Dr Subhan Ullah

Dr Subhan Ullah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr Subhan Ullah, Mental Health Service, Shah Faisalabad.

ڈاکٹر سبحان انصاری
اسسٹنٹ پروفیسر سائیکائٹری/ ماہر نفسیات
(کلینک: فیصل آباد ،جھنگ گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ)
رابطہ نمبر 03004489579
Psychiatry and Psychology Clinic

"زندگی قریب سے دیکھو تو المیہ ہے، دور سے دیکھو تو مزاحیہ۔"— چارلی چپلنیہ اقتباس نہ صرف اُن کی فلمی زندگی کی عکاسی کرتا ہ...
29/07/2025

"زندگی قریب سے دیکھو تو المیہ ہے، دور سے دیکھو تو مزاحیہ۔"
— چارلی چپلن

یہ اقتباس نہ صرف اُن کی فلمی زندگی کی عکاسی کرتا ہے، بلکہ انسانی جذبات کی گہرائی کو بھی ظاہر کرتا ہے — کہ ہنسی کے پیچھے اکثر ایک خاموش دکھ چھپا ہوتا ہے۔
🍁🖤🍂

29/07/2025
28/07/2025

"نصیب پر اتنے گلے شکوے نہ کرو، اقبال کہتا ہے جب خدا راضی ہو جائے تو سب کچھ خود بخود مل جاتا ہے۔"
یہ اقبال کے گہرے اور بصیرت بھری الفاظ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ اللہ کے فیصلوں پر بھروسہ رکھو۔ صبر، یقین اور توکل کے ساتھ زندگی کے سفر کو گزارو، کیونکہ کائنات ہمیشہ اللہ کی مرضی کے مطابق ہی ترتیب پاتی ہے۔
ہمیں اقبال کی دانائی سے سبق لینا چاہیے، اور زندگی کی مشکلات کو امید اور سکون کے ساتھ قبول کرنا چاہیے۔

#سفر #زندگی #زندگی

” تھامس ایڈیسن مشہور عالم سائنسدان تھا.. اپنے بچپن میں  بخار کے باعث وہ قوت گویائی سے محروم ہو گیا تھا.جب وہ چھوٹا تھا.ت...
28/07/2025

” تھامس ایڈیسن مشہور عالم سائنسدان تھا..
اپنے بچپن میں بخار کے باعث وہ قوت گویائی سے محروم ہو گیا تھا.
جب وہ چھوٹا تھا.
تو ایک دن وہ سکول سے آیا اور ایک سر بمہر لفافہ اپنی والدہ کو دیا کہ استاد نے دیا ہے کہ " اپنی ماں کو دے دو ."

ماں نے کھول کر پڑھا.
اور اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے.

پھر اس نے با آواز بلند پڑھا.

” تمھارا بیٹا ایک جینئس ہے، یہ سکول اس کے لئے بہت چھوٹا ہے، اور یہاں اتنے اچھے استاد نہیں کہ اسے پڑھا سکیں سو آپ اسے خود ہی پڑھائیں. “
اس کے بعد اس کو پڑھانے کی ذمہ داری اس کی والدہ نے لے لی.

سالوں بعد جب تھامس ایڈیسن ایک سائنسدان کے طور مشہور عالم ہو گیا تھا.

اور اس کی والدہ وفات پا چکی تو وہ اپنے خاندان کے

پرانے کاغذات میں کچھ ڈھونڈ رہا تھا کہ اسے وہی خط ملا.

اُس نے خط کو کھولا تو اس پر لکھا تھا.

” آپ کا بیٹا انتہائی غبی ( کند ذہن ) اور ذہنی طور پہ ناکارہ ہے... ہم اسے اب مزید اسکول میں نہیں رکھ سکتے.“

اسی دن ایڈیسن نے اپنی ڈائری میں لکھا.

” تھامس ایلوا ایڈیسن ایک ذہنی ناکارہ بچہ تھا
پر ایک عظیم ماں نے اسے صدی کا سب سے بڑا سائنسدان بنا دیا. “

(ماں نسلوں کو سنوار دیتی ہے )

سکول کی بیٹھک بدلنے سے تعلیمی انقلاب — کیرالہ کی حیران کن مثالکبھی آپ نے سوچا ہے کہ صرف کلاس روم میں بچوں کے بیٹھنے کی ت...
28/07/2025

سکول کی بیٹھک بدلنے سے تعلیمی انقلاب — کیرالہ کی حیران کن مثال

کبھی آپ نے سوچا ہے کہ صرف کلاس روم میں بچوں کے بیٹھنے کی ترتیب بدلنے سے تعلیمی نتائج میں انقلاب لایا جا سکتا ہے؟ شاید یہ سن کر حیرت ہو، مگر بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے ایک اسکول نے یہ کر دکھایا ہے۔

ہم میں سے بیشتر ایسے اسکولوں سے وابستہ رہے ہیں جہاں ذہین اور لائق سمجھے جانے والے بچوں کو اگلی قطاروں میں بٹھایا جاتا تھا، جبکہ نسبتاً کمزور یا شرارتی بچوں کو "بیک بینچر" بنا کر پچھلی نشستوں پر دھکیل دیا جاتا تھا۔ یوں لگتا تھا جیسے تعلیم بھی ایک مخصوص طبقے کا حق ہو اور باقی صرف حاضری پوری کرنے آئے ہوں۔

اساتذہ کی توجہ کا مرکز بھی یہی اگلی قطاریں ہوتی تھیں۔ وہ چاہتے تھے کہ یہ بچے اچھے نمبر لائیں، تاکہ اسکول اور استاد کی شہرت میں اضافہ ہو۔ لیکن اس "تفریق زدہ ترتیب" میں پیچھے بیٹھنے والے بچوں کی صلاحیتیں اکثر نظر انداز ہو جاتی تھیں، اور رفتہ رفتہ وہ تعلیمی میدان سے دُور ہوتے جاتے تھے۔

کیرالہ کے اس اسکول نے اسی پرانی روایت کو توڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے بچوں کو قطاروں میں بٹھانے کی بجائے ایک نیم دائرہ (Half Circle) کی صورت میں بٹھانا شروع کیا، جس کے بیچ میں استاد کو جگہ دی گئی۔ اس ترتیب کا مقصد واضح تھا:
ہر بچہ استاد کے برابر فاصلے پر ہو، ہر بچے کو یکساں توجہ ملے، اور کوئی بھی "بیک بینچر" نہ رہے۔

اس چھوٹی سی تبدیلی نے حیران کن نتائج دیے۔ وہ بچے جو پہلے خاموش، شرمیلے یا نالائق سمجھے جاتے تھے، اب استاد کی توجہ پا کر اعتماد سے بھر گئے۔ ان کی کارکردگی میں بہتری آئی اور وہ تعلیمی مقابلے میں حصہ لینے لگے۔

یہ تجربہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ تعلیمی نظام میں صرف بڑے نصاب یا بھاری بجٹ سے ہی نہیں، بلکہ سوچ کی تبدیلی اور چھوٹے مگر مؤثر اقدامات سے بھی بڑی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

آپ نے اسکول میں کہاں بیٹھا؟ اگلی صف میں یا پچھلی؟
اب سوچئے، اگر ہم ہر بچے کو برابر کا موقع دیں تو کیسا معاشرہ بنے گا؟
اس پیغام کو ضرور دوسروں تک پہنچائیں، کیونکہ تعلیم صرف علم نہیں، برابری کا نام بھی ہے۔

ایک ایپیلاگ (مختصر نظم)میں نے پتھریلی جگہوں پر پھولوں کو آتے (اگتے) دیکھا ہےاور بدصورت چہروں والے انسانوں کو نیک (مہربان...
28/07/2025

ایک ایپیلاگ (مختصر نظم)
میں نے پتھریلی جگہوں پر پھولوں کو آتے (اگتے) دیکھا ہے
اور بدصورت چہروں والے انسانوں کو نیک (مہربان) کام کرتے دیکھا ہے
اور گھوڑوں کی دوڑ میں سب سے برے گھوڑے کو سونے کا کپ جیتتے دیکھا ہے
پس مجھے بھی بھروسہ ہے ۔

John Masefield ۔۔۔

#میں #میں

فریڈرک اینگلز نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ؛ "ہم ایک طبقاتی معاشرے (society of classes) میں اپنے گمشدہ حقوق تلاش کرنے کے لئے پ...
24/07/2025

فریڈرک اینگلز نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ؛
"ہم ایک طبقاتی معاشرے (society of classes) میں اپنے گمشدہ حقوق تلاش کرنے کے لئے پیدا ہوئے ہیں - ہمارے دماغوں میں بہت زیادہ غلیظ اور غلط نظریات بھر دیے گئے ہیں، یہ رائج نظریات دراصل حکمران طبقے (governing elite class) کے خیالات ہیں اور یہ نظریات ہر چیز پر حاوی ہیں "

برصغیر کے معاشرے میں طبقاتی نظام انگریز قوم کا متعارف کردہ ہے - لوگ برصغیر کی ترقی کی مثال دیتے ہوئے اکثر ریلوے کی مثال پیش کرتے ہیں کہ انگریزوں نے ریلوے لائنز بچھا کر یہاں ٹرینیں چلائیں -
ریلوے کی تعمیر پر لگنے والا پیسہ انگلینڈ سے نہیں منگوایا گیا تھا بلکہ یہ پیسہ برصغیر کا ہی تھا، ٹرین چلانے کا بنیادی مقصد برطانوی استعمار کے مفاد کی خاطر با سہولت سفر اور اسلحے کی برصغیر کے طول و عرض میں رسائی کو ممکن بنانا تھا -

اس ٹرین کے ساتھ ہی برصغیر کے معاشرے میں طبقاتی نظام کی باقاعدہ داغ بیل بھی پڑ گئی، یعنی؛ اشرافیہ کے سفر لیے بزنس کلاس اور فرسٹ کلاس کمپارٹمنٹس اورعام عوام کے لیے اکانومی کلاس یعنی تھرڈ کلاس کا سفر -

جیب میں پیسہ ہے تو آپ بزنس کلاس میں باعزت سفر کر سکتے ہیں؛ ریلوے کا عملہ آج بھی آپ سے یہ نہیں پوچھے گا کہ ٹکٹ کا پیسہ حلال ہے یا حرام کا ؟
سرمایہ دارانہ نظام میں حلال و حرام کی تمیز سے پاک صرف دولت اور املاک کی قدر ہوتی ہے -

فریڈرک اینگلز اور کارل مارکس نے یورپ کے طبقاتی اور سرمایہ دار معاشرے میں آنکھ کھولی تھی - یہ دونوں زندہ، آزاد اور حساس ذہن کے مالک تھے جن کو اس بات میں بہت دلچسپی تھی کہ معاشرے کے سب سے کمزور فرد؛ یعنی مزدور کو بھی وہی حقوق؛ مراعات اور سہولیات ملنی چاہئیں جو ایک سرمایہ دار اشرافیہ کے فرد کو میسر ہیں -

23/07/2025

Happiness used to be toys. Now it’s silence, sleep, and someone who listens.p

Punjab accelerates toward a greener future! 🌱⚡1,100 electric taxis to be distributed on interest-free installments Read ...
23/07/2025

Punjab accelerates toward a greener future! 🌱⚡
1,100 electric taxis to be distributed on interest-free installments

Read Full Blog Now: https://buff.ly/r8nZWKm

23/07/2025

🔴 اہم گزارش برائے تمام سیاح حضرات 🔴

پیارے ہم وطنو!

خصوصاً پنجاب، سندھ اور دیگر میدانی علاقوں سے تشریف لانے والے معزز سیاحوں سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ پہاڑی علاقوں کی مون سون کے دوران حساس صورتحال کو انتہائی سنجیدگی سے لیں۔

یقیناً، ان حسین وادیوں، پُر فضا پہاڑوں اور بہتے دریاؤں کی خوبصورتی دل موہ لینے والی ہے، مگر یاد رکھیں — ان مناظر کے پیچھے قدرتی خطرات بھی چھپے ہوتے ہیں جنہیں نظرانداز کرنا اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

🌧️ ان دنوں پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جو چند لمحوں میں:

چھوٹے نالوں کو سیلابی ریلے میں بدل دیتا ہے،

برساتی گزرگاہیں خطرناک راستے بن جاتی ہیں،

اور دریا خطرناک حد تک بپھر سکتے ہیں۔

گزشتہ روز ناران اور چلاس کے درمیان پیش آنے والا حادثہ اسی غفلت کا نتیجہ تھا، جہاں اچانک آنے والے پانی نے کئی قیمتی جانیں نگل لیں۔
یہ سانحات دل دہلا دینے والے ہیں — اور اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو مزید جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔

🟢 لہٰذا آپ سے انتہائی ادب سے درخواست ہے:

✅ روانگی سے قبل موسم کی مکمل معلومات حاصل کریں
✅ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں
✅ دریا، نالے یا برساتی راستوں کے قریب خیمہ نہ لگائیں اور نہ ہی ان کو عبور کریں
✅ خطرہ محسوس ہوتے ہی فوراً محفوظ مقام کی طرف منتقل ہو جائیں
✅ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دوسروں کو بھی آگاہ کریں

📢 یاد رکھیں: جان ہے تو جہاں ہے
زندگی اللہ کی امانت ہے، اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔

⚠️ سیر کا مزہ صرف اُس وقت ہے جب آپ محفوظ ہوں۔

احتیاط کریں، محفوظ رہیں، خوش رہیں!

|رانالیاقت| نیلم ویلی| آذاد کشمیر|

#عمل #حد #زندگی

Address

Shah Faisalabad

Opening Hours

Monday 16:00 - 20:00
Tuesday 16:00 - 20:00
Wednesday 16:00 - 20:00
Thursday 16:00 - 20:00
Friday 18:00 - 20:00

Telephone

+923004489579

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Subhan Ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Subhan Ullah:

Share