Madni Matab

Madni Matab امراض مخصوصہ کے حل کیلئے مفید نسخہ جات اور قیمتی ادویات کا ادارہ مدنی مطب فیصل ٓباد
(1782)

گندم اور کالے چنے اچھی طرح ابال کر، ان میں حسبِ ذائقہ نمک، مرچ وغیرہ ملا کر اللہ کے نام پر بچوں میں تقسیم کیے جاتے تھے۔ ...
30/07/2025

گندم اور کالے چنے اچھی طرح ابال کر، ان میں حسبِ ذائقہ نمک، مرچ وغیرہ ملا کر اللہ کے نام پر بچوں میں تقسیم کیے جاتے تھے۔ ہماری سرائیکی زبان میں اسے "گھنگڑیاں" کہا جاتا ہے۔۔ یہ عمل عموماً مصیبت سے چھٹکارے کے لیے یا کسی نئے کام کی شروعات سے پہلے کیا جاتا تھا۔ مگر افسوس، آج کل یہ خوبصورت روایت بہت کم لوگوں میں باقی رہ گئی ہے۔❣️

بار بار الٹی کیلئے
30/07/2025

بار بار الٹی کیلئے

اے اللہ پاک ۔۔۔
30/07/2025

اے اللہ پاک ۔۔۔

بڑها ہوا پیٹ اور موٹاپا  تندر ستی ہزار نعمت ہے: واقعی اگر انسان صحت مند او ر توانا ہو تو وہ ہر مشکل سے مشکل کام کو بھی ک...
30/07/2025

بڑها ہوا پیٹ اور موٹاپا
تندر ستی ہزار نعمت ہے: واقعی اگر انسان صحت مند او ر توانا ہو تو وہ ہر مشکل سے مشکل کام کو بھی کرنے کا پکا ارادہ کر لیتا ہے۔

دور جدید میں بڑھا ہوا پیٹ ایک المیہ ہے۔ جس نے ہر مرد و عورت کو پریشان کر رکھا ہے۔
خواتین کو عموماً بے قاعدگی حیض، زچکی اور غیر متوازن خوراک کھانے اور ورزش نہ کرنے کی صورت میں موٹاپے کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔جبکہ مرد حضرت کوبھی غیر متوازن خوراک کھانے اور ورزش نہ کرنے کی صورت میں موٹاپے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
موٹاپا ایک ایسا مرض ہے جو خاموشی سے کسی تکلیف کے بغیر حملہ آور ہوتا ہے اور مریض کو اس کا علم تب ہوتا ہے جب اس کی شخصیت ماند پڑ جاتی ہے۔اگر آپ اسمارٹ اور سلم ہیں تو آپ کو ایسی نعمت حاصل ہے جس کی مثال نہیں ملتی، اس کے برعکس جو سلم نہیں تو آپ بھی اپنے جسم کو سمارٹ یا سلم بنا سکتے ہیں۔
آج ہم آپ کو چند ایسے قدرتی نسخے بتاتے ہیں جو آپ کے باورچی خانہ میں ہی اشیاء موجود ہیں ،
تو حاضر ہیں آپ کیلئے چند گھریلو دیسی آسان نسخے جس پر عمل کرکے آپ محض چند ہفتوں میں مزید اسمارٹ سلم، پرکشش اور جاذب نظر بن سکتے ہیں۔
لیکن خواتین یہ بات ذہن نشین رکھیں کہ خوبصورتی نمائش کیلئے نہیں ہوتی بلکہ خوبصورتی کا اظہار جائز اور محرم رشتوں کیلئے ہوتا ہے۔ نسخوں پر عمل کرکے آپ اپنے بدن سے زائد چربی کم کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں آپ زیادہ پرکشش اور جاذب نظر ہوجائیں گے اور خود کو مزید ہلکا پھلکا محسوس کریں گے،

نسخہ جات:
▪️سبز چائے کا استعمال پیٹ کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہر کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پیٹ کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
سبز چائے میں موجود اجزاءجسم کی فالتو چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ناصرف جسم کی چربی کم کرتی ہے بلکہ جسم کے زہریلے مادے بھی نکال دیتی ہے۔

▪️عرق لیموں وزن کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔ لیموں کا رس اور شہد ملا کر ایک گلاس گرم پانی میں مکس کر کے روزانہ صبح خالی پیٹ لیا جا سکتا ہے۔

▪️نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پینے سے پیٹ چند دنوں میں کم ہو جائے گا۔

▪️شہد کھانا موٹاپے کے لیے ایک بہترین گھریلو علاج ہے۔ یہ جسم میں جمع شدہ چربی کو متحرک کرکے گردش میں رکھتا ہے جو عام افعال کے لیے توانائی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی موٹے شخص کو 10 گرام کی چھوٹی مقدار سے شہد کھانا شروع کرنا چاہیئے یا ایک ٹیبل چمچ گرم پانی کے ساتھ لیا جائے۔ اسے صبح صبح کھانا صحت کے لیے زیادہ اچھا ہے۔ اس میں تازہ لیموں کے رس کا ایک چائے کا چمچ بھرا ہوا شامل کیا جا سکتا ہے۔

▪️نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔

▪️کھانے میں دارچینی اور ادرک کا زیادہ استعمال کرنے سے پیٹ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
دار چینی اور ادرک کا پوڈر بهی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

▪️وزن کو کم کرنے کے لیےروزانہ صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے،خالی پیٹ اور رات سونے سے پہلے ،ایک چائے کا چمچہ دارچینی اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پیئں۔اگر یہ عمل روزانہ کیا جائے تو وزن کم ہو جاتا ہے اور اس کے مستقل استعمال سے جسم میں فاضل چربی بھی نہیں بن پاتی ہے۔

▪️کالا زیرہ ،لاک دانہ ،کلونجی ،جوائن کے پتے،ہر ایک پچاس گرام تمام چیزوں کو ایک ساتھ ملا کر پیس لیں۔ایک چمچ صبح ناشتے سے پہلے ایک چمچ رات کهانے کے بعد پانی کے ساتھ کهایئں کم ازکم 40دن کورس کریں۔وزن میں کمی ہو گی۔

▪️گل یا سیمین چائے،اجوائن اور سرکہ(کوئی سا بھی) پانی میں ڈال کر اچھی طرح پکالیں اور فریج میں رکھ لیں ۔جب پینا ہو تو شہد ،دار چینی کا پائوڈر اور کلونجی مناسب مقدار میں ڈال کر روزانہ ناشتے کے 2 گھنٹے بعد ایک کپ پی لیں ۔اس سے آپ کے پیٹ کی گیس کا مسئلہ اور بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوگا۔ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش ضرور کریں ،خاص طور پر رات کے کھانے کے بعد 15 سے 20 منٹ کی چہل قدمی بہت اہم ہے ۔
اس نسخہ کیلئے کُچھ احتیاطی تدابیر:حاملہ اور بریسٹ فیڈ کروانے والی خواتین یہ نسخہ بالکل استعمال نہ کریں۔رمضان میں اگر آپ روزے رکھ رہی ہیں تو بہتر ہے کہ رمضان کے بعد اس کا استعمال شروع کریں۔

نوٹ: اگر آپ کا معدہ بالکل ٹھیک کام کرتا ہے تو جب آپ کو پتا چل جائے کہ یہ نُسخہ آپ کی باڈی کو IRRITATE نہیں کر رہا اور آپ اسے فائنلی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیں تو ایک بار آدھا کپ نہار مُنہ پی کر دیکھیں اگر جسم قبول کرے تو دنوں میں آپ کا پیٹ بالکل برابر ہوجائے گا۔ اگر طبیعت میں خرابی ہو تو پھر نہار مُنہ استعمال مت کریں۔اسے اپنی عادت مت بنائیں کیونکہ ہر جزو کی سرد گرم خاصیت ہوتی ہے ایک بار پیٹ نارمل ہو جائے تو اللہ کا شُکر ادا کرکے ایکسرسائز سٹارٹ کریں اور کم کھائیں۔ یاد رکھیں یہ وقتی علاج ہے ایک بار پیٹ کم کرنے کے بعد بھی اگر کھانے پینے میں بے اعتدالی جاری رکھی جائے صرف یہ سوچ کر کی دوبارہ بنا کر پی لیں گے تو یہ سراسر بے وقوفی اور اپنے جسم پر ظلم کے مترادف ہے۔اسے پینے کی کوئی خاص مدّت نہیں ہے جب تک مناسب لگے استعمال کریں لیکن ایک ماہ سے زیادہ استعمال مت کریں۔
○ شکر اور اس سے بنی اشیا کا استعمال بند کرنا اگرچہ مشکل ہے لیکن اس سے پرہیز بہت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ سافٹ ڈرنکس بھی انہی میں شامل ہیں جو اپنے اندر بہت چینی رکھتی ہیں۔ دوسری جانب شکر والے مشروبات میں تیل موجود ہوتا ہے جو پیٹ اور رانوں سمیت جسم میں کئی مقامات پر چربی بڑھاتا ہے۔

▪️ اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کو گھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔

▪️ ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
لہسن کا استعمال جسم میں شوگر اور انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے اور جسم میں موجود فالتو
چربی توانائی کے لئے میسر ہوتی ہے اور یوں پیٹ کی زائد چربی سے نجات ممکن ہو جاتی ہے۔

▪️ایک برتن میں ایک چمچ شہد، چند کالی مرچیں اور پودینہ ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر یہ قہوہ پی لیں۔ پودینہ معدے کے جملہ امراض کو درست کرتا ہے جبکہ شہد اور کالی مرچ پیٹ کی زائد چربی کو ختم کرے گی۔
▪️دارچینی میں بھی جسم کی اضافی چربی ختم کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔ آدھ چائے کا چمچ دارچینی پاوڈر لے کر اسے پانی میں ڈال کر پانچ منٹ تک ابالیں، پھر اس میں شہد کا ایک چمچ شامل کر کے اس محلول کو چھان لیں۔ یہ قہوہ سونے سے پہلے اور ناشتے سے قبل استعمال کریں اور حیران کن طریقے سے پیٹ کی چربی کم ہو گی-

▪️جسم سے زہریلے مواد اور فالتو چربی ختم کرنے کا لاجواب نسخہ
وقت کے ساتھ اور ہمارے کھانے کی وجہ سے عادات کی وجہ سے جسم میں زہریلے مواد اکھٹے ہوتے رہتے ہیں اور ساتھ ہی اضافی چربی اپنی جگہ بناتی ہے جس سے نجات کے لئے ہم مختلف طریقے آزماتے ہیں کبھی تو یہ نسخے کارگر ثابت ہوتے ہیں اور کبھی اس کا بالکل ہی فائدہ نہیں ہوتا لیکن آج ہم آپ کو دو ایسے طاقتور اجزاء کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کا جسم نہ صرف زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا بلکہ فالتو چربی بھی ختم ہو جائے گی
یہ دوا اجزاء
لونگ اور السی کے بیج ہیں
ترکیب تیاری :
گرام خشک لونگ اور 100گرام السی کے بیجوں کو کسی گرائینڈر میں اچھی طرح باریک کر لیں اس طرح باریک ہوں کہ بالکل پاوڈر کی شکل بن جائے
ترکیب استعمال : صبح ناشتے سے قبل یا دوران کھانے کے دو بڑے چمچ اس پاؤڈر کو گرم پانی میں حل کر کے پئیں تین دن استعمال کرنے کے بعد تین دن ناغہ کریں پھر تین دن استعمال کریں ایسا سال میں کم از کم
15 بار کریں
انشاءاللہ آپ اپنے آپ کو پرسکون اور ہلکا محسوس کریں گے اور خدا کے فضل سے ہپ،ٹانگوں،کمر،پیٹ کی چربی کم ہو گی ۔
نسخہ نمبر 2: -
لاکھ دانہ ، سیاہ زیرہ اور کلونجی ہم وزن لے کر پیس لیں ۔ اور کیپسول بھر لیں ناشتے سے قبل ایک کیپسول کھالیں ۔ یہ نسخہ بھی کافی کارآمد ہے۔

○ورزش کا وزن میں کمی کرنے میں اہم کردار ہے.
اس سے چربی کے طور پر جسم میں محفوظ کیلوریز استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ،اس سے پریشانی سے نجات ملتی ہے۔ اور عضلات کی قوت بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔ پیدل چلنا ورزش کی ابتداء کے لیے ایک بہترین عمل ہے اور اس کے بعد دوڑنا،تیراکی کی جا سکتی ہے۔

○نیم گرم ایک گلاس پانی میں لیموں نچوڑیں اور ایک چمچ شہد ملا کر نہار منہ پی لیں ایک مہینے میں پیٹ کم ہو جائے گا اور چہرے کی رونق بھی بڑھ جائے گی۔

○ موٹاپا ختم کرنے کیلئے، لا جواب نسخہ:
نسخہ :
سونف 50 گرام ، اجوائن دیسی 50 گرام ، ثناء مکی 100 گرام ، تخم خربوزہ 100 گرام ،
تیاری : تمام ادویات کو اچھی طرح صاف کر کے دس کلو پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں پانی جب سات کلو رہ جائے تو پانی کو چھان کر بوتلوں میں محفوظ کر کے رکھ لیں ۔
طریقہ : صبح و شام خالی پیٹ آدھا گلاس نیم گرم کر کے پیئں 1 سے 2 ماہ تک ۔.
فوائد : تمام جسمانی سوزش ختم کرتا ہے اور یورک ایسڈ ختم کرتا ہے گیس قبض ختم کرتا ہے ، پیٹ اور جسم کی فالتو چربی ختم کر کے جسم کو خوبصورت بناتا ہے ، بہت عمدہ اور لا جواب نسخہ ہے ۔

○ اگرچہ ورزش اور ٹوٹکوں سے پیٹ کی چربی کم کرنے میں بہت مدد ملتی ہے لیکن درست وقت پر درست غذا کھانے سے بھی پیٹ کی چربی کو بہت حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ!!!
پوسٹ پسند آئے تو ضرور اس کو لائک اور شیر کریں۔

آج کی بات
30/07/2025

آج کی بات

بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچ...
30/07/2025

بادیان کے پھول کو گرم پانی میں ڈالیں اور بتائے گئے طریقے سے استعمال کریں ۔۔۔۔۔ ایسا کمال کا نسخہ جو آپ کے ہزاروں روپے بچا سکتا ہے ۔۔۔

بادیان کے پھول بریانی میں تو خوب نظرآتے ہوں گے کبھی یہ سوچا ہے کہ اس میں ایسی کیا خاص بات ہے یا یہ ہمیں کس طرح فائدہ دے سکتے ہیں۔ کچن میں موجود ہر چیز کسی نہ کسی طرح آپ کی صحت اور جلد کے لئے فائدہ مند رہتی ہے مگر بات یہ ہے کہ ہم خود نہیں جانتے ہیں اس کی افادیت۔ چلیں آج جانیں کہ بادیان کے پھول کیا فائدہ دیتے ہیں اور ان کو کس طرح سے استعمال کرنا چاہیئے.۔۔؟

غذائیت:

بادیان کےایک پھول میں 23 گرام کیلوریز، 1گرام پروٹین، فیٹ ایک گرام، کاربس 3 گرام، فائبر 1 گرام، آئرن 13 گرام، مینگنیز 7 فیصد، کیلشئم 4 فیصد، فاسفورس 3 فیصد، پوٹاشئیم 3 فیصد اور کاپر 3 فیصد پایا جاتا ہے۔ اب آپ خود دیکھیں ایک چھوٹے سے بادیان کے پھول میں اتنی غذائیت موجود ہے جب اس کا فائدہ دیکھیں گے تو بھی یقیناً آپ کو یہی لگے گا کہ اتنی سی چیز میں اتنے ڈھیروں فائدے ہیں۔

فوائد:-

• ماہرینِ صحت کے مطابق بادیان کے پھول جگر کی اچھی اور مثبت صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔
• قبض کے مسائل سے پریشان افراد ہزاروں چیزیں استعمال کرتے ہیں مگر بادیان کو کسی نے نہیں کیا ہوگا اب تک استعمال۔ تو اب سے آپ بادیان کا ایک پھول لیں اور اس کو ایک کپ پانی میں اتنا پکائیں کہ پانی آدھا کپ رہ جائے اور یہ پیئیں پھر فائدہ دیکھیں۔
• جن لوگوں کو وحشت و خو ف اور دل تیز دھڑکنے کی شکایت ہو وہ بھی اس ایک پھول سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
• معدہ میں جلن اور تیزابیت کا سب سے اہم علاج بادیان ہیں۔
• بینائی کی تیزی میں بھی بادیان اہم ہے۔
• جن لوگوں کو ہاتھ پائوں جلنے کی شکایت ہے وہ بھی اس کو استعمال ضرور کریں۔
• قے، متلی اور دست کا مسئلہ رہتا ہے تو بادیان کا پھول استعمال کرنا نہ بھولیں۔۔
• بچوں میں عموماً بھوک نہ لگنے کی شکایت زیادہ ہوتی ہے ان کے لئے بھی یہی بادیان مفید ہے۔
• خواتین میں مینوپاس کے مسائل کو کنٹرول کرنے میں بادیان سے بہتر کوئی نسخہ نہیں ہے۔

استعمال:

بادیان کے پھولوں کو استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں:
• ان کو پیس کر پاؤڈر کی شکل میں بنالیں اور پانی کے ساتھ استعمال کریں۔۔
• ان کا قہوہ بنائیں اور پیئیں۔
• ان کو کھانوں میں زیادہ استعمال کریں۔
• بادیان کا تیل بنا کر بھی استعمال کرنا بہت فائدہ مند ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

تمھارا رب بڑا با حیا اور شرمیلا ہے
30/07/2025

تمھارا رب بڑا با حیا اور شرمیلا ہے

30/07/2025

قبض آنتوں کی خشکی
دائمی قبض، گیس بدھضمی بڑھے ہوۓ پیٹ کو کم کرتا ھے
معدہ اور آنتوں کی خشکی میں مفید ہے۔
نسخہ
ھوالشافی
مغز دھنیا 50 گرام
مغز سونف 50 گرام
سناء مکی مصفی 50 گرام
ہڑ جلابہ 30 گرام
دانہ الائچی خورد 20 گرام
مغز بادام 50 گرام
مصری 100 گرام
ان سب کا باریک سفوف بناکر دیسی گھی سے چرب کرکے رکھیں.
طریقہ استعمال ---)
خوراک ایک چمچ رات کو کھانا کھانے کے دو گھنٹہ بعد استعمال کریں اوپر آدھا گھنٹا پانی نہ پئیں۔

سبحان اللہ
30/07/2025

سبحان اللہ

29/07/2025
گھریلو علاج
29/07/2025

گھریلو علاج

اللہ کو خوش کرنے کی دعا
29/07/2025

اللہ کو خوش کرنے کی دعا

Address

Shop #27 Mediacom Plaza Kohnoor City
Shah Faisalabad
38000

Opening Hours

Monday 11:00 - 19:00
Tuesday 11:00 - 23:00
Wednesday 11:00 - 19:00
Thursday 11:00 - 19:00
Friday 11:00 - 21:30
Saturday 11:00 - 19:00

Telephone

00923228668662

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madni Matab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share