Pakistan Dstributor and Chemist Association Sheikhupura

Pakistan Dstributor and Chemist Association Sheikhupura Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakistan Dstributor and Chemist Association Sheikhupura, Medical and health, Karamat Market Railway Road SKP, Shekhupura.

26/01/2023

اپنے ماں باپ کی قدر کریں🙏🏻🙏🏻🙏🏻 باپ کے گھر آتے ہیں فرمائشے شروع ہوجاتی ہیں تمہیں کیا پتا کہ اس نے کتنی محنت کرکے کمایا ہے 🙏🏼🙏🏼 ...

Welcome Bludol tab 200 mg
22/11/2020

Welcome Bludol tab 200 mg

09/11/2019

انا للہ وانا الیہ راجعون
محمود عالم الفہد میڈیکل سٹور والے کی والدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ مغرب کی نماز کے بعد گول مسجد والی جنازگاہ میں ادا کی جائے گی

14/08/2019

Lohari market lahore kahwaja medicine waly khawaja Muhammad Aslam sahb razaye illahi sy foat ho gay hn namzay janaza 5 baje ho ga98/11babar block new garden town lahore

13/08/2019

" پاکستانی ڈاکٹروں کو دنیا بھر میں مہنگا اور نکما قراردیدیا گیا ہے "

بی بی سی نے ایک تحقیقی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹروں کا لکھا ہوا کوئی ایک نسخہ بھی
بین الاقوامی طبی معیار کے تقاضے پورے نہیں کرتا
جبکہ ڈاکٹر مہنگی اور ضرورت سے زیادہ ادویات تجویز کرتے ہیں۔
یہ تحقیق ممتاز طبی جریدے پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنس
کے حالیہ شمارے میں شائع ہوئی ہے۔

بی بی سی کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا کہ
طبی قواعد کے برعکس
جنرل پریکٹیشنر (جی پی) ڈاکٹر
89 فیصد نسخوں پر اپنا نام نہیں لکھتے،
78 فیصد نسخوں پر
مرض کی کوئی تشخیص نہیں لکھی ہوتی
جب کہ 58 فیصد نسخے
اتنے بدخط ہوتے ہیں کہ انھیں پڑھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
اور تو اور، تحقیق کے دوران دریافت ہوا کہ
63 فیصد نسخوں پر دوا کی مقدار،
جب کہ 55 فیصد پر دوا لینے کا دورانیہ درج نہیں کیا جاتا۔
تحقیق کے مرکزی مصنف
اور پشاور میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر
ڈاکٹر عثمان احمد رضا نے
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ
اگرچہ مختلف نسخوں میں
یہ مختلف چیزیں
مختلف شرح کے ساتھ موجود تھیں
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
کسی ایک نسخے میں بھی
یہ ساری چیزیں اکٹھی موجود نہیں تھیں،
کسی ایک ادارے،
کسی ایک شخص،
یا کسی ایک پروفیشن کو
اس کا ذمہ دار ار ٹھہرانا ٹھیک نہیں ہو گا،
کیوں کہ
یہ بہت سے اداروں کا کردار
اور یہ پورے نظام کا مسئلہ ہے،
جس میں میڈیکل طلبہ کی تربیت،
ڈاکٹروں کی بار بار ازسرِ نو تربیت،
انظباطی اداروں کا کردار
اور دوسری چیزیں شامل ہیں۔
"یہ بات سمجھنا مشکل نہیں کہ
جلدی اور لاپروائی سے لکھے جانے والا
نامکمل نسخہ مریض کے لیے کس قدر تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔
اس پر مستزاد یہ ہے کہ
ملک میں ایسے میڈیکل سٹوروں کو انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے
جہاں کوالیفائیڈ فارماسسٹ موجود ہوتا ہے
جو ڈاکٹر کی غلطی پکڑ سکے۔
وزارتِ صحت کے خاتمے کے بعد
ملک میں ایک سرکاری ادارہ
ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان بنایا گیا ہے۔
اس ادارے کے چیف ایگزیکیٹیو افسر ارشاد خان نے بتایا کہ
ان کا ادارہ اس سلسلے میں
ڈاکٹروں کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے پروگرام شروع کر رہا ہے ۔انھوں نے میڈیکل کالجوں کے کردار کا بھی ذکر کیا
اور کہا کہ یہ ان کی ذمے داری بنتی ہے کہ
وہ ڈاکٹروں کو وقتاً فوقتاً ریفریشر کورس کرواتے رہیں۔

جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ڈاکٹر فی نسخہ 3.32 ادویات لکھ کر دیتے ہیں،
حالانکہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق
فی نسخہ ادویات کی زیادہ سے زیادہ
مناسب تعداد صرف دو ادویات ہونی چاہیے۔
اگر اس شرح کا تقابل
بنگلہ دیش اور یمن جیسے ترقی پذیر ممالک سے کیا جائے
تو معلوم ہو گا کہ وہاں فی نسخہ
پاکستان سے نصف سے کم ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔
ارشاد خان نے کہا کہ
’ایک ہی نسخے میں اکثر اوقات
غیر ضروری ادویات شامل کر دی جاتی ہیں،
جن میں غیر ضروری اینٹی بایوٹک،
ملٹی وٹامن،
دردکش ادویات وغیرہ لکھ دی جاتی ہیں۔
اس رجحان کو بھی پروفیشنل پہلو سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔
‘ایک بات یہ سامنے آئی ہے کہ
پاکستان میں پائی جانے والی غربت کے باوجود
جی پی ڈاکٹروں کی تجویز کردہ ادویات میں سے
90 فیصد مہنگی برانڈڈ ادویات تھیں،
حالانکہ ان میں سے اکثر ادویات کے
سستی متبادل مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔

12/07/2019
28/04/2019

پنجاب میں ڈاکٹر پر میڈسین کمپنی سے رشوت لینے کا پہلا مقدمہ درج........
سرگودھا ٹی ایچ کیو ھسپتال سلانوالی کے ایم ایس پر مقدمہ درج
-----------------'''''''''''''-------------

قلب حسین شیرازی نے میڈکل ریپ سے کمپنی کی میڈسن لکھنے کے عوض رشوت لی

ڈاکٹر نے سستی ادویات مھنگے داموں لکھنے کی ڈیل کی
اور ادویات لکھنے کے لیے ایک لاکھ کیش لیا ایک اے سی اور پچاس ھزار کی ادوایات بھی بطور رشوت وصول کی نجی میڈیسن کمپنی کی ادویات سرکاری ھسپتال میں بھی لکھنی تھی امجد نامی میڈیکل ریپ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست دی تھی
ریجنل ڈاریکٹر اینٹی کرپشن عاصم رضاء نے تصور بوسال کو انکوائری افیسر مقرر کیا
انکوائری میں ڈاکٹر پر رشوت لینا اور میڈسن لکھنا ثابت ھو گیا
محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسع کر دیا پنجاب بھر میں ڈاکٹر پر رشوت کا یہ پہلا مقدمہ درج ھوا ھے یہ بات عام خیال کی جاتی ہے کہ ملک بھر میں ڈاکٹرز بڑی کمپنیوں سے کیش اور دیگر مراعات وصول کرتے ھیں بیرون ملک کے ویزے اور ھسپتالوں کا سامان بھی لیتے ھیں سرکاری ڈاکٹرز میں مقدمہ درج ھونے پر کھلبلی مچ گئی
کرپٹ ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج ھونے پر شہریوں کا محکمہ اینٹی کرپشن کو خراج تحسین.
میاں جی

10/04/2019
17/11/2018

سپریم کورٹ نے بورڈ آف کمیشن پنجاب ہیلتھ کیئر تحلیل کر دیا
سپریم کورٹ نے بورڈ آف کمیشن پنجاب ہیلتھ کیئر تحلیل کر دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بورڈ آف کمیشن پنجاب ہیلتھ کیئر تحلیل کر دیا، عدالت نے2ہفتے میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ غیر جانبدار اور آزاد ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کی لاہوررجسٹری میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے بورڈ کے رکن حسین نقی پر برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ان سے استفسار کیا کہ بورڈ کے چیئرمین جسٹس عامر رضا کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟

رکن بورڈ حسین نقی نے درخواست کی کہ انہیں بولنے کا موقع دیا جائے اور اونچی آواز میں بولنے پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ ادارہ ریگولیٹر ہے، مگر وہاں پرسیاست ہو رہی ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بورڈ بنایا ہے، طریقہ کار کے مطابق ارکان کی نامزدگی کی گئی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دی۔

بورڈ آف کمیشن پنجاب ہیلتھ کیئر کے ممبرشفقت چوہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے ممبر حسین نقی اور چیئرمین عامر رضا کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کا دیگر ممبران سے کوئی تعلق نہیں۔

شفقت چوہان نے یہ بھی کہا کہ حسین نقی نے عامر رضا کو استعفیٰ دینے کا نہیں کہا بلکہ انہوں نے خود مستعفی ہونے کا کہا

Address

Karamat Market Railway Road SKP
Shekhupura
4488

Telephone

923246560648

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Dstributor and Chemist Association Sheikhupura posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram