Muradia Rohani Centre Sialkot Pakistan

Muradia Rohani Centre Sialkot Pakistan This platform is propounded teaching and learning about spirituality, sufism etc. The relationship between preacher and disciple (murshid and mureed).

means we provide the enlightenment of spirituality and how to work on yourself in the esoteric Pathway. Islamic teachings, scholarship, spiritual practice, spiritual healing, promotion of religion, piety, life
The methods of punishment and the solution to each problem are set out in the Qur'anic practice. Praise be to Allah! Peerzada Syed Khawaja Qaiser Hameed Murafi Chishti Qadri Sarwar.

24/06/2024

کائنات کی شاہی میں بھی وہ لُطف نہیں
جو آلِ مُحمدؐ کی فقیری میں مزا ہے! 👑

علی نقتہ ب بسم اللہ ہے۔علی فرش پر بیٹھ کر عرش کے فیصلے کرنے والا۔علی کی کرسی قبر میں لگتی ہے۔علی حشر کے دن آئے گا۔علی وہ...
22/06/2024

علی نقتہ ب بسم اللہ ہے۔
علی فرش پر بیٹھ کر عرش کے فیصلے کرنے والا۔
علی کی کرسی قبر میں لگتی ہے۔
علی حشر کے دن آئے گا۔
علی وہ ہے جس کے سونے پر آیت آتی ہے۔
علی وہ ہے جسکی انگوٹھی دینے پر آیت آتی ہے۔
علی وہ ہے جسکے تلوار چلانے پر آیت اتی ہے۔
علی وہ ہے جسکے آگے بڑھ بڑھ کر حملا کرنے پر آیت اتی ہے
علی وہ ہے جو نظامے شمسی کو پلٹاتا ہے۔
علی وہ ہے جو ٹھوکر مار کر مردے کو زندہ کرتا ہے۔
علی ہو ہے جو پردہ غیب سے لہجا قدرت میں نبی (ص) سے بات کرتا ہے۔
علی وہ ہے جو موسی نبی (ع) سے کلام کرتا ہے ۔
علی وہ ہے جو آدم کی توبہ قبول کرواتا ہے۔
علی پل صراط ہے۔
علی جنت بانٹنے والا ہے۔
علی اللہ کا لشکر ہے۔
اتنا بڑا علی جسکی نعلین صاف کرے اسے محمد (ص) کہتے ہے

زھدالانبیاء حضرت خواجہ بابا فرید الدین گنج شکرؒ رضی اللہ تعالی :شجرہ نسب  سید السادات سیدنا بابا فرید الدین مسعود رحہسید...
22/06/2024

زھدالانبیاء حضرت خواجہ بابا فرید الدین گنج شکرؒ رضی اللہ تعالی :

شجرہ نسب سید السادات سیدنا بابا فرید الدین مسعود رحہ
سیدنا بابا فرید الدین بن سیدنا جمال الدین سلیمان کا شجرہ نسب امام باقرؑ سے ملتا ہے اسی لیے آپ حسینی سید ہیں ۔ شجرہ نسب بابا فرید یوں ہے۔
سیدنا فریدالدین مسعود گنجشکرؒ بن سیدنا جمال الدین سلیمانؒ بن سیدنا سراج الدین شعیبؒ بن سیدنا عبدالرحمان احمد شہیدؒ بن سیدنا محمد یوسفؒ بن سیدنا شہاب الدین احمد بن سیدنا نصیرالدین محمود بن سیدنا سلیمان بن سیدنا مسعودؒ بن سیدنا عبداللہ بن سیدنا ابو الفتح ناصرالدین بن سیدنا سلطان ابراہیم بن امامزادہ ناصر الدین بن سیدنا اسود الہاشمؒ بن سید شاہ عبداللہ دقدقؒ بن سیدنا امام ابو جعفر محمد الباقرؑ بن سیدنا امام زین العابدینؑ بن سید شہدا ابو عبداللہ امام حسینؑ بن امام المتقین علی ابن ابی طالبؑ۔۔۔

سلسلہ چشتیہ کے تیسرے بڑے پیشوا ہیں‘ انہیں حضرت خواجہ بختیار کاکی نے خلافت عطا کی اور حضرت خواجہ بختیار کاکی کو خواجہ خواجگان سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے خلافت عطا فرمائی تھی اور بعد ازاں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ نے حضرت مخدوم بادشاہ کل جہاں دستگیر کل جہاں سید علاو الدین علی احمد صابر کلیئری, حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاء محبوب الہی کو خلافت عطا فرمائی۔ آپ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ سلسلہ چشتیہ کے دور روحانی پیشوا حضرت خواجہ معین الدین چشتی ا جمیری اور حضرت خواجہ بختیار کاکی نے آپ کو بیک وقت ہاتھ پکڑ کر تصوف اور سلوک کی منازل طے کرائیں۔ آپ نے دارالحکومت یا کسی بڑے شہر کی بجائے ایک سنسان بے آباد دور افتادہ اور پسماندہ علاقے اجودھن کو اپنا مسکن بنایا اور یہاں رشد و ہدایت کی وہ شمع روشن کی جس نے پورے جنوبی پنجاب کو منور کر دیا اور اسی شمع کی کرنوں سے حضرت نظام الدین اولیاءاور حضرت صابر کلیر شریف نے دہلی اور برصغیر کو منور کیا۔
چور اندھا ہوگیا۔
آپ کی والدہ ماجدہ نہایت عابدہ‘ زاہدہ اور تہجد گزار خاتون تھیں‘ ایک رات وہ نماز تہجد ادا فرما رہی تھیں کہ اسی اثناءمیں ایک چور گھر میں داخل ہوگیا۔ اندر آتے ہی اس کی بینائی چلی گئی‘ وہ سخت پریشان اور دیواروں سے ٹکراتا رہا۔ اس نے گھبراہٹ میں آواز دی کہ اس گھر میں کوئی ایسی برگزیدہ ہستی ہے جس کی ہیبت سے میری بینائی چلی گئی ہے‘میں اس ہستی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بینائی ملنے پر چوری سے تائب ہو جاﺅں گا۔ آپ کی والدہ محترمہ نے اس کی التجا پر خدا کے حضور دعا کی جس کے بعد چور کی آنکھیں پہلے کی طرح روشن ہوگئیں۔ اگلی صبح وہ چور اپنے اہلخانہ سمیت ان کے در پر حاضر ہوا اور اسلام قبول کر لیا۔ اس کا اسلامی نام عبداللہ رکھا گیا۔
فرید درویشوں کا خاندان منور کرنے والی شمع
فرید دریشوں کا خاندان منور کرنے والی شمع
سلطان الہند حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ ‘ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کے ہاتھ پر دو مرتبہ شرف بعیت حاصل کر چکے تھے‘ اس دوران خواجہ خواجگان سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری دہلی میں حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے پاس تشریف لائے تو حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ سے ان کا تعارف ہوا تو انہیں دیکھتے ہی سلطان الہند نے تاریخی جملہ کہا ”بابا بختیارا تم نے عظیم شہباز کو قید کر لیا ہے جو سدرة المنسہی سے کم کسی مقام پر آشیانہ نہیں بنانا چاہتا۔ یہ فرید ایسی شمع ہے جس کی بدولت درویشوں کا خاندان منور ہوگا۔“
دس بادشاہوں کا دور دیکھا۔
حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ نے اپنی حیات مبارکہ کے نوے سالوں میں دس بادشاہوں کا دور دیکھا جن میں شہاب الدین محمد غوری‘ قطب الدین ایبک‘ آرام شاہ‘ سلطان شمس الدین التمش‘ رکن الدین فیروز شاہ‘ رضیہ سلطانہ‘ معزالدین بہرام‘ شاہ علاﺅالدین مسعود شاہ‘ سلطان ناصرالدین محمود اور غیاث الدین بلبن شامل ہیں۔
علاقے کے مکینوں کو اپنے پروں کی حفاظت میں لے لیا۔
ضیاءالدین برنی نے اپنی مشہور زمانہ تالیف میں کیا خوب کہا ہے کہ ”انہوں نے اس علاقے کے باشندوں کو اپنے پروں کی حفاظت میں لے لیا۔
چالیس سال وہی کیا جو رب نے چاہا۔
حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کو یہ مقام و مرتبہ بغیر کسی عبادت و ریاضت مجاہد ہے صبر‘ توکل‘ قناعت اور خدمت خلق کے حاصل نہیں ہوا تھا‘ انہوں نے خود کو خالق مطلق کی منشا اور رضا کے مطابق ڈھال لیا تھا اور پھر وہ وقت بھی آیا کہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ نے فرمایا 40 سال تک مسعود نے وہی کچھ کیا جو اس کے رب نے چاہا اور اب جو مسعود کہتا ہے اس کا رب وہی کرتا چلا جاتا ہے۔“
مجھے قینچی نہ دو میں کاٹنے والا نہیں :
حضرت سلطان المشائخ‘ سلطان جی ”فوائد الفواد میں اپنے پیرو مرشد حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے احوال اقوال اور ملفوظات تحریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت شیخ العالم بابا فرید گنج شکرؒ کی خدمت میں ان کے ایک عقیدت مند نے بطور نذر قینچی پیش کی تو آپ نے فرمایا۔
”مجھے قینچی نہ دو میں کاٹنے والا نہیں ہوں۔
”مجھے سوئی دو کہ میں جوڑنے والا ہوں۔“
تین باتوں سے اجتناب کرنے والے۔
حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ اپنے مریدین کو ایک بزرگ کا حوالے دیتے ہوئے فرماتے ہیں : جب ایک آدمی تین باتوں سے اجتناب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے تین چیزیں اٹھا لیتا ہے۔
1۔ جو شخص زکوة ادا نہیں کرتا‘ اللہ تعالیٰ اس کے دل سے برکت اٹھا لیتا ہے۔
2۔ جو شخص قربانی نہیں کرتا‘ اللہ تعالیٰ اس سے عافیت چھین لیتا ہے۔
3۔ جو شخص نماز نہیں پڑھتا‘ اللہ تعالیٰ مرنے کے وقت اس سے ایمان کو جدا کر لیتا ہے۔
سونے کیلئے کمبلی اتنی چھوٹی تھی کہ پائنتی کھلی رہی۔
آپ کے محبوب خلیفہ محبوب الٰہی حضرت نظام االدین اولیاء”فوائد الفواد“ میں فرماتے ہیں۔
ایک رات میں حضور کے سوتے وقت موجود تھا‘ ایک جنگلی چارپائی بچھائی گئی اوپر وہ کمبلی بچھائی گئی جس پر حضرت دن کو بیٹھتے تھے اور وہ کمبلی اتنی چھوٹی تھی پائنتی کھلی رہتی تھی اور اس جگہ جہاں آپ کے پاﺅں مبارک ہوتے‘ ایک کپڑا ڈال دیا جاتا‘ اگر رات کو وہ کپڑا آپ اوڑھ لیتے تو وہ جگہ بستر سے خالی ہو جاتی۔
کُل چار جوڑے :
آپ ہمیشہ سادہ اور عام لباس زیب تن فرماتے اور وہ بھی اکثر پھٹا ہوتا۔ ہانسی ضلع حصار میں مولانا نورترک کا وعظ سننے پہنچے تو اس وقت بھی آپ کے کپڑے بہت پرانے اور پھٹے ہوئے تھے‘ حضرت سید محمد حسینی گیسودراز فرماتے ہیں کہ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے پاس کُل چار جوڑے تھے‘ ایک پہنے رہتے اور دوسرا دھلانے والے کے پاس رہتا‘ تیسرا مستحقین کی تقسیم کیلئے موجود رہتا جسے آپ وقت بے وقت اور خاص مشغولی میں استعمال فرماتے چلہ گاہیں۔
حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کی برصغیر پاک و ہند میں بہت سی چلہ گاہیں مشہور ہیں جن میں اُچ شریف‘ بہاولپور‘ ہانسی ضلع حصار‘ لاہور (ضلع کچہری) شکرپڑیاں‘ فرید پور‘ ضلع بریلی‘ کلر کہار‘ گجرات‘ جوتانہ ضلع جہلم‘ ہوشیار پور‘ پیر محل‘ کوٹ مومن‘ قصور‘ چشتیاں‘ قصبہ چاولی مشائخ ضلع وہاڑی‘ لاہوت المکاں بلوچستان‘ جھانگڑ دلاگل‘ پختو چک ضلع امرتسر‘ فرید کوٹ بھارت ور دیگر شامل ہیں۔
بال کی کرامت:
شیخ المشائخ حضرت نظام الدین اولیا فرماتے ہیں: اجودھن میں حضرت بابا فرید گنج شکر کی خدمت اقدس میں حاضر تھا کہ اس اثناءمیں آپ کی داڑھی مبارک سے ایک بال گرا، جو میں نے فوراً اٹھا لیا اور آپ سے عرض کی کہ اگر اجازت مرحمت فرمائیں تو اسے تعویز بنا لوں، حضرت بابا فرید گنج شکر نے اجازت دے دی، میں نے اس بال مبارک کو با اہتمام کپڑے میں باندھ کر محفوظ کر لیا اور دہلی میں جو کوئی بھی بیمار میرے پاس آتا اسے یہ تعویز اس شرط پر دیتا کہ وہ درست ہونے کے بعد اسے واپس لوٹا دے گا، میں نے جسے بھی یہ تعویز دیا وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیشہ صحت یاب ہوا۔ ایک مرتبہ میرے عزیز دوست تاج الدین مینائی کا لڑکا سخت علیل ہوا اور وہ یہ مبارک تعویز کے لئے حاضر ہوئے لیکن حکم خدا سے تلاش کرنے کے باوجود بھی طاق میں رکھا، یہ تعویز مجھے نہ ملا اور تاج الدین کا صاحبزادہ انتقال کر گیا، کچھ عرصہ بعد ایک اور صاحب تعویز کے لئے آئے تو یہ تعویز وہیں طاق سے فوراً مل گیا چونکہ تاج الدین کے بیٹے کی قسمت میں شفا نہ تھی اسی لئے یہ مبارک تعویز وہاں سے گم ہو گیا اور بعد ازاں وہیں سے مل گیا۔
زمین کی شہادت :
ایک شخص نے حاکم شہر کے ہاں آپ کی اراضی پر ملکیت کا ناجائز دعویٰ دائر کر دیا، حاکم نے آپ کو ملکیتی ثبوت کرنے کا پیغام بھجوا دیا، آپ نے کہلایا کہ لوگوں سے پوچھ لو یہ زمین کس کی ہے، حاکم شہر جواب سے مطمئن نہ ہوا اور ثبوت پیش کرنے کا تقاضا کیا تو آپ نے فرمایا کہ اس گردن شکستہ کو کہہ دو کہ میرے پاس کوئی سند ملکیت نہیں اور نہ ہی کوئی گواہ پیش کروں گا، اگر ملکیت تحقیق ہی درکار ہے تو اس خطہ زمین سے پوچھ لیا جائے کہ وہ کس کی ملکیت ہے، حاکم یہ جواب سن کر سخت حیران ہوا اور اس دعویٰ کی حقیقت جاننے کے لئے مذکورہ قطعہ اراضی پر پہنچ گیا، اس اثناءمیں لوگوں کا جم غفیر بھی وہاں جمع ہو گیا، حاکم نے مذکورہ قطعہ اراضی سے دریافت کیا کہ ہاں تو بتا کہ تیرا مالک کون ہے؟ زمین نے با آواز بلند جواب دیا، حضرت شکر گنج کی ملکیت ہوں اور ایک عرصہ سے ان کے قبضہ میں ہوں، قطعہ زمین کی یہ بانگ دہل گواہی سن کر لوگ سخت متعجب ہوئے، ادھر حاکم شہر جب گھوڑے پر سوار ہو کر پہنچا اور گھوڑے سے اترتے ہوئے سر کے بل گرنے سے اس کی گردن ٹوٹ گئی اور حضرت کی زبان مبارک سے گردن شکستہ کا جملہ پورا ہو گیا۔
مٹی سونا بن گئی:
آپ کے در سے کوئی سائل خالی ہاتھ واپس نہ جاتا، آپ ہر ایک کی حاجت پوری کرتے اور حسن سلوک سے پیش آتے، ایک مرتبہ ایک خاتون حاضر ہوئی کہ یاحضرت میری تین جوان بیٹیاں ہیں، جن کی شادی کرنی ہے، آپ مدد فرمائیں، آپ نے خدام سے کہا کہ جو کچھ بھی درگاہ پر موجود ہے وہ خاتون کو دے دو، وہ کہنے لگی آج کچھ بھی باقی نہیں بچا، یہ سن کر وہ خاتون رونے لگی کہ میں بہت مجبور ہوں اور آس لیکر آئی ہوں، آپ نے فرمایا: کہ جاﺅ باہر سے ایک مٹی کا ڈھیلا اٹھالاﺅ، وہ مٹی کا ڈھیلا اٹھالائی، آپ نے بلند آواز سے سورة اخلاص پڑھ کر اس پر دَم کیا تو وہ مٹی کا ڈھیلا سونا بن گیا، یہ دیکھ کر سب بہت حیران ہوئے، خاتون سونا گھر لے گئی اور گھر جاکر اس نے بھی پاک صاف ہوکر سورة اخلاص پڑھ کر مٹی کے ڈھیلے پر دَم کیا مگر وہ سونا نہ بن سکا، ناچار وہ آپ کے در پر حاضر ہوئی اور کہنے لگی کہ یا حضرت آخر کون سی کمی تھی جو مٹی سونا نہ بن سکی، تو آپ نے فرمایا کہ تو نے عمل تو وہی کچھ کیا مگر تیرے منہ میں فرید کی زبان نہ تھی۔
خوب برادرانہ تقسیم کی:
سیستان کے رئیس نے حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے ایک مرید عارف کے ہاتھ سو دینار ان کی خدمت میں نذر کے لئے بھیجے، مرید نے یہ سوچتے ہوئے کہ حضرت بابا کو کیا خبر ہوگی، اس میں سے پچاس اپنے پاس رکھ لئے اور پچاس آپ کی خدمت میں پیش کردئیے، حضرت بابا فرید گنج شکرؒ نے اس کی جانب مسکرا کر دیکھا اور فرمایا: ”خوب برادرانہ تقسیم کی“ مرید عارف سخت شرمندہ اور معافی کے خواستگار ہوگئے۔ آپ نے نہ صرف معاف کیا بلکہ اپنے پاس رکھا اور انہیں کامل بنا کر بیعت کی اجازت بھی عطا کی۔
حضرت شکر گنجؒ کی شاعری ”گرنتھ صاحب“ کا حصہ:
حضرت بابا فریدؒ کو پنجابی زبان کا پہلا شاعر مانا جاتا ہے، یوں تو آپ کو عربی اور فارسی پر بھی مکمل عبور تھا لیکن اس کے باوجود آپ نے شاعری کے لئے مقامی زبان پنجابی کو ذریعہ اظہار بنایا تاکہ ناصرف یہاں کے لوگوں کے دلوں کی ترجمانی ہوسکے بلکہ پنجابی شاعری کے ذریعہ ان کے دلوں میں گھر بھی کیا جاسکا۔ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کی شاعری اس قدر مقبول ہوئی کہ سکھوں نے اپنی مذہبی کتاب ”گرنتھ صاحب“ میں بھی اسے شامل کرلیا اور ان کے تیس اشعار گرنتھ صاحب میں شامل ہیں ان کے یہ اشعار شلوک فرید اور بول فرید کے نام سے گرنتھ صاحب میں شامل ہیں۔
حضرت نظام الدین اولیاءسے محبت و شفقت:
حضرت محبوب الٰہی، سلطان جی، حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءجب پہلی مرتبہ آپ کے پاس حاضر ہوئے تو انہیں دیکھتے ہی آپ نے بے ساختہ یہ شعر کہا جو آج بھی آپ کے مزار مبارک کی بیرونی دیوار پر درج ہے۔
اے آتش فراقت دل ہا کباب کردہ
سیلاب اشتیاقت جاں ہا خراب کردہ
”تیری آتش فراق نے دلوں کو کباب بنا دیا ہے اور تیرے اشتیاق کے سیلاب نے جانوں کو ویران کردیا ہے“۔
حضرت نظام الدین اولیاءکا حضرت بابا فرید گنج شکرؒ سے والہانہ عشق بھی بھی اپنی مثال آپ ہے،ان کی ان دیکھی محبت کا گرفتار اور اسیر ہونا، بعد ازاں دہلی میں حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے بھائی حضرت شیخ نجیب الدین متوکل کی صحبت میسر آنا، دہلی سے حضرت کی زیارت کے لئے بار بار دہلی آنا کوئی کم نہ تھا، سینکڑوں میل کا پُرخطر راستہ جنگل پہاڑ، خونخوار جانور، سانپ اور سفری صعوبتیں کچھ کم نہ تھیں، پھر حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کا اس گوہر آبدار کو سلسلہ چشتیہ نظامیہ کا گوہرآبدار بنانا کوئی کم معنی نہیں رکھتا، یہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءاپنے پیرومرشد کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں: بابا صاحب کے حسن مبارک، لطافت تقریر، اور شیرینی گفتار کا یہ عالم تھا کہ مخالف کے دل پر اثر ہوتا تھا حلاوت ایسی تھی کہ الفاظ کانوں میں رس گھولتے تھے اور سننے والا سوچتا تھا کاش! غایت ذوق کی کیفیت میں اس وقت دم نکل جائے تو کتنا اچھا ہے۔ شاید اسی لئے حضرت بابا صاحب کو گنج شکرؒ کہا گیا ہے۔ خواجہ صاحب نے خدمت شیخ میں پہنچنے سے پہلے دل ہی دل میں طے کرلیا تھا کہ شیخ معظم کی زبان مبارک سے جو کچھ سنوں گا اسے لکھ لیا کروں گا، چنانچہ حضرت نظام الدین اولیائؒ نے حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے ان ملفوظات کو ”راحت القلوب“ کے نام سے تحریر فرمایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
‏*** چشتیہ مرادیہ روحانی سینٹر سیالکوٹ / فیصل آباد پاکستان ***

جادو ۔ جنات ۔ آسیب ۔ اثرات بد ۔ حسد ۔ نظر بد ۔ کام کی بندش ۔ کاروبار کی بندش ۔ اولاد کی بندش ۔ شادی کی بندش ۔ رشتہ کی بندش ۔ جسما نی بیماریوں کا روحانی قرآنی علاج ۔ کے کیے مکمل اعتماد و یقین کے ساتھ رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*خواجہ صوفی قیصر حمید مرادی اشرفی جہانگیری نظامی چشتی ' چشتی صابری قدوسی ' سروری قادری*
رابطہ نمبر 923306115027+

برائے مہربانی صدقہ جاریہ کی نیت سے ہمارا یوٹیوب چینل جو کہ تعلیم تصوف و عملیات و روحانی علاج پہ ہے سبسکرائب کریں۔
https://youtube.com/?si=F2M5icUwzQxe4vBm

21/06/2024
‏*** چشتیہ مرادیہ روحانی سینٹر سیالکوٹ / فیصل آباد پاکستان ***جادو ۔ جنات ۔ آسیب ۔ اثرات بد ۔ حسد ۔ نظر بد ۔ کام کی بندش...
19/06/2024

‏*** چشتیہ مرادیہ روحانی سینٹر سیالکوٹ / فیصل آباد پاکستان ***

جادو ۔ جنات ۔ آسیب ۔ اثرات بد ۔ حسد ۔ نظر بد ۔ کام کی بندش ۔ کاروبار کی بندش ۔ اولاد کی بندش ۔ شادی کی بندش ۔ رشتہ کی بندش ۔ جسما نی بیماریوں کا روحانی قرآنی علاج ۔ کے کیے مکمل اعتماد و یقین کے ساتھ رابطہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
*خواجہ صوفی قیصر حمید مرادی اشرفی جہانگیری نظامی چشتی ' چشتی صابری قدوسی ' سروری قادری*
رابطہ نمبر 923306115027+
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
برائے مہربانی صدقہ جاریہ کی نیت سے ہمارا یوٹیوب چینل جو کہ تعلیم تصوف و عملیات و روحانی علاج پہ ہے سبسکرائب کریں۔
https://youtube.com/?si=F2M5icUwzQxe4vBm

جَدوں منکر نکیراں سوال کرنامیں آکھنا اے!حیدریّم قلندرٙم مٙستم، بندہؑ مُرتضٰی عٙلیؑ ہٙستم پیشوائے تمام رندانم کہ سگِ کوئے...
15/06/2024

جَدوں منکر نکیراں سوال کرنا
میں آکھنا اے!

حیدریّم قلندرٙم مٙستم، بندہؑ مُرتضٰی عٙلیؑ ہٙستم
پیشوائے تمام رندانم کہ سگِ کوئے شیرِ یزدانم

🙏☝❤

شاہ است حسین،بادشاہ است حسین،دین است حسین،دین پناہ است حسین،ندائے روحی روح است حسین،اسمِ اللہ ذات است حسین،سر دادنہ داد ...
14/06/2024

شاہ است حسین،
بادشاہ است حسین،
دین است حسین،
دین پناہ است حسین،
ندائے روحی روح است حسین،
اسمِ اللہ ذات است حسین،
سر دادنہ داد در دست یزید
حقا کہ بنائے لا الہ است حسین۔۔

کعبۂ دل قبلۂ جاں طاقِ ابروئے علیؑ ہو بہو قرآن ناطق مصحفِ روئے علیؑ خاک کے ذروں میں عطرِ بو ترابیؑ کی مہک باغ کے ہر پھو...
12/06/2024

کعبۂ دل قبلۂ جاں طاقِ ابروئے علیؑ
ہو بہو قرآن ناطق مصحفِ روئے علیؑ

خاک کے ذروں میں عطرِ بو ترابیؑ کی مہک
باغ کے ہر پھول سے آتی ہے خوشبوئے علیؑ

اے صبا کیا یاد فرمایا ہے مولا نے مجھے
آج میرا دل کھنچا جاتا ہے کیوں سوئے علیؑ

دامنِ فردوس ہے ہر گوشۂ شہرِ نجف
ہے مقیمِ خلد گویا ساکنِ کوئے علیؑ

کیوں نہ ہوں کونین کی آزادیاں اس پر نثار
ہے دلِ بیدمؔ اسیرِ دامِ گیسوئے علیؑ

کلام: حضرت بیدم شاہ وارثی​ رحمتہ اللہ علیہ
مجموعہ کلام: دیوانِ بیدم
صفحہ نمبر : 30
ناشر :ہندوستانی بک ڈپو, لکھنؤ
سن اشاعت :1935
صفحات :176
معاون :انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

٠     تن صابر دے کیڑے پائے جو جھڑیا سو پایا اے  ٠ صبر کی دو اختیاری اقسام ہیں : ایک  یہ کہ جن  احکامات  کو اللہ جلہ جلال...
20/05/2024

٠ تن صابر دے کیڑے پائے جو جھڑیا سو پایا اے ٠

صبر کی دو اختیاری اقسام ہیں :
ایک یہ کہ جن احکامات کو اللہ جلہ جلالہ کی جانب سے بجا لانے کا حکم دیا گیا ان کے کرنے میں نفس کی مخالفت پر صبر کرے اور ان احکامات کو ہر حال میں پورا کر گزرے ۔
دوسرا ان باتوں پر صبر کرے جن امور کو نہ کرنے کا حکم دیاگیا -
عزازیل نے اللہ جلہ جلالہ کی بارگاہ میں حضرت ایوب علیہ السلام کی بابت عرض کیا :
" تیرا یہ بندہ اس لیے تیرا ذاکر و شاکر ھے کہ اس پر تیری رحمت و نعمت کا نزول ھے "
اللہ جلہ جلالہ نے فرمایا :
نہیں اس کی عبادت گزاری اس وجہ سے نہیں کہ اس پر میرا فضل و کرم ھے بلکہ اس لیے ہر حال میں میرا شکر گزار ھے کہ میرا بندہ ھے "
عرض کرنے لگا : یا اللہ عزوجل اگر ایسا ھے تو مجھے اس پر تصرف عطاء فرما "
پھر جو کچھ ھوا اللہ جلہ جلالہ کا بندہ ( حضرت ایوب علیہ السلام ) آزمائش میں ثابت قدم رہا -

اللہ جلہ جلالہ نے حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا :
" واصبر وما صبرک الا باللہ "
اے محبوب تم صبر کرو اور تمھارا صبر کرنا اللہ جلہ جلالہ کی توفیق ہی سے ھے "
حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا :
" ان الصبر عند الصدمة الاولیٰ "
" یقینا" صبر پہلے صدمہ کے وقت ھوتا ھے "
طایف کی بستی گواہ ھے کہ اللہ جلہ جلالہ کا حبیب صابر اولعزم بندہ کون ھے کیسا ھے - صلی اللہ علیہ والہ و صحبہ وسلم -

سےدھکڑے دھوڑے پتھر کھاون
پی خون جگر تے عشق نبھاون
تھی کشتم کشتہ خون و خونم
سر دھر ھتھیلی یارکوں بھانون
دم دم جلدے پاک پِئے آون
طارق یارتھیا ، دم دم رانجھن
سے دھکڑے دھوڑے پتھرکھاون
(فقیر طارق کھوکھر)

حضرت ابو علی دقاق رحمة اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :
" الصبر کاسمہ "
" صبر بمثل اپنے نام کے تلخ ھے "
حضرت ابوبکر رازی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ، کہ حضرت عطاء رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے مجھے اپنا یہ کلام سنایا :
ساء صبر ، کی ترضیٰ ، واتلف حسرة
و حسبی ان ترضیٰ و یتلفنی صبری
" میں تمھیں راضی کرنے کے لیے صبر کروں گا خواہ میں اس حسرت سے ہلاک ھو جاوں ، میرے لیے یہی کافی ھے کہ تو راضی ھو جائے اور مجھے میرا صبر ھلاک کردے "
حضرت ابن عطاء رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا :
" صبر یہ ھے کہ مصیبت کے وقت حسن ادب کے ساتھ قائم رہے "

صبر اور عشق ایک ترازو کے دو پلڑے ہیں ،
عشق آپڑیں اگ دا آپ بالنڑ
سڑے وانگ پتنگے تے بولدا ناہیں
پھرے وانگ سدائیاں وچ بیلیاں
عشق چووریاں دے چھنے پھولدا ناہیں
بلھے شاہ عشق شاہ سوار اے کربلا دا
عشق نیزے دی نوک تے ڈولدا ناہیں
( کلام حضرت بلھے شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ)

عشق اپنی آگ کا خود ایندھن ، شمع پر پروانے کی طرح جل مرتاھے مگر محبت میں اف تک نہیں کرتا ، نعمتوں سے منہ پھیر کر اپنے دوست کی حسرت میں دیوانہ وار ویرانوں اور بیابانوں میں سرگرداں پھرتا ھے ،
بلھے شاہ عشق وہ ھے جو کرب و بلاء کا شاہ سوار ھے ، یہ وہ ھے جو نیزے کی نوک اور تلوار کی دھار پر بھی قائم ودائم ھے "

ماخذات : کلام مجید اللہ رب العزت و احادیث شریف
کلام سیدی حضرت سید بلھے شاہ صاحب رحمة اللہ تعالیٰ علیہ
رسالہ ء قشیریہ : تصنیف سیدی حضرت عبدالکریم ھوازن قشیری نیشاپوری رحمة اللہ تعالیٰ علیہ

Talismati Laal Utara طلسماتی لال اتارا| Jado ka ilaj | Jinnat ka ilaj | Rajat ka Ilaj |تمام تر جادو ٹونہ سفلی رکاوٹ پندش...
16/05/2024

Talismati Laal Utara طلسماتی لال اتارا| Jado ka ilaj | Jinnat ka ilaj | Rajat ka Ilaj |

تمام تر جادو ٹونہ سفلی رکاوٹ پندش آسیب اثرات بد جنات چڑیل دیوی منحرف همزاد رجعت سایہ بھوت پریت شیطان بزرگ کی حاضری سواری قبیلہ کی مکمل اور موثر ترین کاٹ اور ان تمام گندے اثرات سے نجات کیلئے انتہائی موثر ترین علاج ھے الحمد لله

LAL UTARA is a powerful remedy for eliminating the negative effects of evil spirits, witches, and other supernatural entities. With the proven effectiveness of Alhamdulillah, it also offers relief from the presence of elders and provides complete treatment for these afflictions. Trust in LAL Utara to bring peace and protection to your life.

--------------------------------------------------------------------------
#چشتی #قادری #نظامی #اشرفی #سیمانی #روحانی #جادو #جنات #آسیب #اثرات #نظربد #بندش

11/05/2024

Ya Hakamu || Qalb Roshn Krny ka Wazifa | Bacho k zahan taz krny ka wazifa

#جادو

11/05/2024

Ya Adalu | Na Insafi se Bachny ka wazifa | Afaat e Asmani se Bachny ka wazifa

#جادو

یارب دَر فرید کے منگتوں کی خیر ہُواِنکے دیار پاک کے رَستوں کی خیر ہُوخواجہ معین الدین نے دیکھا تو یہ کہااے بختیار تیرے م...
06/05/2024

یارب دَر فرید کے منگتوں کی خیر ہُو
اِنکے دیار پاک کے رَستوں کی خیر ہُو

خواجہ معین الدین نے دیکھا تو یہ کہا
اے بختیار تیرے مُریدوں کی خیر ہُو

خواجہ نظام الدین اور صابر علاوٗالدیں
گنج شکر کے شیر ہیں شیروں کی خیر ہُو

یہ عشق یہ جنون کِسی کو بھی نہ مِلا
آبِ وَضو کو آنکھ دی چشموں کی خیر ہُو

دیوانگی نے اُنکی ہمیں اچھا بنادیا
مستی میں جو رہیں تیرے مستوں کی خیر ہُو

مجھ سے ہزاروں سگ ہیں تیرے نام پہ فِدا
تیرے فریدی تیرے فقیروں کی خیر ہُو

مُنکر نکیر نے مجھے دیکھا تُو یہ کہا
منگتا ہے تُو فرید کا تجھ سُوں کی خیر ہُو

ہے اُولیا کی دِل میں محبت اگر تیرے
زِندوں کی خیر ہُو تیرے مُردوں کی خیر ہُو

تُو لکھ رَہا ہے وارثی عشرت جو منقبت
جاگا تیرا نصیب نصیبوں کی خیر ہو

ایک بات ایک گزارش زھدانبیاءحضرت خواجہ بابا فرید الدین گنج شکرؒ رضی اللہ تعالی :سلسلہ چشتیہ کے تیسرے بڑے پیشوا ہیں‘ انہیں...
05/05/2024

ایک بات ایک گزارش

زھدانبیاءحضرت خواجہ بابا فرید الدین گنج شکرؒ رضی اللہ تعالی :

سلسلہ چشتیہ کے تیسرے بڑے پیشوا ہیں‘ انہیں حضرت خواجہ بختیار کاکی نے خلافت عطا کی اور حضرت خواجہ بختیار کاکی کو خواجہ خواجگان سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے خلافت عطا فرمائی تھی اور بعد ازاں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ نے حضرت مخدوم بادشاہ کل جہاں دستگیر کل جہاں سید علاو الدین علی احمد صابر کلیئری, حضرت خواجہ سید نظام الدین اولیاء محبوب الہی کو خلافت عطا فرمائی۔ آپ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ سلسلہ چشتیہ کے دور روحانی پیشوا حضرت خواجہ معین الدین چشتی ا جمیری اور حضرت خواجہ بختیار کاکی نے آپ کو بیک وقت ہاتھ پکڑ کر تصوف اور سلوک کی منازل طے کرائیں۔ آپ نے دارالحکومت یا کسی بڑے شہر کی بجائے ایک سنسان بے آباد دور افتادہ اور پسماندہ علاقے اجودھن کو اپنا مسکن بنایا اور یہاں رشد و ہدایت کی وہ شمع روشن کی جس نے پورے جنوبی پنجاب کو منور کر دیا اور اسی شمع کی کرنوں سے حضرت نظام الدین اولیاءاور حضرت صابر کلیر شریف نے دہلی اور برصغیر کو منور کیا۔
چور اندھا ہوگیا۔
آپ کی والدہ ماجدہ نہایت عابدہ‘ زاہدہ اور تہجد گزار خاتون تھیں‘ ایک رات وہ نماز تہجد ادا فرما رہی تھیں کہ اسی اثناءمیں ایک چور گھر میں داخل ہوگیا۔ اندر آتے ہی اس کی بینائی چلی گئی‘ وہ سخت پریشان اور دیواروں سے ٹکراتا رہا۔ اس نے گھبراہٹ میں آواز دی کہ اس گھر میں کوئی ایسی برگزیدہ ہستی ہے جس کی ہیبت سے میری بینائی چلی گئی ہے‘میں اس ہستی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بینائی ملنے پر چوری سے تائب ہو جاﺅں گا۔ آپ کی والدہ محترمہ نے اس کی التجا پر خدا کے حضور دعا کی جس کے بعد چور کی آنکھیں پہلے کی طرح روشن ہوگئیں۔ اگلی صبح وہ چور اپنے اہلخانہ سمیت ان کے در پر حاضر ہوا اور اسلام قبول کر لیا۔ اس کا اسلامی نام عبداللہ رکھا گیا۔
فرید درویشوں کا خاندان منور کرنے والی شمع
فرید دریشوں کا خاندان منور کرنے والی شمع
سلطان الہند حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ ‘ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کے ہاتھ پر دو مرتبہ شرف بعیت حاصل کر چکے تھے‘ اس دوران خواجہ خواجگان سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری دہلی میں حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے پاس تشریف لائے تو حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ سے ان کا تعارف ہوا تو انہیں دیکھتے ہی سلطان الہند نے تاریخی جملہ کہا ”بابا بختیارا تم نے عظیم شہباز کو قید کر لیا ہے جو سدرة المنسہی سے کم کسی مقام پر آشیانہ نہیں بنانا چاہتا۔ یہ فرید ایسی شمع ہے جس کی بدولت درویشوں کا خاندان منور ہوگا۔“
دس بادشاہوں کا دور دیکھا۔
حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ نے اپنی حیات مبارکہ کے نوے سالوں میں دس بادشاہوں کا دور دیکھا جن میں شہاب الدین محمد غوری‘ قطب الدین ایبک‘ آرام شاہ‘ سلطان شمس الدین التمش‘ رکن الدین فیروز شاہ‘ رضیہ سلطانہ‘ معزالدین بہرام‘ شاہ علاﺅالدین مسعود شاہ‘ سلطان ناصرالدین محمود اور غیاث الدین بلبن شامل ہیں۔
علاقے کے مکینوں کو اپنے پروں کی حفاظت میں لے لیا۔
ضیاءالدین برنی نے اپنی مشہور زمانہ تالیف میں کیا خوب کہا ہے کہ ”انہوں نے اس علاقے کے باشندوں کو اپنے پروں کی حفاظت میں لے لیا۔
چالیس سال وہی کیا جو رب نے چاہا۔
حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کو یہ مقام و مرتبہ بغیر کسی عبادت و ریاضت مجاہد ہے صبر‘ توکل‘ قناعت اور خدمت خلق کے حاصل نہیں ہوا تھا‘ انہوں نے خود کو خالق مطلق کی منشا اور رضا کے مطابق ڈھال لیا تھا اور پھر وہ وقت بھی آیا کہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ نے فرمایا 40 سال تک مسعود نے وہی کچھ کیا جو اس کے رب نے چاہا اور اب جو مسعود کہتا ہے اس کا رب وہی کرتا چلا جاتا ہے۔“
مجھے قینچی نہ دو میں کاٹنے والا نہیں :
حضرت سلطان المشائخ‘ سلطان جی ”فوائد الفواد میں اپنے پیرو مرشد حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے احوال اقوال اور ملفوظات تحریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت شیخ العالم بابا فرید گنج شکرؒ کی خدمت میں ان کے ایک عقیدت مند نے بطور نذر قینچی پیش کی تو آپ نے فرمایا۔
”مجھے قینچی نہ دو میں کاٹنے والا نہیں ہوں۔
”مجھے سوئی دو کہ میں جوڑنے والا ہوں۔“
تین باتوں سے اجتناب کرنے والے۔
حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ اپنے مریدین کو ایک بزرگ کا حوالے دیتے ہوئے فرماتے ہیں : جب ایک آدمی تین باتوں سے اجتناب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے تین چیزیں اٹھا لیتا ہے۔
1۔ جو شخص زکوة ادا نہیں کرتا‘ اللہ تعالیٰ اس کے دل سے برکت اٹھا لیتا ہے۔
2۔ جو شخص قربانی نہیں کرتا‘ اللہ تعالیٰ اس سے عافیت چھین لیتا ہے۔
3۔ جو شخص نماز نہیں پڑھتا‘ اللہ تعالیٰ مرنے کے وقت اس سے ایمان کو جدا کر لیتا ہے۔
سونے کیلئے کمبلی اتنی چھوٹی تھی کہ پائنتی کھلی رہی۔
آپ کے محبوب خلیفہ محبوب الٰہی حضرت نظام االدین اولیاء”فوائد الفواد“ میں فرماتے ہیں۔
ایک رات میں حضور کے سوتے وقت موجود تھا‘ ایک جنگلی چارپائی بچھائی گئی اوپر وہ کمبلی بچھائی گئی جس پر حضرت دن کو بیٹھتے تھے اور وہ کمبلی اتنی چھوٹی تھی پائنتی کھلی رہتی تھی اور اس جگہ جہاں آپ کے پاﺅں مبارک ہوتے‘ ایک کپڑا ڈال دیا جاتا‘ اگر رات کو وہ کپڑا آپ اوڑھ لیتے تو وہ جگہ بستر سے خالی ہو جاتی۔
کُل چار جوڑے :
آپ ہمیشہ سادہ اور عام لباس زیب تن فرماتے اور وہ بھی اکثر پھٹا ہوتا۔ ہانسی ضلع حصار میں مولانا نورترک کا وعظ سننے پہنچے تو اس وقت بھی آپ کے کپڑے بہت پرانے اور پھٹے ہوئے تھے‘ حضرت سید محمد حسینی گیسودراز فرماتے ہیں کہ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے پاس کُل چار جوڑے تھے‘ ایک پہنے رہتے اور دوسرا دھلانے والے کے پاس رہتا‘ تیسرا مستحقین کی تقسیم کیلئے موجود رہتا جسے آپ وقت بے وقت اور خاص مشغولی میں استعمال فرماتے چلہ گاہیں۔
حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کی برصغیر پاک و ہند میں بہت سی چلہ گاہیں مشہور ہیں جن میں اُچ شریف‘ بہاولپور‘ ہانسی ضلع حصار‘ لاہور (ضلع کچہری) شکرپڑیاں‘ فرید پور‘ ضلع بریلی‘ کلر کہار‘ گجرات‘ جوتانہ ضلع جہلم‘ ہوشیار پور‘ پیر محل‘ کوٹ مومن‘ قصور‘ چشتیاں‘ قصبہ چاولی مشائخ ضلع وہاڑی‘ لاہوت المکاں بلوچستان‘ جھانگڑ دلاگل‘ پختو چک ضلع امرتسر‘ فرید کوٹ بھارت ور دیگر شامل ہیں۔
بال کی کرامت:
شیخ المشائخ حضرت نظام الدین اولیا فرماتے ہیں: اجودھن میں حضرت بابا فرید گنج شکر کی خدمت اقدس میں حاضر تھا کہ اس اثناءمیں آپ کی داڑھی مبارک سے ایک بال گرا، جو میں نے فوراً اٹھا لیا اور آپ سے عرض کی کہ اگر اجازت مرحمت فرمائیں تو اسے تعویز بنا لوں، حضرت بابا فرید گنج شکر نے اجازت دے دی، میں نے اس بال مبارک کو با اہتمام کپڑے میں باندھ کر محفوظ کر لیا اور دہلی میں جو کوئی بھی بیمار میرے پاس آتا اسے یہ تعویز اس شرط پر دیتا کہ وہ درست ہونے کے بعد اسے واپس لوٹا دے گا، میں نے جسے بھی یہ تعویز دیا وہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہمیشہ صحت یاب ہوا۔ ایک مرتبہ میرے عزیز دوست تاج الدین مینائی کا لڑکا سخت علیل ہوا اور وہ یہ مبارک تعویز کے لئے حاضر ہوئے لیکن حکم خدا سے تلاش کرنے کے باوجود بھی طاق میں رکھا، یہ تعویز مجھے نہ ملا اور تاج الدین کا صاحبزادہ انتقال کر گیا، کچھ عرصہ بعد ایک اور صاحب تعویز کے لئے آئے تو یہ تعویز وہیں طاق سے فوراً مل گیا چونکہ تاج الدین کے بیٹے کی قسمت میں شفا نہ تھی اسی لئے یہ مبارک تعویز وہاں سے گم ہو گیا اور بعد ازاں وہیں سے مل گیا۔
زمین کی شہادت :
ایک شخص نے حاکم شہر کے ہاں آپ کی اراضی پر ملکیت کا ناجائز دعویٰ دائر کر دیا، حاکم نے آپ کو ملکیتی ثبوت کرنے کا پیغام بھجوا دیا، آپ نے کہلایا کہ لوگوں سے پوچھ لو یہ زمین کس کی ہے، حاکم شہر جواب سے مطمئن نہ ہوا اور ثبوت پیش کرنے کا تقاضا کیا تو آپ نے فرمایا کہ اس گردن شکستہ کو کہہ دو کہ میرے پاس کوئی سند ملکیت نہیں اور نہ ہی کوئی گواہ پیش کروں گا، اگر ملکیت تحقیق ہی درکار ہے تو اس خطہ زمین سے پوچھ لیا جائے کہ وہ کس کی ملکیت ہے، حاکم یہ جواب سن کر سخت حیران ہوا اور اس دعویٰ کی حقیقت جاننے کے لئے مذکورہ قطعہ اراضی پر پہنچ گیا، اس اثناءمیں لوگوں کا جم غفیر بھی وہاں جمع ہو گیا، حاکم نے مذکورہ قطعہ اراضی سے دریافت کیا کہ ہاں تو بتا کہ تیرا مالک کون ہے؟ زمین نے با آواز بلند جواب دیا، حضرت شکر گنج کی ملکیت ہوں اور ایک عرصہ سے ان کے قبضہ میں ہوں، قطعہ زمین کی یہ بانگ دہل گواہی سن کر لوگ سخت متعجب ہوئے، ادھر حاکم شہر جب گھوڑے پر سوار ہو کر پہنچا اور گھوڑے سے اترتے ہوئے سر کے بل گرنے سے اس کی گردن ٹوٹ گئی اور حضرت کی زبان مبارک سے گردن شکستہ کا جملہ پورا ہو گیا۔
مٹی سونا بن گئی:
آپ کے در سے کوئی سائل خالی ہاتھ واپس نہ جاتا، آپ ہر ایک کی حاجت پوری کرتے اور حسن سلوک سے پیش آتے، ایک مرتبہ ایک خاتون حاضر ہوئی کہ یاحضرت میری تین جوان بیٹیاں ہیں، جن کی شادی کرنی ہے، آپ مدد فرمائیں، آپ نے خدام سے کہا کہ جو کچھ بھی درگاہ پر موجود ہے وہ خاتون کو دے دو، وہ کہنے لگی آج کچھ بھی باقی نہیں بچا، یہ سن کر وہ خاتون رونے لگی کہ میں بہت مجبور ہوں اور آس لیکر آئی ہوں، آپ نے فرمایا: کہ جاﺅ باہر سے ایک مٹی کا ڈھیلا اٹھالاﺅ، وہ مٹی کا ڈھیلا اٹھالائی، آپ نے بلند آواز سے سورة اخلاص پڑھ کر اس پر دَم کیا تو وہ مٹی کا ڈھیلا سونا بن گیا، یہ دیکھ کر سب بہت حیران ہوئے، خاتون سونا گھر لے گئی اور گھر جاکر اس نے بھی پاک صاف ہوکر سورة اخلاص پڑھ کر مٹی کے ڈھیلے پر دَم کیا مگر وہ سونا نہ بن سکا، ناچار وہ آپ کے در پر حاضر ہوئی اور کہنے لگی کہ یا حضرت آخر کون سی کمی تھی جو مٹی سونا نہ بن سکی، تو آپ نے فرمایا کہ تو نے عمل تو وہی کچھ کیا مگر تیرے منہ میں فرید کی زبان نہ تھی۔
خوب برادرانہ تقسیم کی:
سیستان کے رئیس نے حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے ایک مرید عارف کے ہاتھ سو دینار ان کی خدمت میں نذر کے لئے بھیجے، مرید نے یہ سوچتے ہوئے کہ حضرت بابا کو کیا خبر ہوگی، اس میں سے پچاس اپنے پاس رکھ لئے اور پچاس آپ کی خدمت میں پیش کردئیے، حضرت بابا فرید گنج شکرؒ نے اس کی جانب مسکرا کر دیکھا اور فرمایا: ”خوب برادرانہ تقسیم کی“ مرید عارف سخت شرمندہ اور معافی کے خواستگار ہوگئے۔ آپ نے نہ صرف معاف کیا بلکہ اپنے پاس رکھا اور انہیں کامل بنا کر بیعت کی اجازت بھی عطا کی۔
حضرت شکر گنجؒ کی شاعری ”گرنتھ صاحب“ کا حصہ:
حضرت بابا فریدؒ کو پنجابی زبان کا پہلا شاعر مانا جاتا ہے، یوں تو آپ کو عربی اور فارسی پر بھی مکمل عبور تھا لیکن اس کے باوجود آپ نے شاعری کے لئے مقامی زبان پنجابی کو ذریعہ اظہار بنایا تاکہ ناصرف یہاں کے لوگوں کے دلوں کی ترجمانی ہوسکے بلکہ پنجابی شاعری کے ذریعہ ان کے دلوں میں گھر بھی کیا جاسکا۔ حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کی شاعری اس قدر مقبول ہوئی کہ سکھوں نے اپنی مذہبی کتاب ”گرنتھ صاحب“ میں بھی اسے شامل کرلیا اور ان کے تیس اشعار گرنتھ صاحب میں شامل ہیں ان کے یہ اشعار شلوک فرید اور بول فرید کے نام سے گرنتھ صاحب میں شامل ہیں۔
حضرت نظام الدین اولیاءسے محبت و شفقت:
حضرت محبوب الٰہی، سلطان جی، حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءجب پہلی مرتبہ آپ کے پاس حاضر ہوئے تو انہیں دیکھتے ہی آپ نے بے ساختہ یہ شعر کہا جو آج بھی آپ کے مزار مبارک کی بیرونی دیوار پر درج ہے۔
اے آتش فراقت دل ہا کباب کردہ
سیلاب اشتیاقت جاں ہا خراب کردہ
”تیری آتش فراق نے دلوں کو کباب بنا دیا ہے اور تیرے اشتیاق کے سیلاب نے جانوں کو ویران کردیا ہے“۔
حضرت نظام الدین اولیاءکا حضرت بابا فرید گنج شکرؒ سے والہانہ عشق بھی بھی اپنی مثال آپ ہے،ان کی ان دیکھی محبت کا گرفتار اور اسیر ہونا، بعد ازاں دہلی میں حضرت بابا فریدالدین گنج شکرؒ کے بھائی حضرت شیخ نجیب الدین متوکل کی صحبت میسر آنا، دہلی سے حضرت کی زیارت کے لئے بار بار دہلی آنا کوئی کم نہ تھا، سینکڑوں میل کا پُرخطر راستہ جنگل پہاڑ، خونخوار جانور، سانپ اور سفری صعوبتیں کچھ کم نہ تھیں، پھر حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کا اس گوہر آبدار کو سلسلہ چشتیہ نظامیہ کا گوہرآبدار بنانا کوئی کم معنی نہیں رکھتا، یہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاءاپنے پیرومرشد کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں: بابا صاحب کے حسن مبارک، لطافت تقریر، اور شیرینی گفتار کا یہ عالم تھا کہ مخالف کے دل پر اثر ہوتا تھا حلاوت ایسی تھی کہ الفاظ کانوں میں رس گھولتے تھے اور سننے والا سوچتا تھا کاش! غایت ذوق کی کیفیت میں اس وقت دم نکل جائے تو کتنا اچھا ہے۔ شاید اسی لئے حضرت بابا صاحب کو گنج شکرؒ کہا گیا ہے۔ خواجہ صاحب نے خدمت شیخ میں پہنچنے سے پہلے دل ہی دل میں طے کرلیا تھا کہ شیخ معظم کی زبان مبارک سے جو کچھ سنوں گا اسے لکھ لیا کروں گا، چنانچہ حضرت نظام الدین اولیائؒ نے حضرت بابا فرید گنج شکرؒ کے ان ملفوظات کو ”راحت القلوب“ کے نام سے تحریر فرمایا۔

Address

Darbar Peer Syed Murad Ali Shah Shaheed (R. A)
Sialkot
51310

Telephone

+923306115027

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muradia Rohani Centre Sialkot Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Muradia Rohani Centre Sialkot Pakistan:

Videos

Share