Mind Healer

Mind Healer We will help you understand and solve all your mental and behavioral issues with the help of counseling.

پیشے خدمت ہے پینسل تھیراپیاداس ہیں…؟دل بوجھل سا لگ رہا ہے…؟"پینسل تھیراپی" –ایک سادہ، مزے دار اور مؤثر طریقہ آزمائیں .!آ...
21/06/2025

پیشے خدمت ہے پینسل تھیراپی

اداس ہیں…؟

دل بوجھل سا لگ رہا ہے…؟

"پینسل تھیراپی" –
ایک سادہ، مزے دار اور مؤثر طریقہ آزمائیں .!
آئیے ایک چھوٹا سا دلچسپ تجربہ کرتے ہیں، جسے ماہرینِ نے کئی بار آزمایا اور فائدہ مند قرار دیا ہے:

جی ہاں، جب ہم غم، اداسی، ذہنی دباؤ،
اسٹریس ، ڈپریشن یا بے چینی محسوس کرتے ہیں
تو ہمارے چہرے کے مخصوص عضلات، جنہیں "زائگومیٹکس میجر" کہا جاتا ہے، سست پڑ جاتے ہیں۔ یہ وہی پٹھے ہیں جو مسکراہٹ کے وقت
حرکت کرتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اگر ہم ان عضلات کو "مصنوعی طور پر" حرکت دیں — یعنی چہرے پر مسکراہٹ پیدا کریں — تو دماغ دھوکہ کھا کر سمجھتا ہے کہ ہم خوش ہیں، اور نتیجے میں وہ خوشی والے ہارمون خارج کرتا ہے جیسے:

• اینڈورفنز – جو قدرتی درد کم کرنے والے ہیں
• ڈوپامین – جو موڈ خوشگوار بناتا ہے
• سیروٹونن – جو سکون اور ذہنی توازن لاتا ہے

اس کا آسان ترین طریقہ ہے: "پینسل تھیراپی"

بس ایک کچی پینسل یا قلم یا مسواک دانتوں کے درمیان رکھیں، یوں کہ جیسے آپ مصنوعی مسکراہٹ دے رہے ہوں۔

نہ اسے چبائیں، نہ دباؤ ڈالیں، بس آگے والے دانتوں میں آہستہ سے دبا کر رکھیں ۔ صرف ایک منٹ میں دماغ خوشی کے اشارے بھیجنا شروع کر دیتا ہے، اور آپ حیران رہ جائیں گے کہ کیسا مثبت اثر ہوتا ہے۔

یہ تھیراپی کن کے لیے مفید ہے؟

• وہ بچے جو ضدی، چپ یا غمگین رہتے ہیں
• وہ نوجوان جو پڑھائی، امتحانات یا ناکامیوں
سے ذہنی دباؤ میں رہتے ہیں

• وہ بزرگ جو ہر وقت سوچوں میں گم رہتے ہیں

• وہ دوست، ساتھی یا عزیز جو
کسی صدمے یا ذہنی تھکن میں مبتلا ہوں
اسے آزمائیں، ضرور آزمائیں۔ نہ کوئی دوا ، نہ خرچ ، صرف ایک پینسل یا مسواک جیسی لکڑی کی اسٹک اور ایک منٹ چاہیے۔

اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے
اس پیغام کو کسی اداس دل .تک پہنچا دیجیے
کبھی کبھی ایک چھوٹا سا مشورہ، ایک سادہ سا عمل، کسی کی زندگی بدل دیتا ہے۔

17/04/2023

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mind Healer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Mind Healer:

Share