Syed Hydari Clinic

Syed Hydari  Clinic To serve my all patients, and relief their all kinds of pain, as soon as possible, by the Grace of Almighty Allah;s kindness,

25/09/2024
14/10/2023

مشہور نعت 'اک روز مومنو تمہیں مرنا ضرور ہے'With Lyrics

16/06/2023

I gained 2 followers, created 5 posts and received 7 reactions from March to June! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

13/06/2023
Asslamoalaikum plz contact me, patients of Impotence, infertility, vericose, and Spinal problem
14/03/2023

Asslamoalaikum plz contact me, patients of Impotence, infertility, vericose, and Spinal problem

06/01/2023

🔶 بڑی الائچی Black Cardamum 🔶

بڑی الائچی کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے
مگر شاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ بڑی الائچی کے فوائد بھی بڑے ہیں۔
تو آج جانیں بڑی الائچی کے زبردست فوائد اور استعمال کرنے کا آسان طریقہ۔
فائدہ کیوں؟
بڑی الائچی میں منرلز، کیلشئیم، کاپر، کاربن، فائبرز، پوٹاشئیم، مینگنیز، زنک، فاسفورس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کہ وجہ سے یہ ہمیں فائدہ پہنچاتی ہے۔

🔹بچوں کو بھوک نہ لگنا:

اگر بچوں کو بھوک نہیں لگتی تو ان بچوں کو بڑی الائچی سے بنے کھانے کھلائیں
اور سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بچے جو بھی جوس پینا پسند کرتے ہیں اس میں بڑی الائچی کا پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں
اور آسانی سے بچوں کو پِلا دیں، لیجیئے بھوک بھی بحال ہو جائے گی۔

🔹 منہ کے چھالے اور دانتوں کی تکلیف:

منہ میں چھالے اکثر لوگوں کو معدے کی گرمی کی وجہ سے ہوتے ہیں
اور دانتوں کی تکلیف تو کسی کو بھی ہو جاتی ہے، اس لئے اگر آپ ایسے مسائل سے بچنا چاہتے ہیں
تو بڑی الائچی کے چند دانے منہ میں رکھ کر چوسیں اس کا پانی پیئیں آپ کو بہت جلد فائدہ ہوگا۔

🔹قبض:

قبض کے مسئلے سے ہر دوسرا شخص پریشان ہے،
اس لئے اب ایک چمچ دہی میں ایک بڑی الائچی کے دانوں کو مکس کریں اور کھا لیں،
جب تک قبض کا مسئلہ حل نہیں ہوتا وقفے وقفے سے دن میں دو مرتبہ استعمال کریں، پیٹ کے تمام مسائل ختم ہو جائیں گے۔

🔹مدافعت:

بڑی الائچی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کا کام کرتی ہے۔
کیونکہ یہ اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی الرجی ہے اس کی وجہ سے یہ فائدہ دیتی ہے،
مختلف وائرل بیماریوں سے بچنے میں بھی اور کینسر جیسے جان لیوہ مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی۔ تو اب سے ضرور استعمال کریں۔

🔹 دل کے لئے،:

دل کے مسائل اب 30 سال کی عمر سے بھی کم عمر کے لوگوں میں بہت زیادہ بڑھ رہے ہیں، اس لئے خود کو ان بیماریوں سے بچانے کے لئے بڑی الائچی کے دانوں کو چبا کر کھائیں
اور ایک گلاس نیم گرم پانی پی لیں۔ اس ٹپ سے دل کی صحت بھی اچھی ہو جائے گی
اور بلڈ پریشر کے مسائل بھی نہیں ہوں گے ساتھ ہی ہارٹ اٹیک کے مسائل سے بھی بچ جائیں گے۔

🔹بال:

ایسے مرد حضرات جن کو گنج پن کا مسئلہ ہے وہ بڑی الائچی کو کسی بھی طرح استعمال کرلیں آپ کو فائدہ دے گی،
اس کے علاوہ بڑی الائچی کے پاؤڈر کو املی کے پانی میں مکس کرکے بالوں میں ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور لگائیں
اور کولنجی کے تیل سے مالش کریں۔ بڑی الائچی میں بالوں کی نشوونما کو بڑھانے کے لئے ایسے فولیکل انزائمز ہوتے ہیں
جو کہ بال اگانے اور ان کو مضبوط بنانے کا کام کرتے ہیں-

❤❤درود پاک کثرت سے پڑھتے رہا کریں❤❤

#ہربل #یونانی #طبیب #مطب #طب #حکیمی #حکمت

06/01/2023

***نمونیہ***

■نمونیہ پھیپھڑوں کی سوزش کو کہا جاتا ہے۔
یہ سوزش خاص طور پر پھیپھڑوں میں موجود ہوا کی تھیلیاں، جنہیں "Alveoli" کہا جاتا ہے، کو متاثر کرتی ہے۔یہ ایک متعددی مرض ہے۔ اس مرض میں کبھی صرف ایک پھیپھڑا متاثر ہوتا ہے اور کبھی دونوں۔ اور سوزش اکثر پھیپھڑوں کے صرف نچلے حصے میں ہوتی ہے، لیکن کبھی کبھار سارا پھیپھڑا بھی سوزش میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

■نمونیہ کے تین درجے ہوتے ہیں

■اول درجہ میں پھیپھڑے سوزش کا شکار ہو کر جلد شفاء پا جاتے ہیں، اس کو نمونیہ کی عام حالت کہا جاتا ہے۔دوم میں اگر جلدی شفاء نہ ہو تو سوزشی مادہ ایلو یولائی میں جمع ہو کر پھیپھڑے کی ساخت کو متاثر کرتا ہے، پھیپھڑوں کی ساخت جگر کی مانند ہو جاتی ہے اور ہوا کا گزر پھیپھڑوں میں نہیں ہوپاتا،اس درجے کو Hepatization کہتے ہیں۔ اگر اس درجے میں مرض کو دور کر دیا جائے تو سوزش دور ہو کر پھیپھڑے اپنی اصلی حالت میں آجاتے ہیں۔

■نمونیہ کی علامات⭐⭐⭐

■تیز بخار کا ہونا، سردی لگنا، بھوک کی کمی یا ختم ہونا، جلد کی رنگت کا نیلا پڑ جانا، بلڈ پریشر کا کم ہونا، بلغمی کھانسی کا آنا، سانس کی رفتار کا تیز ہونا، سانس لینے میں دشواری ہونا، سینے میں درد (یہ درد عموماً پسلیوں اور بغل کے پاس پایا جاتا ہے)، دل کی رفتار کا تیز ہونا، متلی و قے آنا، پورے جسم کا درد ہونا شامل ہے۔

■نمونیہ کے اسباب⭐⭐⭐

■بیکٹیریا، وائرسز اور دیگر خوردبینی اجسام نمونیہ کا سبب بنتے ہیں۔
■ اس کے علاوہ سخت محنت اور تھکان کے ساتھ سردی شامل ہو جائے تو یہ نمونیہ کا سبب بن جاتی ہے۔ جب سردی دیر تک اپنا حملہ کرتی رہے اور قوت مدافعت کمزور کر دے تو یہ مرض پیدا ہو جاتا ہے
■ بھیگے ہوئے کپڑے دیر تک پہنے رکھنا یا نمدار زمین پر عرصہ تک بیٹھے رہنا یا سرد ہوا میں گھنٹوں کھڑے رہنا یا چلنا پھرنا یہ سب بھی نمونیہ کے اسباب ہیں۔ کیونکہ سرد ہوا جب تھکے ماندے جسم پر حملہ کرتی ہے تو پھیپھڑوں میں ورم پیدا کر دیتی ہے۔
■ بعض دوسرے امراض بھی نمونیہ کا سبب بنتے ہیں جیسے خسرہ، چیچک، انفلوئزا، امراض قلب سوزش گردہ وغیرہ۔

■وہ لوگ جو نمونیہ سے جلد متاثر ہوتے ہیں

■بہت سے دوسرے عام لوگوں کی نسبت جو لوگ جلد نمونیہ کا شکار ہو جاتے ہیں ان میں یہ لوگ شامل ہیں
■ جو سگریٹ و شراب نوش ہوتے ہیں
■ایک سال سے کم اور 65 سال سے بڑی عمرکے لوگ
■کمزور یا خراب مدافعتی نظام کے حامل افراد۔

■علاج کیلئے ⭐⭐⭐

■کشتہ بارہ سنگا6ماشہ
■ملٹھی 5تولہ قسط شریں 5تولہ تمام اجزاء کو اچھی طرح صاف کر کے باریک سفوف بنا لیں
■آدھا سے ایک ماشہ دیسی اجوائن کے قہوہ کے ساتھ استعمال کروائیں
■مرض کی شدت اور عمر کے لحاظ سے دوا کا دورانیہ اور مقدار میں کمی پیشی کا خیال رکھیں


***درود پاک با کثرت پڑھتے رہا کریں***

#مطب #ہربل #طب #طبی #طبیب

05/12/2022
05/12/2022

4 Facts from Surah Rahman - Azmat E Quran By Dr Israr AhmedSurah Ar-Rahman Mein Ajeeb Haqaiq | سورۃ الرحمٰن میں عجیب حقائق | Dr Israr Ahmed Official Channel #...

Address

Karachi
Sindhar
75850

Telephone

923152336188

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Hydari Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Syed Hydari Clinic:

Share

Share on Facebook Share on Twitter Share on LinkedIn
Share on Pinterest Share on Reddit Share via Email
Share on WhatsApp Share on Instagram Share on Telegram