18/09/2025
الحمداللہ ثم الحمداللہ
سعودی عرب نے پہل کی ھے- گلف کے سات ممالک اور قطر بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کریں گے-
گلوبل ساؤتھ حقیقت بنے گا- جس کا سب سے اھم کھلاڑی پاکستان بننے جا رہا ھے- چین اور روس قیادت کریں گے-
"صرف دو تین سال پہلے ہم سب مایوس تھے- ملک بھکاری بن چکا تھا- دنیا میں عزت اور وقار کھو چکا تھا- ہم مایوس تھے- سمجھتے تھے کہ کبھی ہماری زندگی میں عزت بحال نہیں ہو سکتی-"
پھر اچانک وقت بدلا- مودی کو بھی ہماری طرح یقین تھا کہ جہازوں میں پٹرول کے پیسے بھی نہیں- مودی نے کمال تکبر سے ہمیں بتا کر ہم پہ حملہ کر دیا-
مودی کو یہ خارش نہ ہوتی تو ہم مایوسی میں ہی فوت ہو جاتے-