21/11/2025
ہپنوپیڈیا — نیند کے دوران بچوں کی تربیت کا فن
Hypnopaedia ایک ایسا تربیتی طریقہ ہے جس میں بچے کو گہری نیند (Deep Sleep) کے دوران مثبت جملے، مشورے یا خواہشات آہستہ سے اس کے کانوں میں کہی جاتی ہیں۔
یہ خیال سادہ سا لگتا ہے، مگر اس کے پیچھے انسانی دماغ، لاشعور اور یادداشت کے بارے میں خاصی تحقیق موجود ہے۔
جب بچہ گہری نیند میں ہوتا ہے —
یعنی وہ مرحلہ جو عام طور پر سونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد شروع ہوتا ہے —
اس وقت دماغ لا شعوری طور پر وہ آوازیں زیادہ شدت سے محفوظ کر لیتا ہے جن میں:
• نرمی،
• محبت،
• تسلسل،
• اور آہستگی
موجود ہو۔
یہ بات اس اصول پر مبنی ہے کہ نیند کے بعض مراحل میں Conscious Mind خاموش ہوتا ہے اور Subconscious Mind پوری طرح فعال رہتا ہے۔
اسی لیے اس دوران کی جانے والی سرگوشی دماغ میں سو گنا نہیں بلکہ ہزار گنا زیادہ گہرائی سے محفوظ ہو جاتی ہے۔ اسے ایسے کرنا ہے:-
1. وقت: بچہ گہری نیند میں ہو۔
2. لہجہ: نہایت نرم، محبت بھرا، اور آہستہ۔
3. جملے: مختصر، مثبت اور سیدھے۔
4. آغاز اور اختتام:
• شروع میں کہیں:
“بچے، میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں”
• اختتام بھی انہی الفاظ پر کریں:
“I love you my child”
مثال کے طور پر
اگر بچہ اگریسیو ہے، تو آہستہ کہیں:
• “بیٹا، کل سکول میں تم اپنے دوستوں سے پیار سے پیش آؤ گے۔”
• “تم دوسروں کو عزت دو گے اور وہ تمہیں عزت دیں گے۔”
• “تم بہت اچھے اور نرم دل ہو۔”
• “میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں۔”
یہ عمل اکیس روز تک مسلسل کریں۔
دماغ میں عادت بننے کا وقت عام طور پر 21 دن ہی ہوتا ہے
تحقیق اور تجربات سے بہت سے والدین اور ماہرین نے نوٹ کیا:
• بچے میں جذباتی توازن بہتر ہوتا ہے
• غصہ کم ہوتا ہے
• خود اعتمادی بڑھتی ہے
• رویّہ نرم ہوتا ہے
• روحانی و اخلاقی سکون میں اضافہ ہوتا ہے
• ماں باپ سے تعلق مضبوط ہوتا ہے
یہ سب اس لیے کہ آہستہ آہستہ وہ الفاظ بچے کے لا شعور کا حصہ بننے لگتے ہیں۔
لیکن یاد رکھنے کی اہم بات
پیرنٹنگ کا مطلب صرف بچے کو سکھانا نہیں،
خود کو بہتر بنانا بھی ہے۔
کیونکہ بچہ:
• ماں باپ کی آواز سے،
• ان کے روئیے سے،
• ان کے اخلاق سے،
• ان کی باڈی لینگویج سے
ہزار گنا زیادہ سیکھتا ہے،
بنسبت ان الفاظ کے جو اس کے کان میں کہے گئے ہوں۔
لہٰذا ہپنوپیڈیا کے ساتھ ضروری ہے کہ:
• والدین کا لہجہ نرم ہو
• گھر کا ماحول محبت بھرا ہو
• بچے کے سامنے غصہ کم کیا جائے
• برداشت، شکرگزاری اور مثبتیت کو اپنایا جائے
ہپنوپیڈیا بذاتِ خود ایک نہایت موثر تربیتی فن ہے—
مگر یہ معجزہ تب بنتا ہے جب:
مثبت سرگوشیاں + والدین کا مثبت کردار + گھر کا محبت بھرا ماحول
یہ تینوں اکٹھے ہوں۔
ہارون پاشا