Homeo Doctor Abdul Aziz Bhatti

Homeo Doctor Abdul Aziz Bhatti Educational Purpose Only
Avoide self medication



Homeo Dr. ABDUL AZIZ
D.H.M.S /R.H.M.P/lahore

دونوں کان کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ Otosporin عام طور پر شدید انفیکشن، سوزش، درد اور پیپ والے کان کے ل...
01/02/2026

دونوں کان کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ Otosporin عام طور پر شدید انفیکشن، سوزش، درد اور پیپ والے کان کے لیے دی جاتی ہے، اس میں عموماً اینٹی بایوٹک اجزاء (جیسے Neomycin, Polymyxin B) اور ایک سٹیرائیڈ (Hydrocortisone) شامل ہوتا ہے جو جراثیم کو ختم کرنے کے ساتھ سوجن اور خارش بھی کم کرتا ہے۔ جبکہ Lidosporin میں بھی اینٹی بایوٹک اجزاء ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ Lidocaine شامل ہوتا ہے جو درد کو فوراً سن کرنے میں مدد دیتا ہے، اس لیے یہ زیادہ تر درد اور جلن کو فوری آرام دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ دونوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ Otosporin انفیکشن اور سوزش کے علاج پر زیادہ فوکس کرتی ہے، جبکہ Lidosporin درد سے فوری آرام دینے میں زیادہ مؤثر ہوتی ہے، اس لیے دوا کا انتخاب کان کے مسئلے کی نوعیت کے مطابق کیا جاتا ہے
ہومیو ڈاکٹر عبدالعزیز شمسی #

07/01/2026

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن (PHC) - ہومیوپیتھک کلینک چیک لسٹ
یہ انڈیکیٹرز عام طور پر 5 حصوں میں تقسیم ہوتے ہیں:

1. رجسٹریشن اور ڈسپلے (Registration & Display)
پی ایچ سی لائسنس (PHC License): کلینک میں نمایاں جگہ پر آویزاں ہو۔

این سی ایچ رجسٹریشن (NCH Registration): ڈاکٹر کا ویلڈ (Valid) رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آویزاں ہو۔

فیس کا چارٹ: ڈاکٹر کی کنسلٹیشن فیس واضح لکھی ہو۔

اوقات کار: کلینک کھلنے اور بند ہونے کے اوقات درج ہوں۔

سائن بورڈ: کلینک کے باہر معیاری سائن بورڈ موجود ہو۔

نو سموکنگ سائن: "سگریٹ نوشی منع ہے" کا بورڈ لگا ہو۔

2. کلینک کا ماحول اور سہولیات (Environment & Facilities)
صفائی ستھرائی: کلینک کا ماحول صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک ہو۔

انتظار گاہ (Waiting Area): مریضوں کے بیٹھنے کے لیے مناسب انتظام (کرسیاں وغیرہ)۔

پینے کا پانی: مریضوں کے لیے صاف پانی کا انتظام۔

روشنی اور ہوا: کلینک میں ہوا اور روشنی کا مناسب گزر ہو۔

پرائیویسی: معائنے کے دوران مریض کی پرائیویسی (پردے یا الگ کیبن) کا انتظام۔

واش روم: صاف ستھرا باتھ روم موجود ہو۔

معائنہ ٹیبل/کاؤچ: مریض کے معائنے کے لیے صاف بیڈ/کاؤچ جس پر صاف چادر ہو۔

3. طبی آلات اور اوزار (Medical Equipment)
ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے پاس یہ بنیادی آلات ہونے چاہئیں اور یہ چالو حالت میں ہوں: 14. بی پی آپریٹس (BP Apparatus): بلڈ پریشر چیک کرنے کا آلہ۔ 15. اسٹیٹھو اسکوپ (Stethoscope): چھاتی چیک کرنے کا آلہ۔ 16. تھرمامیٹر (Thermometer): بخار چیک کرنے کے لیے۔ 17. ٹارچ (Torch): گلا یا آنکھیں دیکھنے کے لیے۔ 18. زبان دبانے کا آلہ (Tongue Depressor): ڈسپوزایبل یا اسٹیل کا۔ 19. وزن کرنے والی مشین (Weight Machine)۔ 20. میجرنگ ٹیپ (Measuring Tape): قد وغیرہ ناپنے کے لیے۔

4. ادویات اور ریکارڈ کیپنگ (Medicines & Record Keeping)
او پی ڈی رجسٹر (OPD Register): مریضوں کا نام، عمر، مرض اور دوا کا ریکارڈ۔

نسخہ پیڈ (Prescription Pad): جس پر کلینک کا نام، ڈاکٹر کا نام اور رجسٹریشن نمبر درج ہو۔

ریفرل سلپ: اگر مریض کو کسی اسپیشلسٹ کے پاس بھیجنا ہو تو اس کا فارم۔

ادویات کی ترتیب: دوائیاں ریک یا الماری میں ترتیب سے رکھی ہوں۔

لیبلنگ: تمام ادویات پر نام اور پوٹینسی واضح لکھی ہو۔

ایکسپائری: کوئی بھی ایکسپائر شدہ دوا موجود نہ ہو۔

ایلوپیتھک ادویات کی ممانعت: کلینک میں کوئی بھی ایلوپیتھک دوا (انجیکشن، گولیاں) موجود نہ ہوں۔

فریج: اگر مدر ٹنکچر یا بائیو کیمک کے لیے درجہ حرارت کنٹرول کرنا ہو (عام طور پر ہومیوپیتھی میں لازمی نہیں لیکن بہتر ہے)۔

5. ویسٹ مینجمنٹ اور سیفٹی (Waste Management & Safety)
کوڑے دان (Bins): مختلف رنگوں کے ڈسٹ بن (پیلے، سفید یا سرخ) استعمال شدہ روئی وغیرہ کے لیے۔

ویسٹ ڈسپوزل چارٹ: کچرا تلف کرنے کا طریقہ کار لکھا ہو۔

فرسٹ ایڈ کٹ (First Aid Kit): ہنگامی صورتحال کے لیے بنیادی سامان۔

اگ بجھانے والا آلہ (Fire Extinguisher): معیاد کے اندر اور بھرا ہوا۔

شکایات کا باکس (Complaint Box): مریضوں کی رائے یا شکایت کے لیے ڈبہ۔

06/01/2026
29/09/2025

Celebrating my 3rd year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

29/09/2025

1-: نامردی کی ایک نہایت اہم دوا ہے۔ جلق اور کثرت ج**ع کے برے اثرات کو ختم کرتی ہے جبکہ ج**ع سے نفرت پیدا ہو چکی ہو۔ سرعت انزال پیدا ہو چکی ہو خصیے سکڑ گئے ہوں قوت باہ جواب دے چکی ہو تو ( سیبل سیرولاٹا) بہترین دوا ہے ۔۔۔
SABAL SERRU
2-: قوت باہ کی سرتاج دواء ہے۔ اعصابی کمزوری کا خاتمہ کرتی ہے۔ سرعت انزال کو روکتی ہے۔ مردانہ بانجھ پن کو ختم کرتی ہے۔ حافظہ کو تیز کرتی ہے۔ امساک پیدا کرتی ہے۔ مردانہ کمزوری کو دور کرنے میں کوئی اس کا ثانی نہیں ہے ( یوھیمبنم)
YOHIMBINUM
خواہش ج**ع بہت زیادہ بڑھی ہوئی۔ خواہشانی خیالات کا غلبہ منی خود بخود گرتی رہے۔ سرعت انزال منی پانی کی طرح پتلی مردانہ بانجھ پن کی بلند ترین دواء ہے.
امساک پیدا کرتی اعصابی کمزوری کو رفع کرتی ہے اور قوت باہ کو جلا بخشتی ہے۔ حافظہ کو بھال کرتی ہے اور خود اعتمادی پیدا کرتی ہے( سیلینیم) ۔۔۔
SELENIUM
4-: مردانہ اعضاء سرد پڑ گئے ہوں، قوت باہ ختم ہو گئی ہو اح**ام کثرت سے ہوتا ہو سرعت انزال واقع ہو گئی ہو آدمی تاریک سوچوں میں گم رہے۔ دماغ کی قوت جواب دے چکی ہو کاہلی اور سستی چھائی رہے( کلیڈیم)
CALADIUM
5-: قوت باو جواب دے جائے انتشار ختم ہو چکا ہو بانجھ پن کا مرض لاحق ہو چکا ہوا سرعت انزال ہو اعصابی کمزوری اور مردانہ کمزوری کی بلند ترین دواء ہے ( سلیکس نائیگرا)
SALIX NIGRA
6-: 40 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی مردانہ قوت کا زائل ہو جاتا۔ نامردی اور بانجھ میں بڑی طاقتوں میں ایک خوراک ہی کافی ہوتی ہے۔ (لائیکوپوڈیم )
LYCOPODIUM
7-: جن عورتوں کے بچے کمزور اور سوکھے پیدا ہوں اور خواتین کو حمل کے دوران کلکریا فاس+ کالی فاس) ادویات استعمال کروائیں ۔۔۔۔
CALCARIA PHOS
KALI PHOS
8-: رحم کی سوجن ،( سوزش ) کے لئے بہترین ہومیوپیتھیک ادویات ( ایپس ملی+ سکیل کار+ بیلاڈونا) باری باری استعمال کروائیں ۔۔۔
APIS MIL
SCALE COR
BELLADONNA
9-: خواتین میں رحم ( یوٹرس) کا سائز بڑھ جائے تو ( سیپیا+ للیم ٹگ + میوریکس ) بہترین ادویات ہیں ۔۔۔
SEPIA
LILIUM TEG
MUREX

27/08/2024

بسم اللّہ الرّحمن الرحیم،

( ہومیوپیتھیک آزمودہ نسخے )

: مشت زنی کی وجہ سے اکثر نوجوانوں کا معدہ خراب ہو جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے خوراک جزوِ بدن نہیں بنتی ۔ جس کی وجہ سے نوجوانوں کو اعصابی ، دماغی ، اور جسمانی کمزوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ان نوجوانوں کو ( نکس وامیکا 200+ چائنا 200+ ایسڈ فاس 200 ) کا کچھ عرصہ استعمال کروائیں فائدہ ہو گا ۔۔۔
Nux vomica 200
China 200
Acid Phos 200

جریان منی کی وجہ سے سر میں درد ، چکر ، بوجھل پن ، اور پٹھوں میں درد ہو تو ( جلسیمیم 200 ) دوائی ہو گی ۔۔۔
Gelsemium 200

عورتوں میں رحم کی سوزش ( سوجن) کے لئے ( ایکونائیٹ 200 + ایپس ملی فیکا 200 + بیلاڈونا 200) روزانہ ایک خوراک استعمال کروائیں فائدہ ہو گا ۔۔۔

ہر قسم کی بواسیر اؤل درجے کی دوائی خاص کر جب بواسیر پرانی ہو جائے تو بادی، خونی ،(جب خون آنا رک جائے)مسے والی ۔ ( سلفر 200 ) صبح خالی پیٹ استعمال کروائیں ۔..
Sulphur 200

بادی بواسیر کے لئے ( جب خون نہ آتا ہو ) تو ( نکس وامیکا 30 ) دن میں تین مرتبہ استعمال کروائیں ...
Nux vomica 30

بواسیر میں جب بہت زیادہ درد ، چبن ، مقعد کے اندر گرمی کا احساس ساتھ میں کمر میں شدید درد ہو تو ( آرسینکم 30) دن میں تین مرتبہ استعمال کروائیں فائدہ ہو گا ۔۔۔

تلی بڑھ گئی ہو تو ( نیٹرم میور 30 صبح بارہ بجے سے پہلے دو خوراکیں + سیانوتھس بارہ بجے کے بعد دو خوراکیں) استعمال کروائیں فائدہ ہو گا۔۔۔

بچے دیر سے چلنا شروع کریں تو ( کلکیریا کارب 30 کلکریا فاس 30) دن میں تین مرتبہ باری باری استعمال کروائیں ۔۔۔

07/07/2024

چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کیسے ممکن ہے؟

چہرے پر غیر ضروری بالوں کی موجودگی خواتین کے لیئے ایک پریشان کن معاملہ ہے۔ یہ آپ کے اعتماد میں کمی لانے اور ذہنی دبائو میں اضافے کا باعث بھی بنتا ہے۔ چہرے پر بالوں کی افزائش میں اضافے کی کئی ایک وجوہات ہو سکتی ہیں۔ ان میں ہارمونز کی بے اعتدالی اور کچھ خاص ادویات کا استعمال سر فہرست ہے۔ موجودہ دور کی ناقص غذائیں بھی بلا شبہ اس عارضے کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس پریشانی سے نجات پانے کے لیئے ہم کن طریقوںکا استعمال کر سکتے ہیں۔

کیمیائی طریقے

بہت سے افراد ان بالون کو کم کرنے اور چھپانے کے لیئے کیمیائی پراڈکٹس جیسے کہ بلیچ کریم کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے استعمال سے کچھ دنوں کے لیے بالوں کی رنگت ہلکی پڑ جاتی ہے اور وہ کم نظر آنے لگتے ہیں۔ لیکن اس طریقے کا استعمال ان ہی لوگوں کے لیئے کار گر ہے جو باقاعدگی سے اس کا استعمال جاری رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ بلیچ میںموجود کئی کیمیکل ایسے بھی ہیں جو جلد کے نقصان دہ ہیں۔ حساس جلد والی خواتین اس کا استعمال نہ کریں۔ حاملہ اور دودھ پیتے بچوں کی مائیں بھی ان پراڈکٹس کے استعمال سے ہر ممکن پرہیز رکھیں۔



ویکس اور تھریڈنگ

بالوں کو ویکس یا دھاگے کی مدد سے نکالنا بھی ایک عام طریقہ ہے۔ اگرچہ اس میں کیمیکل کا استعمال نہیں ہے لیکن ان طریقوں سے بالوں کی افزائش کم نہیں ہوتی۔ خاص طور پر تھریڈنگ سے بال موٹے نکلنے لگتے ہیں جو کہ زیادہ نمایاں ہوتے ہیں۔

قدرتی اجزا کا استعمال

بہت سے قدرتی اجزا کے استعمال سے بھی چہرے اور جسم کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان میں سر فہرست ہلدی اور بیسن کا استعمال ہے۔ ان کو مسلسل استعمال کرتے رہنے سے بالوں کی افزائش کم ہونے لگتی ہے۔

الیکٹرولائسس

اگرچہ یہ ایک وقت طلب طریقہ ہے لیکن چہرے کے غیر ضروری بالوں سے نجات کا یہ ایک واحد مستقل ذریعہ ہے۔ اس پراسس میں بجلی کی مدد سے بالوں کی جڑوں کو ختم کر دیا جاتا ہے۔

لیزر

غیر ضروری بالوں سے نجات کا یہ ایک جدید طریقہ ہے۔ روشنی اور حرارت کی تیز لہروں کی مدد سے بالوں کی جڑوں پر ہونے والا اثر ریر پا ہوتا ہے۔ اور بال ذیادہ دیر تک دوبارہ نہیں اگتے۔ یہ طریقہ مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ وقت طلب بھی ہے

ہومیوپیتھک ادویات کے استعمال سے چہرے کے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ
اولیم جیک کریم
اولیم جیک مدر ٹنکچر
تھوجا

07/07/2024

منہ کے چھالے کی وجوہات اور علاج کے طریقے

منہ کے چھالے
منہ کے چھالے اور مسوڑوں میں ان کی وجہ سے تکلیف انسان کو بیزار کردیتی ہے انہیں کینکر کے زخم بھی کہا جاتا ہے زیادہ تر چھالے بے ضرر ہوتے ہیں مگر منہ کے السر انتہائی تکلیف دہ ہو سکتے ہیں اور کچھ لوگوں کے لئے کھانے پینے اور دانت برش کرنا بھی مشکل بنادیتے ہیں۔

چھالے تکلیف دہ پریشان کن ہوتے ہیں۔ کھانے پینے برش کرنے اور یہاں تک کہ بات کرنے میں بہت تنگ کرتے ہیں یہ بہت عام بات ہے یہ کسی بھی عمر میں کسی کو بھی ہوسکتے ہیں منہ کے السر سے درد اس لئے ہوتا ہے کیونکہ منہ کی لائننگ کی سطح کے بالکل نیچے نکلتے ہیں مگر خوش قسمتی سے زیادہ تر منہ کے السر کا علاج آسان ہوتا ہے۔

منہ کے چھالے عام طور پر عارضی ہوتے ہیں یہ ایک سے دو ہفتوں کے اندر خودبخود غائب ہوجاتے ہیں اور اکثر یہ درد اور تکلیف کے بغیر ہوتے ہیں اگر آپ کو منہ میں چھالے ہو جاتے ہیں اور جو تین ہفتوں سے زیادہ عرصے تک رہتے ہیں یا بار بار ہوتے ہیں تو آپ کو ڈاکٹر سے مدد حاصل کرنی چاہئے کیونکہ یہ زیادہ سنگین مسئلے کی علامت بھی ہوسکتی ہے۔

۔ 1 منہ کے چھالے کی وجوہات
منہ کے چھالے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے اور اس کی وجہ ہر شخص میں مختلف ہوتی ہے پھر بھی کچھ عام وجوہات اور کئی عوامل ہیں جو منہ کے چھالے کو بڑھا سکتے ہیں۔

۔1 تمباکو نوشی کرنا

۔ 2 دیگر غذائیں تیزابیت والی غذائیں یا جو مصالحے دار ہوتی ہیں۔

۔ 3 زبان کا کٹنا یا گال کے اندر رگڑ کھانا۔

۔ 4 بریسیز کی ناقص فٹنگ ڈینچر اور دیگر آلات جو منہ میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

۔ 5 بیکٹیریا وائرل یا فنگل انفیکشن منہ کے السر کا سبب بن سکتا ہے۔

۔ 6 کچھ غذاؤں میں تیزابیت زیادہ ہوتی ہے جن میں سنترے، لیموں، انناس، اسٹرابیری، ٹماٹر اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔

۔ 7 وٹامن کی کمی جیسے بی-،12 آئرن، فولیٹ یا زنک کی کمی بھی منہ کے چھالے کی وجہ بن سکتی ہے۔

۔ 8 خواتین میں پریڈز کے دوران ہارمونل تبدیلیاں دباؤ، تناؤ اور نیند کی کمی شامل ہے۔

کچھ لوگوں کو مختلف طبی حالت یا غذائی کمی کے نتیجے میں السر بھی ہو سکتا ہے سیلیئک یا کروہن کی بیماری وٹامن بی 12۔ یا آئرن کی کمی یا کمزور مدافعتی نظام جیسے حالات چھالے کو بڑھنے میں مدد کرتے ہیں

۔ 2 منہ کے چھالے کن لوگوں پہ اثر انداز ہوتے ہیں؟
منہ کے چھالے ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ جلدی جلدی منہ کے چھالوں کا ہونا ایک سنگین حالت ہوتی ہے جو بہت سے زیادہ تکلیف کا باعث ہوتا ہے اس کو خطرناک نہیں سمجھا جاتا لیکن ان کا تعلق صحت کی سنگین صورتحال سے ہوسکتا ہے جیسے۔۔۔

۔ 1 ذیابیطس

۔ 2 مدافعتی نظام متاثر ہونا

۔ 3 سوزش ہونا یا آنتوں کی بیماری

۔ 4 سیلیئک بیماری

۔ 5 ایچ آئی وی اور ایڈز

۔ 3 منہ کے چھالے کی تشخیص کیسے کی جاتی ہے؟
ڈاکٹر معائنے کے ذریعے منہ کے چھالے کی تشخیص کر سکتا ہے اگر آپ کے چھالے شدید شکل اختیار کرچکے ہیں یا اگر انہیں شبہ ہے کہ یہ حالت وائرس یا معدنیات کی کمی کی وجہ سے ہے تو وہ خون کے ٹیسٹ ضرور کروائے گا۔

۔ 4 منہ کے چھالے کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟
زیادہ تر منہ کے چھالے خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن تکلیف کو کم کرنے اور پیچیدگیوں کے خطرے کو کم کرنے کے لئے علاج کا مشورہ دیا جاسکتا ہے۔ عام علاج میں اینٹی سیپٹک جیل، سٹیرائیڈ مرہم یا میڈیکیٹڈ لوشن سے منہ دھونا شامل ہیں

۔ 5 کیا منہ کے چھالے کے لئے گھریلو علاج ہیں؟
ان زخموں کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے آپ گھر میں کئی چیزیں بھی استعمال کرسکتے ہیں منہ کے چھالےکو ٹھیک کرنے کے لئے کچھ تجاویز یہ ہیں۔۔۔

۔ 1 پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

۔ 2 اپنے منہ کو ہمیشہ صاف رکھنے کے لئے کوئی بھی کھانا کھانے کے بعد اچھی طرح صفائی کی عادت ڈالیں۔

۔ 3 روزانہ چند بار گرم نمکین پانی سے اپنے منہ کو دھوئیں۔

۔ 4 گرم اور مصالحہ دار غذاؤں سے پرہیز کریں یہاں تک کہ السر ٹھیک ہوجائے تب بھی ان چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔

۔ 6 منہ کے چھالے کو ٹھیک ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
زیادہ تر معاملات میں منہ کے چھالے تقریبا 10 سے 14 دن میں خود ہی ختم ہوجاتے ہیں اگر آپ کو منہ کا السر ہے جو تین ہفتوں سے زیادہ رہتا ہے تو ہیلتھ کیئر ڈاکٹر کے ساتھ ملاقات کا اپوائنٹمنٹ بک کروائیں۔

۔ 7 آپ منہ کے چھالے کو کیسے روک سکتے ہیں؟
آپ منہ کے چھالے کو مکمل طور پر نہیں روک سکتے لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آپ اس کے خطرے کو کم کرنے کے لئے کر سکتے ہیں مثال کے طور پر۔۔۔۔

۔ 1 منہ کی بہترین صحت کے لئے روزانہ دو بار دانت برش کریں اور روزانہ ایک بار فلاس ضرور کریں۔

۔ 2 مسوڑوں کی جلن سے بچنے کے لئے نرم برش والے ٹوتھ برش کا استعمال کریں۔

۔ 3 تازہ پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور صحت مند غذا کھائیں۔

۔ 4 چیک اپ اور صفائی کے لئے باقاعدگی سے اپنے ڈینٹیسٹ سے ملاقات کریں۔

اگر ڈاکٹر یہ تعین کرتا ہے کہ آپ کے منہ کے چھالے صحت کے بنیادی مسئلے سے جڑے ہوئے ہیں تو آپ کی حالت کے علاج کے لیے اور دوبارہ چھالے ہونے کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے۔
آئیے ہم آپ کو ہومیوپیتھک ادویات کے استعمال سے منہ کے چھالوں سے نجات کا علاج بتاتے ہیں
1بوریکس
2مرک سال
3کالی میور

05/07/2024

بواسیر۔۔۔
Hemorrhoids / Piles...
بڑی آنت کے آخری حصے یعنی مقعد (a**s) کے اندر خون کی چھوٹی چھوٹی نالیاں ہوتی ہیں۔ یہ نالیاں اردگرد کے پٹھوں اور خلیوں کو پاخانے کے دباؤ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھتی ہیں۔ ان نالیوں کو ریشوں نے گھیرا ہوتا ہے جو ڈھیلے پڑ جائیں تو نالیاں پھول جاتی ہیں اور ان کی اوپری جلد پتلی ہو جاتی ہے۔ سائز بڑھنے اور پھولنے کی وجہ سے انہیں بواسیر (piles) کہتے ہیں۔

بواسیر کی وجوہات...
Causes Of Hemorrhoids...
یہ مسئلہ مردوں اور خواتین دونوں میں پایا جاتا ہے تاہم مردوں میں اس کی شرح نسبتاً زیادہ ہے۔ مرد حضرات میں یہ مسئلہ 25 سے 40 سال کی عمر میں جبکہ خواتین میں بالعموم حمل کے دوران ظاہر ہوتا ہے۔ اس کی وجوہات یہ ہیں:

٭ موروثیت

٭ موٹاپا

٭ بہت زیادہ دیر کھڑے رہنا

٭ بھاری کام کرنا

٭ سگریٹ نوشی

٭ کیفین کے حامل مشروبات کا زیادہ استعمال

٭ پروسٹیٹ کےمسائل
٭ دائمی قبض یا کوئی ایسی بیماری جس سے بڑی آنت پر دباؤ پڑے
مرض کی علامات...
بواسیر کے چار درجا ت ہوتے ہیں اور علامات کا انحصار بھی انہی درجوں پر ہوتا ہے۔ مرض کے آغاز میں پاخانے میں خون آتا ہے، موہکے باہر آتے ہیں مگر خود ہی اندر چلے جاتے ہیں اور اس جگہ خارش اور سوجن ہوتی ہے۔ آخری درجے میں یہ باہر ہی رہتے ہیں جس کے نتیجے میں غیر معمولی درد ہو سکتا ہے اور سرجری کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔
تشخیص اور علاج.....
اس کی تشخیص کے لیے سب سے پہلے مریض کی ہسٹری لی جاتی ہے۔ اس کے بعد پھر پروکٹوسکوپی (proctoscopy) کے ذریعے بڑے پیشاب کی نالی کا معائنہ کیا جاتا ہے۔
بعض مریض سرجری کے ڈر سے ڈاکٹر کے پاس ہی نہیں جاتے حالانکہ ہر بواسیر کا علاج آپریشن نہیں ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 60 سے 70 فی صد افراد میں یہ ادویات، انجیکشن یا ربر بینڈ سے ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ربر بینڈ سے خون کا بہاؤ کم ہوتا ہے اور بواسیر سکڑ کر گر جاتی ہے۔ آخری درجے میں میں سرجری کی ضرورت پیش آتی ہے۔
بچاؤ کی تدابیر...
٭ متوازن غذا ء کھائیں جس میں پھل، سبزیاں، دالیں اور گوشت شامل ہوں۔
٭ آٹا چوکر سمیت استعمال کریں۔ اس کے علاوہ برآن بریڈ، براؤن چاول اور ایسے پھل اور سبزیاں کھائیں جن سے فائبر حاصل ہو سکے۔ مثلاً سیب، کیلا، گرما، کینو اور مسمی وغیرہ۔

Address

Shahr Sultan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homeo Doctor Abdul Aziz Bhatti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category