25/07/2024
(CBC)- Complete Blood Count or Picture (BloodC/P)
یہ خون کا بنیادی سا ٹیسٹ ہے۔جو کہ نارمل خون کے تقریبا" 45%خلیاتی جزو - سرخ و سفید خلیات اور پلیٹلٹ کی تعداد اور سائز کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ مشین CBC Analyser یا Counterکہلاتی ہے۔
خون کے باقی 55% جزو (Serum یا Plasma ) میں پائے جانے والے بایوکیمیکل اجزاء(Analytes)جیسے شوگر،کولیسٹرول، یوریا، کریئٹینین وغیرہ کیمسٹری انالائزر پر ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔
یہ پوسٹ CBC ٹیسٹ کے بارے میں ہے۔اس کیلئے کسی بھی وقت سمپل دیا جا سکتا ہے۔سمپل 2 یا 3 سی سیcc
( Cube Centimeter) or ml( milli litre)
جو کہ عملی طور پر برابر مانے جاتے ہیں ، لیاجاتا ہے۔ ۔سرنج میں لیا خون .Mauve جامنی کیپ والی ٹیوب جس میں پہلے سے خون کو جمنے سے روکنے والا کیمیکل K.EDTA سمپل کے حجم کے مطابق ڈلا ہوتاہےاور خلا بھی اتنا ہی ہوتاہے۔کیپ کھولے بغیر ٹیوب میں 2یا3ml خون ڈال کر آرام سے 4 یا 5 دفعہ ہلا دیں ۔
یہ بتاتا چلوں کہ Na.EDTAکم حل ہونے والا اور ذراسستاAnticoagulant ہے ۔Ethylene Diamine TetraAcetic Acid خون میں کیلشیم کو اپنے ساتھ ملا کر خون کے جمنے کے عمل کو روک دیتا ہے۔چنانچہ یہ سیمپل s.Ca ,Mg اور خون کے جمنے سے متعلقہ PT,APTT وغیرہ ٹیسٹس کے لئے موزوں نہیں۔
Dr. M.Shafiq
MBBS ,DCP, MPH
Ex Cheif Consultant Pathologist, Public Health
,Blood Transfusion services, Mayo Hospital