17/09/2023
بسم اللّہ الرّحمن الرحیم،
GONORRHEA
سوزاک
بیماری کی تعریف
یہ ایک متعدی مرض ہے۔ سوزاک کی بیماری میں عضو تناسل کے اندر خراش پیدا ہو جاتی ہے اور پیشاب کرتے ہوئے شدید درد ہوتا ہے پیشاب کے ساتھ پس ( پیپ )اور لیسدار مادہ خارج ہوتا ہے یوریتھرا پر ورم سوزش آ جاتی ہے۔ ٹیسٹیز( خصیوں ) میں درد اور کچھاوٹ ہوتی ہے۔
بیماری کی وجہ
یہ عام طور پے بازاری عورتوں سے مباشرت ( سیکس )کرنے سے ہو جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کی قربت سے بھی ہو سکتا ہے۔ اور مستورات میں ایسے مریض مردوں کے ساتھ صحبت ( سیکس )کرنے سے یہ مرض منتقل ہو جاتا ہے۔
بیماری سے متعلقہ علامات
پیشاب کی نالی میں جلن اور خراش، پیشاب کے ساتھ پیپ کا اخراج، بعض اوقات خون کا اخراج بھی ہوتا ہے۔ بیماری کی شدت کی وجہ سے پیشاب رک جاتا ہے اور بڑی تکلیف ہوتی ہے۔ اور اگر مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ مرض آسانی سے رفع ( ختم )نہیں ہوتا بلکہ اس کی وجہ سے وجع المفاصل ( جوڑوں کا درد)کا عارضہ بھی ہو
جاتا ہے۔
MEDICINE
ادویات
كينا بس سٹائيوا: 30,200,1000
سوزاک کی نمبر ایک دواہ ہے۔ پیشاب کی نالی بے حس ہوتی ہے اس کو ہاتھ لگانا نا ممکن ہوتا ہے۔ مریض ٹانیں چوڑی کر کے چلتا ہے۔ پیشاب میں جلن اور پرجس ہوتا پایا جاتا ہے۔ پیشاب کی نالی سے سبز اور زرد رطوبت نکلتی ہے۔ سوزاک کی وجہ سے نامردی اور بے اولادی کی بھی یہ بہترین دواء ہے۔ یہ سوزا کی زہر کا خاتمہ کرتی ہے اور مردانہ و زنانہ ایگ کو صحت مند ماحول فراہم کرتی ہے۔
تھوجا: 30,200 1000
سوزاک کی بادشاہ دوا ہے سوزاک بگڑ کر جوڑوں میں دردیں پیدا کر دے تو یہ دوا بہت مفید ہے ۔
کینتھرس :30,200,1000
اس کا شمار بھی سوزاک کی اہم ترین ادویات میں ہوتا ہے ۔
جب پیشاب میں جلن حد سے زیادہ ہو پیشاب قطرہ قطرہ آے ۔ پیشاب کی حاجت ختم ہونے میں نہیں آتی ۔
ایکونائٹ 30
جب مریض پر سوزاک کی وجہ سے خوف طاری ہو جائے تو یہ دوا بہت مفید ہے ۔
تھوجا : اگر سوزاک کی صورت میں خارج ہوانے والا مواد گاڑھا زرد ہو اور مقدار میں زیادہ اور چھیلن پیدا کرنے والا ہو تو تھو جا مفید دوا ہے۔
نیٹرم سلف: سوزاک میں زردی مائل گہرا مواد خارج ہو تونیٹرم سلف کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مرکسال ، ایسڈ نائیٹیریکم پلسٹیلا ، سلیشیا ، سلفر ، بھی مفید ادویات ہیں ۔۔۔
دعاؤں کا طلبگار "
ہومیوپیتھک ڈاکٹر صداقت علی