17/11/2025
ایثار مشاورتی میٹنگ ✨
ایثار ویلفیئر فاؤنڈیشن میں ادارے کے اہم امور، مستقبل کی حکمتِ عملی اور تنظیمی بہتری کے حوالے سے ایک مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں صدر ایثار صدیق حیدر صاحب, اوورسیز ایگزیکٹو ممبر خواجہ آصف صاحب, سرپرستِ اعلیٰ حاجی میاں انور صاحب, رہبرِ ایثار ذوالفقار مغل صاحب اور جنرل سیکرٹری کامران رسول صاحب نے شرکت کی۔
اس مشاورت کا مقصد ادارے کے موجودہ کاموں کا جائزہ لینا، مستقبل کے فیصلوں پر رہنمائی حاصل کرنا اور ایثار کے نظام کو مزید مضبوط و مؤثر بنانا تھا، تاکہ خدمتِ انسانیت کا یہ سفر پہلے سے زیادہ مستحکم انداز میں جاری رہ سکے۔ 🤲✨