30/09/2025
حجامہ_کے_فوائد
1۔ جسم کی 70 فیصد بیماریاں خون کی عدم سربراہی یا اس کی رکاوٹوں کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔ حجامہ کی وجہ سے جسم کا دوران خون Blood Circulation بہتر ہو جاتا ہے ۔
2۔ حجامہ , Lymphatic_system, Vascular system, Arteries کی صفائی کرتا اور Capillaries اس کو فعال بناتا ہے ۔
3۔حجامہ Cholesterol Level کو Maintain کرتا ہے یعنیٰ LDL ( خراب چربی) کو کم کرتا ہے اور HDL ( فائدہ مند چربی) کو بڑھاتا ہے ۔
4 ۔جسم کے نازک و اہم بڑی شریانوں کی(Arteries) صفائی کرتا اور فعال کر کے شریانوں کی صلابت Arteriosclerosis/Atherosclerosis کو کم کرتا ہے ۔
5 ۔حجامہ جسم کی قوت مدافعت (Immune System) کو بھی تقویت دیتا ہے جس سے بیماریوں سے لڑنے کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے ۔
6۔ نفسیاتی امراض جیسےدماغی تناؤ،ذہنی دباؤ، گھبراہٹ اور بے چینی جیسے Psychological Disease میں کافی مفید ہے ۔
7 ۔حجامہ حسن کی افزائش ( As a Beauty Therapy) میں مدد گار ہے ۔
8۔ حجامہ جسم کے Tissues سے زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج میں مدد کرتا ہے ۔
9 ۔حجامہ دماغ ، اعصاب ، یادداشت اور حسی اعضاء Ear, Taste , Eye , Nose, Skin, Tongue کو طاقت دیتا ہے ۔
10۔ پھوڑے ، پھنسیاں اور زخم وغیرہ سے Pus نکالنے میں مدد کرتا ہے ۔