08/12/2025
لیپیڈ پروفائل ٹیسٹ ایک خون کا ٹیسٹ ہے جس کے ذریعے جسم میں موجود چربی کی مختلف اقسام کی مقدار معلوم کی جاتی ہے۔ اس ٹیسٹ سے دل کی بیماریوں، ہارٹ اٹیک اور کولیسٹرول بڑھنے کے خطرات کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
اس میں عام طور پر یہ چیزیں چیک کی جاتی ہیں:
1. Total Cholesterol (مجموعی کولیسٹرول)
2. LDL (خراب کولیسٹرول) – دل کی بیماریوں کا بڑا سبب
3. HDL (اچھا کولیسٹرول) – دل کو محفوظ رکھنے والا
4. Triglycerides (ٹرا ئی گلیسرائیڈز) – خون میں موجود چربی کی ایک مخصوص قسم
یہ ٹیسٹ عام طور پر 12 گھنٹے فاسٹنگ کے بعد کیا جاتا ہے۔