Zilla Sialkot

Zilla Sialkot Sialkot district is situated in the north-east of the Punjab province in Pakistan at the foothills o

ڈسکہ میں بینک کے اے ٹی ایم سمبڑیال روڈ پر آتشزدگی کا واقعہ،نامعلوم شخص نے ایم سی بی بینک سمبڑیال روڈ کے اے ٹی ایم کو آگ ...
01/01/2026

ڈسکہ میں بینک کے اے ٹی ایم سمبڑیال روڈ
پر آتشزدگی کا واقعہ،نامعلوم شخص نے ایم سی بی بینک سمبڑیال روڈ کے اے ٹی ایم کو آگ لگا دی،مشین جل گئی مگر رقم محفوظ رہی،پولیس نے تفتیش شروع کر دی

31/12/2025

الحمدللہ ضلع سیالکوٹ میں بارش جس سے کافی حد تک آلودگی اور موسمی بیماریاں ختم ہوں گی۔

27/12/2025

افسوسناک واقعہ، وکیل کا کلرک دفتر میں مردہ پایا گیا!!!

​سیالکوٹ ایڈووکیٹ عرفات بھلی کا کلرک رات کو دفتر میں سویا اور جانبر نہ ہوسکا، دفتر کا دروازہ اندر سے بند تھا، ریسکیو 1122 نے کنڈی توڑ کر لاش نکالی، ریسکیو ذرائع کے مطابق موت 8 سے 10 گھنٹے قبل واقع ہوئی، متوفی کی لاش اکڑ چکی تھی، ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ھے،پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ھیں۔

25/12/2025

سمڑیال کے نواحی علاقہ جیٹھکے سے ایک خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع

23/12/2025

پی آئی اے بک گیا، عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے کو خریدلیا

سمبڑیال: ڈرائی پورٹ چوک پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی محفوظ​سمبڑیال . ڈرائی پورٹ چوک کے قریب تیز رفتار...
22/12/2025

سمبڑیال: ڈرائی پورٹ چوک پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ساتھی محفوظ

​سمبڑیال . ڈرائی پورٹ چوک کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ریسکیو الیون ٹو ٹو (1122) نے نعش کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔

​تفصیلات کے مطابق آج صبح ایک نجی فیکٹری کی بس مزدوروں کو لے کر سیالکوٹ جا رہی تھی۔ جب بس سمبڑیال کے علاقے ڈرائی پورٹ چوک کے قریب پہنچی تو ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 40 سالہ محمد امین ولد محمد اسماعیل (سکنہ کنگ بریال) شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
​خوش قسمتی سے موٹر سائیکل پر سوار دوسرا شخص، امیر حمزہ (سکنہ کنگ بریال)، اس لرزہ خیز حادثے میں بال بال بچ گیا اور اسے کوئی سنجیدہ چوٹ نہیں آئی۔
​ریسکیو اور پولیس کارروائی
​اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتال سمبڑیال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔
​حادثے کے فوری بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا سبب بننے والی بس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

20/12/2025

ڈسکہ پل نہر پر سواریوں بھرے ٹیوٹا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔تمام سواریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

کام ٹھیک نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے 19 پٹواری معطل کر دئیے
20/12/2025

کام ٹھیک نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے 19 پٹواری معطل کر دئیے

20/12/2025

سلام ریسکیو 1122
سخت محنت کے بعد دھند کی وجہ سے نہر میں گرنے والی گاڑی اور جانبحق خاتون کی نعش کو نکال لیا

20/12/2025

رات کو سمبڑیال نہر میں فیملی سمیت ڈوبنے والی گاڑی اور ڈیڈ باڈی 16 گھنٹے کے ریسکیو اپریشن کے بعد نکال لیا گیا

19/12/2025

گہری دھند کی وجہ سے ایک نامعلوم گاڑی سمبڑیال نہر اپر چناب میں گر گئی دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دو کی تلاش جاری. تفصیل کمنٹس میں

قیامت کی نشانیاں تھانہ سمبڑیال کی حدود موضع ڈھلم بلگن میں نامعلوم عورت نومولود بچہ پھینک کر فرار نمازیوں نے دیکھ کر بچے ...
17/12/2025

قیامت کی نشانیاں تھانہ سمبڑیال کی حدود موضع ڈھلم بلگن میں نامعلوم عورت نومولود بچہ پھینک کر فرار نمازیوں نے دیکھ کر بچے کو گرم کپڑے میں لپیٹا الحمدللہ بچہ زندہ ہےمتعلقہ تھانہ میں اطلاع کر دی گئی

Address

District Sialkot, Punjab
Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zilla Sialkot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Zilla Sialkot:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram