
29/04/2025
خمیرہ گاؤزبان عنبری
جو دماغ کو خاص طور پر تقویت دینے کی وجہ سے وکیلوں ، مصنفوں طالب علموں اساتذہ ایڈیٹروں اور ججوں دماغی کام کرنے والے لوگوں کے لیے ایک خاص تحفہ ہے ۔
ترکیب استعمال خمیرہ گاؤزبان عنبری 6 ماشہ صبح اور شام دونوں وقت یا صرف صبح ہمراہ عرق گاؤزباں 12 تولہ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو چند ہی روز میں قدرت خدا کا کرشمہ نظر آنے لگتا ہے ۔
فوائد:
خمیرہ گاؤزبان عنبری اپنے مخصوص افعال و خواص کے اعتبار سے بہت ممتاز و ارفع ہے ۔ یہ تقویت دماغ کیلئے مخصوص ہے ۔ اگر قوت حافظہ اس قدر کمزور ہو گئی ہو کہ صبح کا لکھا پڑھا سناکہا شام تک یاد نہ رہتا ہو تو اس خمیرے کے استعمال سے یہ شکایت کلی طور پر زائل ہو جاتی ہے ۔ اور چند ہفتہ تک متواتر استعمال کرتے رہنے سے حافظہ اس قدر قوی ہو جاتا ہے کہ سالہا سال کی بھولی ہوئی باتیں یاد آنے لگتی ہیں ۔
دماغ کی کمزوری کی وجہ سے ضعف بصارت نظر کم ہو گئی ہو تو اس کے استعمال سے چند ہی روز بعد آنکھوں میں نئی روشنی پیدا ہو جاتی ہے '
کمزوری دماغ کی وجہ سے اگر لکھتے پڑھتے وقت آنکھوں میں پانی آ جاتا ہو تو اس خمیرے کے استعمال سے حیرت انگیز فوائد ملتے ہیں ـ