FAIQ Medical STORE

FAIQ Medical STORE Quality Medicine

02/01/2024

اسلام علیکم
"ہماری زندگی میں آنے والا ہر مسئلہ 'سرخ سگنل' کی طرح ہوتا ہے۔ اگر ہم کچھ دیر کے لئے صبر کے ساتھ انتظار کر لیں تو وہ 'سبز سگنل' میں بدل جاتا ہے۔ کیونکہ اس ذات کا وعدہ ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے"

04/09/2023

السلام علیکم
"دوسروں کو برا سمجھنے اور برا کہنے سے بچنا چاہیے۔ اگر ہم کسی کو اچھا کہیں گے تو اچھا ثابت کرنا اس کی زمہ داری ہے اور اگر برا کہیں گے تو اسے برا ثابت کرنا ہماری زمہ داری ہو گی۔ کسی کی زمہ داری اپنے سر کیوں لی جائے"
اللہ پاک آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین

06/08/2023

السلام علیکم
"مکافات عمل دستک نہیں دیتی اور نہ ہی اسے کسی در کے کھلنے کا انتظار رہتا ہے۔ یہ تو جہاں جاتی ہے اپنے لیے دروازے کھول لیتی ہے۔ اس لئے اگر ہم جنت کے طلبگار ہیں تو دوسروں کی زندگی کو جہنم بنانے سے باز رہنا ہوگا"

07/07/2023

السلام علیکم
"دوسروں کی مدد کرنے کے لیے ضروری نہیں انسان طاقتور یا امیر ہو۔ صرف اس کا رحم دل ہونا ہی کافی ہے اور رحمدلی عطیہ خداوندی ہے"
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے آمین

02/07/2023

السلام علیکم
"محض اچھی باتیں سن لینے یا کہہ دینے سے ذات میں تبدیلی نہیں آتی۔ جب تک وہ باتیں عمل کے ذریعے ہمارے ہمارے اخلاق و کردار کا حصہ نہ بن جائیں، کامیابی محال ہے"
اللہ پاک آپ اور آپ کے گھرانے پر ہمیشہ اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرماتا رہے اور ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے آمین

20/06/2023

السلام علیکم
" کم بولنا اور زیادہ سننا بہترین حکمت عملی ہے۔ اسی لیے قدرت نے دو کان اور ایک زبان دی ہے۔ اسی تناسب سے ہمیں ان کے استعمال کی عادت بھی ڈالنا چاہیے"
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین

20/06/2023

السلام علیکم
زمین عقلمندوں سے تو بھری ھے مگر دردمندوں سے نہیں. جس دن لوگوں کو یہ بات سمجھ آ گئی کہ مخلوق سے محبت خالق تک لے جاتی ھے‎ ‎اس دن زمین جنت بن جاۓ گی‎۔
اللہ تعالیٰ آپکی تمام تکالیف اور پریشانیاں دور فرماۓ-
اللہ تعالی آپ کو سلامت رکھے اور دین ودنیا کی بھلائیاں نصیب فرماۓ.
آمین

18/05/2023

السلام علیکم
"اچھے اخلاق اور اچھے کردار کے بغیر ہماری تعلیم ہمارے دماغ پر ایک بوجھ کے سوا کچھ بھی نہیں۔ خواہ وہ تعلیم دین کی ہو یا دنیا کی"
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے آمین

13/05/2023

السلام علیکم
"جہاں دوسروں کو سمجھانا مشکل ہو جائے وہاں خود کو سمجھا لینا چاہیے۔
اس طرح سے زندگی جینا آسان ہو جاتا ہے"

05/05/2023

السلام علیکم
"اگر اللہ تعالیٰ ہمارے ذریعے کسی کو کوئی فائدہ پہنچا رہا ہے تو یہ رب العالمین کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس قابل بنایا۔ اس پر ہمیں اس کا شکر ادا کرنا چاہیے نہ کہ تکبر"

01/05/2023

بیجنگ / اسلام آباد: چینی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کیلیے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی۔
چین کی حکومت نے خنجراب بارڈر تجارت کیلیے سارا سال کھلا رکھنے کی منظوری دے دی، اس راستے تجارت کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، چین نے پاکستان سے برآمد ہونے والی مختلف مصنوعات پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستانی برآمدات کیلیے تجارتی دروازے کھول دیے ہیں جس سے تمام تاجران مستفید ہو سکیں گے۔
گزشتہ چار برسوں سے پاک چین سرحدی تجارت بند تھی جس کی وجہ سے تاجر معاشی مشکلات کا شکار تھے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے

30/04/2023

السلام علیکم
"ڈرنا چاہیے ہمیں اس وقت سے جب ہمارے دیئے گئے درد کو سہہ کر کوئی خاموش ہو جائے اور فیصلہ کے لیے معاملہ اللّٰہ کے سپرد ہو جائے"
اللہ کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے آمین

Address

Shahab Pura Road
Sialkot
51310

Opening Hours

Monday 11:00 - 15:00
18:00 - 23:00
Tuesday 11:00 - 15:00
18:00 - 23:00
Wednesday 11:00 - 15:00
18:00 - 23:00
Thursday 11:00 - 15:00
18:00 - 23:00
Friday 11:00 - 15:00
18:00 - 23:00
Saturday 11:00 - 15:00
18:00 - 23:00
Sunday 11:00 - 15:00

Telephone

+92523555208

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FAIQ Medical STORE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to FAIQ Medical STORE:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram