Dr Syed Ibrar Ali Shah Chishti Nutritional advisor & Homeo physician

Dr Syed Ibrar Ali Shah Chishti Nutritional advisor & Homeo physician HEALTH CARE WITH HOMEOPATHY

21/11/2024

E.N.T
کے اکثر کیسوں میں مرک سال کا استعمال کسی بھی معالج کو کبھی بھی مایوس نہیں کرتا. حاد اور مزمن دونوں حالتوں میں صرف شرط یہ ہے کہ اسکے ساتھ میازمیٹک اور معاون ادویات کا استعمال جانتا ہو.

ڈاکٹر سیدابرارعلیشاہ چشتی

14/11/2024

Tip of the day
Only for Homeopaths

ایلوپیتھک ادویات کے بےجا استعمال کی وجہ سے نزلہ, زکام اور کھانسی کے بگڑے ہوۓ اور دبے ہوۓ کیسوں میں ٹیوبر اور بسیلینم کے ساتھ علامات کے مطابق سلفر, مرک سال, پلسٹیلا, کالی میور, کالی بائیک تقریبا نوے فیصد کیسوں کو شفا سے ہمکنار کرتی ہے. ایک نکتہ یاد رکھیں
اگر اخراجات سبز یا پیلے ہوں تو سلفر کے ساتھ مرک سال, پلسٹیلا اور اگر سفید لیسدار ہو تو سلفر کے ساتھ کالی بائیک .
کالی میور ٹشو سالٹ کو سپورٹنگ میڈیسن کے طور پر رکھیں یہ کسی بھی جمے ہوۓ مادے کو پتلا کرکے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے.
اور ان شاءاللہ آپکو کامیابی سے ہمکنار کریگی.

طالب دعا
ڈاکٹر سیدابرارعلیشاہ چشتی

عمر کے آخری حصے میں معتدل جسمانی ورزش  ڈھلتی عمر کے تکلیفات و ادویات کے استعمال کو کم کرتا ہے. مزاج میں مثبت تبدیلی کے س...
10/11/2024

عمر کے آخری حصے میں معتدل جسمانی ورزش ڈھلتی عمر کے تکلیفات و ادویات کے استعمال کو کم کرتا ہے.
مزاج میں مثبت تبدیلی کے ساتھ ساتھ چڑاچڑاپن, غمگینی اور ڈپریشن کو زائل کرتا ہے. جسمانی و روحانی عبادات کے ادائیگی کیلئے بھرپور توانائی فراہم کرتا ہے.

ڈاکٹرسیدابرارعلیشاہ چشتی

05/11/2024

Tip of the day

وقتی افاقےکی خاطر کبھی بھی مندرجہ ذیل ادویات استعمال نہ کریں.
اس قسم کے ادویات کااستعمال ہمیشہ انتہائی احتیاط سے اور کوالیفائیڈ معالج کے مشورے سے کریں.

(ا) نشہ آور,سکون بخش ادویہ یا tranquilizer

(ب) دردکش ادویہ یا pain killers

(ج) جنسی شہوت انگیز یا sexual stimulants

یاد رہے ان ادویات کا بے جا استعمال آپکی صحت پرگہری ذیلی اثراتside effect مرتب کرسکتی ہے.

( self medication )

انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے

طالب دعا

03/11/2024

Tip of the day.

علاج شروع کرنے سے پہلےاپنے منتخب ڈاکٹر پر اعتماد کریں پھر علاج شروع کریں ایک ڈاکٹر کا تجویز کردہ نسخہ لیکر جگہ جگہ گھومو گے تو سوائے پریشانی کچھ حاصل نہیں ہوگا.
1-مریض کا اپنے معالج پر اعتماد
2- مریض کا معالج کی ہدایات پر عمل کرنا
3-شفاءکے عمل کو من جانب اللہ سمجھ کر توکل کرنا
4-معالج کا اپنے اور اپنی ادویات پر اعتماد کرنا. 5-معالج کا اعلیٰ مقصد اور اولین ترجیح مریض کی صحت ہو.
یہ وہ بنیادی اوزار ( Basic tools )ہیں جومریض کو شفاء سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں.

طالب دعا
ڈاکٹرسید ابرار علی شاہ چشتی
ڈی. ایچ .ایم. ایس(پنجاب)
آر. ایچ. ایم. پی(اسلام آباد)
موبائل. 03460908040

Tip of the dayFor Homeo Drsاگر ذہنی تناؤ کیوجہ سے مریض کا حافظہ کمزور ہوگیا ہو اور آۓ روز چیزوں کو رکھکربھول جاتا ہو  تو...
02/11/2024

Tip of the day
For Homeo Drs

اگر ذہنی تناؤ کیوجہ سے مریض کا حافظہ کمزور ہوگیا ہو اور آۓ روز چیزوں کو رکھکربھول جاتا ہو تو علامات کے مُطابق منتخب شدہ ادویات کے ہمراہ آپ

Ginkgo biloba Q

بلا علامت دل کھول کر استعمال کروائیں. یہ ایک بہترین مقوی دماغ و اعصاب جڑی بوٹی سے حاصل شدہ عرق یا جوہر ہے. چند دنوں میں مریض کا یہ مسئلہ انشاءاللہ حل ہوجائیگا.اس کے علاوہ یہ دوا بے خوابی, ذہنی دباؤ اور ذہنی بے چینی کی شکایت کو بھی دور کرتی ہے.

دعاگو و دعاجو
ڈاکٹرسید ابرار علی شاہ چشتی

01/11/2024

ہومیوپیتھک فیسبک , واٹس ایپ گروپس
اور ایک ضروری وضاحت...
معزز ممبررز ایک ضروری گزارش یہ عرض کرنی تھی کہ جو بھی ہومیوپیتھی کے حوالے سے مواد ان گروپس میں شائع ہوتا ہے وہ زیادہ تر کلینیکل پریکٹس سے اخذ شدہ نتائج کی بنیاد پر ہوتا ہے.
میٹیریا میڈیکا اور ریپرٹری ہومیوپیتھی کی بنیادی ٹولز ہیں. ان بنیادی ٹولز کی مدد سے ہی کلینکل پریکٹس کے نتائج شفا یاب کیسوں کی صورت برآمد ہوتے ہیں. یہ ڈاکٹرز کے ذاتی تجربات ہوتے ہیں انکا گروپس میں شائع کرنا باقی ممبران کی رہنمائی کیلئے ہوتا ہے تاکہ وہ اسکو گہرائ سے مطالعہ کریں اور اس سے اپنے پریکٹس میں مستفید ہوں.
ہومیوپیتھی میں ادویات کا استعمال علامات کے مطابق ہوتا ہے اسلئے علاج معالجے کیلئے کسی نزدیکی تجربہ کار اور کوالیفائیڈ ڈاکٹر سے رجوع کیا کریں.
اور اگر سوشل میڈیا کے ذریعے سے ہی کسی باعتماد ڈاکٹر کی خدمات درکار ہوں تو انکے پرسنل سوشل میڈیا اکاؤنٹ یافون پر رابطہ کریں.
ان گروپس میں ہر ایک کو کمنٹس کی صورت انفرادی طور پر ڈیل کرنا ممکن نہیں ہوتا..
اللہ ہمیں آسانیاں پیداکرنے اور آسانیاں بانٹنے کی توفیق عطا فرمائیں.
آمین
بجاہ النبی الکریم الامین
صل اللہ علیہ وسلم
ڈاکٹر سیدابرارعلیشاہ چشتی
ھاشمی ہومیوپیتھک کلینک

30/10/2024

ہومیوپیتھی

ہومیوپیتھی یا علاج بالمثل میں امراض کے علاج قلیل مقدار میں ایسے ادویاتی نسخوں سے کی جاتی ہے جن کا زیادہ مقدار میں استعمال عام افراد میں وہی مرض پیدا کرتا ہے جس کے علاج کے لیے وہ دوا ہو، اسی لیے اس کو علاج بالمثل بھی کہا جاتا ہے
ہومیوپیتھی ایک ایسا طریقہ علاج ہے جو مریض کو کلی شفا سے ہمکنار کرتاہے۔
ہومیوپیتھی کے موجد کا نام ڈاکٹر فیڈرل ہانیمن سیمویل ہے .ڈاکٹر ہنی مین سیمویل نے لاپئسگ آسٹریا میں مروجہ ایلوپیتھک ڈاکٹری کی تعلیم شروع کی۔ پھر وہ ”وی آنا“ گیا اور وہاں سے ایرلانگن گیا جہاں 1779ء میں یہ میڈیکل ڈاکٹر بنا اور ڈریسڈن میں پریکٹس شروع کر دی۔ ایلوپیتھک ڈاکٹر بننے کے گیارہ سال بعد اس نے ہومیوپیتھک طریق علاج دریافت کیا۔ اور 1796ء میں پہلی بار طبی رسالوں میں مضامین کے ذریعہ اس نے اپنے ہومیوپیتھی فلسفہ سے دنیا کو آگاہ کیا۔ ھومیوپیتھی وہ مرکزی راز تھا جس کی دریافت کا سہراہانیمن کے سر ہے۔ اس نے انسانی طبعی نظام دفاع کو اتنی گہرائی سے سمجھا اوراس کی طاقتوں کا حیرت انگیز طریق پر مشاہدہ کیا. آج بھی یقین نہیں آتا کہ واقعتا انسانی جسم کو خدا تعالٰی نے ایسی عظیم اور لطیف طاقتیں عطا فرمائیں ہیں۔ مگر مشاہدہ مجبور کرتاہے کہ انسان یقین کرے۔ ڈاکٹر ہانیمن نے اس طبعی نظام دفاع سے استفادہ کرتے ہوئے یہ نظریہ پیش کیا کہ اگر انسانی جسم میں کوئی ایسی بیماری موجود ہو جس کو جسم نے کسی وجہ سے نظر انداز کر دیا ہو اور اس کامقابلہ نہ کر رہا ہو تو اگر بہت ہی لطیف مقدار میں کوئی ایسا دواجس کی علامتیں اس بیماری سے ملتی ہوں جسم میں داخل کر دی جائے تو جسم اس نہایت کمزور بیرونی حملہ کے خلاف جو رد عمل دکھائے گا اسی رد عمل سے اس اندرونی بیماری کو بھی ٹھیک کر دے گا جو اس زہر کی علامتوں سے قریبی مشابہت رکھتی ہے۔
ڈاکٹر ہنیمن سیمویل کے بعد ڈاکٹر کینٹ, ویلیم بورک,ہیرئنگ,لپی اور دوسرے مشاہیر نے ہومیو پیتھک طریقہ علاج کو بام عروج بخشا.WHO
کےمطابق ہومیو پیتھی اس وقت دنیا کا دوسرا بڑا طریقہ علاج ہے


طالب دعا
ڈاکٹرسید ابرار علی شاہ چشتی
ڈی. ایچ .ایم. ایس(پنجاب)
آر. ایچ. ایم. پی(اسلام آباد)
موبائل. 03460908040

30/10/2024

ہو میو پیتھک ادویات لیتے وقت کی احتیاط اور پرہیز

اگر آپ کسی بھی مرض میں مبتلا ہیں اور ہومیو پیتھک علاج کرارہے ہیں تو اس دوران آپ کو کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے اور کن چیزوں سے احتیاط ضروری ہے ؟ یہ بات جاننا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو عین ممکن ہےکہ آپ کی ذرا سے لاپرواہی آپ کے معالج کی محنت اور آپ کی صحت پر پانی پھیر دے گی ، چوں کہ معاملہ آپ کی صحت کا ہے لہذا آپ کو علاج و احتیاط کے تمام تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔
اس مختصر مضمون میں ہومیوپیتھی کی تفصیلات پیش کرنا ناگزیر ہے لیکن مختصراً یہ کہ ہومیو پیتھی کی تمام ادویات پوٹینسی یعنی دوا کی طاقت پر مبنی ہوتی ہیں۔ ان ادویات میں ایلو پیتھک ادویات کی طرح ادویاتی اجزاء ملی گرام کی طرح موجود نہیں ہوتے ۔صرف ادویاتی جز کو مختصر کرکر ڈائیلیوٹ کردیا جاتا ہے۔جس کی سبب وہ ادویاتی خصوصیات کی حامل ہوجاتی ہے ۔

اسی وجہ سے ہومیو پیتھک دوا بیرونی عوامل سے جلد متاثر ہوتی ہے اور ان بیرونی عوامل کے سبب اپنے ادویاتی فوائد کھو بیٹھتی ہے لہذا ہومیو پیتھک ادویات کے دوران تیز خوشبو یا بدبو والی چیزیں استعمال نہ کریں ۔ مثلا : پرفیوم ، کچا لہسن ، پیاز، ادرک، لیموں اور کافی ۔ مذکورہ بالا چیزیں ہومیو پیتھک ادویات کے استعمال کے دوران استعمال نہ کریں ورنہ خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہونگے۔

ٓاحتیاط :
1:ہومیوپیتھک ادویات ہمیشہ خالی پیٹ یا کھانے سے آدھا گھنٹے قبل یا کھانے کے ایک گھنٹے بعد استعمال کریں ۔ اس کے بہترین اوقات رات کو سونے سے قبل اور صبح ناشتے سے قبل ہیں ۔ ایک دوا کھانے کے فورا بعد دوسری کوئی دوا ہرگز استعمال نہ کریں ۔

2:دوقسم کی ہومیوپیتھک ادویات بھی ایک ساتھ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ ہمیشہ ایک معالج کی ادویات استعمال کریں ۔ بیک وقت دو معالج کی ادویات استعمال نہ کریں، کیونکہ دونوں معالج ایک دوسرے کے منتخب کردہ نسخوں سے واقف نہیں لہذا دونوں کے نسخے میں کوئی ایسی دوا ہوسکتی ہے جو آپس میں مل کر نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ ادویات کو اسی ترتیب سے استعمال کریں جو معالج نے بتایا ہے.
3 :بہت سے لوگ محض اشتہار دیکھ کر ازخود دوا کا استعمال شروع کردیتے ہیں جو کہ صحت کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے لہذا اس طرح کی حرکت سے دور رہیں ۔ دوا صرف اپنے معالج کے مشورے سے ہی استعمال کریں۔

4:تمام ادویات بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں،کیونکہ ہومیو پیتھک ادویات شو گر آف ملک سے بنی گولیوں کی صورت میں ہوتی ہیں۔ جو کہ میٹھی اور خوش ذائقہ ہوتی ہیں تو عموما بچے کسی دوسرے کی ادویات خواہ مخواہ کھالیتے ہیں ۔ ایسا ہرگز نہ کیجئے کیونکہ ہومیوپیتھک ادویات کے اثرات دیر سے بھی ظاہر ہوتے ہیں اور بچے کے جسم یا دماغ میں ادویات شدید علامات کی صورت میں ظاہر ہوسکتے ہیں ۔
(copy paste)

ہومیوفزیشن ڈاکٹر سید ابرار علی شاہ چشتی
ھاشمی ہومیو پیتھک کلینک
مٹہ مغل خیل, شبقدر, چارسدہ

"ڈینگی بخار کے بداثرات اور پپیتہ کا استعمال"حالیہ دنوں میں ڈینگی بخار ایک وبائی صورت اختیار کرگیا ہے.ابتدائی علامات ظاہر...
30/10/2024

"ڈینگی بخار کے بداثرات اور پپیتہ کا استعمال"

حالیہ دنوں میں ڈینگی بخار ایک وبائی صورت اختیار کرگیا ہے.ابتدائی علامات ظاہر ہونے پر کسی بھی قریبی کوالیفائیڈ معالج کی خدمات فورا حاصل کریں تاکہ بر وقت مرض پہ قابو پایا جاسکے.
ڈینگی بخار سے شفایابی کے بعد اکثر مریضوں میں پلیٹ لٹس کی کمی اور انتہائی کمزوری مشاھدے میں آئی ہے.
جدید میڈیکل ریسرچ کے مطابق پلیٹ لٹس کی کمی کی صورت میں پپیتہ جوکہ ایک پھل ہے کا استعمال انتہائی مفید ہے. لیکن یہ پھل اکٹر اوقات بازار میں دستیاب نہیں ہوتا.
ہومیوپیتھی میں ایک میڈیسن
(Carica papaya Q)
جوکہ پپیتہ سے جدید ہومیوپیتھک سائنٹیفک اصولوں کے مُطابق تیار ہوتا ہے .انتہائی کم قیمت ہونے اور عام ہومیو سٹورز پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ڈینگی فیور میں پلیٹ لٹس کی کمی کو تیزی سے بڑھاتی ہے. اور کوئی ضمنی اثرات بھی نہیں.
اسکے علاوہ عام کمزوری اور بھوک بڑھانے کیلئے Alfalfa Q کا استعمال بھی کیاجاۓ تو بہت بہترین اور موثر نتائج حاصل ہوجاتے ہیں. یہ بھی ایک فوڈ سپلیمنٹ ہے.
ان دونوں ادویات کا استعمال بطور ٹانک کیا جاۓ جو کہ پلیٹ لٹس کی کمی دور کرنے آور بھوک بڑھانے, عام جسمانی کمزوری اور بعد از بیماری نقاہت دور کرنے کیلئے انتہائی موثر و کارآمد ہے.
دونوں ادویات کے 10,10 قطرے ایک گھونث پانی میں تین دفعہ استعمال کریں.

طالب دعا
ڈاکٹرسید ابرار علی شاہ چشتی
ڈی. ایچ .ایم. ایس(پنجاب)
آر. ایچ. ایم. پی(اسلام آباد)
موبائل. 03460908040

29/10/2024
کچھ نہیں ہوتا"کچھ نہیں ہوتا" یہ خطرناک الفاظ ہمیں اکثر کئ مواقع پر روزمرہ کے معمولات میں سننے کو ملتے ہیں.دوست احباب جن ...
29/10/2024

کچھ نہیں ہوتا

"کچھ نہیں ہوتا" یہ خطرناک الفاظ ہمیں اکثر کئ مواقع پر روزمرہ کے معمولات میں سننے کو ملتے ہیں.دوست احباب جن کو ذیابیطس شکری( بلڈ شوگر) کا مرض لاحق ہوتا ہے دعوت میں بڑے آرام سے کوشش کرتے ہیں کہ میٹھے سے ہاتھ روک لیا جاۓ لیکن میزبان یا کوئی اور دوست آواز دیتا ہے بھائی میٹھائی لینا,
نہیں یار مجھے شوگر ہے
"اوہو تھوڑا کھالو کچھ نہیں ہوتا"
جوڑوں کے امراض میں مبتلا احباب جب دعوت پر جاتے ہیں چاول,گوشت سے تواضع ہوتئ ہے تب بھی یہی الفاظ سننے کو ملتے ہیں
کچھ نہیں ہوتا تھوڑا کھالیں جناب...

معذرت کے ساتھ جب کچھ ہوجاتا ہے تو وہی سب دوست, احباب اپنے اپنے گھر ہوتے ہیں اور مریض اور اسکے گھر والے مصیبت کا شکار ہوجاتے ہیں.
اور پھر میڈیکل رپورٹس اور میڈیسن کے بھرےہوۓ شاپر ہاتھوں میں لیکر ڈاکٹروں اور حکیموں کے کلینکس کے چکر کاٹ رہے ہوتے ہیں.
لہذا ہمیں اگر اپنے دوست, احباب اور پیاروں کی صحت و تندرستی عزیز ہے تو انکو صحت مند غذا کھانے کی ترغیب دیں ورنہ کم ازکم ان کو مضر صحت غذا سے احتراز کا مشورہ دینا ہی اپنا فرض سمجھیں.
دور حاضر میں ہر مریض اتنا باشعور ہے کہ مضر صحت وصحت مند غذا کے بارے فرق جانتا ہے. انکو بھی چاہئے کہ اپنی صحت کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کی تکلیف کا خیال رکھے.
مشہور قول ہے کہ
پرہیز علاج سے بہتر ہے.

ھاشمی ہومیو کلینک رجسٹرڈ

Address

Matta Mughal Khel
Shabqadar

Telephone

+923460908040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Syed Ibrar Ali Shah Chishti Nutritional advisor & Homeo physician posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Syed Ibrar Ali Shah Chishti Nutritional advisor & Homeo physician:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram