔

اب اگر کسی وجہ سے دماغ کو اس خون کی فراہمی متاثر ہو جائے، اس میں رکاوٹ پیدا ہو جائے یا اس میں کمی ہو جائے تو دماغ کے کچھ خلیات مر جاتے ہیں اور ان خلیات کی موت کے نتیجے میں فالج کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

مثال کے طور پر اگر ہمارے دماغ کے ان خلیات کو نقصان ہو، جو ہماری زبان، ہماری بول چال کو قابو میں رکھتے ہیں تو فالج کی وجہ سے ہم بول نہیں سکتے۔

اسی طرح اگر دماغ کا وہ حصہ متاثر ہوتا ہے جو ہماری جسمانی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے تو ہم جسمانی طور پر مفلوج ہو جاتے ہیں۔ فالج کے دورے کے بعد ہر گزرتے منٹ میں دماغ 19 لاکھ خلیات سے محروم ہو جاتا ہے۔

علاج میں جتنی تاخیر ہوگی اتنا زیادہ بولنے میں مشکلات، یادداشت سے محرومی جیسے مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ فالج سے پہلے اور فالج کے دوران بلڈ پریشر بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے اورکوئی چیز کھانا، پینا یا نگلنا دشوار ہو جاتا ہے۔

وہ لوگ جن کا جسمانی وزن نارمل سے زیادہ ہو یا جو تمباکونوشی یا الکحل استعمال کرتے ہوں، بلڈ پریشر زیادہ ہو، ذیابیطس کے مریض ہوں، مستقل ذہنی دباؤ یا ڈپریشن کے شکار ہوں، ایسے افراد میں فالج کا خطرہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ ایسے افراد پر فالج حملہ کرے تو اس کے نتیجے میں موت کا امکان55 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

اسی طرح اپنی غذا میں نمک کا زیادہ استعمال کرنے والے لوگ اور وہ لوگ جن کی عمر 50 سال سے زائد ہو یا وہ لوگ جن کی دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی ہو، ایک کیفیت جسے ایٹریل فبریکشن کہتے ہیں موجود ہو، سب فالج کے حملے کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ مرغن غذاؤں کے شوقین فربہ افراد، جو بیٹھے رہتے ہیں اور کسی قسم کی ورزش نہیں کرتے ان میں بھی فالج کا حملہ ہونے کے خدشات ہوتے ہیں۔

ہم کیسے فالج کے حملے کو روک سکتے ہیں؟

اپنے بلڈ پریشر پر چوبیس گھنٹے قابو رکھیں، روزانہ ورزش کریں۔ اپنی غذا میں چربی اور ٹرانس فیٹ میں کمی لانا فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ میٹھی چیزوں اور چکنائی کا استعمال کم کریں، تمباکونوشی ختم کریں۔

پھلوں کا استعمال، سبزیوں، مچھلی، بغیر چربی والا گوشت اور اجناس پر مبنی متوازن غذا کھائیں۔ زیادہ سیب کھائیں۔ ٹماٹر کا استعمال بڑھادیں۔ نمک کا استعمال کم کریں۔ فالج کے علاج کے لیے سب سے بہترین بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھیں، صفائی کا خاص خیال رکھیں..!

14/08/2025

Happy Independence Day
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰

09/06/2025

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) کا آغاز ہو چکاہے، جو ایک ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔اس دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور ہیٹ ویو کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
🔥 ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر:
*1. ہائیڈریٹڈ رہیں:*
- دن بھر وافر مقدار میں پانی پئیں، چاہے پیاس نہ لگے۔
- میٹھے مشروبات اور کیفین سے پرہیز کریں۔
- لسی،ستو، اور تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال کریں۔
*2. سورج کی نمائش سے بچیں:*
- صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک باہر جانے سے گریز کریں۔
- اگر باہر جانا ضروری ہو تو ٹوپی، دھوپ کے چشمے پہنیں اور سن اسکرین لگائیں۔
*3. مناسب لباس پہنیں:*
- ڈھیلے، ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے پہنیں۔
- سر اور جسم کو ڈھانپ کر رکھیں۔
*4. گھر کو ٹھنڈا رکھیں:*
- کھڑکیاں اور پردے بند رکھیں، خاص طور پر دن کے گرم اوقات میں۔
- ایئر کنڈیشنر یا پنکھے کا استعمال کریں۔
- گیلے تولیے یا اسپرے سے کمرے کو ٹھنڈا کریں۔
*5. خوراک کا خیال رکھیں:*
- تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں، خاص طور پر وہ جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو جیسے تربوز، کھیرا، خربوزہ۔
- تلی ہوئی اور بھاری غذا سے پرہیز کریں۔
*6. جسمانی سرگرمیوں میں احتیاط:*
- دن کے گرم ترین حصے میں ورزش یا سخت کام سے گریز کریں۔
- اگر کام کرنا ضروری ہو تو صبح یا شام کے وقت کریں۔
*7. بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں:*
- بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو ٹھنڈی جگہ پر رکھیں۔
- - انہیں ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے وقتاً فوقتاً پانی پلائیں۔
*8. علامات پر نظر رکھیں:*
- چکر آنا، سر درد، تھکاوٹ، یا متلی جیسی علامات پر فوری توجہ دیں۔
- ہیٹ اسٹروک کی صورت میں فوری طبی امداد حاصل کریں۔
*9. گاڑیوں میں احتیاط:*
- کسی کو بھی بند، کھڑی گاڑی میں نہ چھوڑیں، خاص طور پر بچے یا جانور۔
*10. آنکھوں کی حفاظت:*
- دھوپ میں باہر نکلتے وقت دھوپ کے چشمے پہنیں۔
- آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔
ہیٹ ویو کے دوران یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر خواجہ محمد ارشد ماہر امراض بچگان کو فیصل آباد سے سرگودھا میڈیکل کالج تعیناتی پر خوش آمدید
26/05/2025

ڈاکٹر خواجہ محمد ارشد ماہر امراض بچگان
کو فیصل آباد سے سرگودھا میڈیکل کالج تعیناتی پر خوش آمدید

طبّی معلومات کینیولا کے رنگ اور ان کے استعمالاتکیا آپ جانتے ہیں کہ کینیولا (Cannula) مختلف رنگوں میں آتی ہے اور ہر رنگ ک...
23/05/2025

طبّی معلومات کینیولا کے رنگ اور ان کے استعمالات

کیا آپ جانتے ہیں کہ کینیولا (Cannula) مختلف رنگوں میں آتی ہے اور ہر رنگ کا مخصوص استعمال ہوتا ہے؟
یہاں ہم سادہ انداز میں وضاحت کر رہے ہیں کہ ہر رنگ کا کیا مطلب ہے اور وہ کہاں استعمال ہوتی ہے

1. پیلا رنگ
بچوں اور نوزائیدہ بچوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، کیونکہ یہ باریک اور چھوٹی رگوں میں لگایا جاتا ہے

2. نیلا رنگ
بزرگ افراد یا جن کی رگیں کمزور ہوں ان کے لیے استعمال ہوتا ہے، اور اس کے ذریعے محلول آہستہ آہستہ دیا جاتا ہے۔

3. گلابی رنگ
سب سے زیادہ عام استعمال ہونے والا رنگ ہے، عام مریضوں کے لیے مناسب ہوتا ہے، اور غیر ہنگامی خون کی منتقلی میں ترجیح دی جاتی ہے۔

4. سبز رنگ
آپریشن کے دوران استعمال ہوتا ہے، کیونکہ اس سے ادویات اور خون تیزی سے دیا جا سکتا ہے۔

5. سرمئی (راکھ جیسا) رنگ
ان مریضوں کے لیے استعمال ہوتا ہے جنہیں فوری طور پر خون کی ضرورت ہو، جیسے زخمی یا حادثاتی مریض۔

6. سرخ رنگ
مرکزی وریدی کیتھیٹر (Central Venous Catheter) کے لیے مخصوص ہوتا ہے،
اسے موٹی اور گہری رگوں میں لگایا جاتا ہے، اور اکثر ہتھیلی کی پچھلی طرف لگایا جاتا ہے

ایک اہم بات
جتنا رنگ گہرا ہوگا اتنا ہی کینیولا کا قطر زیادہ ہوگا اور اسی حساب سے محلول یا خون تیزی سے دیا جا سکتا ہے۔

یاد رکھیں
صحیح رنگ کا انتخاب مریض کی حالت کے مطابق ہونا چاہیے

طبی_معلومات نرسنگ کینیولا

اور اللہ کے محبوب نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا نہ بھولیں۔

22/05/2025

ڈاکٹر محمود شیخ کے قتل کی فوٹیج سے اہم انکشاف سامنے آ گیا۔۔۔!

سرگودھا کے معروف ڈاکٹر محمود شیخ کے بہیمانہ قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے واقعے کے کئی اہم پہلوؤں سے پردہ ہٹا دیا ہے۔

ویڈیو کے تجزیے سے واضح ہوتا ہے کہ یہ قوعہ باقاعدہ ریکی اور مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاتل واردات سے ایک روز قبل سویپر کی یونیفارم میں اسپتال آیا اور مکمل ریکی کرنے کے بعد روانہ ہو گیا۔

اگلے روز وہ "ستھرا پنجاب" کی یونیفارم میں ملبوس ہو کر دوبارہ اسپتال پہنچا اور ڈاکٹر محمود شیخ کی آمد سے پہلے ہی ویٹنگ ایریا میں بیٹھ کر انکا انتظار کرنے لگا۔

جیسے ہی ڈاکٹر محمود اسپتال میں داخل ہو کر اپنے کمرے کی جانب بڑھے، قاتل تیزی سے ان کے پیچھے پیچھے چلتے ہوئے شاپر سے پستول نکالتا ہے اور انہیں بے رحمی سے گولیوں کا نشانہ بناتا ہے۔

فائرنگ کے بعد قاتل گن لہراتے ہوئے بھاگتے ہوئے اسپتال سے باہر نکلتا ہے جہاں اس کا ساتھی پہلے سے موٹر سائیکل پر موجود ہوتا ہے۔ دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو جاتے ہیں۔

تاحال پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ تھانہ ساجد شہید پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش مختلف زاویوں سے جاری ہے اور جلد پیشرفت کی توقع ہے

16/05/2025

پنجاب کے تمام بنیادی مرکز صحت آوٹ سورس کر دئیے گئے

سرگودھا: مشہور ڈاکٹر شیخ محمود پر نامعلوم ملزم کی فائرنگ سرگودھا: فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر شیخ محمود جاں بحق ہو گیے، سر...
16/05/2025

سرگودھا: مشہور ڈاکٹر شیخ محمود پر نامعلوم ملزم کی فائرنگ

سرگودھا: فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکٹر شیخ محمود جاں بحق ہو گیے،

سرگودھا: نعش کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ،

سرگودھا: لرزہ خیز واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا

سرگودھا: زرائع کے مطابق
نامعلوم ملزم نے ستھرا پنجاب کی uniform پہنی ہوئی تھی مزید تحقیقات جاری ہیں

سرگودھا: پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ھے اور شواہد اکھٹے کر رہی ھے

Address

Sargodha

Telephone

+923006042182

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KAZMI Clinic Pull 111 Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram