Life Care Medical Clinic Dr Muhammad Ashfaq Awan

Life Care Medical Clinic Dr Muhammad Ashfaq Awan Dr.Muhammad Ashfaq Awan
Life Care Medical Clinic
Doctor Hakeem Muhammad Ashfaq Awan
(1)

تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک ہو
31/03/2025

تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک ہو

افطاری کے لیے کیمیکل فری املی  آلو بخارا کا شربت گھر میں بنائیں اور بازار والے رنگ برنگے اور کیمیکل والے مہنگے شربت سے ج...
25/02/2025

افطاری کے لیے کیمیکل فری املی آلو بخارا کا شربت گھر میں بنائیں اور بازار والے رنگ برنگے اور کیمیکل والے مہنگے شربت سے جان چھڑائیں
بنانے کا طریقہ
املی 500 گرام
آلوبخارا 100 گرام
چینی 1 کلو
لیمن ایک
کالا نمک حسب ذائقہ
املی اور آلو بخارا کو 2 گھنٹے کے لیے پانی میں ڈال کر رکھ دیں
جب نرم ہو جائے گٹھلیاں نکال کر کر پلپ کو گرائنڈ کر لیں
ایک کلو چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پگھلا لیں اور اسمیں پلپ ڈال کر اچھی طرح پکا لیں اور شربت کو گاڑھا کر لیں اس میں کالا نمک اور تھوڑا سا لیمن جوس ڈال دیں
جب ٹھنڈا ہو جائے کسی شیشے کی بوتل ڈال کر رکھ لیں اور صرف 20 ملی لیٹر شربت 3 لیٹر پانی کے لیے کافی ہے

اس پر زیادہ سے زیادہ خرچ 500 روپے آتا ہے اور پورے رمضان کے کافی ہے وہ بھی ہر طرح کے کیمیکل ،رنگ اور کیمیکل والی خوشبو سے پاک
بچے اور بڑے مزے سے استعمال کریں دعا دیں گے انشااللہ
ڈاکٹر و حکیم محمد اشفاق اعوان
لائف کیئر میڈیکل کلینک

06/01/2025

جسم کی کمزوری اور ہڈیوں کے مضبوطی کے لیے بہترین نسخہ

https://www.youtube.com/
29/12/2024

https://www.youtube.com/

My name is Dr. Muhammad Ashfaq Awan I will be uploading health and beauty tips videos on daily basis. Please subscribe my channel.

05/11/2024

پرانی سے پرانی بادی بواسیر ٹھیک کرنے کی ادویات
سلفر200 صبح
ایسڈ نائٹرک200 دوپہر
نکس وامیکا 200 شام
روزانہ ایک خوراک استعمال کروائیں فائدہ ہو گا ۔۔

13/10/2024

قبض
قبض پاخانے کاسخت خشک ہونا ۔آنتوں میں پڑے رہناحاجت ہونے پر میگنیوں کی شکل میں اخراج ہونامشکل سے زور لگا کر پاخانہ تکلیف سے آناجو آنتوں کی حرکات کی کمی یا سلوو ہونے کی وجہ سے پانی کا انجذاب بہت کم ہونا ہاضمہ خراب ہونا بھی قبض کی ایک وجہ ہے

اگر مریض کوگھر سے باہر یعنی کہیں جانے پر یا سفر میں قبض ہوجائے تو

دن میں ایک بار Lycopodium 200

اگرقبض آنتوں کی کمزوری کی وجہ سے ہو تو

دن میں ایک بار O***m 200

اگرقبض ایسی ہو کہ کئی کئی دن حاجت نہ ہو تو

دن میں ایک بار Plumbum Met 200

اگر مریض کواتنی قبض ہو کہ ہربار اس کو جلاب کے لئے بار بار گولیاں کھانی پڑیں تو اس کے لئے

Nux Vomica 200

رات کو سوتے وقت کچھ عرصہ تک لیں اس سے یہ مرض مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔
لائف کیئر میڈیکل کلینک
ڈاکٹر و حکیم محمد اشفاق اعوان

نسخہ برائے ذیابیطستخم جامن۔        250گرامخولنجان۔          36گرامگڑمار بوٹی۔      125گراممرچ سفید۔       24گرامپنیرڈوڈی...
16/05/2024

نسخہ برائے ذیابیطس
تخم جامن۔ 250گرام
خولنجان۔ 36گرام
گڑمار بوٹی۔ 125گرام
مرچ سفید۔ 24گرام
پنیرڈوڈی۔ 48گرام
رسونت اصلی۔ 24گرام
کتھہ سفید۔ 48گرام
تمام اجزاء کو سفوف کریں۔
مقدار خوراک: آدھا چمچ چائے والا ہمراہ آب تازہ۔
ڈاکٹر و حکیم محمد اشفاق اعوان
لائف کیئر میڈیکل کلینک

**گرمیوں میں خربوزہ کھانا عادت بنالیں**بینائی کے لیے فائدہ مندغذائیت سے بھرپورجلد کی صحت بہتر کرےجسمانی دفاعی نظام مضبوط...
06/05/2024

**گرمیوں میں خربوزہ کھانا عادت بنالیں**
بینائی کے لیے فائدہ مند
غذائیت سے بھرپور
جلد کی صحت بہتر کرے
جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے
جسم میں پانی کی مقدار پوری کرے
بالوں کی نشوونما میں مددگار
بلڈ پریشر کنٹرول کرے
نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے
گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان بھر میں ایک پھل بہت زیادہ نظر آنے لگتا ہے جو قیمت میں سستا مگر ذائقے میں بے مثال ہوتا ہے۔
جی ہاں ہم بات کررہے ہیں خربوزے کی، جو کہ آسانی سے دستیاب، سستا اور مزیدار پھل ہے۔
رس دار اور خوشبودار خربوزے اکثر افراد بہت شوق سے کھاتے ہیں، تاہم اگر آپ کو وہ پسند نہیں تو اسے کھانا عادت بنالیں کیونکہ یہ صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔
ویسے جان لیں کہ یہ پھل بیٹا کیروٹین، وٹامن سی اور متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
بینائی کے لیے فائدہ مند
خربوزوں میں ایک اینٹی آکسائیڈنٹ بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو کہ آنکھوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود zeaxanthin بینائی کے لیے خصوصی طور پر بہت زیادہ فائدہ مند ہے اور عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی کے مسائل جیسے بینائی کمزور ہونا وغیرہ سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے۔
غذائیت سے بھرپور
خربوزے غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں اور ایک بار کھانے سے ہی وٹامن سی اور اے کی روزانہ درکار مقدار کا 50 فیصد حصہ حاصل کیا جاسکتا ہے، وٹامن اے بینائی کی صحت بہتر کرتا ہے جبکہ ورم کم کرتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی جلد کی صحت، جسمانی دفاعی نظام اور سیلولر ہیلتھ کو بہتر کرتا ہے۔ وٹامن سی ڈی این اے کے عمر بڑھنے سے ہونے والے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔
جلد کی صحت بہتر کرے
خربوزے جلد کے لیے جادوئی ثابت ہوسکتے ہیں، اس میں جلد کے لیے فائدہ مند کولیگن موجود ہوتا ہے جو کہ جلدی ٹشوز کو ڈھیلا نہیں ہونے دیتا جبکہ جھریوں کا امکان کم کرتا ہے۔ اسی طرح وٹامن سی چہرے کی قدرتی جگمگاہٹ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے
خربوزے میں مختلف اجزاء کا امتزاج اسے جسمانی دفاعی نظام مضبوط بنانے کے لیے اہم بناتا ہے، جیسے وٹامن سی، وٹامن اے، بیٹا کیروٹین اور دیگر اجزاء جسم میں گردش کرنے والے مضر صحت فری ریڈیکلز سے پیدا ہونے والے امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ وٹامن سی خون کے سفید خلیات کی پیدوار کو حرکت میں لاتا ہے جو کہ مختلف خطرناک بیکٹریا، وائرس اور دیگر زہریلے مواد سے جسم کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
جسم میں پانی کی مقدار پوری کرے
خربوزے موسم گرما کا سپرفوڈ اس لیے بھی ہے کیونکہ ان میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ گرم موسم میں جسم میں پانی کی سطح مناسب حد تک رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
بالوں کی نشوونما میں مددگار
چونکہ خربوزے وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں تو یہ بالوں کی نشوونما کے لیے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں۔ وٹامن اے صحت مند بال اور بالوں کی نشوونما کے لیے ضروری جز ہے، وٹامن اے سے سیبم کی پروڈکشن بڑھتی ہے جس کے نتیجے میں بال صحت مند اور ان میں نمی برقرار رہتی ہے۔
بلڈ پریشر کنٹرول کرے
یہ پھل بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے بھی اچھا انتخاب ہے، اس میں موجود پوٹاشیم خون کی شریانوں کو سکون پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں دوران خون کو ہموار رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ بلڈپریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔
نظام ہاضمہ کے مسائل دور کرے
خربوزے میں غذائی فائبر کی مناسب مقدار ہوتی ہے، غذائی فائبر قبض کو دور رکھنے کے ساتھ آنتوں کے افعال کو حرکت میں لانے کے لیے ضروری ہے۔ قبض کے اکثر شکار رہنے والے افراد کو اس پھل کو ضرور آزمانا چاہیے
ڈاکٹر و حکیم محمد اشفاق اعوان
لائف کیئر میڈیکل کلینک

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Life Care Medical Clinic Dr Muhammad Ashfaq Awan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share