29/06/2025
انتہائی چھوٹے بچوں کی بون میرو بائیوپسی 🩸
فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انتہائی چھوٹے بچوں کی بون میرو کی سہولت موجود ہے۔ چھ سال سے چھوٹے بچوں کی بون میرو بائیوپسی صرف میں ہی کرتا ہوں۔ اس ریجن میں کہیں اور نہیں ہوتی۔ اگر ہوتی بھی ہے تو میرے علم میں نہیں براہ مہربانی میری اصلاح فرما دیں۔ عام خیال یہ ہے کہ خون جگر میں بنتا ہے لیکن یہ درست نہیں۔ پیدائش کے بعد خون ہڈیوں میں بنتا ہے۔ خون کا بننا 18 مہینے کی عمر کے بعد فلیٹ بونز یعنی کہ کولے کی ہڈی، چھاتی کی ہڈی، یا مُہروں کی ہڈیوں میں منتقل ہوتا ہے۔ اس سے پہلے یہ لمبی ہڈیوں یعنی کہ ٹانگوں اور بازوں کی ہڈیوں میں بن رہا ہوتا ہے۔ تو اس لیے بون میرو کرنے کے لیے پنڈلی کی ہڈی کا اوپر والا حصہ منتخب کیا جاتا ہے جو کہ جلد کے سب سے زیادہ قریب اور نرم ہوتا ہے۔ اس ویڈیو میں ایک سال کے بچے کی بون میرو بائوپسی ہوتی دکھائی گئی ہے۔ زائلوگین سے لوکل انسیزیا دینے کے بعد 16 نمبر کی لمبر پنکچر نیڈل استعمال کی جاتی ہے۔ اگر ہڈی کا پیس یعنی ٹریفائن بائوپسی نکالنا ہو تو 13 گیج کی بون میرو نیڈل استعمال ہوتی ہے۔