07/07/2025
درد
درد کی کوئی شکل نہیں ہوتی کوئی صورت نہیں ہوتی درد کسی ایکسرے اور الٹراساؤنڈ میں نظر نہیں آتا درد ایک احساس ہے جو جسم میں کسی عضو کی ورم اور سوزش کا پتہ دیتا ہے بجاے اس کے کہ درد کی اطلاع پر اس عضو کی ورم اور سوزش کا علاج کیا جاے عوام بھی اور معالجین بھی سب سے پہلے اس اطلاع دینے والے درد کا قلع قمہ کرتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ علاج ہوگیا یہ ایک بہت بڑا دھوکا ہے اس لیے درد روک لینے کے بعد اس کی تشخیص کرکے اس عضو کی ورم اور سوزش کا علاج لازمی کیجیے ورنہ یہ کسی بڑے مرض کا پیش خیمہ ثابت ہوگا