17/09/2025
سکردو (16 ستمبر) —
ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر کرامت رضا کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ صحت سکردو اور اخوندیان فاؤنڈیشن پاکستان کے باہمی تعاون سے سکردو کے دور دراز پسماندہ علاقے ستقچن اور شغر تھنگ کے علاقوں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپس منعقد کیے گئے، جن سے مجموعی طور پر 255 مریضوں نے استفادہ حاصل کیا۔
کیمپس میں مریضوں کے تفصیلی معائنے کے بعد انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ سینئر میڈیکل آفیسر بینظیر ہسپتال گمبہ سکردو، ڈاکٹر محی الدین نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مختلف امراض کے علاج کی رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر اخوندیان فاؤنڈیشن کی نمائندگی علامہ نثار حسین سبحانی، احمد حسین اخوندی اور ابراہیم آخوندی نے کی، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے فوکل پرسن منتظر مھدی سول ڈسپنسری شغر تنھگ کے اسٹاف اور
میڈیکل ٹیکنیشن قمر عباس نے بھرپور تعاون کیا۔
کیمپس کے انعقاد کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ علاقہ مکینوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت سکردو اور اخوندیان فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ عوام نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی ایسے فلاحی اور طبی اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ دور افتادہ علاقوں کے عوام بروقت علاج سے مستفید ہو سکیں
محکمہ صحت سکردو